☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجهاد← ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 257
صفحة 5 من 13
حديث رقم: 19729 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٣٢ - حدثنا وكيع نا سفيان عن برد عن مكحول قال: (للشهيد) (١) ست ⦗٤٢⦘ خصال يوم القيامة، يؤمن من عذاب (اللَّه) (٢) ، ومن الفزع الأكبر، ويشفع في كذا وكذا من أهل بيته، ويَحلى (حلية) (٣) الأيمان، ويَرى مقعده من الجنة، ويُغفر له كل ذنب.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شہید کو قیامت کے دن چھ انعام ملیں گے وہ اللہ کے عذاب سے مامون رہے گا۔ B وہ بڑے خوف (فزع اکبر) سے محفوظ رہے گا۔ C وہ اپنے گھر والوں میں سے اتنے اتنے لوگوں کی شفاعت کرے گا۔ D اسے ایمان کا زیور پہنایا جائے گا۔ E وہ جنت میں اپنے ٹھکانے کو دیکھ لے گا۔ F اس کے ہر گناہ کو معاف کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20532]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20532، ترقيم محمد عوامة 19729)
حديث رقم: 19730 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٣٣ - حدثنا أبو بكر (١) (بن) (٢) عياش عن أبي إسحاق عن (علقمة) (٣) قال: غزوة لمن قد حج خير من عشر حجات.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص حج کرچکا ہو اس کا ایک غزوہ دس حج کرنے سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20533]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20533، ترقيم محمد عوامة 19730)
حديث رقم: 19731 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٣٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن مسروق قال: سألت ابن مسعود عن هذه الآية: ﴿وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ﴾ [آل عمران: ١٦٩] ، فقال: أما إنا قد سألنا عن ذلك (١) : أرواحهم (طير) (٢) خضر تسرح في الجنة في أيها (شاءت) (٣) ، [ثم تأوي إلى قناديل معلقة (بالعرش) (٤) ] (٥) (٦) فبينما هم كذلك (إذ اطلع) (٧) عليهم (ربك) (٨) ⦗٤٣⦘ فقال: سلوني (ما شئتم) (٩) فقالوا: يا ربنا، وماذا نسألك (و) (١٠) نحن نسرح في الجنة في أيها شئنا! قال [: فبينما هم كذلك إذ اطلع عليهم ربهم اطلاعة فقال: سلوني (١١) ما شئتم! فقالوا: يا ربنا (و) (١٢) ماذا نسألك ونحن نسرح في الجنة (في) (١٣) أيها شئنا! قال: فبينما هم كذلك إذ اطلع عليهم (ربهم) (١٤) اطلاعة فقال: سلوني ما شئتم! فقالوا: (يا) (١٥) ربنا (و) (١٦) ماذا نسألك ونحن نسرح في الجنة في أيها شئنا! (قال) (١٧) ] (١٨) : فلما (رأوا) (١٩) أنهم (لن يتركوا) (٢٠) قالوا: نسألك (أن) (٢١) ترد أرواحنا في أجسادنا (إلى الدنيا) (٢٢) حتى نقتل في سبيلك، (قال) (٢٣) : فلما رأى أنهم لا يسألون إلا هذا تركهم (٢٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے قرآن مجید کی اس آیت کے بارے میں سوال کیا: { وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللہِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَائٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُونَ } انہوں نے فرمایا کہ ہم نے اس بارے میں حضور 5 سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ شہداء کی روحیں سبز پرندوں کی صورت میں ہوتی ہیں اور جنت میں جہاں چاہتی ہیں سیر کرتی پھرتی ہیں۔ پھر وہ عرش سے لٹکے ہوئے قنادیل پر بیٹھی ہیں تو اللہ تعالیٰ ان سے مخاطب ہو کر فرماتا ہے جو تم چاہتے ہو وہ مانگو، وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم آپ سے اور کیا مانگیں ہم جنت میں سیر کر رہے ہیں اس کے علاوہ ہمیں اور کیا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تم مجھ سے جو چاہتے ہو مانگو۔ وہ کہیں گے اے ہمارے رب! ہم تجھ سے کیا مانگیں، ہم جنت میں سیر و تفریح کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ہمیں کس چیز کی خواہش ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ پھر ان کی طرف متوجہ ہو کر فرمائے گا کہ تم جو چاہتے ہو مجھ سے مانگو۔ وہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب! ہم آپ سے کیا مانگیں، ہم جنت میں جہاں چاہتے ہیں سیر کرتے ہیں ہمیں اور کیا چاہیے، پھر جب وہ دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ضرور کچھ دینا چاہتے ہیں تو وہ کہیں گے اے ہمارے رب! ہم تجھ سے سوال کرتے ہیں کہ تو ہماری روحوں کو ہمارے جسموں میں واپس لوٹا دے تاکہ ہم جا کر تیرے راستے میں جہاد کریں۔ جب اللہ تعالیٰ دیکھیں گے کہ وہ جنت کی کوئی چیز مانگ ہی نہیں رہے تو اللہ تعالیٰ انہیں ان کے حال میں چھوڑ دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20534]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20534، ترقيم محمد عوامة 19731)
حديث رقم: 19732 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٣٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن سالم بن أبي الجعد عن شرحبيل بن السمط قال: قلنا لكعب بن مرة: حدثنا يا كعب عن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (واحذر) (١) ! فقال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) يقول:"ارموا، من بلغ (العدو) (٣) بسهم (رفعه) (٤) اللَّه به درجة"، فقال له عبد الرحمن (بن أبي النحام) (٥) : يا رسول (اللَّه! و) (٦) ما الدرجة؟ قال:" (أما الدرجة) (٧) أما إنها ليست (بعتبة) (٨) (أبيك) (٩) ولكن ما بين الدرجتين مائة عام"، (١٠) يا كعب! حدثنا عن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١١) واحذر! (قال) (١٢) : سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (يقول) (١٣) :"من شاب في سبيل اللَّه (شيبة) (١٤) كانت له نورًا يوم القيامة، ⦗٤٥⦘ (ومن) (١٥) (رمى) (١٦) بسهم في سبيل اللَّه كان (كمن) (١٧) أعتق رقبة" (١٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شرحبیل بن سمط رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اے کعب رضی اللہ عنہ! ہمیں حضور 5 کی بیان کردہ کوئی حدیث سنائیں اور اللہ سے ڈریں! حضرت کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ دشمن پر تیر چلاؤ۔ جس کا تیر دشمن کو لگ گیا اللہ تعالیٰ جنت میں اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتے ہیں۔ حضور 5 کا یہ ارشاد سن کر حضرت عبد الرحمن بن ابی نحام رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ! وہ درجہ کتنا ہے! حضور 5 نے فرمایا کہ وہ درجہ تمہارے باپ کی زمین جتنا نہیں بلکہ دو درجوں کے درمیان سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے۔ ہم نے پھر کہا اے کعب رضی اللہ عنہ! حضور 5 کی بیان کردہ کوئی حدیث سنائیں اور اس سے ڈریں۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے اللہ کے رسول 5 کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس شخص کے بال اللہ کے راستے میں سفید ہوئے اس کے لیے قیامت کے دن نور ہوگا اور جس شخص نے اللہ کے راستہ میں تیر چلایا یہ اس شخص کی طرح ہے جس نے ایک غلام آزاد کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20535]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20535، ترقيم محمد عوامة 19732)
حديث رقم: 19733 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٣٦ - حدثنا وكيع نا محمد بن عبد اللَّه عن ليث (١) (بن) (٢) المتوكل (المحاربي) (٣) عن مالك بن عبد اللَّه (الخثعمي) (٤) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من اغبرت قدماه في سبيل اللَّه حرمه اللَّه على النار" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن عبد اللہ خثعمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کے قدم اللہ کے راستے میں گرد آلود ہوئے اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کو حرام کردیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20536]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20536، ترقيم محمد عوامة 19733)
حديث رقم: 19734 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٣٧ - حدثنا وكيع نا سفيان نا يحيى بن عمرو بن سلمة عن أبيه قال: قال عبد اللَّه: لئن أمتع بسوط في سبيل اللَّه أحب إلي من حجة في إثر حجة (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اللہ کے راستے میں اپنا کوڑا استعمال کروں یہ مجھے حج کے بعد حج کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20537]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20537، ترقيم محمد عوامة 19734)
حديث رقم: 19735 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٣٨ - حدثنا وكيع نا إسماعيل عن قيس قال: سمعت سعدًا يقول: إني أول العرب رمى بسهم في سبيل اللَّه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں پہلا عرب ہوں جس نے اللہ کے راستے میں تیر چلایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20538]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20538، ترقيم محمد عوامة 19735)
حديث رقم: 19736 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٣٩ - حدثنا يزيد بن هارون أنا يحيى بن سعيد (عن سعيد) (١) عن عبد اللَّه بن أبي قتادة عن أبيه قال: جاء رجل إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال: (يا) (٢) رسول اللَّه! (إن) (٣) قتلت في سبيل (اللَّه) (٤) كفر اللَّه به (خطاياي) (٥) فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن قتلت في سبيل اللَّه (صابرًا) (٦) محتسبا مُقبلا غير مدبر كفر اللَّه به خطاياك إلا الدين، كذا قال لي (جبريل) (٧) " (٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی پاک 5 کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ اگر میں اللہ کے راستے میں شہید ہو جاؤں تو کیا میرے سارے گناہ معاف ہوجائیں گے؟ حضور 5 نے فرمایا: کہ اگر تم صبر کرتے ہوئے، ثواب کی نیت کرتے ہوئے، آگے بڑھتے ہوئے اور پیچھے نہ دیکھتے ہوئے شہید ہوئے، تو قرض کے علاوہ تمہارے سارے اعمال معاف ہوجائیں گے۔ مجھے جبریل نے یونہی بتایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20539]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20539، ترقيم محمد عوامة 19736)
حديث رقم: 19737 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٤٠ - حدثنا زيد بن حباب عن موسى بن عبيدة نا عبد اللَّه بن أبي قتادة عن أبيه قال: لما (أقبلنا) (١) من غزوة تبوك قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من لقي منكم (أحدًا) (٢) من (المتخلفين) (٣) فلا (يكلمنه) (٤) ولا (يجالسنه) (٥) " (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ہم غزوہ تبوک سے واپس آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم میں سے کوئی پیچھے رہ جانے والوں سے ملے تو نہ ان سے بات کرے اور نہ ان کی ہم نشینی اختیار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20540]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20540، ترقيم محمد عوامة 19737)
حديث رقم: 19738 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٤١ - حدثنا حماد بن خالد عن معاوية بن صالح عن يونس بن سيف عن (عمير) (١) بن (٢) الأسود قال: قال عمر: عليكم بالحج فإنه عمل صالح أمر اللَّه به والجهاد أفضل منه (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تم پر حج لازم ہے، یہ ایک نیک عمل ہے، جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے، اور جہاد حج سے افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20541]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20541، ترقيم محمد عوامة 19738)
حديث رقم: 19739 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٤٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان (عن عبد اللَّه بن مسلم) (١) عن ابن سابط (٢) عن عبد اللَّه بن عمرو قال: في الجنة قصر يدعى (عدن) (٣) ، حوله (المروج) (٤) (و (البروج) (٥) له) (٦) ، خمسة آلاف باب، لا يسكنه أو لا يدخله إلا نبي أو صديق أو شهيد أو (إمام) (٧) عادل (٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنت میں ایک محل ہے جس کا نام عدن ہے۔ اس کے اردگرد چراگاہیں ہیں۔ اس کے پانچ ہزار دروازے ہیں۔ ہر دروازے سے صرف نبی، صدیق، شہید یا عادل امام ہی داخل ہوسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20542، ترقيم محمد عوامة 19739)
حديث رقم: 19740 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٤٣ - حدثنا أبو (بكر) (١) بن (عياش) (٢) عن عامر عن (زر) (٣) قال: قال ⦗٤٨⦘ عبد اللَّه: النعاس (عند) (٤) (القتال) (٥) أمنة من اللَّه، و (عند) (٦) (الصلاة) (٧) من الشيطان، وتلا هذه الآية: (﴿إِذْ يُغَشِّيكُمُ) (٨) النُّعَاسَ أَمَنَةً مِنْهُ﴾ (٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنگ کے وقت نیند آنا اللہ کی طرف سے نازل ہونے والی طمانیت ہے اور نماز کے وقت نیند آنا شیطان کی طرف سے ہے۔ پھر انہوں نے اس آیت کی تلاوت کی: {إذْ یُغَشَاکُم النُّعَاسَ أَمَنَۃً مِنْہُ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20543]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20543، ترقيم محمد عوامة 19740)
حديث رقم: 19741 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٤٤ - حدثنا (عبد اللَّه بن) (١) بكر السهمي عن (حميد) (٢) عن أنس أن أبا طلحة كان (يرمي) (٣) بين يدي رسول اللَّه و صلى الله عليه و آله وسلم، والنبي (٤) خلفه (فرفع) (٥) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم رأسه [ (ورفع) (٦) أبو طلحة رأسه] (٧) (٨) يقول: نحري دون نحرك (يا) (٩) رسول اللَّه (١٠) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ حضور 5 کے ساتھ کھڑے تیر چلا رہے تھے اور حضور 5 ان کے پیچھے تھے، حضور 5 نے سر مبارک بلند کر رکھا تھا، اور حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ بھی اپنا سر بلند کر کے کہہ رہے تھے کہ اے اللہ کے رسول! میں آپ سے پہلے نشانہ بنوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20544]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20544، ترقيم محمد عوامة 19741)
حديث رقم: 19742 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٤٥ - حدثنا عبد (اللَّه) (١) بن بكر عن حميد عن أنس عن أبي طلحة قال: كنت فيمن (أنزل) (٢) عليه النعاس يوم أحد (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں غزوہ احد کے دن ان لوگوں میں سے تھا جن پر اللہ تعالیٰ نے سکون کی نیند طاری کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20545]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20545، ترقيم محمد عوامة 19742)
حديث رقم: 19743 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٤٦ - حدثنا عفان نا حماد بن سلمة عن هشام بن عروة عن أبيه عن الزبير (بنحو) (١) حديث أبي طلحة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کی روایت حضرت زبیر رضی اللہ عنہ سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20546]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20546، ترقيم محمد عوامة 19743)
حديث رقم: 19744 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٤٧ - حدثنا أبو أسامة نا مصعب بن سليم (١) الزهري قال: نا أنس بن مالك قال: لما بعث أبو موسى على البصرة، كان ممن بعث معه (البراء، وكان من (وزرائه) ) (٢) (٣) وكان يقول له: (اختر من) (٤) (عملي) (٥) فقال البراء: (ومعطي) (٦) أنت (ما) (٧) سألتك؟ قال: نعم! قال: أما إني لا أسألك إمارة مصر ⦗٥٠⦘ ولا (جباية) (٨) ، ولكن أعطني (قوسي) (٩) ( (ورمحي وفرسي) (١٠) وسيفي) (١١) (ودرعي) (١٢) والجهاد في سبيل (اللَّه) (١٣) ، (فبعثه) (١٤) على (جيش) (١٥) (فكان) (١٦) أول من قتل (١٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو بصرہ بھیجا گیا تو ان کے ساتھ جانے والوں میں حضرت براء رحمہ اللہ بھی تھے۔ وہ ان کے نائبین اور وزراء میں سے تھے۔ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہان سے فرمایا کرتے تھے کہ آپ اپنے لیے کوئی عہدہ منتخب کرلیجئے۔ حضرت براء رحمہ اللہ نے ان سے فرمایا کہ میں جو آپ سے طلب کروں گا آپ مجھے دیں گیْ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جی ہاں! حضرت براء رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں آپ سے مصر اور اس کی نواحی بستیوں کی امارت نہیں مانگتا، بلکہ میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ آپ مجھے میری کمان، میرا گھوڑا، میرا نیزہ اور میری تلوار دے دیں اور مجھے اللہ کے راستے میں جہاد کے لیے جانے دیں۔ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے حضرت براء رحمہ اللہ کو ایک لشکر کے ساتھ بھیج دیا۔ وہ اس لشکر کے سب سے پہلے شہید تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20547]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20547، ترقيم محمد عوامة 19744)
حديث رقم: 19745 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٤٨ - حدثنا أبو أسامة نا مصعب بن سليم (١) عن أنس قال: (تمثل) (٢) (البراء) (٣) (ببيت) (٤) من شعر فقلت له: أي (أخي) (٥) تمثلت ببيت من شعر، لعلك لا تدري لعله آخر شيء تكلمت به؟ قال: لا أموت على فراشي، لقد قتلت من المشركين والمنافقين مائة رجل إلا (رجلًا) (٦) (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت براء رحمہ اللہ نے ایک شعر گنگنایا۔ میں نے ان سے کہا اے بھائی! آپ شعر گنگنا رہے ہیں، اگر یہ آپ کا آخری کلام ہو اتو کیا بنے گا؟ انہوں نے فرمایا: کہ میں اپنے بستر پر نہیں مروں گا، میں نے ننانوے مشرکوں اور کافروں کو قتل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20548]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20548، ترقيم محمد عوامة 19745)
حديث رقم: 19746 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٤٩ - حدثنا يزيد بن هارون أنا حميد عن أنس بن مالك أن عمه غاب عن قتال بدر فقال: غبت عن أول قتال قاتله رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم واللَّه لئن أراني اللَّه قتال المشركين ليرين اللَّه ما أصنع؟ فلما كان يوم أحد انكشف المسلمون فقال: اللهم إني أعتذر إليك مما صنع هؤلاء، يعني المسلمين، (وأبرأ) (١) إليك مما جاء به هؤلاء، يعني المشركين، ثم تقدم فلقيه سعد (بأخراها) (٢) دون أحد، فقال (له) (٣) (سعد) (٤) : أنا معك، قال سعد: فلم (أستطع) (٥) (أن) (٦) أصنع (كما) (٧) صنع ووجد فيه (بضع) (٨) وعشرون ضربة بسيف، وطعنة (برمح) (٩) و (رمية) (١٠) بسهم فكنا نقول: فيه وفي أصحابه نزلت: ﴿فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ﴾ [الأحزاب: ٢٣] (١١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان کے چچا کسی وجہ سے غزوہ بدر میں شریک نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی معیت میں پہلی لڑائی میں تو شریک نہ ہوسکا، لیکن اگر اللہ نے مجھے دوبارہ کافروں سے لڑنے کا موقع دیا تو اللہ تعالیٰ دیکھ لے گا کہ میں کیا کرتا ہوں! پھر غزوہ أحد میں جب مسلمان بکھر گئے تو میرے چچا نے کہا کہ اے اللہ! میں مسلمانوں کے قتل پر تجھ سے معافی مانگتا ہوں اور کافروں کے قتل پر براءت کا اظہار کرتا ہوں۔ پھر وہ آگے بڑھے تو انہیں احد کے پاس حضرت سعد رضی اللہ عنہ ملے۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جیسی لڑائی انہوں نے کی میں ایسی لڑائی کی طاقت نہ رکھتا تھا۔ ان کے جسم میں بیس سے زیادہ تلواروں، نیزوں اور تیروں کے نشان تھے۔ ہم ان کے اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ یہ آیت ان کے بارے میں نازل ہوئی ہے:: ”ان میں سے بعض نے تو اپنی منت کو پورا کردیا اور بعض انتظار کر رہے ہیں۔“ (الاحزاب: ٢٣) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20549، ترقيم محمد عوامة 19746)
حديث رقم: 19747 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٥٠ - حدثنا هاشم بن القاسم (عن) (١) عبد الرحمن (بن ثوبان) (٢) حدثنا حسان بن عطية عن أبي منيب الجرشي عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (بعثت) (٣) بين يدي الساعة (بالسيف) (٤) حتى يُعْبَدَ اللَّه وحده لا (يُشْرَك) (٥) به (شيء) (٦) ، و (جعل) (٧) رزقي تحت ظل رمحي، وجعل الذلة والصغار على من خالف أمري، (و) (٨) من تشبه بقوم فهو منهم" (٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھے قیامت سے پہلے تلوار کے ساتھ بھیجا گیا ہے۔ یہاں تک کہ صرف ایک اللہ کی عبادت کی جائے اور ا س کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا جائے، میرا رزق میرے نیزے کے نیچے ہے۔ میری مخالفت کرنے والے کا مقدر ذلت اور رسوائی ہے۔ جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20550، ترقيم محمد عوامة 19747)
حديث رقم: 19748 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٥٥١ - حدثنا عفان نا حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن مرة عن عبد اللَّه قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"عجب رينا من رجلين: رجل (قام من) (١) فراشه (٢) ولحافه من بين (حِبِّهِ) (٣) وأهله إلى صلاته (رغبة) (٤) فيما عندي وشفقة ⦗٥٣⦘ مما عندي، ورجل غزا في سبيل اللَّه (تعالى) (٥) ففر أصحابه فعلم ما عليه في الفرار وما له في الرجوع فرجع حتى أهريق دمه فيقول اللَّه (تعالى) (٦) لملائكته: يا ملائكتي، انظروا إلى عبدي رجع حتى أهريق دمه، رغبة فيما عندي وشفقة مما عندي" (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ دو آدمیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہے۔ ایک وہ آدمی جو اپنی محبوب بیوی، بستر اور لحاف کو چھوڑ کر میری چاہت اور میرے انعامات کی خواہش میں نماز کے لیے کھڑا ہوجائے۔ دوسرا وہ آدمی جو اللہ کے راستے میں جہاد کرے، اس کے ساتھ بھاگ جائے، اسے میدان جنگ سے بھاگنے کا وبال یاد آئے اور وہ واپس جانے کے بجائے دشمن پر لپکے اور شہید ہوجائے۔ اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں کہ اے فرشتو! میرے اس بندے کو دیکھو، یہ دشمن کی طرف میری چاہت اور میرے انعامات کی خواہش میں واپس گیا اور شہید ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20551]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20551، ترقيم محمد عوامة 19748)