☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجهاد← جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 257
صفحہ 3 از 13
حدیث نمبر: 19689 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٩١ - حدثنا بشر بن مفضل عن عمارة بن أبي حفصة عن (حجر) (١) ⦗٢٥⦘ (عن) (٢) سعيد بن جبير: ﴿فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا (مَنْ) (٣) شَاءَ﴾ [الزمر: ٦٨] (قال) (٤) : هم الشهداء، (ثنية) (٥) اللَّه حول العرش (متقلدين) (٦) السيوف.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے یہ آیت تلاوت کی { فَصَعِقَ مَنْ فِی السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِی الأَرْضِ إِلاَّ مَنْ شَائَ اللَّہُ } پھر فرمایا اس آیت میں مستثنیٰ لوگوں سے مراد شہداء ہیں، وہ اللہ کے عرش کے گرد رزق پانے والے لوگ ہیں اور وہ لوگ ہیں جنہوں نے تلواریں گردن میں لٹکا رکھی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20491]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20491، ترقيم محمد عوامة 19689)
حدیث نمبر: 19690 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٩٢ - حدثنا عيسى (عن) (١) صفوان بن عمرو السكسكي عن عبد الرحمن ابن (جبير بن نفير) (٢) قال: لما اشتد (حزن) (٣) أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم على من أصيب مع زيد يوم مؤته، قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"ليدركن المسيح من هذه الأمة أقواما إنهم (لمثلكم) (٤) أو (خير) (٥) (ثلاث مرات) ، ولن يخزي اللَّه أمة أنا أولها، والمسيح آخرها" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن جبیر بن نفیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غزوہ مؤتہ میں حضرت زید رضی اللہ عنہ کی شہادت پر جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا دکھ حد سے بڑھ گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کہ حضرت مسیح (علیہ السلام) کو اس امت کی کچھ ایسی قومیں پائیں گی جو تمہاری طرح ہیں یا تم سے بہترین (یہ بات آپ نے تین مرتبہ فرمائی) اللہ تعالیٰ اس امت کو ہر گزر بےیارومددگار نہیں چھوڑے گا جس کے شروع میں میں ہوں اور اس کے آخر میں حضرت مسیح (علیہ السلام) ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20492]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20492، ترقيم محمد عوامة 19690)
حدیث نمبر: 19691 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٩٣ - حدثنا وكيع نا مسعر عن أبي بكر بن حفص أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قرأ يوم بدر: ﴿سَابِقُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ (السموات) (١) ﴾ [الحديد: ٢١] ، قال ⦗٢٦⦘ (مسعر) (٢) : أما التي (في) (٣) آل عمران وأما التي في الحديد؟ فقال (رجل) (٤) إن (فتحتم) (٥) يا (رسول اللَّه) (٦) ! فما (لمن) (٧) (لقي) (٨) هؤلاء فقاتل حتى (قتل) (٩) ؟ فقال:"الجنة"، (فقال) (١٠) : (١١) حسبي من الدنيا، و (في يده) (١٢) تمرات فألقاها ثم تقدم (فقتل) (١٣) (١٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن حفص فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ بدر میں { سابقوا إلَی مَغْفِرَۃٍ مِنْ رَبِّکُمْ وَجَنَّۃٍ عَرْضُہَا السَّمَاوَاتُ وَالأَرْضُ } ”یعنی اپنے رب کی مغفرت اور اس جنت کی طرف لپکو جس کی چوڑائی زمین و آسمان کے برابر ہے۔“ (حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ یا تو یہ سورة آل عمران کی آیت تھی یا سورة الحدید کی)۔ حضور 5 کا یہ فرمان سن کر ابن قسحم رضی اللہ عنہ نے کہا اے اللہ کے رسول! اس شخص کا کیا بدلہ ہے جو ان کافروں سے لڑے اور شہید ہوجائے، حضور 5 نے فرمایا کہ اس کا بدلہ جنت ہے۔ ابن قسحم رضی اللہ عنہ نے کہا کہ دنیا کے بدلے میں جنت میرے لیے کافی ہے۔ ان کے ہاتھ میں کچھ کھجوریں تھیں، انہوں نے کھجوریں پھینکیں، آگے بڑھے اور دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20493]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20493، ترقيم محمد عوامة 19691)
حدیث نمبر: 19692 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٩٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن حبيب بن أبي ثابت عن (نعيم) (١) بن أبي هند (قال) (٢) رجل يوم القادسية: (اللهم) (٣) إن (حدية سوداءُ بذية) (٤) فزوجني اليوم من الحور العين، ثم تقدم فقتل قال: فمروا عليه وهو معانقُ رجلٍ عظيم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعیم بن ابی ہند رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں ایک آدمی نے اپنی بیوی کا نام لے کر دعا کی کہ اے اللہ میری بیوی رحمہ اللہ کالی اور پستہ قد ہے، آج جنت کی کسی حور سے میری شادی کرا دے۔ پھر وہ آگے بڑھے اور شہید ہوگئے۔ بعد میں جب ساتھیوں کا ان کی نعش سے گذر ہوا تو دیکھا کہ وہ ایک بڑے پہلوان سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20494]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20494، ترقيم محمد عوامة 19692)
حدیث نمبر: 19693 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٩٥ - حدثنا وكيع نا مسعر عن (سعد) (١) (بن) (٢) إبراهيم قال: مروا على رجل يوم القادسية وقد قطعت (يداه) (٣) ورجلاه وهو (يفحص) (٤) وهو يقول: ﴿مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا﴾ [النساء: ٦٩] ، فقال رجل: من أنت يا عبد اللَّه؟ قال: أنا (امرؤ) (٥) من الأنصار.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں لوگوں نے ایک ایسے شخص کو دیکھا جس کے ہاتھ اور پاؤں کٹے ہوئے تھے، وہ تڑپ رہا تھا اور یہ آیت پڑھ رہا تھا:: ”وہ انبیائ، صدیقین، شہداء اور صالحین میں سے ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ نے انعام کیا۔ یہ بہترین ساتھی ہیں۔“ ایک آدمی نے اس سے پوچھا تم کون ہو؟ اے اللہ کے بندے! اس نے کہا کہ میں ایک انصاری ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20495]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20495، ترقيم محمد عوامة 19693)
حدیث نمبر: 19694 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٩٦ - حدثنا محمد بن بشر نا مسعر عن علقمة بن مرثد قال: حدثني من سمع عمر بن عبد العزيز قال: مرت امرأة (بابنها) (١) وزوجها قتيلين، فأتت النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقالت: (أنت) (٢) رسول اللَّه وقد أنزل اللَّه (عليك الوحي) (٣) فإن كان (هذان) (٤) منافقين (لم نبكيهما) (٥) (ولم (ننعمهما) ) (٦) (٧) (عينًا) (٨) ، وإن كانا غير منافقين ⦗٢٨⦘ قلنا فيهما ما نعلم، قال:" (أجل) (٩) لم يكونا منافقين، لقد (تلقيا) (١٠) بثمار الجنة، ولقد (تباشرت) (١١) بهما الملائكة"، قال: تقول (المرأة) (١٢) : (الآن أحق ألا أبكيهما) (١٣) قال:"ألا إنك معهما" (١٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک غزوہ میں ایک عورت کا بیٹا اور اس کا خاوند فوت ہوگیا۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ آپ اللہ کے رسول ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ پر وحی نازل کی۔ اگر یہ دونوں منافق تھے تو نہ ہم ان پر روئیں گے اور نہ ان کے بارے میں آنکھیں ٹھنڈی کریں گے۔ اگر یہ دونوں منافق نہیں تھے تو ہمیں ان کے بارے میں کچھ بتا دیجئے۔ حضور 5 نے فرمایا کہ وہ دونوں منافق نہیں تھے۔ انہیں جنت کے پھل پیش کیے گئے اور فرشتوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس عورت نے کہا کہ پھر تو ضروری ہے کہ میں نہ روؤں۔ حضور 5 نے فرمایا: کہ اور سنو! تم بھی ان کے ساتھ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20496]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20496، ترقيم محمد عوامة 19694)
حدیث نمبر: 19695 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٩٧ - حدثنا محمد بن بشر نا مسعر عن عون بن عبد اللَّه قال: مر (على) (١) رجل يوم القادسية (و) (٢) قد انتثر قصبه أو بطنه، فقال لبعض من مر عليه: ضم إلي منه (أدنو) (٣) (قيد) (٤) رمح أو رمحين في سبيل اللَّه قال: فمر عليه وقد فعل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عون بن عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں لوگوں کا گذر ایک ایسے شخص پر ہوا جس کا پیٹ پھٹا ہو اتھا اس کی آنتیں باہر نکلی ہوئی تھیں۔ اس نے ایک آدمی سے کہا کہ میری آنتیں اندر کردو تاکہ میں اللہ کے راستے میں مزید ایک یا دو نیزوں کی مقدار آگے بڑھ سکوں۔ چناچہ اس نے ایسا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20497]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20497، ترقيم محمد عوامة 19695)
حدیث نمبر: 19696 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٩٨ - حدثنا وكيع نا يزيد عن إبراهيم بن العلاء (أبي) (١) هارون (الغنوي) (٢) عن رجل (يقال) (٣) له مسلم (بن) (٤) شداد عن عبيد بن عمير عن ⦗٢٩⦘ أبي ابن كعب قال: الشهداء في قباب في رياض (بفناء) (٥) الجنة، (يبعث لهم) (٦) حوت (وثور) (٧) يعتركان، يلهون بهما، (إذا) (٨) (احتاجوا) (٩) إلى شيء (عقر) (١٠) أحدهما صاحبه فأكلوا منه، فوجدوا طعم كل شيء من الجنة (١١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ شہداء جنت کے باغیچوں میں گنبدوں میں ہوں گے۔ ان کے سامنے ایک مچھلی اور ایک اونٹ کا تماشا ہوگا جس سے وہ لطف اندوز ہوں گے۔ جب انہیں کسی کھانے کی چیز کی ضرورت ہوگی تو ان میں سے ایک دوسرے کو مار ڈالے گا۔ وہ اسے کھائیں گے اور جنت میں موجود ہر چیز کا ذائقہ محسوس کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20498]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20498، ترقيم محمد عوامة 19696)
حدیث نمبر: 19697 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٤٩٩ - حدثنا وكيع نا الأعمش عن مجاهد عن يزيد بن (شجرة) (١) قال: السيوف مفاتيح الجنة، فإذا تقدم الرجل إلى العدو قالت الملائكة: اللهم (انصره) (٢) ، وإن (تأخر) (٣) (قالت) (٤) : اللهم اغفر له، (فأول) (٥) (قطرة) (٦) تقطر من دم السيف يغفر له (بها) (٧) كل ذنب وينزل عليه حوراوان ⦗٣٠⦘ (تمسحان) (٨) الغبار عن وجهه (وتقولان) (٩) : قد (آن) (١٠) لك [ويقول لهما: (وإنكما) (١١) ] (١٢) قد (آن) (١٣) لكما.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن شجرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تلواریں جنت کی چابیاں ہیں، جب کوئی شخص دشمن کی طرف بڑھتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں کہ یا اللہ! ا س کی مدد فرما۔ اگر وہ پیچھے ہٹتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں کہ اے اللہ! اسے معاف فرما۔ تلوار کا وار لگنے سے ہونے والے زخم سے خون کا پہلا قطرہ گرتے ہی اس کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ اس کے لیے جنت سے دو حوریں اترتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہم تیرے لیے ہیں۔ وہ ان دونوں سے کہتا ہے کہ میں تمہارے لیے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20499]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20499، ترقيم محمد عوامة 19697)
حدیث نمبر: 19698 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٠٠ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة (عن) (١) النبي صلى الله عليه و آله وسلم سئل: أي الأعمال خير (أو) (٢) أفضل؟ قال:"إيمان باللَّه ورسوله"، قيل: ثم أي؟ قال:"الجهاد في سبيل اللَّه"، (قيل) (٣) : ثم أي قال:"حج مبرور" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوا ل کیا گیا کہ کون سا عمل بہتر یا افضل ہے؟ حضور 5 نے فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔ پوچھا گیا کہ پھر کون سا عمل افضل ہے؟ آپ نے فرمایا کہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنا، پھر پوچھا گیا کہ کون سا عمل افضل ہے؟ فرمایا: مقبول حج۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20500]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20500، ترقيم محمد عوامة 19698)
حدیث نمبر: 19699 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٠١ - حدثنا عبد اللَّه بن مبارك (عن) (١) الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير (٢) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (أفضل الشهداء) (٣) الذين يُلْقَوْنَ في الصف (٤) ⦗٣١⦘ (فلا يلفتون) (٥) وجوههم حتى (يقتلوا) (٦) ، أولئك (يتلبَّطون) (٧) في الغرف العلى من الجنة، يضحك إليهم ربك، (إن ربك) (٨) إذا ضحك إلى قوم فلا حساب عليهم" (٩) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ افضل شہداء وہ ہیں جو کسی صف میں دشمن کے خلاف برسر پیکار ہوتے ہیں۔ وہ اپنے چہرے نہیں پھیرتے اور شہید ہوجاتے ہیں۔ یہ لوگ جنت کے بالا خانوں میں عیش کریں گے۔ ان کا رب انہیں دیکھ کر مسکرائے گا۔ تمہارا رب جس قوم کو دیکھ کر مسکراتا ہے اس سے حساب نہیں لیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20501، ترقيم محمد عوامة 19699)
حدیث نمبر: 19700 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٠٢ - حدثنا أبو أسامة نا إسماعيل بن أبي خالد عن قيس بن أبي حازم قال: رأيت رجلًا يريد أن (يشري) (١) نفسه يوم اليرموك، (وامرأته) (٢) تناشده، قال: ردوا هذه عني، فلو أعلم أنه يصيبها الذي (أريد) (٣) ما (نفست) (٤) عليها، إني واللَّه لئن استطعت (لا يمضي) (٥) (يومٌ) (٦) (يزول) (٧) هذا من مكانه، وأشار بيده إلى جبل، فإن (غلبتم) (٨) على جسدي فخذوه، قال قيس: فمررنا عليه فرأيته بعد ذلك (قُتل) (٩) في (تلك) (١٠) المعركة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن ابی حازم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنگ یرموک میں ایک آدمی خود کو موت کے لیے پیش کر رہا تھا اور اس کی بیوی اسے روک رہی تھی۔ اس شخص نے کہا اسے مجھ سے دور کردو۔ جو مقصد اس وقت میرے پیش نظر ہے اس میں ا س کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ پھر اس نے ایک پہاڑ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرا بس چلتا تو میں اسے ایک دن میں اس کی جگہ سے ہٹا دیتا۔ اگر تم میرا جسم حاصل کرسکو تو اسے دفنا دینا۔ حضرت قیس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بعد میں ہم نے دیکھا کہ وہ جو شخص اس جنگ کے شہداء میں پڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20502]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20502، ترقيم محمد عوامة 19700)
حدیث نمبر: 19701 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٠٣ - حدثنا أبو أسامة نا كهمس (بن الحسن) (١) عن أبي العلاء (عن ابن الأحمس) (٢) قال: قلت لأبي ذر: حديث بلغني عنك عن نبي اللَّه، قال: هات! إني لا (أخالني) (٣) (أن) (٤) (أكذب) (٥) على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بعد إذ سمعته منه، قال: قلت: ذكرت:"ثلاثة يحبهم اللَّه"، قال: سمعته وقلته!"أما (الذين يحب) (٦) اللَّه، فرجل لقي فئة فانكشفت (فئته) (٧) ، فقاتل من ورائهم حتى يقتل أو يفتح اللَّه له، ورجل أسرى مع قوم حتى (يجيئون) (٨) (لأرضٍ) (٩) فنزلوا فقام يصلي حتى (أيقظهم) (١٠) (لرحيلهم) (١١) ، ورجل كان له جار سوء (فيصبر) (١٢) على أذاه" (١٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن احمس رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ مجھے آپ کا بیان کردہ ایک ارشاد نبوی 5 پہنچا ہے۔ انہوں نے فرمایا: بیان کرو، میرے خیال میں، میں نے کبھی حضور 5 کی طرف کسی جھوٹی بات کو منسوب نہیں کیا۔ میں نے کہا کہ آپ نے بیان کیا ہے کہ تین آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے اس بات کو سنا ہے اور بیان کیا ہے کہ جن تین آدمیوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے ان میں ایک تو وہ آدمی جو کسی جماعت سے قتال کرے، وہ جماعت غالب آنے لگے تو یہ پھر بھی ان سے لڑتا ہوا شہید ہوجائے یا اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے فتح عطا فرما دیں۔ دوسرا وہ آدمی جو رات کو لوگوں کے ساتھ سفر کرے، جب وہ سب تھک کر لیٹ جائیں تو یہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے اور پھر لوگوں کو آگے بڑھنے کے لیے جگائے۔ تیسرا وہ آدمی جس کا پڑوسی کوئی برا شخص ہو اور وہ اس کی تکالیف پر صبر کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20503]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20503، ترقيم محمد عوامة 19701)
حدیث نمبر: 19702 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٠٤ - حدثنا أبو أسامة نا إسماعيل (عن) (١) قيس عن (مدرك) (٢) بن عوف الأحمسي قال: كنت عند عمر إذ جاءه رسول النعمان بن مقرن فسأله عمر عن الناس فقال: (أصيب) (٣) فلان وفلان (و) (٤) آخرون لا أعرفهم. فقال عمر: لكن اللَّه يعرفهم، فقال: يا أمير المؤمنين (و) (٥) رجل شرى نفسه، فقال مدرك بن عوف: ذلك واللَّه خالي يا أمير المؤمنين! (٦) زعم (الناس) (٧) أنه (ألقى) (٨) بيده إلى التهلكة، فقال عمر: كذب أولئك (و) (٩) لكنه ممن اشترى (الآخرة) (١٠) بالدنيا (١١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مدرک بن عوف احمسی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ نعمان بن مقرن رحمہ اللہ کا قاصد آیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے مجاہدین کی صورت حال پوچھی تو اس نے بتایا کہ فلاں فلاں شخص شہید ہوگئے اور کچھ ایسے لوگ بھی شہید ہوئے جنہیں میں نہیں جانتا۔ اس شخص نے کہا کہ اے امیر المؤمنین! ایک آدمی ایسا بھی تھا جو خود کو موت کے لیے پیش کر رہا تھا۔ اس پر حضرت مدرک بن عوف رحمہ اللہ نے کہا کہ اے امیر المؤمنین! خدا کی قسم وہ میرے ماموں تھے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے خود کو اپنے ہاتھوں ہلاکت میں ڈالا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ لوگ جھوٹ کہتے ہیں یہ ان لوگوں میں سے ہے جنہوں نے دنیا کے بدلے آخرت کو خرید لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20504]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20504، ترقيم محمد عوامة 19702)
حدیث نمبر: 19703 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٠٥ - حدثنا وكيع نا الأعمش عن أبي وائل عن سلمة بن سبرة عن (سلمان) (١) قال: إذا (زحف) (٢) العبد في سبيل (اللَّه) (٣) وضعت خطاياه على ⦗٣٤⦘ رأسه فتحات، كما يتحات عذق النخلة (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اللہ کے راستے میں چلتا ہے تو اس کے گناہ اس کے سر پر رکھے جاتے ہیں اور پھر اس طرح جھڑ جاتے ہیں جس طرح کھجوروں کا خوشہ جھڑتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20505، ترقيم محمد عوامة 19703)
حدیث نمبر: 19704 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٠٦ - حدثنا وكيع نا شعبة عن أبي سليمان عن أنس قال: سمعته يقول:"غدوة في سبيل اللَّه أفضل من عشر حجج لمن قد حج" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستہ میں ایک صبح دس حج کرنے سے افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20506]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20506، ترقيم محمد عوامة 19704)
حدیث نمبر: 19705 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٠٧ - حدثنا وكيع نا سفيان عن آدم بن علي قال: سمعت عبد اللَّه بن عمر يقول: سفرة -يعني (غزوة) (١) في سبيل اللَّه- أفضل من خمسين حجة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستہ میں ایک لڑائی پچاس مرتبہ حج کرنے سے افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20507]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20507، ترقيم محمد عوامة 19705)
حدیث نمبر: 19706 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٠٨ - حدثنا وكيع (نا) (١) محمد بن عبد (اللَّه) (٢) (الشعيثي) (٣) عن مكحول قال: إن في الجنة لمائة درجة، ما بين الدرجة إلى الدرجة كما بين السماء (إلى) (٤) الأرض أعدها اللَّه للمجاهدين في سبيل اللَّه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنگ میں سو درجے ہیں۔ دو درجوں کا درمیانی فاصلہ اتنا ہے جتنا آسمان و زمین کے درمیان خلاء ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان درجوں کو اپنے راستے میں جہاد کرنے والوں کے لیے بنایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20508]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20508، ترقيم محمد عوامة 19706)
حدیث نمبر: 19707 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥٠٩ - حدثنا وكيع نا سفيان عن أبي الضحى قال: أول آية (أنزلت) (١) من براءة ﴿انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا وَجَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ [التوبة: ٤١] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوضحی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سورة البراء ۃ کی پہلی آیت یہ نازل ہوئی:: ”نکلو! ہلکے ہو یا بوجھل، اور اللہ کے راستے میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20509]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20509، ترقيم محمد عوامة 19707)
حدیث نمبر: 19708 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٥١٠ - حدثنا زيد بن الحباب ثني عبد الرحمن بن شريح نا قيس بن الحجاج عن (حنش) (١) بن علي (الصنعاني) (٢) قال: سمعت ابن عباس يقول في قوله تعالى: ﴿الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً﴾ [البقرة: ٢٧٤] ، قال: على الخيل في سبيل اللَّه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { الَّذِینَ یُنْفِقُونَ أَمْوَالَہُمْ بِاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ سِرًّا وَعَلاَنِیَۃً } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد اللہ کے راستہ میں گھوڑوں پر خرچ کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20510]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20510، ترقيم محمد عوامة 19708)