☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجهاد← جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 257
صفحہ 1 از 13
حدیث نمبر: 19649 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٥٠ - حدثنا أبو بكر بن أبي (شيبة) (١) حدثنا أبو خالد (الأحمر) (٢) عن حجاج عن الحكم (عن مقسم) (٣) عن ابن عباس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بعث إلى مؤتة، فاستعمل زيدًا، فإن قتل (زيد) (٤) فجعفر (فإن) (٥) قتل (جعفر) (٦) فابن رواحة، قال: فتخلف ابن رواحة يجمّع مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم (فرآه) (٧) النبي فقال:"ما خلفك؟) (٨) " فقال: أجمّع معك فقال:" (الغدوة) (٩) أو روحة في سبيل اللَّه خير من الدنيا وما فيها" (١٠) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی پاک 5 نے مؤتہ کی طرف ایک لشکر روانہ فرمایا اور ان پر حضرت زید رضی اللہ عنہ کو سپہ سالار مقرر کیا، آپ نے حکم دیا کہ اگر زید رضی اللہ عنہ شہید ہوجائیں تو جعفر رضی اللہ عنہ کو امیر بنا لیا جائے اگر جعفر بھی شہید ہوجائیں تو عبداللہ بن رواحہ کو امیر بنا لیا جائے۔ لشکر کی روانگی کے باوجود حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ حضور 5 کے ساتھ جمعہ پڑھنے کی غرض سے پیچھے رہ گئے، جب رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں دیکھا تو پوچھا کہ آپ پیچھے کیوں رہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ آپ کے ساتھ جمعہ پڑھنے کی غرض سے۔ حضور 5 نے فرمایا کہ اللہ کے راستے میں ایک صبح اور ایک شام لگانا دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے سب سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20450]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20450، ترقيم محمد عوامة 19649)
حدیث نمبر: 19650 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٥١ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع نا سفيان عن أبي حازم عن سهل بن سعد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (الغدوة) (١) أو روحة في سبيل اللَّه خير من الدنيا وما فيها" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کے راستے میں ایک صبح اور ایک شام کا لگا دینا، دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے سب سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20451]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20451، ترقيم محمد عوامة 19650)
حدیث نمبر: 19651 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٥٢ - حدثنا أبو عبد الرحمن (المقرئ) (١) (عن) (٢) سعيد بن أبي أيوب قال: نا (شرحبيل بن شريك) (٣) (المعافري) (٤) عن أبي عبد الرحمن الحبلي قال: سمعت أبا أيوب يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (الغدوة) (٥) في سبيل اللَّه أو روحة خير مما طلعت عليه الشمس وغربت" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے رویت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کے راستے میں ایک صبح اور ایک شام کا لگا دینا ہر اس چیز سے بہتر ہے جس پر سورج طلوع اور غروب ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20452]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20452، ترقيم محمد عوامة 19651)
حدیث نمبر: 19652 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٥٣ - حدثنا أبو بكر (قال: نا أبو خالد) (١) عن محمد بن عجلان عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"غدوة أو روحة في سبيل اللَّه خير من الدنيا (٢) " (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے راستے میں ایک صبح یا ایک شام ساری دنیا سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20453، ترقيم محمد عوامة 19652)
حدیث نمبر: 19653 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٥٤ - حدثنا (وكيع) (١) قال: نا هشام بن عروة عن أبيه (عن أبي مراوح) (٢) عن أبي ذر قال: قلت يا رسول اللَّه أي العمل أفضل؟ قال:" (إيمان) (٣) باللَّه وجهاد في سبيله" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! کون سا عمل افضل ہے؟ آپ نے فرمایا کہ اللہ پر ایمان لانا اور اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20454]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20454، ترقيم محمد عوامة 19653)
حدیث نمبر: 19654 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا علي بن مسهر عن الشيباني عن الوليد بن (العيزار) (١) عن (سعد) (٢) بن إياس أبي عمرو الشيباني (عن) (٣) عبد اللَّه قال: سألت النبي صلى الله عليه و آله وسلم أي العمل أفضل؟ قال:"الصلاة لوقتها"، قال، قلت: ثم أي؟ قال:"بر الوالدين" قلت: ثم أي؟ قال:"الجهاد في سبيل اللَّه" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول 5! کون سا عمل افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا۔ میں نے پوچھا: پھر کون سا عمل افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنا۔ میں نے کہا پھر کون سا عمل افضل ہے؟ آپ نے فرمایا کہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20455]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20455، ترقيم محمد عوامة 19654)
حدیث نمبر: 19655 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٥٦ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن سماك عن النعمان بن بشير قال: مثل (الغازي) (٢) في سبيل اللَّه مثل الذي يصوم النهار ويقوم الليل حتى يرجع الغازي (متى) (٣) ما رجع (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والا واپس آنے تک اس شخص کی طرح ہے جو دن کو روزہ رکھے اور رات کو قیام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20456]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20456، ترقيم محمد عوامة 19655)
حدیث نمبر: 19656 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٥٧ - حدثنا عفان حدثنا (حماد) (١) بن سلمة عن ثابت عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (غدوة) (٢) أو روحة في سبيل اللَّه خير من الدنيا وما (فيها) (٣) " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کے راستہ میں ایک صبح ایک شام کا لگا دینا دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے سب سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20457]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20457، ترقيم محمد عوامة 19656)
حدیث نمبر: 19657 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٥٨ - حدثنا جرير عن منصور عن أبي وائل عن سلمة بن سبرة عن (سلمان) (١) قال: إذا كان الرجل في سبيل اللَّه فأرعد (قلبه) (٢) من الخوف (تحاتت) (٣) خطاياه، (كما) (٤) (يتحات) (٥) عذق النخلة (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اللہ کے راستے میں ہو اور خوف کی وجہ سے ا س کا دل کانپے تو اس کے گناہ ایسے گرتے ہیں جیسے کھجور کے خوشے سے کھجوریں گرتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20458]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20458، ترقيم محمد عوامة 19657)
حدیث نمبر: 19658 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٥٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعت عروة بن (النزال) (١) يحدث عن معاذ بن جبل قال: (أقبلنا) (٢) مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (من) (٣) غزوة تبوك ⦗٩⦘ فقلت: يا رسول اللَّه! أخبرني عن ذروته فقال:"أما ذروته فالجهاد في سبيل اللَّه، يعني ذروة الإسلام" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ہم غزوہ تبوک سے واپس آئے تو میں نے کہا اے اللہ کے رسول 5! مجھے اسلام کے کوہان کی چوٹی کے بارے میں بتا دیجئے۔ آپ نے فرمایا کہ اسلام کے کوہان کی چوٹی اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20459]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20459، ترقيم محمد عوامة 19658)
حدیث نمبر: 19659 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٦٠ - حدثنا أبو (معاوية) (١) عن (سهيل) (٢) بن أبي صالح عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (تضمن) (٣) اللَّه لمن خرج في سبيله (لا يخرجه إلا) (٤) إيمان به وتصديق (لرسوله) (٥) أن يدخله الجنة أو يرجعه إلى منزله نائلا من أجر أو غنيمة" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس بات کی ضمانت دی ہے کہ جو شخص اللہ کے راستے میں اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہوئے اور اللہ کے رسول کی تصدیق کرتے ہوئے نکلا وہ یا تو اسے جنت میں داخل کرے گا یا اجر و غنیمت لے کر واپس لائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20460، ترقيم محمد عوامة 19659)
حدیث نمبر: 19660 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٦١ - حدثنا أبو معاوية عن (سهيل) (١) بن أبي صالح عن أبيه عن أبي هريرة قال: قالوا: يا رسول اللَّه أخبرنا بعمل (يعدل) (٢) الجهاد في سبيل اللَّه، قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تطيقونه"، قالوا: يا رسول اللَّه، أخبرنا (فلعلنا أن نطيقه) (٣) قال: ⦗١٠⦘"مثل المجاهد في سبيل اللَّه كمثل الصائم القائم (القانت) (٤) بآيات اللَّه لا يفتُرُ من صيام ولا صدقة حتى يرجع المجاهد إلى أهله" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! ہمیں ایسا عمل بتا دیجئے جو اللہ کے راستے میں جہاد کے برابر ہو؟ آپ نے فرمایا کہ تم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔ لوگوں نے کہا اے اللہ کے رسول 5! آپ بتا دیجئے، شاید ہم اس کی طاقت رکھتے ہوں! حضور 5 نے فرمایا کہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے جو مجاہد کے واپس آنے تک روزہ رکھے اور اللہ کی آیات کی تلاوت کرتے ہوئے راتوں کو قیام کرے وہ اس قیام و صیام میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20461]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20461، ترقيم محمد عوامة 19660)
حدیث نمبر: 19661 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٦٢ - حدثنا أبو معاوية عن يحيى بن سعيد عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لقد هممت أن لا أتخلف عن سرية تخرج في سبيل اللَّه ولكن ليس عندي ما (أحملهم) (١) ، (ولَوَددْتُ) (٢) أن أقْتَلَ في سبيل اللَّه ثمَّ أحيا ثم أُقْتَلَ ثم أحيا ثم أقتل (٣) " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اللہ کے راستے میں نکلنے والے کسی لشکر سے پیچھے نہ رہوں، لیکن لوگوں کو بھیجنے کے سوا میرے پاس کوئی چارہ کار نہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ مجھے اللہ کے راستے میں شہید کیا جائے، پھر زندہ کیا جائے، پھر شہید کیا جائے، پھر زندہ کیا جائے، پھر شہید کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20462، ترقيم محمد عوامة 19661)
حدیث نمبر: 19662 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٦٣ - حدثنا محمد بن فضيل عن عمارة عن أبي زرعة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أعد اللَّه لمن خرج في سبيله -لا يخرج إلا (لجهاد) (١) في سبيلي وإيمان بي وتصديق (برسولي) (٢) - فهو علي ضامن أن أدخله الجنة وأن أرجعه إلى مسكنه الذي خرج منه نائلًا ما نال من أجر أو غنيمة" (٣) قال: والذي نفس محمد بيده! (لولا) (٤) أن أشق على المسلمين ما قعدت (خلاف) (٥) سرية تغزو في سبيل ⦗١١⦘ اللَّه أبدا، ولكن لا أجد سعة (فأحملهم) (٦) ولا يجدون سعة فيتبعوني، ولا تطيب أنفسهم فيتخلفون بعدي، والذي نفس محمد بيده لوددت (أني) (٧) (أغزو) (٨) في سبيل اللَّه فأقتل، ثم أغزو فأقتل، (ثم أغزو فاقتل) (٩) " (١٠) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور 5 نے ارشاد فرمایا کہ اللہ نے اس شخص سے وعدہ کیا ہے جو میرے راستہ میں مجھ پر ایمان رکھتے ہوئے اور میرے رسول کی تصدیق کرتے ہوئے جہاد کے لیے نکلے کہ میں اسے اپنی ذمہ داری پر جنت میں داخل کروں گا یا اسے اس کے گھر اجر و غنیمت کے ساتھ واپس لوٹاؤں گا۔ یہ فرما کر حضور 5 نے ارشاد فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے! کہ اگر مجھے مسلمانوں پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کسی لشکر سے پیچھے نہ رہتا۔ لیکن چونکہ میرا یہاں رہنا ضروری ہوتا ہے اس لیے میں لوگوں کو روانہ کردیتا ہوں اور چونکہ ان کا جانا ضروری ہوتا ہے اس لیے وہ میری بات مان لیتے ہیں۔ ان کے دل اس بات پر خوش نہیں ہوتے کہ وہ مجھے پیچھے چھوڑ دیں۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد کی جان ہے! میری خواہش یہ ہے کہ میں اللہ کے راستے میں جہاد کروں پھر مجھے شہید کیا جائے، پھر جہاد کروں پھر مجھے شہید کیا جائے، پھر جہاد کروں اور پھر مجھے شہید کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20463، ترقيم محمد عوامة 19662)
حدیث نمبر: 19663 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٦٤ - حدثنا هشيم بن (بشير) (١) أنا (مجالد) (٢) بن سعيد عن (أبي) (٣) (الوداك) (٤) عن أبي سعيد (٥) يرفع الحديا قال:"ثلاثة يضحك اللَّه إليهم: الرجل إذا قام من الليل يصلي، والقوم إذا صفوا في الصلاة، والقوم إذا صفوا في قتال العدو" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ تین آدمی ایسے ہیں جنہیں دیکھ کر اللہ تعالیٰ مسکراتا ہے ایک وہ آدمی جو رات کو اٹھ کر نماز پڑھے۔ دوسرے وہ لوگ جو نماز کے لیے صف بنائیں اور تیسرے وہ لوگ جو دشمن سے مقابلے کے لیے صف بنائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20464]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20464، ترقيم محمد عوامة 19663)
حدیث نمبر: 19664 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٦٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور قال: سمعت ربعي ابن (حراش) (١) ] (٢) يحدث عن زيد بن (ظبيان) (٣) يرفعه إلى أبي ذر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال: ⦗١٢⦘"ثلاثة يحبهم اللَّه -فذكر- أحدهم (الرجل) (٤) كان في سرية فلقوا العدو فهزموا فأقبل بصدره حتى يقتل أو يفتح (بصدره) (٥) " (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور 5 نے ارشاد فرمایا کہ تین آدمی ایسے ہیں جنہیں دیکھ کر اللہ تعالیٰ مسکراتا ہے۔ ان میں حضور 5 نے ایک ایسے آدمی کا ذکر کیا جو کسی لشکر میں ہو، وہ دشمن سے برسر پیکار ہوں اور انہیں شکست ہوجائے لیکن یہ آدمی سینہ تان کر کھڑا ہوجائے اور شہید ہوجائے یا اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ فتح عطا فرما دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20465]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20465، ترقيم محمد عوامة 19664)
حدیث نمبر: 19665 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٦٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن شعبة عن قتادة (و) (١) حميد عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما (من) (٢) نفس تموت لها عند اللَّه خير (يُسرُّهَا) (٣) (يتمنى) (٤) أن يرجع إلى الدنيا ولا أن لها الدنيا وما (فيها) (٥) إلا الشهيد فيتمنى أن يرجع فيقتل في سبيل اللَّه لما يرى من فضل الشهادة" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور 5 نے ارشاد فرمایا کہ جب بھی کوئی انسان مرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اتنا کچھ ضرور عطا فرما دیتے ہیں کہ دنیا میں واپس جانا یا دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے سب کا حصول اس کے نزدیک کوئی خوشگوار چیز نہیں ہوتی۔ سوائے شہید کے، کیونکہ وہ جب شہادت کا اجر دیکھے گا تو خواہش کرے گا کہ دنیا میں واپس چلا جائے اور اللہ کے راستہ میں شہید کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20466]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20466، ترقيم محمد عوامة 19665)
حدیث نمبر: 19666 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٦٧ - حدثنا أبو خالد عن حميد (عن) (١) أنس يرفعه قال: أتته امرأة قتل ابنها ولم يكن لها غيره وكان اسمه حارثة (فقالت) (٢) : يا رسول اللَّه! إن يكن في ⦗١٣⦘ الجنة أصبر، وإن يكن (٣) غير ذلك فستعلم ما أصنع؟ فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"إنها (جنان) (٤) كثيرة وإنه في الفردوس الأعلى" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک جنگ میں ایک عورت کا بیٹا شہید ہوگیا جس کا نام حارثہ رضی اللہ عنہ تھا۔ اس عورت کا اپنے بیٹے کے علاوہ کوئی نہ تھا۔ وہ عورت حضور 5 کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے عرض کیا یا رسول اللہ! اگر میرا بیٹا جنت میں ہے تو میں صبر کروں گی۔ اگر وہ جنت کے علاوہ کہیں اور ہے تو میں ایسا ماتم کروں گی کہ سب کو پتہ چل جائے گا۔ حضور 5 نے فرمایا کہ جنتیں تو بہت سی ہیں اور وہ تو جنت الفردوس میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20467]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20467، ترقيم محمد عوامة 19666)
حدیث نمبر: 19667 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٦٨ - حدثنا ابن نمير (قال) (١) : حدثنا محمد بن إسحاق عن الحارث [ (بن) (٢) (الفضيل) (٣) ] (٤) عن محمود بن (لبيد) (٥) عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الشهداء على بارق نهر (بباب) (٦) الجنة، في قبة خضراء، يخرج عليهم رزقهم من الجنة (غدوة) (٧) وعشية" (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور 5 نے ارشاد فرمایا کہ شہداء بارق میں ہیں، بارق جنت کے دروازے پر ایک نہر ہے جو کہ ایک سبز گنبد میں ہے۔ شہداء کو صبح و شام ان کا رزق دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20468]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20468، ترقيم محمد عوامة 19667)
حدیث نمبر: 19668 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٦٩ - حدثنا ابن أبي عدي (عن ابن عون) (١) عن هلال بن أبي زينب عن شهر بن حوشب عن أبي هريرة قال: ذكر الشهداء (عند) (٢) النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"لا ⦗١٤⦘ تجف الأرض من دم (الشهيد) (٣) (حتى) (٤) تبتدره (٥) زوجتاه، كأنهما (ظئران) (٦) أضلتا (فصيليهما) (٧) في براح من الأرض، وفي يد كل واحد منهما حلة، خير من الدنيا وما (فيها) (٨) " (٩) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور 5 کے سامنے کچھ شہداء کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا ابھی شہید کا لہو زمین پر خشک نہیں ہوتا کہ جنت میں اس کی دو بیویاں اس طرح سے بےتاب ہو کر اس کا انتظا کرتی ہیں جیسے کسی دودھ پلانے والی ماں کا دوھ پیتا بچہ زمین پر گم ہوجائے اور وہ اس کو تلاش کرے۔ ان دونوں کے ہاتھوں میں (شہید کے استعمال کے لیے) ایسا قیمتی جوڑا ہوتا ہے جو ساری دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے اس سے زیادہ قیمتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20469]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20469، ترقيم محمد عوامة 19668)