☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجهاد← ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 257
Page 9 of 13
Hadith No.: 19809 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦١٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن بن حبيب المحاربي عن أبي أمامة الباهلي قال: لقد افتتح الفتوح أقوام ما كاتحما حلية سيوفهم الذهب ولا الفضة، إنما كانت حليتها (العلابي) (١) (والآنك) (٢) والحديد (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ باہلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کچھ قوموں کو بہت سی فتوحات حاصل ہوں گی۔ ان قوموں کی تلواروں کا زیور سونے یا چاندی کا نہیں بلکہ سرخ تانبے، سفید تانبے اور لوہے کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20613]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20613، ترقيم محمد عوامة 19809)
Hadith No.: 19810 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦١٤ - حدثنا المحاربي (عن) (١) عبد الرحمن بن زياد بن أنعم (عن عبد اللَّه بن يزيد) (٢) عن عبد اللَّه بن (عمرو) (٣) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من صدع رأسه في سبيل اللَّه غفر اللَّه له ما تقدم من ذنبه" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشا فرمایا کہ جس شخص کا اللہ کے راستے میں سر درد ہوا اللہ تعالیٰ اس کے گذشتہ سارے گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20614]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20614، ترقيم محمد عوامة 19810)
Hadith No.: 19811 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦١٥ - حدثنا يحيى بن إسحاق نا يحيى بن أيوب عن (أبي) (١) (قبيل) (٢) قال: سمعت عبد اللَّه بن (عمرو وسئل) (٣) : أي المدينتين يفتح أولًا (قسطنطينية) (٤) أو ⦗٨٣⦘ رومية؟ قال: فدعا عبد اللَّه بن عمرو بصندوق له حلق، فأخرج منه كتابًا (فجعل) (٥) يقرؤه قال: فقال: بينما (نحن) (٦) حول رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (نكتب) (٧) (إذ) (٨) (سئل) (٩) أي المدينتين يفتح أولًا (قسطنطينية) (١٠) أو رومية؟ فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"بل مدينة هرقل (تفتح أولًا) (١١) " (١٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو قبیل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ کسی نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ پہلے قسطنطنیہ فتح ہوگا یا رومیہ؟ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے اپنا ایک حلقوں والا صندوق منگوایا اور اس میں سے ایک کتاب نکال کر پڑھنا شروع کردی۔ پھر فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گرد بیٹھ کر لکھا کرتے تھے ایک مرتبہ آپ سے سوال کیا گیا کہ پہلے قسطنطنیہ فتح ہوگا یا رومیہ؟ نبی پاک 5 نے فرمایا تھا کہ پہلے ہرقل کا شہر فتح ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20615]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20615، ترقيم محمد عوامة 19811)
Hadith No.: 19812 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦١٦ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أبيه وعمه سمعهما يذكران قالا: قال (سلمان) (١) بن ربيعة: قتلت (بسيفي) (٢) هذا مائة (مستلئم) (٣) (كلهم) (٤) (يعبد) (٥) غير اللَّه، ما قتلت منهم رجلًا صبرًا (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی اس تلوار سے سو ایسے آدمیوں کو قتل کیا ہے جو غیر اللہ کی عبادت کرتے تھے میں نے ان میں سے کسی صاحب دین آدمی کو قتل نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20616]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20616، ترقيم محمد عوامة 19812)
Hadith No.: 19813 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦١٧ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن موسى بن سعيد عن أشياخه قال: قال أبو موسى: لقد (رأيتني) (١) خامس خمسة (أو) (٢) سادس ستة ما في يدي ولا رجلي ظفر إلا قد نصل (٣) ، ثم قال: (ما خالف) (٤) إليّ ذكر هذا، اللَّه (يحرمني) (٥) بذلك (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے خود دیکھا، میں ان پانچ یا چھ آدمیوں میں سے ایک تھا جن کے ہاتھوں اور پاؤں کا ہر ناخن نکل چکا تھا۔ پھر فرمایا کہ نہ جانے میں نے کیوں اس بات کو بیان کردیا میں تو اس کا اجر صرف اللہ سے چاہتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20617]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20617، ترقيم محمد عوامة 19813)
Hadith No.: 19814 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦١٨ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"ما من أحد يموت، له عند اللَّه خير يسره (١) أن يرجع إلى الدنيا ولا أنّ له مثل (نعيمها) (٢) إلا الشهيد، (فإنّه) (٣) مما يرى من الثواب يود أنه رجع فقتل" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سوائے شہید کے کسی کو یہ خصوصیت حاصل نہیں کہ جب اس کی روح نکلتی ہے تو وہ واپس دنیا کی طرف اور دنیا کی نعمتوں کی طرف جانے کی خواہش کرتا ہے اور وہ یہ خواہش اس لیے کرتا ہے کہ وہ جب شہادت کے اجر کو دیکھتا ہے تو خواہش کرتا ہے کہ واپس دنیا میں جائے اور دوبارہ اللہ کے راستے میں شہید ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20618]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20618، ترقيم محمد عوامة 19814)
Hadith No.: 19815 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦١٩ - حدثنا حاتم بن وردان عن برد عن مكحول قال: للشهيد عند اللَّه (ست) (١) خصال: يغفر (اللَّه) (٢) ذنبه عند أول قطرة تصيب الأرض من دمه، ويحلى حلة الإيمان، ويزوج (الحور) (٣) العين، ويفتح له باب من الجنة ⦗٨٥⦘ و (يجار) (٤) من عذاب القبر، و (يؤمن) (٥) من (الفزع) (٦) الأكبر (أو) (٧) فزع يوم القيامة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے شہید کو چھ طرح کا اجر ملتا ہے اس کے خون کا پہلا قطرہ گرتے ہی اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں۔ B اسے ایمان کا زیور پہنایا جاتا ہے۔ C حورعین سے اس کی شادی کی جاتی ہے۔ D اس کے لیے جنت کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔ E قبر کا عذاب اس سے ہٹا لیا جاتا ہے۔ F قیامت کے دن کی سختی سے وہ محفوظ ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20619]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20619، ترقيم محمد عوامة 19815)
Hadith No.: 19816 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٢٠ - حدثنا بشر (بن) (١) مفضل عن مغيرة عن حبيب قال: سألت سالمًا عن المبارزة، فأكب (هنيهة) (٢) ثم رفع (رأسه) (٣) فقال: ﴿إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ﴾ [الصف: ٤] .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم رحمہ اللہ سے مبارزت کے بارے میں سوال کیا تو تھوڑی دیر انہوں نے سر کو جھکایا پھر اس آیت کی تلاوت کی: بیشک اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کے رستے میں صف بنا کر اس طرح قتال کرتے ہیں جیسے کہ کوئی مضبوط عمارت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20620]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20620، ترقيم محمد عوامة 19816)
Hadith No.: 19817 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٢١ - حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن أبي صالح عن ابن عباس: ﴿وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ﴾ [البقرة: ١٩٥] ، قال: أنفق في سبيل اللَّه ولو بمشقص (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { وَلاَ تُلْقُوا بِأَیْدِیکُمْ إلَی التَّہْلُکَۃِ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اللہ کے رستے میں خرچ کرو خواہ تیر کا ایک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20621]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20621، ترقيم محمد عوامة 19817)
Hadith No.: 19818 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٢٢ - حدثنا وكيع (عن) (١) سفيان عن عثمان بن الأسود عن مجاهد قال: إذا لقيت فانهد (٢) ، فإنما نزلت هذه الآية في النفقة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تمہارا دشمن سے سامنا ہو تو خوب توانا ہو کر دلیری سے اس پر حملہ کرو کیونکہ یہ آیت تو خرچ کے بارے میں نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20622]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20622، ترقيم محمد عوامة 19818)
Hadith No.: 19819 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٢٣ - حدثنا (محمد) (١) (بن) (٢) مروان البصري عن عمارة (٣) قال: شُج ⦗٨٦⦘ النبي صلى الله عليه و آله وسلم (في وجهه) (٤) وكسرت رباعيته، وذلق من العطش حتى جعل يقع على (ركبتيه) (٥) وتركه أصحابه، فجاء أبي بن خلف يطلق بدم أخيه أمية بن خلف فقال: (أين) (٦) هذا الذي يزعم أنه نبي فليبرز (لي) (٧) ، (فإن) (٨) كان نبيًا قتلني، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أعطوني الحربة" (فقالوا) (٩) : يا رسول اللَّه! وبك حراك؟ قال:"إني (قد) (١٠) استسقيت اللَّه دمه"، فأخذ الحربة ثم مشى إديه فطعنه فصرعه عن (دابته) (١١) ، وحمله أصحابه (فاستنقذوه) (١٢) فقالوا: ما نرى (بك) (١٣) بأسًا! فقال:" (إنه) (١٤) قد استسقى اللَّه دمي إني لأجد لها ما لو كان على مضر وربيعة لوسعتهم" (١٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمارہ فرماتے ہیں کہ غزوہ أحد میں نبی پاک 5 کا چہرہ مبارک زخمی ہوگیا تھا اور آپ کے سامنے والے دانت بھی ٹوٹ گئے تھے۔ آپ پیاس کی شدت سے بےچین ہو کر گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے تھے اور آپ کے بہت سے ساتھی بھی ادھر ادھر منتشر ہوگئے تھے۔ اس جنگ میں ابی بن خلف اپنے بھائی امیہ بن خلف کا بدلہ لینے کے لیے موجود تھا۔ اس نے للکار کر کہا کہ وہ شخص جو اپنے آپ کو نبی سمجھتا ہے، وہ میرے سامنے آئے، اگر وہ واقعی نبی ہے تو وہ مجھے مار ڈالے گا۔ اس پر اللہ کے رسول 5 نے فرمایا کہ مجھے نیزہ دو۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! آپ تو شدید پیاس اور گرمی کا شکار ہیں۔ حضور 5 نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس کا خون پلائے گا۔ آپ نے نیزہ پکڑا، اس کی طرف تشریف لے گئے اور اسے نیزہ مار کر سواری سے نیچے گرا دیا۔ اس کے ساتھی اسے بچا کرلے گئے اور اسے تسلی دی کہ تمہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی۔ اس نے کہا کہ انہوں نے اللہ سے میرا خون مانگا ہے، مجھے اس زخم کی اتنی تکلیف ہو رہی ہے کہ اگر قبیلۂ مضر اور قبیلہ ربیعہ میں تقسیم کردی جائے تو سب بےچین ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20623]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20623، ترقيم محمد عوامة 19819)
Hadith No.: 19820 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٢٤ - حدثنا (زيد) (١) بن (حباب) (٢) عن الضحاك بن عثمان نا الحكم ⦗٨٧⦘ ابن ميناء عن أبي هريرة أنه سمعه يقول قال (٣) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (غَدْوَةُ) (٤) (في سبيل اللَّه أو روحة) (٥) خير من الدنيا وما (فيها) (٦) " (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کے راستے میں ایک صبح اور ایک شام کا لگا دینا، جو کچھ دنیا میں ہے سب سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20624]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20624، ترقيم محمد عوامة 19820)
Hadith No.: 19821 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٢٥ - حدثنا عبد اللَّه بن نميرنا محمد بن إسحاق عن أبي مالك بن ثعلبة عن عمر بن الحكم بن ثوبان عن أبي هريرة قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"ما (تعدون) (١) الشهيد؟" قال: (فقالوا) (٢) : المقتول في سبيل اللَّه، قال:"إن شهداء أمتي (إذن) (٣) لقليل! القتيل في سبيل اللَّه شهيد، [ [والخار عن (دابته) (٤) في سبيل اللَّه شهيد (والغرق في سبيل اللَّه شهيد) (٥) ، [والطعن (في سبيل اللَّه) (٦) شهيد، والمبطون في سبيل اللَّه شهيد] (٧) ، (والمجنوب في سبيل اللَّه شهيد) (٨) ] ] (٩) يعني (قرحة (١٠) ⦗٨٨⦘ ذات الجنب" (١١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور 5 نے دریافت فرمایا کہ تم شہید کسے سمجھتے ہو؟ لوگوں نے کہا: کہ جو اللہ کے راستے میں مارا جائے۔ آپ نے فرمایا: کہ اس طرح تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے۔ اللہ کے راستے میں جان دینے والا بھی شہید ہے، اللہ کے راستے میں سواری سے گر کر ہلاک ہونے والا بھی شہید ہے، اللہ کے راستے میں ڈوبنے والا بھی شہید ہے، اللہ کے راستے میں طاعون کا شکار ہونے والا بھی شہید ہے، اللہ کے راستے میں پیٹ کی بیماری سے مرنے والا بھی شہید ہے، اور اللہ کے راستے میں پھوڑے کا شکار ہو کر مرنے والا بھی شہید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20625]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20625، ترقيم محمد عوامة 19821)
Hadith No.: 19822 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٢٦ - حدثنا وكيع عن هشام بن الغاز عن عبادة (بن (نسي) (١) عن عبادة) (٢) بن الصامت أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"ما (تِعدُّون) (٣) الشهيد فيكم؟" قالوا: الذي يقاتل في سبيل اللَّه [فيقتل، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن شهداء أمتي (إذن) (٤) لقليل! القتيل في سبيل اللَّه شهيد] (٥) (والمطعون شهيد) (٦) والمبطون شهيد، والمرأة تموث (بجمع) (٧) -يعني حاملًا- شهيد" (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ سے پوچھا کہ تم شہید کسے سمجھتے ہو؟ انہوں نے کہا جو اللہ کے راستے میں قتال کرے اور جان دے دے۔ حضور 5 نے فرمایا کہ اس طرح تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے۔ اللہ کے راستے میں مرنے والا شہید ہے، طاعون سے مرنے والا شہید ہے، پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، بچے کو جنم دیتے ہوئے مرنے والی عورت بھی شہید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20626]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20626، ترقيم محمد عوامة 19822)
Hadith No.: 19823 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٢٧ - حدثنا وكيع (قال) (١) : نا أبو العميس عن عبد اللَّه (بن عبد اللَّه) (٢) ⦗٨٩⦘ ابن (٣) (جبر) (٤) بن عتيك عن أبيه عن جده أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٥) عاده في مرضه فقال قائل من أهله: إنا (كنا) (٦) لنرجوا أن تكون وفاته (قتل) (٧) شهادة في سبيل اللَّه! فقال:"إن شهداء أمتي (إذن) (٨) (لقليل) (٩) ، القتيل في سبيل اللَّه (شهيد) (١٠) ، والمبطون شهيد، والمطعون شهيد، والمرأة تموت بجمع شهيد، والحرق والغرق و (المجنوب) (١١) شهيد". يعني قرحة ذات (الجنب) (١٢) (١٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمیس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک 5 جبر بن عتیک رضی اللہ عنہ کے مرض الوفات میں ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے تو ان کے گھر والوں نے عرض کیا کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ ان کا انتقال اللہ کے راستے میں شہادت سے ہوگا۔ یہ سن کر حضور 5 نے فرمایا کہ اس طرح تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے۔ اللہ کے راستے میں جان دینے والا بھی شہید ہے، پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، طاعون سے مرنے والا شہید ہے، بچے کو جنم دیتے ہوئے مرنے والی عوت شہید ہے، جل کر، ڈوب کر اور پھوڑے سے مرنے والا بھی شہید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20627، ترقيم محمد عوامة 19823)
Hadith No.: 19824 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٢٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن التيمي عن أبي عثمان (عن) (١) عامر بن ⦗٩٠⦘ مالك عن صفوان بن أمية قال: الطاعون شهادة، والغرق شهادة، والبطن والنفساء (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صفوان بن امیہ فرماتے ہیں کہ طاعون شہادت ہے، ڈوبنا شہادت ہے، پیٹ کی بیماری سے اور عورت کا بچے کو جنم دیتے ہوئے مرنا شہادت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20628]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20628، ترقيم محمد عوامة 19824)
Hadith No.: 19825 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٢٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن مهاجر عن طارق بن شهاب قال: قال عبد اللَّه: إن (ممن) (١) يغرق في البحور، ويتردى من الجبال، وتأكله السباع لشهداء عند اللَّه يوم القيامة (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو لوگ سمندر میں غرق ہوجاتے ہیں، یا پہاڑوں سے گرجاتے ہیں، یا جانور انہیں کھا جاتے ہیں، یہ سب لوگ قیامت کے دن اللہ کے نزدیک شہداء شمار کیے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20629]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20629، ترقيم محمد عوامة 19825)
Hadith No.: 19826 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٣٠ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن محمد عن امرأة مسروق (عن مسروق) (١) قال: الطاعون والبطن والنفساء والغرق وما أصيب به مسلم فهو (له) (٢) شهادة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طاعون، پیٹ کی بیماری، حمل، غرق اور ان کو پہنچنے والی ہر تکلیف شہادت کا سبب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20630]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20630، ترقيم محمد عوامة 19826)
Hadith No.: 19827 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٣١ - حدثنا (همام نا عفان) (١) نا محمد بن (جحادة) (٢) أن أبا حصين حدثه أن أبا صالح حدثه أن أبا هريرة حدثه قال: جاء (رجل) (٣) إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٤) فقال: يا ⦗٩١⦘ رسول اللَّه! علمني عملا يعدل الجهاد، قال:"لا أجده" [ (ثم) (٥) قال:"هل تستطيع إذا خرج المجاهد أن تدخل مسجدك فتقوم لا تفتر، وتصوم] (٦) (و) (٧) لا تفطر"، قال: لا أستطيع (ذلك) (٨) ، فقال أبو هريرة: إن فرس المجاهد ليستن في طوله (فتكتب) (٩) (له) (١٠) (حسناته) (١١) (١٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضور 5 کے پاس حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیجئے جو جہاد کے برابر ہو۔ حضور 5 نے فرمایا کہ میں تو کسی ایسے عمل کو نہیں جانتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم اس بات کی طاقت رکھتے ہو کہ جب مجاہد نکل جائے تو مسجد میں جاؤ اور بغیر سستی کے نماز پڑھو اور بغیر افطار کیے مسلسل روزے رکھو؟ اس نے کہا: میں تو اس کی طاقت نہیں رکھتا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب مجاہد کا گھوڑا اپنی رسی میں چکر لگاتا ہے پھر بھی مجاہد کے لیے ثواب لکھا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20631]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20631، ترقيم محمد عوامة 19827)
Hadith No.: 19828 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٣٢ - حدثنا محمد بن بشر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما من رجل أو ما من أحد ينفق زوجين في سبيل اللَّه إلا (١) خَزَنَةُ الجنة يوم القيامة (يدعونه) (٢) (تعال) (٣) [يا (فلان) (٤) (تعال) (٥) ] (٦) هذه خير،، فقال أبو بكر: أي رسول اللَّه! هذا الذي لا (توى) (٧) ⦗٩٢⦘ عليه فقال:"إني أرجو أن تكون منهم" (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور 5 نے ارشاد فرمایا کہ جب بھی کوئی شخص دو چیزیں اللہ کے راستے میں خرچ کرے گا تو قیامت کے دن بہت سے نگہبان فرشتے اسے بلائیں گے کہ اے فلاں! ادھر آ جا، ادھر خیر ہے یہ سن کر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول 5! ایسے شخص کے لیے تو کوئی ہلاکت نہیں۔ حضور 5 نے فرمایا کہ میں امید کرتا ہوں کہ تم انہی لوگوں میں سے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20632]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20632، ترقيم محمد عوامة 19828)