☽ 16 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجهاد← ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 257
Page 2 of 13
Hadith No.: 19669 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٧٠ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قالوا: يا رسول اللَّه! أي (الجهاد) (١) أفضل؟ قال:"من عقر جواده واهريق دمه" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضور 5 سے سوال کیا گیا کہ افضل جہاد کس شخص کا ہے؟ آپ نے فرمایا: کہ جس کا گھوڑا ہلاک ہوجائے اور اس کا اپنا خون بہہ چکا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20470]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20470، ترقيم محمد عوامة 19669)
Hadith No.: 19670 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٧١ - حدثنا (وكيع) (١) قال: نا المسعودي عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن الحارث عن (٢) عبد اللَّه بن عمرو قال: قال رجل: يا رسول اللَّه! أي ⦗١٥⦘ الجهاد أفضل؟ قال:"من عقر جواده وأهريق دمه" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ حضور 5 سے سوال کیا گیا کہ افضل جہاد کس شخص کا ہے؟ آپ نے فرمایا: کہ جس کا گھوڑا ہلاک ہوجائے اور اس کا اپنا خون بہہ چکا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20471]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20471، ترقيم محمد عوامة 19670)
Hadith No.: 19671 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٧٢ - حدثنا وكيع نا أسامة بن زيد عن (بعجة) (١) بن عبد اللَّه الجهني عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يأتي على الناس زمان يكون خير الناس (فيه) (٢) منزلة من أخذ بعنان فرسه في سبيل اللَّه، كلما سمع (هيعة) (٣) استوى على متنه ثم يطلب الموت في (مظانه) (٤) ، ورجل في شعب من هذه (الشعاب) (٥) يقيم الصلاة ويؤتي الزكاة ويدع الناس إلا من خير" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور 5 نے فرمایا کہ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اللہ کے نزدیک درجے کے اعتبار سے سب سے بہترین شخص وہ ہوگا جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑ کر چل کھڑا ہو، جب بھی وہ کوئی خطرہ محسوس کرے تو لپک کر گھوڑے پر سوار ہوجائے۔ پھر موت کو موت کی جگہوں پر تلاش کرے۔ دوسرا وہ آدمی جو کسی گھاٹی میں چلا جائے وہاں نماز قائم کرے، زکوٰۃادا کرے اور لوگوں کو خیر کی خاطر چھوڑ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20472]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20472، ترقيم محمد عوامة 19671)
Hadith No.: 19672 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٧٣ - حدثنا أبو أسامة عن زكريا بن أبي زائدة عن أبي إسحاق عن البراء قال: جاء رجل من بني (النبيت) (١) إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: أشهد أن لا إله إلا اللَّه وأشهد أنك عبده ورسوله، ثم تقدم (فقاتل) (٢) حتى قتل، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"عمل هذا يسيرًا وأجر كثيرًا" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نبی پاک 5 کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اس کے بعد وہ آگے بڑھا، اس نے قتال کیا اور شہید ہوگیا۔ حضور 5 نے فرمایا کہ اس نے عمل تو تھوڑا کیا لیکن اجر بہت سا کما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20473]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20473، ترقيم محمد عوامة 19672)
Hadith No.: 19673 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٧٤ - حدثنا زيد بن حباب عن جعفر بن سليمان الضبعي نا أبو عمران الجوني عن أبي بكر بن أبي موسى الأشعري قال: سمعت أبي تجاه العدو يقول: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن السيوف مفاتيح الجنة"، فقال له رجل (رث) (١) الهيئة: أنت سمعت هذا من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ قال: نعم! فسل سيفه وكسر غمده والتفت إلى أصحابه، وقال: أقرأ عليكم السلام، ثم تقدم إلى العدو فقاتل حتى قتل (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن ا بی موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میرے والد نے دشمن کا آمنا سامنا ہونے پر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا تھا کہ تلواریں جنت کی چابیاں ہیں۔ یہ حدیث سن کر ایک پراگندہ حالت کے حامل شخص نے کہا کہ اے ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ! کیا یہ بات آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہے؟ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہاں، میں نے سنی ہے۔ اس پر اس آدمی نے اپنی تلوار نکالی اور نیام کو توڑ کر اپنے ساتھیوں کو سلام کیا پھر دشمن کی طرف بڑھا اور ان سے لڑتا رہا، یہاں تک کہ شہید ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20474]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20474، ترقيم محمد عوامة 19673)
Hadith No.: 19674 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٧٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد بن أبي زياد عن مجاهد قال: قام (يزيد) (١) بن (شجرة) (٢) في أصحابه فقال: إنها قد أصبحت عليكم من بين أخضر وأحمر وأصفر، وفي البيوت ما فيها، فإذا لقيتم العدو غدًا فقُدُما قدما، فإني سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"ما تقدم رجل من خطوة إلا تقدم إليه الحور العين، فإن تأخر (استترت) (٣) منه، وإن استشهد كانت أولُ (نضحة) (٤) كفارةَ خطاياه، وتنزل إليه اثنتان من (الحور) (٥) العين (تنفضان) (٦) عنه التراب وتقولان له: مرحبًا قد (آني) (٧) ⦗١٧⦘ لك، ويقول: مرحبًا قد آنى لكما" (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت یزید بن شجرہ رحمہ اللہ ایک مرتبہ اپنے ساتھیوں میں کھڑے ہوئے تھے اور ان سے فرمایا کہ تم پر تمہارے گھروں میں سبز، سرخ، اور زرد نعمتیں برس رہی ہیں، کل جب تم دشمن کی طرف بڑھو تو ایک ایک قدم رکھ کر آگے بڑھنا، کیونکہ میں نے اللہ کے رسول 5 کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب آدمی دشمن کے مقابلہ میں ایک قدم آگے بڑھتا ہے تو موٹی آنکھوں والی حوریں اس کی طرف بڑھتی ہیں اور جب وہ پیچھے ہٹتا ہے تو حوریں بھی اس سے پردہ کرلیتی ہیں۔ جب وہ شہید ہوجاتا ہے تو اس کے خون کا پہلا قطرہ اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔ اس کے شہید ہونے کے بعد دو حوریں اس کے پاس آتی ہیں اور اس سے مٹی صاف کرتی ہیں اور اسے کہتی ہیں کہ تجھے خوش آمدید! ہم تیرے لیے ہیں، وہ کہتا ہے تمہیں مبارک ہو میں تمہارے لیے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20475]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20475، ترقيم محمد عوامة 19674)
Hadith No.: 19675 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٧٦ - حدثنا محمد بن فضيل عن موسى (١) أبي جعفر الثقفي عن سالم (بن) (٢) أبي (الجعد) (٣) عن (سبرة) (٤) (بن) (٥) أبي فاكهة (و) (٦) كان من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم، قال: (سمعت) (٧) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إن الشيطان قعد لابن آدم (بأَطْرُقِهِ) (٨) ، فقعد له بطريق الإسلام فقال: تسلم وتدع دينك ودين آبائك؟ ثم قعد له بطريق الهجرة فقال: تهاجر وتدع مولدك، فتكون كالفرس في طَوْلهِ؟ ثم قعد له بطريق الجهاد فقال: تجاهد فتقتل (فتزوج) (٩) (امرأتك) (١٠) ⦗١٨⦘ و (يقسم) (١١) (ميراثك) (١٢) "، قال: فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"فمن فعل ذلك ضمن اللَّه له الجنة إن قتل أو مات غرقا أو حرقا (أو أكله) (١٣) السبع" (١٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سبرہ بن ابی فاکہہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی پاک 5 کو فرماتے ہوئے سنا کہ شیطان ابن آدم کے راستوں میں بیٹھ جاتا ہے۔ کبھی وہ اسلام کے راستے میں بیٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر تو اسلام قبول کرلے گا اور اپنے اورا پنے آباء و اجداد کے دین کو چھوڑ دے گا تو یہ بڑے گھاٹے کا سودا ہوگا۔ پھر ہجرت کے راستے میں بیٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر تو ہجرت کرے گا تو اپنے جائے پیدائش کو چھو ڑ دے گا اور اس گھوڑے کی طرح ہوجائے گا جو بیڑیوں میں بندھا ہو۔ پھر جہاد کے راستے میں بیٹھ جاتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر تو جہاد کرے گا تو مرجائے گا۔ پھر تیری بیوی کی کہیں شادی ہوجائے گی اور تیری میراث تقسیم ہوجائے گی۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ ان شیطانی وساوس کے باوجود جس شخص نے یہ اعمال جاری رکھے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کی ضمانت دیتا ہے خواہ وہ شہید ہوجائے یا ڈوب کر مرجائے یا جل کر مرجائے یا اسے درندے کھا لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20476]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20476، ترقيم محمد عوامة 19675)
Hadith No.: 19676 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٧٧ - حدثنا يزيد بن هارون أنا محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم عن محمد ابن عبد اللَّه بن عتيك عن أبيه قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من خرج مجاهدًا في سبيل اللَّه،"ثم جمع أصابعه (الثلاث) (١) ثم قال:"وأين المجاهدون؟ فخر عن دابته (فمات) (٢) فقد وقع أجره على اللَّه، أو لسعته دابة فقد وقع أجره على اللَّه، ومن مات حتف أنفه فقد وقع أجره على اللَّه، ومن قتل (قعصًا) (٣) فقد استوجب (المآب) (٤) " (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص اللہ کے راستے میں جہاد کے لیے نکلا۔ یہ فرما کر آپ نے اپنی تین انگلیوں کو جمع فرمایا اور پھر ارشاد فرمایا کہ جہاد کرنے والے کہاں ہیں؟ اور وہ اپنی سواری سے گر کر مرگیا تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ اس کا اجر ثابت ہوگیا، یا اسے کسی چیز نے ڈس لیا تو اس کا اجر اللہ تعالیٰ پر ثابت ہوگیا، یا وہ طبعی موت مرگیا تو اس کا اجر بھی ثابت ہوگیا اور اگر کوئی دشمن کا وار سہہ کر مرا تو اس نے اچھے ٹھکانے کو پالیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20477]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20477، ترقيم محمد عوامة 19676)
Hadith No.: 19677 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٧٨ - حدثنا شبابة عن ابن أبي ذئب عن سعيد بن خالد عن إسماعيل ⦗١٩⦘ (ابن) (١) عبد الرحمن بن أبي (ذوئب) (٢) عن عطاء بن يسار عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم خرج عليهم وهم جلوس فقال:"ألا أخبركم بخير الناس منزلًا؟" قلنا: بلى يا رسول اللَّه! قال:"رجل ممسك برأس (فرسه) (٣) في سبيل اللَّه حتى يقتل أو يموت، ألا أخبركم بالذي يليه؟" قالوا: بلى يا رسول اللَّه! قال:"رجل معتزل في شعب يقيم الصلاة ويؤتي الزكاة يعتزل شر الناس" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ لوگوں کے پاس تشریف لائے، سب لوگ بیٹھے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہیں بتاؤں کہ اللہ کے نزدیک سب سے بہترین مرتبہ کس شخص کا ہے؟ ہم نے کہا کیوں نہیں، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ضرور ارشاد فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بہترین درجہ اس شخص کا ہے جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے کو پکڑے جا رہا ہو اور وہ شہید کردیا جائے یا مرجائے۔ میں تمہیں بتاؤں اس کے بعد کس شخص کا مرتبہ ہے؟ لوگوں نے عرض کیا ضرور بتائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص لوگوں سے کنارہ کش ہو کر کسی گھاٹی میں رہتا ہو، نماز قائم کرتا ہو او زکوٰۃ ادا کرتا ہو اور لوگوں کے شر سے محفوظ رہتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20478]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20478، ترقيم محمد عوامة 19677)
Hadith No.: 19678 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٧٩ - حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن محمد بن إسحاق عن إسماعيل بن أمية عن أبي الزبير عن ابن عباس زاد فيه ابن إدريس عن أبي الزبير عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لما أصيب إخوانكم (٢) جعل اللَّه أرواحهم في أجواف طير خضر، (ترد أنهارها) (٣) وتأكل (من) (٤) ثمارها، وتسرح في الجنة حيث شاءت، (فلما) (٥) رأوا (حسن) (٦) (مقيلهم) (٧) ومطعمهم ومشربهم". ⦗٢٠⦘ قالوا: يا ليت قومنا يعلمون (بما) (٨) صنع اللَّه لنا، كي يرغبوا في الجهاد ولا (ينكلوا) (٩) عنه! فقال:"اللَّه تعالى: فإني مخبر عنكم ومبلغ إخوانكم، ففرحوا واستبشروا بذلك، فذلك قوله تعالى: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ (أَمْوَاتًا) (١٠) بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ﴾ [آل عمران: ١٦٩] ، إلى قوله تعالى: ﴿وَأَنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ (الْمُؤْمِنِينَ) (١١) ﴾" (١٢) [آل عمران: ١٧١] .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تمہارے بھائی شہید ہوجاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی روحیں سبز پرندوں میں ڈال دیتا ہے۔ وہ جنت کی نہروں پر جاتے ہیں جنت کا پھل کھاتے ہیں اور جنت میں جہاں چاہتے ہیں سیر کرتے ہیں جہاں اپنے عمدہ ٹھکانے اور بہترین کھانے پینے کو دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ کاش ہماری قوم ان چیزوں کو جان لے جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے پیدا کی ہیں۔ تاکہ وہ بھی جہاد کا شوق رکھیں اور اس سے پیچھے نہ ہٹیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں تمہارے بھائیوں کو ان باتوں سے مطلع کردیتا ہوں۔ اور پھر وہ خوش ہوجاتے ہیں اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سے مرا قرآن مجید کی یہ آیات ہیں۔ ترجمہ: جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے ان کو مرے ہوئے نہ سمجھنا، وہ مرے ہوئے نہیں ہیں بلکہ اللہ کے نزدیک زندہ ہیں اور ان کو رزق مل رہا ہے۔ جو کچھ اللہ نے ان کو اپنے فضل سے بخش رکھا ہے اس میں خوش ہیں اور جو لوگ ان کے پیچھے رہ گئے اور شہید ہو کر ان میں شامل نہیں ہو سکے ان کی نسبت خوشیاں منا رہے ہیں کہ قیامت کے دن ان کو بھی نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے اور اللہ کے انعامات اور فضل سے خوش ہوا ہے اور اس سے کہ اللہ تعالیٰ مومنوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ (آل عمران: ١٦٩۔ ١٧١) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20479]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20479، ترقيم محمد عوامة 19678)
Hadith No.: 19679 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٨٠ - حدثنا وكيع نا سفيان عن زيد العمي عن أبي إياس معاوية بن قرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لكل أمة رهبانية ورهبانية هذه الأمة الجهاد في سبيل اللَّه" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایاس معاویہ بن قرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر امت کی ایک رہبانیت ہوتی ہے اور میری امت کی رہبانیت اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20480، ترقيم محمد عوامة 19679)
Hadith No.: 19680 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٨١ - حدثنا وكيع نا ثور عن عبد الرحمن بن (أبي عوف) (١) عن مجاهد بن رباح عن ابن عمر قال: ألا أنبئكم بليلة هي أفضل من ليلة القدر؟ حارس حرس في سبيل اللَّه ﷿ في (أرض) (٢) خوف، لعله ألا يؤوب إلى أهله (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں تمہیں ایسی رات بتاتا ہوں جو شب قدر سے بھی زیادہ افضل ہے؟ اس پہرے دار کی رات ہے جو اللہ کے راستے میں ایسی جگہ پہرہ دے جہاں سے اسے اپنے گھر والوں کے پاس واپس نہ جانے کا خوف ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20481، ترقيم محمد عوامة 19680)
Hadith No.: 19681 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٨٢ - حدثنا وكيع نا علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن (عامر العقيلي) (١) عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أول ثلاثة يدخلون الجنة: الشهيد، ورجل (عفيف) (٢) متعفف ذو (عيال) (٣) ، (و) (٤) عبدٌ أحسن عبادة ربه وأدى حق (مواليه) (٥) ، وأول ثلاثة يدخلون النار أمير مسفط وذو (ثروة) (٦) لا يؤدي حقه، وفقير فخور" (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنت میں سب سے پہلے تین شخص داخل ہوں گے۔ ایک شہید، دوسرا پاک دامن اور اہل و عیال کے باوجود سوال سے بچنے والا اور تیسرا وہ غلام جس نے اپنے رب کی بہترین عبادت کی اور اپنے آقاؤں کا حق بھی ادا کیا۔ اسی طرح تین شخص سب سے پہلے جہنم میں جائیں گے ایک ظالم امیر اور دوسرا وہ مالدار جو مال کا حق ادا نہ کرے اور تیسرا غریب متکبر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20482، ترقيم محمد عوامة 19681)
Hadith No.: 19682 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٨٣ - حدثنا وكيع (حدثنا سفيان) (١) عن أبي الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إن اللَّه ليضحك إلى رجلين يقتل أحدهما الآخر كلاهما يدخل الجنة، يقاتل هذا في سبيل اللَّه فَيُسْتَشْهَدُ، ثم يتوب اللَّه على قاتله فيُسلم فيقاتل في سبيل اللَّه فيُسْتَشْهَدُ" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ان دو آدمیوں پر ہنستا ہے جن میں سے ایک دوسرے کو قتل کرے اور وہ دونوں جنت میں جائیں گے۔ وہ اس طرح کہ ایک اللہ کے راستے قتال کرتا ہوا شہید ہوجاتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ دوسرے کو ہدایت دیتا ہے اور وہ اسلام قبول کر کے اللہ کے راستے میں لڑتا ہوا شہید ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20483، ترقيم محمد عوامة 19682)
Hadith No.: 19683 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٨٤ - حدثنا وكيع نا مغيرة بن زياد عن مكحول قال: (جاء) (١) رجل إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال يا رسول اللَّه! إن الناس قد غزوا، (وحبسني شيء) (٢) ، (فدلني) (٣) على عمل يلحقني بهم قال:"هل تستطيع قيام الليل؟" قال: أتكلف ذلك! (قال) (٤) :"هل تستطيع صيام النهار؟" قال: نعم! قال:"فإن إحياءك (ليلتك) (٥) ، وصيامك نهارك كنومة أحدهم" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی پاک 5 کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ لوگوں نے اللہ کے راستے میں جہاد کیا اور میں کسی مجبوری کی وجہ سے رہ گیا، مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیجئے کہ میں ان کے برابر ہو جاؤں، حضور 5 نے اس سے پوچھا کہ کیا تم رات کو قیام کرنے کی طاقت رکھتے ہو؟ اس نے کہا: میں ایسا کرلوں گا۔ آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا تم ہر دن کو روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہو؟ اس شخص نے کہا کہ جی ہاں! میں ایسا کرلوں گا، حضور 5 نے فرمایا کہ تمہارا رات کو قیام کرنا اور دن کو روزہ رکھنا ان کی نیند کے برابر نہیں ہوسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20484]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20484، ترقيم محمد عوامة 19683)
Hadith No.: 19684 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٨٥ - حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب عن ثمامة بن عبد اللَّه بن أنس (عن أنس) (١) قال: (أتيت) (٢) على ثابت بن قيس يوم اليمامة وهو (متحنط) (٣) فقلت: ⦗٢٣⦘ أي عم! ألا ترى ما لقي الناس؟ فقال: الآن يا ابن أخي (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں جنگ یمامہ کے دن حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کے پاس گیا۔ میں نے ان سے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ لوگوں کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟ انہوں نے فرمایا: اے بھتیجے! اب پتہ چلا ہے، اب پتہ چلا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20485]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20485، ترقيم محمد عوامة 19684)
Hadith No.: 19685 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٨٦ - حدثنا عيسى بن يونس عن (الأوزاعي) (١) عن عثمان بن أبي (سودة) (٢) وتلا (هذه) (٣) الآية: ﴿ (وَ) (٤) وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ (١٠) أُولَئِكَ الْمُقَرَّبُونَ﴾، قال: هم أولهم رواحا إلى المسجد وأولهم خروجًا في سبيل اللَّه ﷿.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان بن ابی سودہ رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ اس آیت کی تلاوت کی { وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ أُولَئِکَ الْمُقَرَّبُونَ } پھر فرمایا کہ اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو مسجد کی طرف سب سے پہلے جاتے ہیں اور اللہ کے راستے میں سب سے پہلے نکلتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20486]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20486، ترقيم محمد عوامة 19685)
Hadith No.: 19686 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٨٧ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن حسان (بن) (١) عطية عن (فروة) (٢) (اللخمي) (٣) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أيما سرية خرجت فرجعت وقد (أخفقت) (٤) فلها أجرها مرتين" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت فررہ لخمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئی جماعت اللہ کے راستے میں جائے اور بغیر مال غنیمت کے واپس آئے تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20487، ترقيم محمد عوامة 19686)
Hadith No.: 19687 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٨٨ - حدثنا عيسى عن الأوزاعي عن حسان (بن عطية) (١) قال: من (بات) (٢) حارسًا -حرس ليلة- أصبح وقد تحاتت خطاياه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسان بن عطیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اللہ کے راستے میں پہرہ دیتے ہوئے رات گزاری، صبح کو اس کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص ساری رات پہرہ دے اس کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20488]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20488، ترقيم محمد عوامة 19687)
Hadith No.: 19688 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٤٩٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي عمرو (الشيباني) (١) عن (ابن) (٢) (محيريز) (٣) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"فارس (نطحة) (٤) أو نطحتان، ثم (لا) (٥) فارس بعدها (أبدًا) (٦) ، والروم ذات القرون أصحاب بحر وصخر كلما ذهب قرن خلف قرن مكانه، هيهات إلى آخر الدهر (هم) (٧) أصحابكم ما كان في العيش خير" (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن محیریز رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فارس مسلمانوں سے ایک یا دو مرتبہ جنگ کرے گا پھر اس کے بعد مملکت فارس کا وجود نہ رہے گا۔ روم سینگوں والا ہے وہ سمندر اور چٹانوں کے مالک لوگ ہیں۔ جب ان کا ایک سینگ ختم ہوجاتا ہے تو دوسرا اس کی جگہ لے لیتا ہے۔ آخری زمانے میں یہ ختم ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20490]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20490، ترقيم محمد عوامة 19688)