☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجهاد← ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 257
Page 7 of 13
Hadith No.: 19769 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٧٣ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب (عن) (١) محمد قال: نبئت أن عبد اللَّه بن سلام قال: إن (أدركني) (٢) وليس لي قوة (فاحملوني) (٣) على سرير -يعني القتال- حتى تضعوني بين الصفين (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر لڑائی کا وقت آجائے اور مجھ میں اٹھنے کی طاقت نہ ہو تو مجھے اٹھا کر صفوں کے درمیان رکھ دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20573، ترقيم محمد عوامة 19769)
Hadith No.: 19770 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٧٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن (الركين) (١) بن الربيع (الفزاري) (٢) عن أبيه عن (يسير) (٣) بن (عميلة) (٤) (عن) (٥) (خريم) (٦) بن ⦗٦٢⦘ (فاتك) (٧) الأسدي عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من أنفق نفقة في سبيل اللَّه (كتب) (٨) له (سبع) (٩) مائة ضعف" (١٠) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خریم بن فاتک اسدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے اللہ کے راستے میں ایک درہم خرچ کیا اسے سات سو گنا اجر عطا کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20574، ترقيم محمد عوامة 19770)
Hadith No.: 19771 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٧٥ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة قال: نا ميسرة عن عكرمة عن ابن عباس قال: سألت (كعبًا) (١) عن جنة المأوى، [فقال: (أما) (٢) جنة المأوى] (٣) فجنة فيها طير (خضر) (٤) (ترتعي) (٥) فيها أرواح الشهداء (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت کعب رضی اللہ عنہ سے جنت الماویٰ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: کہ یہ وہ جنت ہے جس میں سبز پرندے ہیں کہ ان میں شہداء کی روحیں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20575، ترقيم محمد عوامة 19771)
Hadith No.: 19772 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٧٦ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى أنا شيبان (عن فراس) (١) عن عطية عن أبي ⦗٦٣⦘ (سعيد) (٢) عن نبي اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٣) قال:"المجاهد في سبيل اللَّه مضمون على اللَّه (إما) (٤) أن (يكفته) (٥) إلى مغفرته ورحمته، وإما أن يرجعه بأجر وغنيمة، ومثل المجاهد في سبيل اللَّه كمثل الصائم (٦) القائم لا (يفتر) (٧) حتى يرجع" (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا: کہ اللہ کے رستے میں جہاد کرنے والے کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ذمہ لیا ہے کہ یا تو اللہ تعالیٰ اسے اپنی مغفرت اور رحمت عطا فرمائیں گے یا وہ اجر اور مال غنیمت کے ساتھ واپس لوٹ آئے گا۔ اللہ کے رستے میں جہاد کرنے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے جو دن کو روزہ رکھے اور رات کو قیام کرے اور اپنے ان اعمال میں کوئی سستی نہ برتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20576، ترقيم محمد عوامة 19772)
Hadith No.: 19773 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٧٧ - حدثنا يزيد بن هارون أنا (حريز) (١) (بن) (٢) عثمان نا أبو منيب (الجرشي) (٣) أن رجلًا نزل على تميم وسافر معه فرآه قصرّ في السفر عما كان عليه في أهله فقال: رحمك اللَّه، أراك قد قصرت عما كنت عليه في أهلك؟ فقال: أو لا يكفيني أن (يكون) (٤) لي أجر صائم وقائم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو منیب جرشی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ کا مہمان بنا اور ان کے ساتھ اللہ کے راستے میں سفر پر نکلا۔ سفر میں نکل کر اس نے اپنے معمول کی عبادت سے کم عبادت کی۔ حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا کہ اللہ تم پر رحم فرمائے! تم نے اپنے معمول سے کم عبادت کیوں کی؟ اس نے کہا: اس لیے کہ اللہ کے راستے میں نکلنے کی وجہ سے مجھے دن کو روزہ رکھنے والوں اور رات کو قیام کرنے والوں کے برابر ثواب مل رہا ہے وہ میرے لیے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20577، ترقيم محمد عوامة 19773)
Hadith No.: 19774 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٧٨ - حدثنا يزيد بن هارون أنا أبو هلال نا محمد بن سيرين قال: غارت (خيل) (١) (للمشركين) (٢) على سرح المدينة فخرج رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وجاء أبو قتادة، ⦗٦٤⦘ وقد رجّل شعره فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إني لأرى شعرك (حبسك) (٣) ؟" فقال: لآتينك برجل سلم، قال: (و) (٤) كانوا يستحبون أن يوفروا شعورهم (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سیرین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ مشرکین کے گھڑ سواروں نے مدینہ کی چراگاہ پر حملہ کردیا۔ حضور رضی اللہ عنہان کو بھگانے کے لیے روانہ ہوئے۔ حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ تھوڑی دیر بعد آئے انہوں نے بالوں پر کنگھی کی ہوئی تھی۔ حضور رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ شاید تمہارے بالوں نے تمہیں روکے رکھا۔ انہوں نے عرض کیا کہ میں آٔپ کے پاس ایک آدمی قیدی بنا کر لاؤں گا۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ لوگ بالوں کو درست رکھنا پسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20578، ترقيم محمد عوامة 19774)
Hadith No.: 19775 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٧٩ - حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن أبي حصين عن أبي عبد الرحمن السلمي قال: لأن يكون لي ابن مجاهد في سبيل اللَّه أحب إلي من مائة ألف.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد الرحمن سلمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والا ایک بیٹا میرے نزدیک ایک لاکھ بیٹوں سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20579، ترقيم محمد عوامة 19775)
Hadith No.: 19776 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٨٠ - حدثنا وكيع نا أبو الأشهب عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"قال ربكم: من خرج مجاهدًا في سبيلي ابتغاء وجهي فأنا له ضامن، إن أنا قبضته في وجهه أدخلته الجنة، وإن أنا [ (أرجعته) (١) أرجعته] (٢) بما أصاب من أجر وغنيمة" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ تمہارا رب فرماتا ہے جو شخص میرے راستے میں مجھے راضی کرنے کے لیے نکلے میں اس کا ضامن ہوں کہ اگر میں نے اس کی جان لے لی تو میں اسے جنت میں داخل کروں گا اور اگر میں اسے واپس لے آیا تو میں اسے اجر اور مال غنیمت کے ساتھ واپس لاؤں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20580، ترقيم محمد عوامة 19776)
Hadith No.: 19777 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٨١ - حدثنا (وكيع ثنا) (١) مالك بن مغول وسفيان عن سلمة بن (كهيل) (٢) عن أبي الزعراء قال: قال عبد اللَّه: ليأتين على الناس زمان يغبط الرجل فيه (بقلة حاذه) (٣) كما (يغبط) (٤) بكثرة ماله وولده، فقالوا: يا (أبا) (٥) عبد الرحمن! فما ⦗٦٥⦘ (خير) (٦) مال الرجل يؤمئذ؟ قال: فرس صالح، وسلاح صالح، يزولان مع العبد حيث زال (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عنقریب لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اس میں اہل و عیال کی کمی پر اسی طرح فخر کیا جائے گا جیسے اہل و عیال کی زیادتی پر فخر کیا جاتا ہے۔ لوگوں نے پوچھا: اے ابوعبدالرحمن رحمہ اللہ! اس دن آدمی کا بہترین مال کیا چیز ہوگی؟ انہوں نے فرمایا: عمدہ گھوڑا اور عمدہ ہتھیار جو ہر جگہ اس کے ساتھ رہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20581، ترقيم محمد عوامة 19777)
Hadith No.: 19778 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٨٢ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأعمش عن أبي (ظبيان) (١) قال: (غزا) (٢) أبو أيوب أرض الروم فمرض فقال: إذا أنا مت فإن صافقتم العدو فادفنوني تحت أقدامكم (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ظبیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ سرزمین روم میں جہاد کے لیے گئے اور وہیں بیمار ہوگئے۔ انہوں نے فرمایا کہ جب میں مرجاؤں اور تمہارا دشمن سے سامنا ہو تو مجھے اپنے پاؤں کے نیچے دفن کردینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20582، ترقيم محمد عوامة 19778)
Hadith No.: 19779 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٨٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر قال: حدثني أبو سلام الدمشقي عن خالد بن زيد قال: كنت رجلًا راميًا فكان يمر بي عقبة بن عامر فيقول: يا خالد، أخرج بنا (نرمي) (١) ، فلما كان ذات يوم (أبطأت) (٢) عنه فقال: يا خالد، تعال أخبرك ما قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه يدخل بالسهم الواحد ثلاثة نفر الجنة: صانعه (يحتسب) (٣) في صنعته الخير، والرامي به، (ومُنْبلُهُ) (٤) وليس اللهو إلا في ثلاث: تأديب الرجل فرسه، وملاعبته أهله ورميه بقوسه ونبله، ومن ⦗٦٦⦘ ترك الرمي بعدما علمه فهي نعمة تركها أو كفرها" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ایک ماہر تیر انداز تھا۔ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ جب کبھی میرے پاس سے گزرتے تو فرماتے کہ اے خالد! چلو آؤ تیر اندازی کرتے ہیں۔ ایک دن میں نے کچھ سستی کی تو انہوں نے فرمایا: کہ اے خالد رضی اللہ عنہ! آؤ میں تمہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث سناتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہ اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت میں داخل فرمائے گا۔ اس کے بنانے والے کو اگر اس نے اس کے بنانے میں خیر کا ارادہ کیا۔ اس کے چلانے والے کو اور اس کے سیدھا کرنے والے کو۔ دل لگی کے تین کام ایسے ہیں جن میں ثواب ملتا ہے۔ ایک آدمی کا اپنے گھوڑے کو سدھانا، دوسرا آدمی کا اپنی بیوی سے صحبت کرنا اور تیسرا کمان سے تیر پھینکنا اور اس کو سیدھا کرنا۔ جس شخص نے تیر اندازی سیکھنے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔ اس نے اس نعمت کی ناشکری کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20583]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20583، ترقيم محمد عوامة 19779)
Hadith No.: 19780 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٨٤ - حدثنا عيسى بن يونس بن أبي إسحاق أخبرني أبي عن رجال من بني سلمة قالوا: لما صرف معاوية عينه التي (تمر) (١) على قبور الشهداء، (فأجريت) (٢) عليهما -يعني (على) (٣) قبر عبد اللَّه بن (عامر) (٤) بن (حرام) (٥) وعلى قبر عمرو ابن (الجموح) (٦) - (فبرز) (٧) قبراهما (فاستصرخ) (٨) عليهما (فأخرجناهما) (٩) (يتثنيان) (١٠) تثنيًا كأنهما ماتا بالأمس، عليهما بردتان قد (غطي) (١١) بهما على ⦗٦٧⦘ (وجهيهما) (١٢) ، وعلى أرجلهما شيء من نبات الأرض (١٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسحاق بنو سلمہ رحمہ اللہ کے کچھ آدمیوں سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانے میں چشمے کا پانی احد کے شہداء کی قبروں کی طرف آگیا۔ اس کی وجہ سے حضرت عبدا للہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ اور حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کی قبر ظاہر ہوگئی۔ فیصلہ یہ ہوا کہ ان حضرات کی قبروں کو کسی دوسری جگہ منتقل کردیا جائے۔ جب ہم نے ان حضرات کے مبارک جسموں کو قبروں سے نکالا تو وہ اس طرح تازہ تھے جیسے کل ہی ان کا انتقال ہوا ہو۔ ان کے چہرے والے حصوں کو چادر سے اور پاؤں کو اذخر نامی گھاس سے ڈھانپا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20584، ترقيم محمد عوامة 19780)
Hadith No.: 19781 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٨٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الأسود بن قيس عن (نبيح) (١) عن جابر قال: قال لي (٢) أبي عبد اللَّه: أي بُني، لولا نُسيّات أخلفهن من بعدي من (بنات) (٣) وأخوات (لأحببت) (٤) أن أقدمك أمامي، ولكن كن في (نظاري) (٥) المدينة قال: فلم ألبث أن جاءت بهما عمتي قتيلين -يعني أباه وعمه- قد (عرضتهما) (٦) على بعير (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ اے میرے بیٹے! اگر مجھے ان بچیوں کی فکر نہ ہوتی تو میں میدان جنگ میں تمہیں اپنے سے پہلے بھیجتا، لیکن ان کی دیکھ بھال کے لیے تم یہاں مدینہ میں رہ جاؤ۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کچھ دنوں بعد میری پھوپھی میرے والد اور میرے چچا کی نعشوں کو ایک اونٹ پر لاد کرلے آئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20585]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20585، ترقيم محمد عوامة 19781)
Hadith No.: 19782 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٨٦ - حدثنا وكيع (عن) (١) سفيان عن سالم عن سعيد بن جبير: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ﴾، قال: لما أصيب حمزة بن عبد المطلب ومصعب بن عمير يوم أحد قالوا: ليت إخواننا يعلمون ما أصبنا من الخير، كي يزدادوا (رغبة) (٢) فقال اللَّه: أنا أبلغ عنكم فنزلت: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ (١٦٩) فَرِحِينَ﴾ إلى ⦗٦٨⦘ قوله: (﴿الْمُؤْمِنِينَ﴾) (٣) (٤) [آل عمران: ١٦٩ - ١٧٠، ١٧١] .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی آیت:: ”جو لوگ اللہ کے راستے میں قتل کر دئیے جائیں انہیں مردہ شمار نہ کرو، وہ زندہ ہیں اور انہیں اللہ کے یہاں رزق دیا جاتا ہے۔“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب غزوہ احد میں حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اور حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ شہید ہوگئے تو انہوں نے شہادت کے بعد کہا کہ کاش ہمارے بھائیوں کو اس خیر کا علم ہوجائے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں ان تک تمہارا یہ پیغام پہنچاتا ہوں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے { وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللہِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَائٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُونَ فَرِحِینَ } سے لے کر { المؤمنین } (آل عمران: ١٦٩) تک آیت نازل فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20586]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20586، ترقيم محمد عوامة 19782)
Hadith No.: 19783 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٨٧ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن (سعيد) (١) (بن جبلة) (٢) عن طاوس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن اللَّه بعثني بالسيف بين يدي الساعة، (وجعل) (٣) رزقي (٤) تحت ظل رمحي، وجعل الذل والصغار على من خالفني، ومن تشبه بقوم فهو منهم" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاوس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے قیامت سے پہلے مجھے تلوار دے کر بھیجا ہے، اللہ نے میرے رزق کو میرے نیزے کے نیچے رکھا ہے، میرے مخالفت کرنے والے کا مقدر ذلت اور رسوائی ہے، جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کرلی وہ ان میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20587، ترقيم محمد عوامة 19783)
Hadith No.: 19784 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٨٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن سماك عن (عبد) (١) اللَّه بن (شداد) (٢) أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال (لسعد) (٣) بن معاذ وهو يكيد بنفسه:"جزاك اللَّه خيرا من سيد قوم، فقد (صدقت) (٤) اللَّه ما وعدته، واللَّه صادقك ما وعدك" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ جب حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ حالت نزع میں تھے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: اے قوم کے سردار! اللہ تجھے بہترین بدلہ عطا فرمائے، تو نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اسے سچا کر دکھایا اور اللہ نے تجھ سے جو وعدہ کیا ہے اللہ اسے بھی سچا کر دکھائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20588، ترقيم محمد عوامة 19784)
Hadith No.: 19785 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٨٩ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون عن محمد قال: جاءت (كتيبة) (١) من قبل (المشرق) (٢) (٣) من (كتائب) (٤) الكفار، فلقيهم رجل من الأنصار فحمل عليهم فخرق الصف حتى خرج ثم (كر) (٥) راجعًا، (فصنع) (٦) (مثل) (٧) ذلك مرتين أو ثلاثًا، فإذا سعد بن هشام (٨) (فذكر) (٩) ذلك لأبي هريرة فتلا هذه الآية: ﴿وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِي نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ﴾ [البقرة: ٢٠٧] (١٠) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ کفار کا ایک لشکر مشرق کی طرف سے آیا تو انصار کے ایک آدمی نے ان پر حملہ کیا اور ان کی صفوں کو چیرتا ہوا دوسری طرف سے نکل گیا، پھر پیچھے سے ان پر حملہ آور ہوا اور ان کی صفوں کو چیرتا ہوا باہر نکل آیا۔ اس نے دو یا تین مرتبہ ایسا کیا، جب دور سے دیکھا گیا تو وہ حضرت سعد بن ہشام تھے۔ اس بات کا ذکر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کیا گیا تو انہوں نے یہ آیت پڑھی:: کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کی رضا کی خاطر اپنے نفس کو فروخت کردیتے ہیں۔ (البقرۃ: ٢٠٧) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20589، ترقيم محمد عوامة 19785)
Hadith No.: 19786 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٩٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن سعد بن إبراهيم عن أبيه (عن جده) (١) (عبد الرحمن) (٢) بن عوف (أنه) (٣) أتي بطعام قال شعبة: أحسبه كان صائمًا، ⦗٧٠⦘ (فقال) (٤) عبد الرحمن: قتل حمزة (ولم) (٥) (نجد) (٦) ما (نكفنه) (٧) وهو خير (مني) (٨) ، وقتل مصعب بن عمير وهو خير مني، ولم (نجد) (٩) ما (نكفنه) (١٠) ، (و) (١١) قد أصبنا ما أصبنا، (قال شعبة) (١٢) : (أو) (١٣) قال: أعطينا منها (ما أعطينا) (١٤) ثم قال عبد الرحمن: إني لأخشى أن تكون قد عجلت لنا طيباتنا في الدنيا، قال شعبة: وأظنه قام (ولم) (١٥) يأكل (١٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہایک مرتبہ روزے سے تھے، ان کے پاس کھانا لایا گیا تو انہوں نے فرمایا: کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تو ان کو کفنانے کے لیے ہمارے پاس کپڑا نہیں تھا، حالانکہ وہ مجھ سے بہتر تھے۔ حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تو ان کو کفنانے کے لیے بھی ہمارے پاس کپڑا نہیں تھا حالانکہ وہ بھی مجھ سے بہتر تھے۔ اب دنیا کا بہت سا مال و متاع ہمارے قبضہ میں آگیا ہے۔ اس کے بعد حضرت عبد الرحمن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے ڈر ہے کہ ہمیں ہمارا اجر دنیا ہی میں نہ دے دیا گیا ہو۔ حضرت شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے خیال میں وہ اٹھ گئے اور انہوں نے کھانا نہیں کھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20590، ترقيم محمد عوامة 19786)
Hadith No.: 19787 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٩١ - حدثنا وكيع بن الجراح نا كهمس عن سيار بن (منظور) (١) عن أبيه قال: حدثني (ابن) (٢) (عبد اللَّه) (٣) بن سلام قال: تجهزت غازيًا فلما وضعت رجلي في رجلي في (الغرز) (٤) قال لي أبي: يا بني اجلس! قلت: ألا كان هذا قبل ⦗٧١⦘ أن (أتجهز) (٥) وأنفق؟ قال: أردت أن يكتب لي أجر غاز، وإنها كربة تجيء من هاهنا وأشار بيده نحو الشام -فإن أدركتها فسوف تراني كيف (أفعل) (٦) ، وإن لم أدركها (فعجل) (٧) (إليها) (٨) (٩) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے ایک صاحبزادے فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں جہاد کی تیاری کر کے نکلنے لگا تو میرے والد نے مجھ سے فرمایا: ٹھہر جاؤ اے میرے بیٹے! میں نے کہا آپ مجھے پہلے نہیں روک سکتے تھے جب میں نے تیاری نہیں کی تھی اور اس پر روپے خرچ نہیں کیے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں چاہتا تھا کہ تمہارے لیے مجاہد کا اجر لکھ دیا جائے۔ انہوں نے شام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرف سے ایک مصیبت آنے والی ہے اگر میں نے اسے پا لیا تو تم دیکھو گے میں اس میں کیا کرتا ہوں اور اگر میں اسے نہ پاسکا تو تم جھپٹ کر اس کی طرف لپکنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20591، ترقيم محمد عوامة 19787)
Hadith No.: 19788 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٩٢ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عبيد بن الحسن عن ابن (معقل) (١) قال: أراد ابن لعبد اللَّه بن سلام (الغزو) (٢) (فأشرف) (٣) إليه أبوه فقال: يا بني لا تفعل، فإن (صريخ) (٤) الشام إذا (جاء بلغ) (٥) كل مسلم (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن معقل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے بیٹے نے جہاد کے لیے جانے کا ارادہ کیا تو حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بیٹا ابھی نہ جاؤ، شام سے ایک جنگ آنے والی ہے جو ہر مسلمان کو اپنی زد میں لے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20592، ترقيم محمد عوامة 19788)