☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجهاد← ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 257
Page 4 of 13
Hadith No.: 19709 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥١١ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) نا رجاء بن أبي سلمة نا سليمان بن موسى الدمشقي أنه سمع (سهل) (٢) بن عجلان يقول في قوله تعالى: ﴿الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً﴾، قال: على الخيل في سبيل اللَّه، قال: ثم ذكر من ربط فرسًا في سبيل اللَّه -لم (يربطه) (٣) رياء ولا سمعة- كان من الذين ينفقون أموالهم بالليل والنهار.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سھل بن عجلان باہلی رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت: { الَّذِینَ یُنْفِقُونَ أَمْوَالَہُمْ بِاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ سِرًّا وَعَلاَنِیَۃً } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد اللہ کے راستے میں گھوڑوں پر خرچ کرنا ہے۔ پھر آپ نے فرمایا کہ جو شخص اللہ کے راستے میں گھوڑا باندھے اور اس میں کسی قسم کی ریا یا شہرت پسندی کی آمیزش نہ ہو تو یہ ان لوگوں میں سے ہوگا جو اپنا مال دن رات اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20511]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20511، ترقيم محمد عوامة 19709)
Hadith No.: 19710 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥١٢ - حدثنا وكيع عن مسعر عن محمد بن عبد الرحمن مولى آل طلحة عن عيسى بن طلحة عن أبي هريرة قال: لا يجتمع (غبار) (١) في سبيل اللَّه ودخان جهنم في (منخر) (٢) عبد أبدًا، (ولن) (٣) يلج النار رجل بكى من خشية اللَّه (٤) حتى ⦗٣٦⦘ يلج اللبن في (الضرع) (٥) (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستے کا غبار اور جہنم کا دھواں ایک ناک میں جمع نہیں ہوسکتے۔ اللہ کے خوف سے رونے والے کا جہنم میں داخل ہونا اسی طرح ناممکن ہے جس طرح تھنوں میں دودھ کا واپس جانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20512]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20512، ترقيم محمد عوامة 19710)
Hadith No.: 19711 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥١٣ - حدثنا يحيى بن آدم عن (قطبة) (١) بن عبد العزيز عن الأعمش عن عدي بن ثابت عن سالم بن أبي الجعد قال: (أريهم) (٢) النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) في النوم فرأى (جعفرًا) (٤) (ملكًا) (٥) ذا جناحين (مضرجًا) (٦) (بالدماء) (٧) ، وزيد مقابله على السرير، وابن رواحة جالس معهما (كأنهما) (٨) (معرضان) (٩) عنه (١٠) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن ابی جعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کچھ صحابہ کرام خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دکھائے گئے۔ آپ نے دیکھا کہ حضرت جعفر رضی اللہ عنہایک فرشتے کی صورت میں ہیں اور ان کے پیروں پر خون لگا ہوا ہے۔ حضرت زید رضی اللہ عنہان کے سامنے ایک تخت پر بیٹھے ہیں۔ حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ بھی ان کے ساتھ بیٹھے ہیں لیکن ان دونوں حضرات کا رخ حضرت ابن رواحہ رضی اللہ عنہ سے دوسری طرف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20513]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20513، ترقيم محمد عوامة 19711)
Hadith No.: 19712 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥١٤ - حدثنا مالك بن إسماعيل نا زهير نا داود بن عبد اللَّه الأودي أن وبرة ⦗٣٧⦘ أبا كرز (الحارثي) (١) (حدثه) (٢) (أنه) (٣) سمع الربيع بن زيد يقول: (بينما) (٤) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يسير، إذ هو بغلام من قريش شاب معتزل (من) (٥) الطريق (يسير) (٦) فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أليس ذلك (فلانًا؟) (٧) "، قالوا: بلى! قال:"فادعوه"، (قال) (٨) :"ما لك اعتزلت (من) (٩) الطريق؟" قال: (يا) (١٠) رسول (اللَّه) (١١) (١٢) ! (كرهته للغبار) (١٣) قال:"فلا (تعتزله) (١٤) فوالذي نفس محمد بيده إنه (لذريرة) (١٥) الجنة" (١٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چلتے جا رہے تھے کہ قریش کا ایک لڑکا رستے سے ذرا ہٹ کر چل رہا تھا۔ آپ نے اسے دیکھ کر اس کے بارے میں پوچھا کہ کیا یہ فلاں لڑکا نہیں ہے؟ لوگوں نے کہا کہ جی ہاں وہی ہے۔ آپ نے اسے بلا کر اس سے پوچھا کہ تم راستے سے ہٹ کر کیوں چل رہے ہو؟ ا س نے کہا: کہ میں غبار سے بچنا چاہتا ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ راستے سے ہٹ کر نہ چلو کیوں کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد 5 کی جان ہے! یہ غبار جنت کی خوشبو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20514]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20514، ترقيم محمد عوامة 19712)
Hadith No.: 19713 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥١٥ - حدثنا ابن فضيل عن أبيه عن موسى بن أبي عثمان عن أبي العوام عن أبي أيوب أنه (أقام) (١) عن الجهاد عامًا واحدًا فقرأ هذه الآية: ﴿انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾ (فغزا من) (٢) عامه وقال: ما رأيت في هذه الآية من رخصة (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عوام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ کسی وجہ سے ایک سال جہاد پر نہ جاسکے۔ پھر انہوں نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی: { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ } ”نکلو! ہلکے ہو یا بوجھل۔“ پھر آپ ایک سال تک حج کرتے رہے اور فرماتے تھے اس آیت کے بعد کسی قسم کی رخصت باقی نہیں رہتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20515]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20515، ترقيم محمد عوامة 19713)
Hadith No.: 19714 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥١٦ - حدثنا سفيان بن عيينة عن حصين عن أبي مالك قال: أول شيء نزل من براءة ﴿انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾ (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سورة البرائۃ کی سب سے پہلے یہ آیت نازل ہوئی: { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20516]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20516، ترقيم محمد عوامة 19714)
Hadith No.: 19715 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥١٧ - حدثنا يزيد بن هارون عن إسماعيل بن أبي خالد عن أبي صالح ﴿انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾، قال: الشيخ و (الشاب) (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ } سے مراد ہے جوان اور بوڑھے سب نکلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20517]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20517، ترقيم محمد عوامة 19715)
Hadith No.: 19716 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥١٨ - حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: شيوخًا وشبابًا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے اس کی تشریح جوان اور بوڑھوں سے اور حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ نے اس کی تشریح ہوشیار اور نادان سے کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20518]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20518، ترقيم محمد عوامة 19716)
Hadith No.: 19717 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٢٠ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن منصور عن الحكم: ﴿انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾، قال: مشاغيل وغير مشاغيل.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ نے آیت قرآنی { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ } کی تفسیر مصروف اور فارغ سے کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20520]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20520، ترقيم محمد عوامة 19717)
Hadith No.: 19718 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٢١ - حدثنا أبو أسامة عن مالك بن مغول عن إسماعيل عن عكرمة قال: الشيخ (والشاب) (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ نے اس کی تفسیر جوان اور بوڑھوں سے کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20521]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20521، ترقيم محمد عوامة 19718)
Hadith No.: 19719 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٢٢ - حدثنا شبابة عن ورقاء عن ابن أبي نجيح عن مجاهد: ﴿انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾، (قالوا) (١) : فينا الثقيل وذو الحاجة و (الضعفة) (٢) والمشتغل.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ { انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالاَ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ہم میں مریض، ضرورت مند، کمزور اور مصروف لوگ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20522]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20522، ترقيم محمد عوامة 19719)
Hadith No.: 19720 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٢٣ - حدثنا حفص بن غياث عن عمرو (عن) (١) الحسن قال: شيوخًا وشبابًا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس سے مراد جوان اور بوڑھے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20523]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20523، ترقيم محمد عوامة 19720)
Hadith No.: 19721 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٢٤ - حدثنا أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر عن مكحول قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من صام يومًا في سبيل اللَّه بوعد من النار مائة خريف" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے اللہ کے راستے میں ایک روزہ رکھا وہ جنت سے سو خریف دور کردیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20524]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20524، ترقيم محمد عوامة 19721)
Hadith No.: 19722 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٢٥ - حدثنا ابن نمير (عن سفيان) (١) عن (السمي) (٢) عن النعمان بن أبي عياش عن (أبي) (٣) سعيد الخدري قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يصوم عبد يومًا في ⦗٤٠⦘ سبيل اللَّه إلا باعد اللَّه بذلك اليوم عن وجهه النار سبعين (خريفا) (٤) " (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئی شخص اللہ کے راستے میں روزہ رکھتا ہے تو اس کی وجہ سے ستر خریف جہنم سے دور کردیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20525]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20525، ترقيم محمد عوامة 19722)
Hadith No.: 19723 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٢٦ - حدثنا أبو معاوية عن سفيان (١) عن النعمان عن أبي سعيد (نحوه) (٢) ولم يرفعه (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ کا اپنا قول بھی یہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20526]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20526، ترقيم محمد عوامة 19723)
Hadith No.: 19724 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٢٧ - حدثنا وكيع نا ربيع بن صبيح عن يزيد بن أبان عن أنس بن مالك قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من صام يوما في سبيل اللَّه باعده (اللَّه) (١) (من) (٢) جهنم سبعين عامًا" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے اللہ کے راستے میں ایک روزہ رکھا۔ اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے ستر خریف دور فرما دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20527]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20527، ترقيم محمد عوامة 19724)
Hadith No.: 19725 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٢٨ - حدثنا وكيع نا قيس عن (شمر) (١) بن عطية عن شهر بن حوشب عن أبي الدرداء قال: من صام يومًا في سبيل اللَّه (كان) (٢) بينه وبين جهنم (خندق) (٣) ⦗٤١⦘ أبعد مما بين السماء والأرض (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو دردائ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اللہ کے راستے میں ایک روزہ رکھا اللہ تعالیٰ اس کو جہنم سے ایک خندق دور فرما دیں گے اور اس خندق کا فاصلہ زمین و آسمان کے درمیانی خلاء کے برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20528]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20528، ترقيم محمد عوامة 19725)
Hadith No.: 19726 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٢٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء قال: سمعت (يعقوب) (١) (ابن) (٢) عاصم بن عروة بن مسعود يحدث عن عبد اللَّه بن عمرو (قال) (٣) : في الجنة قصر يقال له: عدن، فيه خمسة آلاف باب، على كل باب خمسة آلاف (حبرة) (٤) قال يعلى: (أحسبه) (٥) قال: لا يدخله إلا نبي أو صديق أو (شهيد) (٦) (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنت میں ایک محل ہے جس کا نام عدن ہے۔ اس میں پانچ ہزار دروازے ہیں۔ ہر دروازے پر پانچ ہزار پردے ہیں۔ اس میں صرف نبی، صدیق یا شہید داخل ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20529]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20529، ترقيم محمد عوامة 19726)
Hadith No.: 19727 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٣٠ - حدثنا وكيع نا سفيان عن منصور عن أبي الضحى عن مسروق: ﴿أُولَئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ﴾ [الحديد: ١٩] ، قال: هذه للشهداء خاصة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { أُولَئِکَ ہُمَ الصِّدِّیقُونَ وَالشُّہَدَائُ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ شہداء کے ساتھ خاص ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20530]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20530، ترقيم محمد عوامة 19727)
Hadith No.: 19728 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٥٣١ - (١) [حدثنا وكيع نا سفيان عن برد عن مكحول قال: للشهداء (خاصة) (٢) ] (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شہداء کے ساتھ خاص ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20531]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20531، ترقيم محمد عوامة 19728)