☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجهاد← جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 257
صفحہ 11 از 13
حدیث نمبر: 19849 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٥٤ - حدثنا يزيد بن هارون أنا (حريز) (١) بن عثمان عن (نمران) (٢) بن (مخمر) (٣) (الرحبي) (٤) قال: كان (أبو) (٥) عبيدة بن الجراح يسير بالجيش وهو يقول: ألا رب مبيض لثيابه مدنس (لدينه) (٦) (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نمران بن مخمر رحبی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہایک لشکر کے ساتھ جا رہے تھے اور ساتھ ساتھ یہ فرما رہے تھے۔ بہت سے کپڑوں کو صاف رکھنے والے ایسے ہیں جو دین کو میلا کر رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20654]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20654، ترقيم محمد عوامة 19849)
حدیث نمبر: 19850 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٥٥ - حدثنا يزيد بن هارون أنا (جرير) (١) بن حازم عن بشار بن أبي سيف عن الوليد بن عبد الرحمن عن عياض بن (غطيف) (٢) عن أبي عبيدة قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من أنفق نفقة فاضلة في سبيل اللَّه ⦗١٠٣⦘ فسبعمائة ضعف" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے اللہ کے راستے میں اپنے زائد مال میں سے ایک روپیہ خرچ کیا اسے سات سو گنا اجر دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20655، ترقيم محمد عوامة 19850)
حدیث نمبر: 19851 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٥٦ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير (نا) (١) ثابت بن (يزيد) (٢) عن عمرو بن ميمون قال: (قال) (٣) عمر: حجة هاهنا -ثم يشير بيده إلى مكة- ثم أخرج في سبيل اللَّه تعالى (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ مکہ مکرمہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ میں یہاں حج کروں گا پھر اللہ کے راستے میں نکل جاؤں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20656]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20656، ترقيم محمد عوامة 19851)
حدیث نمبر: 19852 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٥٧ - حدثنا (هوذة) (١) بن خليفة نا عوف عن (حسناء) (٢) (ابنة) (٣) معاوية قالت: حدثني عمي قال: قلت: يا رسول اللَّه، من في الجنة؟ قال:"النبي في الجنة، والشهيد في الجنة، (والموؤودة) (٤) في الجنة" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خنساء بنت معاویہ رضی اللہ عنہ ما فرماتی ہیں کہ مجھ سے میرے چچا (اسلم بن سلیم رضی اللہ عنہ) نے بیان کیا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول 5! جنت میں کون جائے گا؟ حضور 5 نے فرمایا نبی جنت میں جائیں گے، شہید جنت میں جائے گا اور زندہ درگور کی ہوئی لڑکی جنت میں جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20657]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20657، ترقيم محمد عوامة 19852)
حدیث نمبر: 19853 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٥٨ - حدثنا وكيع عن موسى قال: سمعت موسى بن طلحة يقول: جرح طلحة مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (بضعًا) (١) (و) (٢) عشرين جرحًا (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور 5 کے ساتھ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کو بیس سے زیادہ زخم آئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20658، ترقيم محمد عوامة 19853)
حدیث نمبر: 19854 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٥٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن أبي الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من خرج في سبيل اللَّه ابتغاء وجه اللَّه و (تنجيزًا) (١) (لموعود) (٢) اللَّه، فهو مثل الصائم القائم، حتى يرجع إلى أهله أو من حيث خرج" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ کی رضا کو چاہتے ہوئے اللہ کے وعدے کے حصول کے لئے اللہ کے راستے میں نکلے، وہ اس روزہ دار، شب زندہ دار کی طرح ہے جو مجاہد کے نکلنے سے واپس آنے تک روزے میں مصروف رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20659، ترقيم محمد عوامة 19854)
حدیث نمبر: 19855 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٦٠ - حدثنا خالد بن مخلد عن عبد الرحمن بن عبد العزيز نا الزهري عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ليس جريح (يجرح) (١) في (٢) اللَّه إلا جاء (جرحه) (٣) يوم القيامة يدمي: لونه لون الدم، وريحه ريح المسك، قدموا أكثر القوم قرآنا (فاجعلوه) (٤) في (اللحد) (٥) " (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کو اللہ کے راستے میں زخم لگا، وہ جب قیامت کے دن آئے گا تو اس کے زخم سے خون بہہ رہا ہوگا۔ خون کا رنگ تو سرخ ہوگا لیکن اس کی خوشبو مشک جیسی ہوگی۔ جو قرآن زیادہ جانتا ہو اسے آگے کرو اور اسے لحد میں اتارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20660، ترقيم محمد عوامة 19855)
حدیث نمبر: 19856 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٦١ - حدثنا يعلى بن عبيد (نا) (١) أبو (حيان) (٢) عن شيخ من أهل المدينة قال: كان بيني وبين كاتب عبيد اللَّه بن زياد صداقة معروفة فطلبت إليه أن (ينسخ) (٣) لي رسالة عبد اللَّه بن أبي أوفى إلى عبيد اللَّه فنسخها (لي) (٤) فكان فيها (أن) (٥) عبد اللَّه ابن أبي أوفى روى عن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أنه قال:"لا تسألوا لقاء العدو، فإذا لقيتموهم فاصبروا، واعلموا أن الجنة تحت ظلال السيوف". وكان ينتظر فإذا (زالت) (٦) الشمس (غدا) (٧) إلى عدوه و (هو) (٨) يقول:"اللهم مُنْزِّل الكلتاب ومجري السحاب (و) (٩) هازم الأحزاب اللهم اهزمهم وانصرنا عليهم" (١٠) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مدینہ منورہ کے ایک شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے اور عبید اللہ بن زیاد رضی اللہ عنہ کے ایک کاتب کے درمیان گہری دوستی تھی۔ میں نے اس سے کہا مجھے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کے عبید اللہ بن زیاد کی طرف لکھے گئے ایک خط کا نسخہ بنا دے۔ اس نے مجھے اس کا نسخہ بنا کردیا تو اس میں تھا: حضرت عبد اللہ ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور 5 نے فرمایا کہ دشمن سے نبرد آزما ہونے کی دعا نہ مانگو، جب دشمن سے سامنا ہوجائے تو ثابت قدم رہو۔ یاد رکھو جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے۔ حضور 5 کا معمول یہ تھا کہ زوال کے وقت تک انتظار فرماتے جب سورج زائل ہوجاتا تو دشمن پر حملہ کرتے اور فرماتے:: اے اللہ! تو کتاب کو نازل کرنے والا ہے۔ تو بادلوں کو برسانے والا ہے، تو لشکروں کو شکست دینے والا ہے، انہیں شکست دے دے اور ہماری مدد فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20661، ترقيم محمد عوامة 19856)
حدیث نمبر: 19857 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٦٢ - حدثنا إسحاق بن منصور (نا) (١) (هريم) (٢) عن ليث عن يحيى ابن عباد قال: فضل الغازي في البحر على الغازي في البر كفضل الغازي في ⦗١٠٦⦘ البر على (القاعد) (٣) في بيته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن عباد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سمندر میں جہاد کرنے والے کی خشکی میں جہاد کرنے والے پر اتنی فضیلت ہے جتنی خشکی میں جہاد کرنے والے کی گھر میں بیٹھنے والے پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20662، ترقيم محمد عوامة 19857)
حدیث نمبر: 19858 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٦٣ - حدثنا شبابة (نا) (١) (ليث) (٢) بن سعد عن (يزيد) (٣) بن (أبي) (٤) حبيب عن أبي الخير عن أبي الخطاب عن أبي سعيد الخدري أنه قال: إن النبي صلى الله عليه و آله وسلم خطب الناس عام تبوك وهو مسند (ظهره) (٥) إلى نخلة فقال:"ألا (أخبركم) (٦) (بخير) (٧) الناس وشر الناس؟ إن من خير الناس (رجلًا) (٨) (يحمل) (٩) في سبيل اللَّه على ظهر (فرسه) (١٠) أو (١١) ظهر بعيره أو على قدمه حتى يأتيه الموت (١٢) وإن من شر الناس (رجلًا) (١٣) (فاجرًا) (١٤) (جريئًا) (١٥) يقرأ كتاب اللَّه لا ⦗١٠٧⦘ يرعوي إلى (شيءٍ) (١٦) منه" (١٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فتح مکہ والے سال حضور 5 نے کھجور کے تنے سے ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرمایا کہ میں تمہیں بہترین اور بدترین آدمی کے بارے میں بتاتا ہوں۔ بہترین آدمی وہ ہے جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے یا اونٹ پر سوار ہو یا پیدل ہو اور اسے موت آجائے۔ بدترین آدمی وہ، جو فاجر اور بےحیا آدمی ہے جو اللہ کی کتاب پڑھتا تو ہے لیکن اس کے مضامین پر کان نہیں دھرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20663، ترقيم محمد عوامة 19858)
حدیث نمبر: 19859 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٦٤ - حدثنا حسين بن علي عن ابن (عيينة) (١) عن علي بن زيد بن جدعان قال: قال أبو طلحة: ﴿انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾ [التوبة: ٤١] ، قال: كهولًا و (شبابًا) (٢) قال: ما أرى اللَّه (عذر) (٣) (أحدًا) (٤) ، فخرج إلى الشام فجاهد (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی آیت (انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاً) کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس میں جوانوں اور بوڑھوں ہر دو کو حکم ہے۔ پھر فرمایا کہ میرے خیال میں اس آیت نے کسی کے لیے کسی عذر کو نہیں چھوڑا، پھر وہ شام چلے گئے اور جہاد کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20664، ترقيم محمد عوامة 19859)
حدیث نمبر: 19860 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٦٥ - حدثنا يزيد بن هارون أنا (ابن) (١) عون عن ابن سيرين عن أبي (العجفاء) (٢) السلمي قال: قال عمر بن الخطاب: قال محمد صلى الله عليه و آله وسلم:"من قتل في سبيل اللَّه أو مات فهو في الجنة" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اللہ کے راستے میں قتل کردیا گیا یا مرگیا تو وہ جنت میں جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20665، ترقيم محمد عوامة 19860)
حدیث نمبر: 19861 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٦٦ - حدثنا محمد بن بشر نا عبد العزيز بن عمر حدثني يزيد (بن يزيد) (١) (ابن) (٢) جابر عن مكحول عن بعض أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم أن الدعاء كان يستحب عند نزول القطر وإقامة الصلاة والتقاء (الصفين) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک صحابی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تین مواقع ہیں جب دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ بارش کے وقت B نماز کی اقامت کے وقت C جنگ میں صفوں میں کھڑا ہونے کے وقت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20666، ترقيم محمد عوامة 19861)
حدیث نمبر: 19862 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٦٧ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) عن صدقة بن المثنى قال: سمعت جدي (رياح) (٢) (بن الحارث) (٣) يذكر عن سعيد (بن زيد) (٤) بن عمرو بن نفيل يقول: واللَّه لمشهد (يشهده) (٥) الرجل منهم يومًا واحدًا في سبيل اللَّه مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٦) (أغبر) (٧) فيه وجهه، أفضل من عمل أحدكم ولو عمَّر عُمر نوح (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول 5 کی معیت میں اللہ کے راستے میں جہاد کی غرض سے ایک ایسا دن گذارنا جس میں چہرہ غبار آلود ہوجائے یہ عمر نوح ملنے پر ساری عمر عبادت کرنے سے افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20667، ترقيم محمد عوامة 19862)
حدیث نمبر: 19863 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٦٨ - حدثنا خالد بن مخلد نا (إسماعيل بن) (١) جعفر بن أبي كثير حدثني العلاء بن عبد الرحمن بن يعقوب عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يجتمع كافر وقاتله من المسلمين في النار" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جہنم میں کافر اور اس کا مسلمان قاتل جمع نہیں ہوسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20668، ترقيم محمد عوامة 19863)
حدیث نمبر: 19864 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٦٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن واصل بن السائب الرقاشي قال: سألني عطاء بن أبي (رباح) (١) (أي) (٢) دابة عليك مكتوبة؟ قال فقلت: فرس. قال: تلك الغاية القصوى من (الأجر) (٣) ثم ذكر أن (رسول) (٤) اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (قال) (٥) :"ألا أدلكم على أحب عباد اللَّه إلى اللَّه بعد النّبيين والصديقين والشهداء قال: عبد مؤمن معتقل رمحه على فرسه يميل به النعاس (يمينًا وشمالًا) (٦) في سبيل اللَّه، يستغفر الرحمن ويلعن الشيطان قال: و (تُفْتَحُ) (٧) أبواب السماء فيقول اللَّه (لملائكته) (٨) انظروا إلى عبدي قال: فيستغفرون له قال: ثم قرأ: ﴿إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ) (٩) بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ [التوبة: ١١١] " إلى آخر الآية (١٠) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت واصل بن سائب رقاشی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء بن رباح رحمہ اللہ نے مجھ سے سوال کیا کہ کون سی سواری ایسی ہے جس کو رکھنا فرض ہے؟ میں نے عرض کیا: گھوڑا۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ تو انتہائی اجر کی چیز ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہیں بتاؤں کہ اللہ کے بندوں میں اللہ کے نزدیک انبیائ، صدیقین اور شہداء کے بعد سب سے زیادہ اجر کس کا ہے؟ وہ مومن بندہ جو اللہ کے راستے میں گھوڑے پر سوار اپنے نیزے سے ٹیک لگائے بیٹھا ہے اور نیند کی وجہ سے کبھی دائیں ڈولتا ہے کبھی بائیں۔ وہ رحمن سے مغفرت طلب کرتا ہے اور شیطان پر لعنت کرتا ہے۔ اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں کہ میرے بندے کو دیکھو، فرشتے بھی اس کے لیے استغفار کرتے ہیں۔ پھر حضور 5 نے یہ آیت پڑھی:: اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان سے ان کی جانوں اور ان کے مالوں کو اس بات پر خرید لیا ہے کہ ان کے لیے جنت ہے وہ اللہ کے راستے میں قتال کرتے ہیں۔ (التوبہ: ١١١) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20669، ترقيم محمد عوامة 19864)
حدیث نمبر: 19865 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٧٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث بن سوار عن محمد بن سيرين عن أبي (عبيدة) (١) بن حذيفة قال: كان حذيفة بن اليمان وعبد اللَّه بن ⦗١١٠⦘ مسعود و (أبو) (٢) مسعود الأنصاري وأبو موسى (الأشعري) (٣) في المسجد فجاء رجل فقال: يا عبد اللَّه بن قيس! فسماه باسمه (فقال: أرأيت إن أنا أخذت سيفي فجاهدت به) (٤) أريد وجه اللَّه (تعالى) (٥) (فقتلت) (٦) وأنا على ذلك، (أين) (٧) أنا؟ قال: في الجنة قال حذيفة عند ذلك: استفهم (الرجل) (٨) وأفهمه، فليدخلن النار كذا وكذا يصنع ما قال هذا؟ فقال حذيفة: إن أخذت سيفك فجاهدت به (فأصبت) (٩) الحق (فقتلت) (١٠) وأنت على ذلك فأنت في الجنة ومن أخطأ الحق فقتل وهو على ذلك فلم يوفقه اللَّه ولم يسدده دخل (النار) (١١) قال القوم: (صدقت) (١٢) (١٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ بن حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن یمان رضی اللہ عنہ، حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ اور حضرت ا بو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ مسجد میں تھے کہ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا: اے عبد اللہ بن قیس رضی اللہ عنہ! اگر میں اپنی تلوار پکڑ کر اللہ کی رضا کے جذبے پر قائم رہتے ہوئے جہاد کروں اور اسی جذبہ پر قتل کردیا جاؤں تو میں کہاں جاؤں گا؟ انہوں نے فرمایا: جنت میں، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس موقع پر فرمایا کہ اس شخص کی بات کو سمجھو اور اسے ٹھیک بات سمجھاؤ، کیونکہ بات کو غلط سمجھنے کی وجہ سے یہ جہنم میں بھی جاسکتا ہے۔ پھر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر تم نے حق کو درست طریقے سے سمجھا پھر اپنی تلوار لے کر اللہ کے راستے میں شہید ہوگئے تو جنت میں جاؤ گے لیکن اگر کوئی شخص حق کو سمجھنے میں غلطی کرے اور اس کو راہ حق کی ہدایت نہ ملے، اس پر وہ قتل ہوجائے تو وہ جہنم میں جائے گا۔ اس پر سب لوگوں نے کہا کہ آپ ٹھیک کہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20670، ترقيم محمد عوامة 19865)
حدیث نمبر: 19866 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٧١ - حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن ابن سيرين قال: كانوا يقولون: القتال في سبيل اللَّه خير من الجلوس، والجلوس خير من القتال على الضلال، ومن ⦗١١١⦘ (رابه) (١) شيء (فليتعده) (٢) إلى ما لا يريبه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسلاف کہا کرتے تھے کہ اللہ کے راستے میں قتال کرنا گھر بیٹھنے سے بہتر ہے اور گھر بیٹھنا گمراہی کے راستے میں قتال کرنے سے بہتر ہے۔ جس آدمی کو کسی چیز میں شک ہو تو وہ شک سے بالا تر ہو کر معاملہ کو اختیار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20671، ترقيم محمد عوامة 19866)
حدیث نمبر: 19867 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٧٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن أبي إسحاق عن البراء بن (عازب) (١) قال: لما (أنزلت) (٢) هذه الآية: ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (٣) وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ [النساء: ٩٥] ، قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ادع (لي) (٤) زيدًا (وليجيئْني) (٥) (باللوح) (٦) (والدواة) (٧) " أو قال:"بالكتف (والدواة) (٨) "، (فقال) (٩) : أكتب: ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ﴾، فقال (عمرو) (١٠) بن أم (مكتوم) (١١) وكان ضرير البصر: (يا رسول) (١٢) اللَّه (فبم) (١٣) تأمرني فإني لا ⦗١١٢⦘ أستطيع الجهاد؟ فأنزل (اللَّه) (١٤) (مكانه) (١٥) : ﴿غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ﴾ (١٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی { لاَ یَسْتَوِی الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ }، { وَالْمُجَاہِدُونَ فِی سَبِیلِ اللہِ } حضور 5 نے فرمایا: کہ زید رضی اللہ عنہ کو بلاؤ اور اسے کہو کہ تختی اور دوات بھی لے آئے۔“ پھر فرمایا لکھو { لاَ یَسْتَوِی الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ } یہ آیت سن کر ایک نابینا صحابی حضرت عمرو ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ! میں جہاد کی طاقت نہیں رکھتا، آپ مجھے کس بات کا حکم دیتے ہیں؟ اس پر اللہ تعالیٰ نے { غَیْرُ أُولِی الضَّرَرِ } کو نازل فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20672، ترقيم محمد عوامة 19867)
حدیث نمبر: 19868 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٧٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن مجالد عن الشعبي عن مسروق قال: إن (الشهداء) (١) ذكروا عند عمر بن الخطاب قال: فقال عمر للقوم: ما ترون الشهداء؟ قال القوم: يا أمير المؤمنين! هم (من) (٢) يقتل في هذه (المغازي) (٣) قال: فقال (عمر) (٤) عند ذلك: إن شهداءكم (إذن) (٥) (لكثير) (٦) ، إني أخبركم عن ذلك أن الشجاعة (والجبن) (٧) غرائز في الناس، يضعها اللَّه حيث يشاء، فالشجاع يقاتل من وراء من لا يبالي أن لا يؤوب إلى أهله، والجبان فار عن (حليلته) (٨) ، ولكن الشهيد من احتسب بنفسه، والمهاجر من هجر ما نهى اللَّه عنه، والمسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده (٩) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک مرتبہ شہداء کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا: کہ تم شہداء کن لوگوں کو سمجھتے ہو؟ حاضرین نے کہا اے امیر المؤمنین! جو جنگوں میں مارے جائیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس طرح تو تمہارے شہید اور بہت زیادہ ہوجائیں گے۔ میں تمہیں شہداء کے بارے میں بتاتا ہوں۔ بہادری اور بزدلی یہ لوگوں میں موجود خصلتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ جس میں چاہتا ہے رکھتا ہے۔ بہادر آدمی اس بات کی پرواہ کیے بغیر قتال کرتا ہے کہ اس کے پیچھے والوں کا کیا ہوگا۔ بزدل اپنی موت سے بھاگتا ہے، شہید اپنی جان کو داؤ پر لگا دیتا ہے۔ مہاجر وہ ہے جو اللہ کے منع کردہ امور کو چھوڑ دے اور مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20673، ترقيم محمد عوامة 19868)