☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجهاد← ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 257
صفحة 8 من 13
حديث رقم: 19789 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٩٣ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: سمعت خالد بن الوليد قال: (اندقت) (١) في يدي يوم مؤتة (تسعة) (٢) (أسياف) (٣) فما (صبرت) (٤) في ⦗٧٢⦘ يدي إلا (صفيحة) (٥) يمانية (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوہ موتہ میں جو تلواریں میرے ہاتھ سے ٹوٹیں۔ صرف ایک یمنی مضبوط تلوار باقی رہی جس نے میرا ساتھ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20593، ترقيم محمد عوامة 19789)
حديث رقم: 19790 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٩٤ - حدثنا يزيد بن هارون أنا المسعودي عن أبي إسحاق قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم يسأله (أن) (١) (يعطيه) (٢) سيفًا [فقال لعلي:"إن (أعطيتك) (٣) سيفًا تقوم به في (الكيول) (٤) "، قال: فأعطاه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم سيفًا] (٥) فجعل يضرب به المشركين وهو يقول: إني (امرء) (٦) (بايعني) (٧) خليلي … ونحن عند أسفل (النخيل) (٨) (ألا) (٩) (أقوم) (١٠) الدهر في (الكيول) (١١) … أضرب بسيف اللَّه والرسول (١٢)
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضور 5 کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ مجھے ایک تلوار دیجئے۔ حضور 5 نے فرمایا: ایسا نہ ہو کہ میں تمہیں تلوار دوں لیکن تم پچھلی صف میں کھڑے ہو جاؤ۔ حضور 5 نے اس کو تلوار دی وہ مشرکین سے لڑائی کرتا جاتا تھا، ساتھ ساتھ یہ شعر پڑھتا تھا۔: میں وہ شخص ہوں کہ مجھ سے میرے خلیل نے کھجور کے درختوں کے نیچے کھڑے ہو کر یہ وعدہ لیا ہے کہ میں پچھلی صف میں نہ کھڑا رہوں بلکہ اللہ اور اس کے رسول کی تلوار کو لے کر دشمنوں سے جنگ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20594، ترقيم محمد عوامة 19790)
حديث رقم: 19791 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٩٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الأعمش عن (خيثمة) (١) عن عبد اللَّه بن (عمرو) (٢) قال: يأتي على الناس (زمان) (٣) لا يبقى مؤمن إلا (لحق) (٤) بالشام (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضڑت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ ہر مومن شام چلا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20595، ترقيم محمد عوامة 19791)
حديث رقم: 19792 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٩٦ - حدثنا يزيد بن هارون نا جرير بن حازم عن الزبير بن (الخريت) (١) عن عكرمة عن ابن عباس قال: كان فرض على المسلمين أن يقاتل الرجل منهم العشرة من المشركين، قوله: ﴿إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ يَغْلِبُوا أَلْفًا﴾، فشق ذلك عليهم، فأنزل اللَّه التخفيف فجعل على (الرجل) (٢) يقاتل الرجلين قوله تعالى: ﴿إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ﴾ [الأنفال: ٦٥] ، فخفف (عنهم ذلك) (٣) ذلك ونقصوا من النصر بقدر ذلك (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ پہلے مسلمانوں پر اس بات کو فرض قرار دیا گیا تھا کہ ایک آدمی دس مشرکوں سے قتال کرے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اگر تم میں بیس صبر کرنے والے ہیں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر سو ہیں تو وہ ہزار پر غالب آئیں گے۔ یہ بات مسلمانوں پر دشوار گذری تو اللہ تعالیٰ نے تخفیف فرما دی کہ ایک آدمی دو مشرکوں سے قتال کرے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ: اگر تم میں سو صبر کرنے والے ہیں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے۔ بعد میں ان پر اس میں بھی تخفیف کردی گئی اور مدد میں اسی کے بقدر کمی کردی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20596، ترقيم محمد عوامة 19792)
حديث رقم: 19793 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٩٧ - [حدثنا عيسى بن يونس عن أبي بكر الغساني عن حبيب بن ⦗٧٤⦘ (عبيد) (١) قال: قال كعب (٢) : أحب البلاد إلى اللَّه الشام، وأحب الشام إليه القدس، وأحب القدس إليه جبل بنابلس، ليأتين على الناس زمان يتماسحونه بينهم بالحبال] (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو سب ملکوں سے پسندیدہ ملک شام ہے، شام میں سب سے محبوب جگہ القدس ہے۔ قدس میں سب سے محبوب جگہ جبل نابلس ہے۔ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ وہ رسیوں کے ذریعے لین دین کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20597]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20597، ترقيم محمد عوامة 19793)
حديث رقم: 19794 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٩٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن أبي بكر عن أبي الزاهرية قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"معقل المسلمين من الملاحم دمشق، ومعقلهم من (الدجال) (١) بيت المقدس ومعقلهم من ياجوج وماجوج بيت (الطور) (٢) " (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو زاھریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنگوں کے زمانے میں مسلمانوں کا ٹھکانہ دمشق، دجال کے مقابلے میں ان کا ٹھکانہ بیت المقدس اور یاجوج ماجوج کے مقابلے میں ان کا ٹھکانہ بیت الطور ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20598]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20598، ترقيم محمد عوامة 19794)
حديث رقم: 19795 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٩٩ - حدثنا يحيى بن إسحاق (١) حدثني يحيى بن أيوب عن يزيد بن أبي حبيب (أن) (٢) عبد الرحمن بن (شماسة) (٣) (المهري) (٤) أخبره عن زيد بن (ثابت) (٥) قال: بينما (نحن) (٦) حول رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (نؤلف) (٧) القرآن من ⦗٧٥⦘ (الرقاع) (٨) (إذ) (٩) قال:"طوبى للشام، (طوبى للشام) (١٠) "، قيل يا رسول اللَّه: (ولماذا؟) (١١) (قال) (١٢) :"لأن (ملائكة) (١٣) الرحمن باسطة أجنحتها عليها" (١٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثا بت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضور 5 کے گرد بیٹھے قرآن مجید کی تلاوت کر رہے تھے کہ آپ نے فرمایا: شام کے لیے خوشخبری، شام کے لیے خوشخبری۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول 5! شام کے لیے خوشخبری کیوں ہے؟ آپ نے فرمایا: کہ شام پر فرشتوں نے اپنے پر پھیلا رکھے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20599]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20599، ترقيم محمد عوامة 19795)
حديث رقم: 19796 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٠٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن حسان بن عطية قال: (مال) (١) مكحول وابن (أبي) (٢) زكريا إلى خالد بن (معدان) (٣) وملت معهما (فحدثنا) (٤) عن جبير (بن) (٥) نفير قال: قال لي جبير: انطلق بنا (إلى) (٦) (ذي) (٧) (مخمر) (٨) وكان (رجلًا) (٩) من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم فانطلقت معه فسأله ⦗٧٦⦘ جبير (عن الهدنة) (١٠) فقال: سمعت (رسول) (١١) اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١٢) يقول:" (ستصالحكم) (١٣) الروم (١٤) (ثم) (١٥) (تغزون) (١٦) (١٧) أنتم (وهم) (١٨) (عدوا) (١٩) فتنصرون (وتغنمون) (٢٠) وتسلمون ثم (تنصرفون) (٢١) حتى (تنزلوا) (٢٢) (بمرج) (٢٣) ذي تلول مرتفع، فيرفع رجل من أهل النصرانية الصليب فيقول: [غلب الصليب! فيغضب (رجل) (٢٤) من المسلمين، فيقوم] (٢٥) إليه فيدقه، فعند ذلك (تغدر) (٢٦) الروم (ويجمعون) (٢٧) ⦗٧٧⦘ (للملحمة) (٢٨) (٢٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسان بن عطیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں، حضرت مکحول رحمہ اللہ اور حضرت ابن ابی زکریا رحمہ اللہ، حضرت خالد بن معدان رحمہ اللہ کی طرف گئے۔ انہوں نے ہمیں حضرت جبیر بن نفیر رحمہ اللہ کے حوالے سے ایک حدیث سنائی کہ حضرت جبیر رحمہ اللہ نے مجھ سے فرمایا کہ چلو ایک صحابی حضرت ذوخمر کے پاس جائیں۔ میں جبیربن قصیر کے ساتھ ان کے پاس حاضر ہوا۔ حضرت جبیر نے ان سے ”ہدنہ“ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ اہل روم عنقریب تم سے امن والی صلح کریں گے، پھر تم اور وہ دشمنوں کے ساتھ جنگیں کرو گے، ا ن جنگوں میں تم کامیاب ہو جاؤ گے اور تمہیں مال غنیمت اور سلامتی حاصل ہوگی، پھر تم ٹیلوں والی ایک سر زمین پر ٹھہرو گے تو وہاں ایک عیسائی صلیب کو بلند کر کے کہے گا کہ صلیب غالب آگئی۔ اس پر مسلمانوں کے ایک آدمی کو غصہ آئے گا اور وہ اس صلیب کو توڑ دے گا۔ اس موقع پر اہل روم صلح ختم کردیں گے اور لڑائی کے لیے جمع ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20600]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20600، ترقيم محمد عوامة 19796)
حديث رقم: 19797 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٠١ - [حدثنا عيسى بن يونس عن أبي بكر بن عبد اللَّه عن أشياخه قال: قال عمر: وفروا الأظفار في أرض العدو، فإنها سلاح] (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنگ میں ناخن لمبے رکھو کیونکہ یہ بھی ایک ہتھیار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20601]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20601، ترقيم محمد عوامة 19797)
حديث رقم: 19798 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٠٢ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن حسان بن عطية عن أبي الدرداء قال: إذا عرض عليكم الغزو فلا تختاروا (أرمينية) (١) (فإن بها) (٢) (عذابًا) (٣) (من) (٤) عذاب (اللَّه) (٥) (القر) (٦) (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تمہیں جہاد کی پیش کش کی جائے تو ارمینیہ کا انتخاب مت کرنا کیونکہ وہاں اللہ کی طرف سے سخت سردی کا عذاب نازل ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20602]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20602، ترقيم محمد عوامة 19798)
حديث رقم: 19799 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٠٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: غزونا أرض الروم ومعنا حذيفة، وعلينا رجل من قريش، فشرب الخمر (فأردنا) (١) أن (نحدّه) (٢) فقال حذيفة: تحدون أميركم وقد ⦗٧٨⦘ (دنوتم) (٣) من عدوكم (فيطمعون) (٤) فيكم، فقال: (لأشربنها) (٥) وإن كانت محرمة، (ولأشربن) (٦) على (رغم) (٧) من (رغم) (٨) (٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ سرزمین روم میں جہاد کیا، اس وقت ہمارا امیر ایک قریشی تھا، اس نے شر اب پی تو ہم نے اس پر حد جاری کرنا چاہی۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا تم اپنے امیر پر حد جاری کرو گے حالانکہ تم دشمن کے قریب ہو، اس طرح تو دشمن تم پر چڑھ دوڑے گا؟ اس امیر نے کہا کہ میں ضرور شراب پیوں گا اگرچہ یہ حرام ہے اور میں ضرور شراب پیوں گا خواہ کسی کو برا لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20603]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20603، ترقيم محمد عوامة 19799)
حديث رقم: 19800 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٠٤ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن (المطعم) (١) (بن المقدام) (٢) عن أبي هريرة قال: إذا (رابطت) (٣) ثلاثًا فليتعبد المتعبدون ما شاؤوا (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر یہی تین دن جہاد کی تیاری میں گذار لوں تو مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ عبادت کرنے والے کتنی عبادت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20604]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20604، ترقيم محمد عوامة 19800)
حديث رقم: 19801 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٠٥ - حدثنا عيسى بن يونس عن هشام بن (الغاز) (١) عن مكحول عن سلمان قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"رباط يوم في سبيل اللَّه خير من صيام شهر وقيامه، ومن مات مرابطًا أجير من فتنة القبر، وجرى عليه صالح عمله إلى يوم القيامة" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کے راستے میں ایک دن جہاد کی تیاری میں گذارنا ایک مہینے کے روزے اور ایک مہینے کی عبادت سے بہتر ہے۔ جس شخص کا انتقال جہاد کی تیاری میں ہوا اسے قبر کے عذاب سے بچایا جائے گا اور اس کے لیے نیک اعمال کا ثواب قیامت تک جاری رہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20605]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20605، ترقيم محمد عوامة 19801)
حديث رقم: 19802 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٠٦ - حدثنا عيسى بن يونس عن هشام بن (الغاز) (١) قال: حدثني عطاء (الخراساني) (٢) عن أبي هريرة بمثله إلا أنه قال: ساحل البحر (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
یہ حدیث حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مختلف الفاظ کے ساتھ منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20606]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20606، ترقيم محمد عوامة 19802)
حديث رقم: 19803 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٠٧ - حدثنا يحيى بن إسحاق عن ليث بن سعد عن أبي عقيل عن أبي صالح مولى عثمان بن عفان عن عثمان أنه قال على المنبر: أيها (الناس) (١) سمعت (من) (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم حديثًا (كتمتكموه) (٣) كراهية (أن) (٤) يفرقكم عني، سمعت (٥) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"رباط يوم (في سبيل اللَّه) (٦) خير من (٧) ألف يوم فيما سواه من المنازل، (فلختر) (٨) كل (امرئ) (٩) (لنفسه) (١٠) ⦗٨٠⦘ ما شاء" (١١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک مرتبہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے منبر پر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایک حدیث سنی تھی جو میں نے تم سے اس لیے چھپائی تاکہ تم مجھ سے دور نہ چلے جاؤ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے راستے میں سرحدوں کی ایک دن کی نگرانی دوسری جگہوں پر ایک ہزار دن کی نگرانی سے بہتر ہے، پس ہر شخص اپنے لیے جو چاہے منتخب کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20607]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20607، ترقيم محمد عوامة 19803)
حديث رقم: 19804 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٠٨ - حدثنا وكيع قال: نا داود بن قيس عن (عمرو) (١) بن عبد الرحمن العسقلاني عن أبي هريرة قال: تمام الرباط أربعون يومًا (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رباط چالیس دن کا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20608]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20608، ترقيم محمد عوامة 19804)
حديث رقم: 19805 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٠٩ - [حدثنا عيسى بن (يونس عن) (١) معاوية بن يحيى الصدفي عن يحيى بن الحارث (الذماري) (٢) عن مكحول قال: (قال) (٣) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (تمام) (٤) الرباط أربعون يومًا] (٥) " (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مکحول سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ رباط (سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری) چالیس دن کا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20609]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20609، ترقيم محمد عوامة 19805)
حديث رقم: 19806 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦١٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن عمر بن عبد اللَّه مولى (غفرة) (١) قال: (حدثنا) (٢) رجل من ولد عبد اللَّه بن عمر أن ابنًا لابن عمر رابط ثلاثين ليلة ثم ⦗٨١⦘ رجع، فقال له ابن عمر: أعزم عليك لترجعن فلترابطن (عشرًا) (٣) حتى تتم الأربعين (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد اللہ مولیٰ غفرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک بیٹے نے تیس دن جہاد کے لیے گذارے۔ جب واپس آئے تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے فرمایا کہ میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم واپس جاؤ اور دس دن مزید جہاد کے لیے گذارو تاکہ چالیس دن پورے ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20610]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20610، ترقيم محمد عوامة 19806)
حديث رقم: 19807 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦١١ - حدثنا أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد (بن) (١) جابر قال: نا خالد ابن (معدان) (٢) قال: سمعت أبا (أمامة) (٣) وجبير بن نفير يقولان: (يأتي) (٤) على الناس (زمان) (٥) أفضل الجهاد الرباط، فقلت: (و) (٦) ما ذلك؟ فقال: إذا (انطاط) (٧) الغزو، وكثرت الغرائم، واستحلت الغنائم، فأفضل الجهاد (يومئذ) (٨) الرباط (٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ اور حضرت جبیر بن نفیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ اس میں افضل جہاد رباط ہوگا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے پوچھا کہ ایسا کب ہوگا؟ انہوں نے فرمایا کہ غزوے کم ہوجائیں گے، تاوان زیادہ ہوجائیں، مال غنیمت کو حلال سمجھا جانے لگے گا تو اس موقع پر افضل جہاد رباط ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20611]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20611، ترقيم محمد عوامة 19807)
حديث رقم: 19808 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦١٢ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن حميد (بن) (١) صخر عن يزيد بن عبد اللَّه بن قسيط وصفوان بن سليم (قالا) (٢) : من مات مرابطًا مات شهيدًا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن عبد اللہ رحمہ اللہ اور صفوان بن سلیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص جہاد کے لیے سفر کرتا ہوا انتقال کر گیا تو اس نے شہادت کا درجہ پا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20612]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20612، ترقيم محمد عوامة 19808)