☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجهاد← جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 257
صفحہ 12 از 13
حدیث نمبر: 19869 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٧٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام بن عروة عن أبيه أن أول رجل سل سيفًا في سبيل اللَّه الزبيز (١) [ (نفح) (٢) نفحة (من الشيطان) (٣) ] (٤) (٥) : أخذ رسول اللَّه (٦) فخرج الزبير يشق الناس بسيفه ورسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٧) بأعلى (مكة) (٨) قال: فلقي النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"مالك يا زبير؟" (قال) (٩) : أخبرت أنك أخذت؟ قال: فصلى عليه ودعا له ولسيفه (١٠) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستے میں سب سے پہلا تلوار چلانے والے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ ہیں، ایک مرتبہ یہ افواہ پھیلی کہ حضور 5 کو کافروں نے گرفتار کرلیا ہے، اس پر حضرت زبیر رضی اللہ عنہ تلوار پکڑ کر لوگوں میں سے گذرتے ہوئے گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ کے بالائی حصہ میں تھے، ملاقات ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تو پوچھا کہ اے زبیر! کیا ہوا؟ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ مجھے خبر ملی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کافروں نے پکڑ لیا ہے۔ اس پر حضور 5 نے انہیں دعا دی اور ان کی تلوار کے لیے بھی دعا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20674، ترقيم محمد عوامة 19869)
حدیث نمبر: 19870 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٧٥ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) نا شعبة عن أبي الفيض قال: سمعت سعيد بن جابر (الرعيني) (٢) عن أبيه يحسب (٣) (أن) (٤) أبا بكر شيع جيشًا فمشى معهم فقال: الحمد للَّه اغبرت أقدامنا في سبيله! قال: فقال رجل: إنما شيعناهم، فقال: إنما جهزناهم وشيعناهم و (دعونا لهم) (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رعینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہایک لشکر کو رخصت کرتے ہوئے ان کے ساتھ چلے تو فرمایا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہمارے قدم اس کے راستے میں گرد آلود ہوگئے، ایک آدمی نے کہا کہ ہم تو محض ان کے پیچھے چلے ہیں۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم نے انہیں تیار کیا، ہم ان کے پیچھے چلے اور ہم نے ان کے لیے دعا کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20675، ترقيم محمد عوامة 19870)
حدیث نمبر: 19871 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٧٦ - حدثنا ابن أبي (غنية) (١) عن أبيه عن (إسماعيل) (٢) بن أبي خالد عن قيس أو غيره (٣) قال: بعث أبو بكر جيشًا إلى الشام فخرج يشيعهم على رجليه فقالوا: يا خليفة رسول اللَّه، (أن) (٤) لو ركبت قال: (إني) (٥) احتسب (خطاي) (٦) في سبيل اللَّه (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لشکر روانہ فرمایا اور آپ پیدل ان کے ساتھ چلے۔ لوگوں نے کہا اے اللہ کے رسول کے خلیفہ! آپ سوار ہوجائیں۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں اللہ کے راستے میں اپنے قدم چلانا چاہتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20676، ترقيم محمد عوامة 19871)
حدیث نمبر: 19872 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٧٧ - حدثنا أبو أسامة عن الأعمش عن أبي إسحاق قال: (لما) (١) (أسلم) (٢) عكرمة بن أبي جهل (أتى) (٣) النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول اللَّه! واللَّه لا أترك مقاما قمته (ليصد) (٤) (به) (٥) عن سبيل اللَّه إلا قمت مثليه في سبيل اللَّه، ولا أترك نفقة (أنفقتها ليصد) (٦) بها عن سبيل اللَّه (إلا أنفقت مثليها في سبيل اللَّه) (٧) ⦗١١٥⦘ فلما كان يوم اليرموك نزل (فترجل) (٨) فقاتل قتالًا شديدًا، فقتل (فوجد) (٩) به (بضع وسبعون) (١٠) من بين طعنة ورمية وضربة (١١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب عکرمہ بن ابی جہل رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کرلیا تو وہ حضور 5 کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں نے اللہ کے راستے سے روکنے میں جتنی طاقت خرچ کی ہے میں اللہ کے راستے کی طرف لانے میں اس سے دوہری طاقت خرچ کروں گا اور میں نے اللہ کے راستے سے روکنے میں جتنا مال خرچ کیا ہے میں اللہ کے راستے میں اس سے دوگنا مال خرچ کروں گا۔ جنگ یرموک میں حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہاپنی سواری سے اترے اور پیدل لڑتے ہوئے زبردست لڑائی کی اور شہید ہوگئے۔ ا ن کے جسم پر نیزوں، تیروں اور تلواروں کے ستر سے زیادہ زخم تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20677، ترقيم محمد عوامة 19872)
حدیث نمبر: 19873 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٧٨ - حدثنا عبد اللَّه بن نميرنا هشام بن سعد قال: حدثني قيس بن بشر (التغلبي) (١) قال: كان أبي (جليسًا) (٢) لأبي الدرداء بدمشق، وكان بدمشق رجل من أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقال له ابن (الحنظلية) (٣) من الأنصار، وكان الرجل متوحدًا، (قل) (٤) ما يجالس الناس، إنما هو يصلي فإذا انصرف فإنما هو تسبيح وتهليل حتى يأتي أهله، (فمر بنا) (٥) ذات يوم ونحن (عند) (٦) أبي الدرداء فسلم فقال له أبو الدرداء: (كلمة) (٧) تنفعنا ولا تضرك! قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: ["المنفق على الخيل في سبيل اللَّه كباسط يديه بالصدقة لا يقبضها"، ثم مر بنا يومًا آخر، فسلم، فقال أبو الدرداء: كلمة تنفعنا ولا تضرك، قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم] (٨) : ⦗١١٦⦘"إنكم قادمون على (إخوانكم) (٩) ، (فأصلحوا) (١٠) (رحالكم) (١١) وأصلحوا لباسكم حتى تكونوا كأنكم شامة في الناس فإن اللَّه لا يحب الفُحش (ولا) (١٢) التفحش" (١٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن بشر تغلبی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرے والد دمشق میں حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کی مجلس میں بیٹھے تھے۔ دمشق میں ابن حنظلیہ رضی اللہ عنہ نام کے ایک گوشہ نشین انصاری صحابی بھی موجود تھے۔ وہ لوگوں سے بہت کم میل جول رکھتے تھے۔ وہ نماز سے فارغ ہوتے تو تسبیح و تہلیل کرتے اپنے گھر چلے جاتے۔ ایک مرتبہ وہ ہمارے پاس سے گذرے، ہم حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے تھے۔ انہوں نے سلام کیا تو حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہمیں کوئی ایسی بات بتا دیجئے جو ہمیں فائدہ دے اور آپ کو اس کے بتانے سے کوئی نقصان نہ ہو۔ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے پر خرچ کرنے والا ایسا ہے جیسے صدقہ کو مسلسل بلا روکے جاری رکھنے والا۔ پھر وہ ایک دن ہمارے پاس سے گذرے اور سلام کیا تو حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کوئی ایسی بات بتا دیجئے جو ہمیں فائدہ دے اور آپ کو اس سے کوئی نقصان نہ ہو۔ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے اپنے بھائیوں سے ملاقات کرنی ہو تو اپنی سواریاں اور اپنا لباس درست کرلیا کرو تاکہ لوگوں میں بیٹھے ہوئے برے نہ لگو۔ اللہ تعالیٰ برے کام کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20678، ترقيم محمد عوامة 19873)
حدیث نمبر: 19874 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٧٩ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم قال: قال عبد الرحمن بن (يزيد) (١) : (اغدوا) (٢) بنا حتى نجتعل قال: فغدوت إليه فقال (لي) (٣) : إني قرأت البارحة سورة (براءة) (٤) فوجدتها تحث على الجهاد قال: فخرج.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن یزید رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ فرمایا کہ ہمارے پاس آؤ تاکہ ہم مال غنیمت کے حصے بنائیں۔ میں صبح ان کے پاس گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رات کو سورة التوبہ کی تلاوت کی یہ سورت جہاد کی ترغیب دے رہی ہے۔ یہ فرما کر وہ جہاد کے لیے روانہ ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20679، ترقيم محمد عوامة 19874)
حدیث نمبر: 19875 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٨٠ - حدثنا ابن علية (عن ابن عون) (١) عن ابن سيرين قال: (قال) (٢) (ابن) (٣) عمر في (الجعالة) (٤) : لا أبيع نصيبي (من) (٥) الجهاد ⦗١١٧⦘ (ولا) (٦) أغزو على (أجر) (٧) (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں جہاد میں حاصل ہونے والا حصہ فروخت نہیں کرتا اور میں مال کے لیے جہاد نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20680، ترقيم محمد عوامة 19875)
حدیث نمبر: 19876 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٨١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الزبير بن عدي عن الشقيق بن (العيزار) (١) قال: سألت ابن الزبير (عن) (٢) (الجعائل) (٣) (فقال) (٤) : (إن أخذتها) (٥) (فأنفقها) (٦) في سبيل اللَّه، وتركها أفضل (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شقیق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے مال غنیمت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر تمہیں مل جائے تو اللہ کے راستے میں خرچ کرو اور نہ لو تو بہتر ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا تو فرمایا کہ میں تو بغیر محنت کے وہی چیز لیتا ہوں جو اللہ مجھے دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20681، ترقيم محمد عوامة 19876)
حدیث نمبر: 19877 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٨٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن (عبيد) (١) بن الأعجم ⦗١١٨⦘ قال: سألت ابن عباس (عن) (٢) الجعائل (قال) (٣) : إن جعلتها في سلاح أو كراع في سبيل اللَّه فلا بأس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن اعجم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مال غنیمت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر تم اس مال کو کسی ہتھیار یا گھوڑے پر خرچ کرو تو اس میں کوئی حرج نہیں اور اگر کسی غلام یا باندی میں خرچ کردو تو مناسب بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20683، ترقيم محمد عوامة 19877)
حدیث نمبر: 19878 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٨٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن أبي بكر بن عمرو بن عتبة (١) قال: خرج على الناس بعث في (زمن) (٢) معاوية (فكتب) (٣) معاوية إلى جرير بن عبد اللَّه: إنا قد وضعنا عنك البعث وعن ولدك، (قال) (٤) : فكتب إليه جرير: إني بايعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على (النصح) (٥) والطاعة والنصح للمسلمين فإن (ننشط) (٦) ⦗١١٩⦘ نخرج فيه وإلا (قوينا) (٧) من يخرج (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن عمرو بن عتبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانے میں لوگوں کو ایک مرتبہ زبردستی جہاد کے لیے بھیجا گیا۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو خط میں لکھا کہ ہم نے آپ کو اور آپ کے بیٹے کو زبردستی نہیں بھیج رہے۔ حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب میں لکھا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دست اقدس پر امیر کی اطاعت و فرمانبرداری اور مسلمانوں کی خیر خواہی کی بیعت کی ہے۔ اگر ہمیں بھیجا جائے گا تو ہم جائیں گے وگرنہ جانے والوں کو قوت فراہم نہیں کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20685، ترقيم محمد عوامة 19878)
حدیث نمبر: 19879 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٨٦ - حدثنا ابن نمير نا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: سئل الأسود عن الرجل يجعل له ويجعل هو أقل مما جعل له (ويستفضل) (١) قال: لا بأس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی مجاہد کو مال غنیمت میں غیر مجاہد سے زیادہ حصہ ملے لیکن وہ اس زیادہ حصے کو کم سمجھے اور زیادہ کا مطالبہ کرے تو یہ کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، حضرت شریح رحمہ اللہ سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ جو چیز تمہیں شک میں ڈالے اسے چھوڑ دو اور جو تمہیں شک میں نہ ڈالے اسے اپنا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20686]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20686، ترقيم محمد عوامة 19879)
حدیث نمبر: 19880 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٨٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن سعيد بن عبد العزيز عن مكحول أنه كان لا يرى بالجعل في القبيلة بأسًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ مال غنیمت میں سے کوئی زیادہ حصہ کسی خاص قبیلے کو دینے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20688]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20688، ترقيم محمد عوامة 19880)
حدیث نمبر: 19881 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٨٩ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن معدان بن (حدير) (١) الحضرمي (عن) (٢) (عبد الرحمن) (٣) بن (جبير بن نفير) (٤) الحضرمي عن أبيه قال: قال رسول ⦗١٢٠⦘ اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"مثل الذين يغزون من أمتي ويأخذون الْجُعْلَ (يتقوُّون) (٥) به على عدوهم كمثل أم موسى ترضع ولدها وتأخذ أجرها" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جبیر بن نفیر حضرمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری امت کے وہ لوگ جو جہاد کرتے ہیں اور جہاد کر کے مال غنیمت میں دوسرے مجاہدین سے زیادہ حصہ لیتے ہیں اور دشمن کے خلاف اسے بطور طاقت کے استعمال کرتے ہیں۔ ان لوگوں کی مثال حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کی سی ہے جو اپنے بیٹے کو دودھ پلاتی تھیں اور (فرعون سے) اس کا عوض لیتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20689]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20689، ترقيم محمد عوامة 19881)
حدیث نمبر: 19882 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٩٠ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: سألت ابن سيرين قلت: الرجل يريد الغزو فيعان؟ قال: ما زال المسلمون يمتع بعضهم بعضًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص جہاد کرنا چاہے تو کیا اس کی مدد کی جائے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ مسلمان ہمیشہ ایک دوسرے کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20690]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20690، ترقيم محمد عوامة 19882)
حدیث نمبر: 19883 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٩١ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن (نسير) (١) أن الربيع كان يأخذ الجعالة فيجعلها في المساكين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نسیر فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع رحمہ اللہ مال غنیمت میں سے مجاہد کو ملنے والے والا زیادہ حصہ لیتے تھے اور اسے مساکین میں تقسیم کردیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20691]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20691، ترقيم محمد عوامة 19883)
حدیث نمبر: 19884 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٩٢ - حدثنا (عبيد اللَّه بن موسى عن عثمان) (١) بن الأسود عن مجاهد أنه أُعطي يوم (غزا) (٢) (شيئًا) (٣) فقبله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن اسود رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ کو جہاد کے ایک دن کے عوض کوئی چیز پیش کی گئی جو انہوں نے قبول فرما لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20692]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20692، ترقيم محمد عوامة 19884)
حدیث نمبر: 19885 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٩٣ - حدثنا وكيع عن (إسرائيل) (١) عن جابر عن عامر عن (٢) عكرمة والأسود و (مسروق) (٣) أنهم كرهوا (الجعائل) (٤) وذلك في البعث.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ، حضرت اسود رحمہ اللہ اور حضرت مسروق رحمہ اللہ نے مال غنیمت میں سے مجاہد کو ملنے والے زائد حصہ کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20693]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20693، ترقيم محمد عوامة 19885)
حدیث نمبر: 19886 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٩٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر عن مسروق أنه كره (الجعائل) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ نے جعائل کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20694]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20694، ترقيم محمد عوامة 19886)
حدیث نمبر: 19887 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٩٥ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى (عن موسى) (١) بن عبيدة قال: كان النعمان بن أبي عياش وابن (قسيط) (٢) و (عمرو) (٣) بن علقمة يأخذون الجعائل ويخرجون.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن ابی عیاش رحمہ اللہ، ابن لقیط رحمہ اللہ اور حضرت عمرو بن علقمہ رحمہ اللہ مالِ غنیمت کے زائد حصے کو لیتے تھے اور جہاد کے لیے نکلتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20695]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20695، ترقيم محمد عوامة 19887)
حدیث نمبر: 19888 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٦٩٦ - حدثنا وكيع عن شريك عن منصور عن إبراهيم قال: كان عبد الرحمن بن يزيد يؤالف الرجل ثم يغزو عنه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید رحمہ اللہ کسی آدمی سے دوستی لگاتے تھے اور پھر ا س کے حصے کا جہاد کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20696]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20696، ترقيم محمد عوامة 19888)