☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجهاد← جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 257
صفحہ 6 از 13
حدیث نمبر: 19749 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٥٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد اللَّه بن عبد الرحمن عن أنس قال: اتكأ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عند ابنة ملحان قال: فأغفى فاستيقظ وهو يتبسم قال: (فقالت) (١) : يا رسول اللَّه (صلى اللَّه عليك) (٢) مم (ضحكك؟) (٣) قال:"من أناس من أمتي (يغزون) (٤) هذا (البحر) (٥) الأخضر، مثلهم (مثل) (٦) الملوك على الأسرة" قال: فقالت يا رسول اللَّه! ادع اللَّه أن يجعلني منهم، فقال:"اللهم اجعلها منهم"، ⦗٥٤⦘ قال: فنكحت عبادة بن الصامت فركبت مع ابنة (قرظة) (٧) فلما (قفلت) (٨) وقصت بها دابتها (فقتلتها) (٩) فدفنت ثمَّ (١٠) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا کے گھر ٹیک لگائے تشریف فرما تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نیند طاری ہوگئی، کچھ دیر بعد آپ مسکراتے ہوئے بیدار ہوئے۔ حضرت بنت ملحان رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مسکرانے کی وجہ پوچھی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کے کچھ لوگ سبز سمندر میں جہاد کریں گے، قیامت کے دن وہ بادشاہوں کی طرح تختوں پر بیٹھے ہوں گے۔ حضرت ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! دعا فرما دیجئے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی ان لوگوں میں شامل فرما دے۔ حضور 5 نے دعا فرمائی کہ اے اللہ! اسے بھی ان میں شامل فرما دے۔ اس کے بعد ان کا نکاح حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے ہوگیا۔ بعد ازیں وہ اپنے بیٹے حضرت قرظہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ سوار ہو کر سمندری سفر پر روانہ ہوئیں، واپس آتے ہوئے اپنی سواری سے گر کر شہید ہوگئیں اور وہیں دفن ہوئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20552، ترقيم محمد عوامة 19749)
حدیث نمبر: 19750 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٥٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء عن خالد بن (أبي) (١) مسلم عن عبد اللَّه بن عمرو قال: لئن أغزو في البحر غزوة (أحب) (٢) إلي من (أن) (٣) أنفق (قنطارًا) (٤) متقبلا في سبيل اللَّه ﷿ (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستے میں ایک لڑائی لڑنا میرے نزدیک اللہ کے راستے میں بہت سا مال خرچ کرنے سے بہتر ہے جو قبول ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20553، ترقيم محمد عوامة 19750)
حدیث نمبر: 19751 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٥٤ - حدثنا وكيع عن سعيد بن عبد العزيز عن علقمة بن شهاب قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من لم يدرك الغزو معي فليغز في البحر، فإن (غزوة البحر) (١) أفضل من غزوتين في البر وإن شهيد (البحر له (أجر شهيدي) ) (٢) (٣) البر، إن أفضل ⦗٥٥⦘ الشهداء عند اللَّه أصحاب الوكوف"، قالوا: يا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٤) وما أصحاب الوكوف؟ قال:"قوم (تكفأ بهم) (٥) مراكبهم في سبيل اللَّه" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ بن شہاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جسے میرے ساتھ جنگ کا موقع نہ مل سکا اسے چاہیے کہ سمندری جہاد میں حصہ لے، کیونکہ ایک سمندری جنگ خشکی پر لڑی جانے والی دو جنگوں سے افضل ہے۔ سمندر میں شہید ہونے والے کے لیے خشکی کے دو شہیدوں کے برابر اجر ہے۔ اللہ کے نزدیک افضل شہدائ، ”اصحاب الو کو ف“ ہیں۔ لوگوں نے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول! ”اصحاب الو کو ف“ کون ہیں؟ آپ نے فرمایا: کہ جن کی سواریاں الٹ جائیں اور اس سے وہ شہید ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20554، ترقيم محمد عوامة 19751)
حدیث نمبر: 19752 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٥٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن يحيى بن سعيد (عمّن) (١) سمع عطاء بن
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سمندری جہاد سے زندہ سلامت واپس آنے والا اس عابد کی طرح ہے جو خشکی پر لڑتے ہوئے خون میں لوٹ پوٹ ہو کر شہید ہوچکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20555، ترقيم محمد عوامة 19752)
حدیث نمبر: 19753 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٥٧ - حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن يحيى بن سعيد أخبرني (مخبر) (٢) عن عطاء بن يسار عن عبد اللَّه بن (عمرو) (٣) قال: غزوة في البحر أفضل من عشر غزوات في البر، من جاز البحر غازيا (فكأنما) (٤) جاز الأودية كلها (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سمندر کا ایک غزوہ خشکی کے دس غزوات سے افضل ہے۔ جس نے جنگ فرماتے ہوئے سندر کو عبور کیا گویا اس نے زمین کی تمام وادیوں کو عبور کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20557، ترقيم محمد عوامة 19753)
حدیث نمبر: 19754 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٥٨ - حدثنا أبو أسامة نا جرير بن حازم عن أيوب عن عكرمة قال: خرج ابن عباس غازيًا في البحر وأنا معه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سمندری جہاد پر روانہ ہوئے میں ان کے ساتھ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20558، ترقيم محمد عوامة 19754)
حدیث نمبر: 19755 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٥٩ - حدثنا حفص بن (غياث) (١) عن ليث عن مجاهد قال (٢) : لا يركب البحر إلا حاج أو غاز أو معتمر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حاجی، مجاہد اور عمرے کا ارادہ کرنے والے کے علاوہ کوئی سمندر کا سفر نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20559، ترقيم محمد عوامة 19755)
حدیث نمبر: 19756 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٦٠ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن أن عمر بن الخطاب قال: عجبت لراكب البحر و (عجبت لتاجر) (١) هجز (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے سمندری سفر کرنے والے اور تجارت کی خاطر ہجرت کرنے والے پر بہت تعجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20560، ترقيم محمد عوامة 19756)
حدیث نمبر: 19757 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٦١ - حدثنا وكيع نا سفيان عن ليث عن نافع عن ابن عمر قال: لا (يسألني) (١) اللَّه عن جيش ركبوا البحر أبدًا، (يعني التغرير) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے سمندر کا سفر کرنے والے لشکر کے بارے میں سوال نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20561]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20561، ترقيم محمد عوامة 19757)
حدیث نمبر: 19758 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٦٢ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) نا (حريز) (٢) بن عثمان (عن) (٣) عبد الرحمن بن ميسرة عن أبي راشد (الحبراني) (٤) أنه وافى (المقداد) (٥) جالسًا على [تابوت من (توابيت) (٦) (الصيارفة) (٧) ] (٨) وقد ⦗٥٧⦘ (فضل) (٩) عنه (عظمًا) (١٠) فقلت له: (لقد) (١١) (أعذر) (١٢) اللَّه إليك يا (أبا) (١٣) الأسود، قال: (أبت) (١٤) علينا سورة (البحوث) (١٥) يعني سورة التوبة: ﴿انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾ [التوبة: ٤١] (١٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ا بو راشد حبرانی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں حضرت مقداد رحمہ اللہ کے ساتھ ایک جہادی سفر میں ایک تابوت پر سوار تھا۔ ان کا جسم اتنا وزنی اور زیادہ تھا کہ تابوت سے لٹک رہا تھا۔ میں نے ان سے کہا کہ اے ابو اسود رحمہ اللہ: اللہ تعالیٰ نے آپ جیسے لوگوں کو معذور قرار دیا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ سورة البراء ۃ یعنی سورۃ التوبہ کی آیت { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ } نے ہمارے معذور ہونے کا انکار کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20562]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20562، ترقيم محمد عوامة 19758)
حدیث نمبر: 19759 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٦٣ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن يحيى بن عباد بن عبد اللَّه بن الزبير عن أبيه عن جده قال: أخبرني أبي (الذي) (١) (أرضعني) (٢) من بني مرة، قال: كأني أنظر إلى جعفر يوم مؤتة، نزل (عن) (٣) فرس له شقراء (فعرقبها) (٤) ثم مضى فقاتل حتى قتل (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے بنو مرہ کے رضاعی والد نے مجھے بتایا کہ انہوں نے جنگ مؤتہ میں حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنے شقراء گھوڑے سے اترے، اس کی کونچیں کاٹیں اور لہراتے ہوئے شہید ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20563]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20563، ترقيم محمد عوامة 19759)
حدیث نمبر: 19760 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٦٤ - حدثنا أبو أسامة عن عبد اللَّه بن الوليد عن أبي بكر بن عمرو بن (عتبة) (١) عن (ابن) (٢) عمر قال: أتيت على (عبد اللَّه) (٣) بن (مخرمة) (٤) صريعًا عام اليمامة فوقفت عليه فقال: يا (٥) عبد اللَّه بن عمر! هل أفطر الصائم؟ قلت: نعم! قال: (فاجعل) (٦) لي في هذا (المجن) (٧) (ماء) (٨) لعلي أفطر، (قال) (٩) : فأتيت الحوض وهو مملوء دمًا فضربته (بحجفة) (١٠) (معي) (١١) ثم (اغترفت) (١٢) فيه فأتيته فوجدته قد (قضى) (١٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جنگ یمامہ میں، میں حضرت عبد اللہ بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، وہ زخموں سے چور زمین پر پڑے تھے۔ میں ان کے پاس کھڑا ہوا تو انہوں نے پوچھا: اے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما! کیا روزے دار نے افطار کرلیا ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں! انہوں نے فرمایا کہ پھر مجھے اس ڈھال میں پانی دے دو تاکہ میں افطار کرلوں۔ میں پانی لینے حوض پر گیا تو وہ خون سے بھرا ہوا تھا۔ میں نے خون کو الگ کر کے پانی لیا، جب میں ان کے پاس آیا تو ان کی روح پرواز کرچکی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20564]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20564، ترقيم محمد عوامة 19760)
حدیث نمبر: 19761 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٦٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هاشم بن هاشم سمعت سعيد بن المسيب يقول: كان سعد بن أبي وقاص أشد المسلمين بأسًا يوم أحد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے غزوہ احد میں تمام مسلمانوں سے بڑھ کر لڑائی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20565]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20565، ترقيم محمد عوامة 19761)
حدیث نمبر: 19762 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٦٦ - حدثنا معاوية (بن) (١) عمرو عن زائدة عن الأعمش عن أبي خالد (الوالبي) (٢) عن جابر بن سمرة قال: أول الناس رمى بسهم في سبيل اللَّه (٣) سعد (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستے میں سب سے پہلے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے تیر چلایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20566]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20566، ترقيم محمد عوامة 19762)
حدیث نمبر: 19763 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٦٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي حبيبة عن أبي الدرداء أن رجلًا أوصى بشيء في سبيل اللَّه فقال: يعطي المجاهدين (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اللہ کے راستے میں کوئی چیز خرچ کرنے کی وصیت کی تو وہ چیز مجاہدین کو دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20567]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20567، ترقيم محمد عوامة 19763)
حدیث نمبر: 19764 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٦٨ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن الأعمش (عن شمر) (١) عن شهر عن أبي الدرداء قال: من صام يومًا في سبيل اللَّه كان بينه وبين النار خندق كما بين السماء والأرض (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اللہ کے راستے میں ایک روزہ رکھا، اللہ تعالیٰ اس کے اور جہنم کے درمیان ایک ایسی خندق بنا دیتے ہیں جس کا فاصلہ زمین و آسمان کے خلاء کے برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20568]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20568، ترقيم محمد عوامة 19764)
حدیث نمبر: 19765 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٦٩ - حدثنا محمد بن بشر نا مسعر عن حبيب بن أبي ثابت عن يحيى بن جعدة قال: قال عمر: لولا أن (أسير) (١) في سبيل اللَّه، أو أضع (جنبي للَّه) (٢) في التراب، أو أجالس قومًا يلتقطون طيب الكلام كما يلتقط طيب (التمر) (٣) ⦗٦٠⦘ (لأحببت) (٤) أن أكون قد لحقت باللَّه (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر میں اللہ کے راستے میں نہ چلوں، میں اللہ کے راستے میں اپنی پیشانی کو مٹی پر نہ رکھوں اور ان لوگوں کی ہم نشینی اختیار نہ کروں جو اچھے کلام کو اس طرح چنتے ہیں جیسے عمدہ کھجوروں کو چنا جاتا ہے تو میری خواہش ہوگی کہ میرا انتقال ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20569، ترقيم محمد عوامة 19765)
حدیث نمبر: 19766 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٧٠ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير نا إسماعيل عن قيس قال: سمعت خالد بن الوليد يقول: (لقد) (١) منعني (كثيرًا) (٢) من (القراءة) (٣) الجهادُ في سبيل اللَّه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستے میں زیادہ جہاد کرنے کی وجہ سے میں بہت سا قرآن نہیں سیکھ سکا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20570، ترقيم محمد عوامة 19766)
حدیث نمبر: 19767 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٧١ - حدثنا محمد بن (عبيد) (١) عن إسماعيل بن أبي خالد عن زياد عن خالد بن الوليد قال: ما كان في الأرض ليلة (أبشر) (٢) فيها بغلام، ويهدى إليّ (عروس) (٣) أنا لها محبٌ أحب إليّ من ليلة شديدة الجليد في سرية من المهاجرين أصبح بهم العدو، فعليكم بالجهاد (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ روئے زمین پر ایسی رات جس میں مجھے ایک بیٹے کی خوشخبری دی جائے اور میری طرف ایک ایسی دلہن بھیجی جائے جس سے میں محبت رکھتا ہوں، اس رات سے زیادہ پسند نہیں، جو سخت مشقت والی ہو، میں مجاہدین کے ایک لشکر کے ساتھ اسے بسر کروں اور صبح کو انہیں لے کر دشمن پر حملہ کر دوں۔ پس تم پر جہاد لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20571، ترقيم محمد عوامة 19767)
حدیث نمبر: 19768 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٧٢ - حدثنا (الفضل) (١) بن دكين عن يونس بن أبي إسحاق عن (العيزار) (٢) ابن (حريث) (٣) قال: قال خالد بن الوليد: واللَّه ما أدري من أي ⦗٦١⦘ (يومي) (٤) (٥) (أقر؟) (٦) يوم أراد اللَّه أن يهدي (لي) (٧) فيه الشهادة، أو من يوم أراد اللَّه أن يهدي (٨) لي فيه كرامة (٩) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم! میں نہیں جانتا کہ میں کس دن سے زیادہ محبت کرتا ہوں۔ اس دن سے جس میں اللہ تعالیٰ مجھے شہادت عطا فرمائیں یا اس دن سے جس میں مجھے کوئی بڑا اعزاز دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20572، ترقيم محمد عوامة 19768)