☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 19749
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 19749
٢٠٥٥٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد اللَّه بن عبد الرحمن عن أنس قال: اتكأ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عند ابنة ملحان قال: فأغفى فاستيقظ وهو يتبسم قال: (فقالت) (١) : يا رسول اللَّه (صلى اللَّه عليك) (٢) مم (ضحكك؟) (٣) قال:"من أناس من أمتي (يغزون) (٤) هذا (البحر) (٥) الأخضر، مثلهم (مثل) (٦) الملوك على الأسرة" قال: فقالت يا رسول اللَّه! ادع اللَّه أن يجعلني منهم، فقال:"اللهم اجعلها منهم"، ⦗٥٤⦘ قال: فنكحت عبادة بن الصامت فركبت مع ابنة (قرظة) (٧) فلما (قفلت) (٨) وقصت بها دابتها (فقتلتها) (٩) فدفنت ثمَّ (١٠) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا کے گھر ٹیک لگائے تشریف فرما تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نیند طاری ہوگئی، کچھ دیر بعد آپ مسکراتے ہوئے بیدار ہوئے۔ حضرت بنت ملحان رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مسکرانے کی وجہ پوچھی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کے کچھ لوگ سبز سمندر میں جہاد کریں گے، قیامت کے دن وہ بادشاہوں کی طرح تختوں پر بیٹھے ہوں گے۔ حضرت ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! دعا فرما دیجئے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی ان لوگوں میں شامل فرما دے۔ حضور 5 نے دعا فرمائی کہ اے اللہ! اسے بھی ان میں شامل فرما دے۔ اس کے بعد ان کا نکاح حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے ہوگیا۔ بعد ازیں وہ اپنے بیٹے حضرت قرظہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ سوار ہو کر سمندری سفر پر روانہ ہوئیں، واپس آتے ہوئے اپنی سواری سے گر کر شہید ہوگئیں اور وہیں دفن ہوئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20552، ترقيم محمد عوامة 19749)
← Previous Hadith (19748) Back to Bab Next Hadith → (19750)