☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجهاد← ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 257
صفحة 10 من 13
حديث رقم: 19829 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٣٣ - حدثنا وكيع نا الربيع عن الحسن قال: قال (رجل) (١) لعمر: يا خير الناس! قال: لست بخير الناس، ألا (أخبرك) (٢) بخير الناس؟ قال: بلى! يا أمير المؤمنين! قال: رجل من أهل البادية له (صرمة) (٣) من إبل (أو) (٤) غنم، أتى بها (مصرًا) (٥) من (الأمصار) (٦) فباعها، ثم أنفقها في سبيل اللَّه، وكان بين المسلمين وبين عدوهم (فذاك) (٧) خير الناس (٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو لوگوں میں بہترین شخص کہہ کر مخاطب کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں لوگوں میں سے بہترین شخص نہیں۔ بلکہ لوگوں میں بہترین گاؤں میں رہنے والا وہ شخص ہے جس کے پاس اونٹوں یا بکریوں کا ریوڑ ہو، وہ اسے لے کر شہر کی طرف آئے اور پھر انہیں بیچ کر ان کی قیمت اللہ کے راستے میں خرچ کرے، اور مسلمانوں اور مسلمانوں کے دشمنوں کے درمیان برسر پیکار ہوجائے یہ شخص لوگوں میں سب سے بہتر شخص ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20633، ترقيم محمد عوامة 19829)
حديث رقم: 19830 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٣٤ - حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن عمرو (عن) (١) (صفوان) (٢) بن سليم عن حصين بن اللجلاج عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يجتمع الشح والإيمان في جوف رجل مسلم، ولا غبار في سبيل اللَّه ودخان جهنم في ⦗٩٣⦘ (جوف) (٣) رجل" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ ایمان اور بخل ایک مسلمان کے دل میں جمع نہیں ہوسکتے اور اللہ کے رستے کا غبار اور جہنم کا دھواں ایک مسلمان میں جمع نہیں ہوسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20634]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20634، ترقيم محمد عوامة 19830)
حديث رقم: 19831 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٣٥ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن (حصين) (١) عن سالم يرفعه إلى (معاذ) (٢) (قال) (٣) : من شاب شيبة في سبيل اللَّه كانت له نورا يوم القيامة، ومن رمى بسهم في سبيل اللَّه رفعه اللَّه به درجة (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص کے بال اللہ کے راستے میں سفید ہوئے یہ اس کے لیے قیامت کے دن نور ہوں گے اور جس نے اللہ کے راستے میں ایک تیر چلایا اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کا ایک درجہ بلند فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20635]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20635، ترقيم محمد عوامة 19831)
حديث رقم: 19832 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٣٦ - حدثنا حسين (بن علي) (١) عن زائدة عن منصور عن (شقيق) (٢) عن مسروق قال: ما من حال (أحرى) (٣) أن يستجاب للعبد فيه إلا أن يكون في سبيل اللَّه من أن يكون عافرا وجهه ساجدًا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کسی مسلمان کے لیے دعا کی قبولیت کا سب سے زیادہ اہم مقام وہ ہوتا ہے جب وہ اللہ کے راستے میں ہو یا جب اس نے اپنے چہرے کو سجدے کی حالت میں مٹی پر رکھا ہوا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20636، ترقيم محمد عوامة 19832)
حديث رقم: 19833 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٣٧ - حدثنا أبو أسامة عن هشام بن عروة قال: أسلم الزبير وهو ابن ⦗٩٤⦘ (ست) (١) (عشرة) (٢) سنة ولم يتخلف عن غزوة غزاها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (وَقتل) (٣) وهو ابن بضع (و) (٤) ستين سنة (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے جب اسلام قبول کیا تو اس وقت ان کی عمر سولہ برس تھی۔ وہ حضور 5 کے ساتھ ہر غزوہ میں شریک رہے اور ساٹھ سال سے کچھ زائد ان کی عمر تھی جب انہیں شہید کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20637، ترقيم محمد عوامة 19833)
حديث رقم: 19834 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٣٨ - حدثنا وكيع نا هشام بن سعد عن زيد بن أسلم عن أبيه قال: لما أتى أبو عبيدة الشام (حُصر) (١) هو وأصحابه (وأصابهم) (٢) جهد شديد، قال: فكتب إلى عمر، فكتب إليه عمر: (سلام) (٣) (عليك) (٤) ، أما بعد: فإنه لم (تكن) (٥) شدة إلا جعل اللَّه بعدها مخرجا، (و) (٦) لن يغلب عسر (يسرين) (٧) ، (وكتب) (٨) إليه: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾ [آل عمران: ٢٠٠] ، قال: فكتب إليه أبو عبيدة سلام! أما بعد فإن اللَّه ﵎ قال: ﴿اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَزِينَةٌ وَتَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ﴾ [الحديد: ٢٠] ، إلى آخر الآية، قال: فخرج عمر بكتاب ⦗٩٥⦘ أبي (عبيدة) (٩) (فقرأه) (١٠) على الناس فقال: يا أهل المدينة! (إنما) (١١) كتب أبو عبيدة يعرض بكم، ويحثكم على الجهاد، قال زيد: فقال أبي: (فإني) (١٢) (لقائم) (١٣) في السوق إذ (أقبل) (١٤) قوم مبيضين، قد اطلعوا (١٥) (من الثنية) (١٦) ، (فيهم) (١٧) حذيفة بن اليمان (يبشرون) (١٨) الناس قال: فخرجت أشتد حتى دخلت على عمر فقلت: يا أمير المؤمنين! أبشر بنصر اللَّه والفتح! فقال عمر: اللَّه أكبر، رب (قائل: لو كان) (١٩) خالد بن الوليد (٢٠) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسلم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ شام آئے تو ان کا اور ان کے ساتھیوں کا محاصرہ کرلیا گیا۔ اس وقت وہ شدید تکلیف کا شکار ہوئے۔ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں مدد کے لیے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خط کا جواب ان الفاظ کے ساتھ دیا: ”اما بعد! اللہ تعالیٰ نے ہر مشکل کے بعد آسانی رکھی ہے، ایک مشکل دو آسانیوں پر ہرگز غالب نہیں آسکتی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کو یہ آیت بھی لکھ بھیجی: اے ایمان والو! صبر کرو اور صبر کی تلقین کرو۔ (آل عمران: آخری آیت) حضر ت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے پھر دوبارہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا جس میں یہ آیت لکھ بھیجی:: جان لو کہ دنیا کی زندگی کھیل، تماشا، زینت، باہمی تفاخر اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی حرص ہی تو ہے۔ (الحدید: ٢٠) حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کا یہ خط لوگوں کو پڑھ کر سنایا پھر فرمایا کہ اے مدینہ کے لوگو! ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ تمہیں جہاد کی دعوت دے رہے ہیں۔ حضرت اسلم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں بازار میں کھڑا تھا کہ سفید لباس والے کچھ لوگ گھاٹی سے نیچے اترے ہوئے نظر آئے، ان میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن یمان رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ وہ لوگوں کو فتح کی خوشخبری دے رہے تھے۔ میں خوشی سے سرشار حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا اور میں نے کہا اے امیر المؤمنین! فتح کی خوشخبری ہو! حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور فرمایا کہ کاش خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی فتح کی خوشخبری دینے والا بھی آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20638، ترقيم محمد عوامة 19834)
حديث رقم: 19835 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٣٩ - حدثنا وكيع نا سفيان عن برد عن مكحول قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه جعل رزق هذه الأمة في (سنابك) (١) خَيْلهَا وأزجُّة رماحها ما لم يزرعوا فإذا زرعوا (صاروا) (٢) من الناس" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس امت کا رزق گھوڑے کے کھروں اور نیزوں کے نیچے رکھ دیا ہے جب تک یہ زراعت نہیں کرتے۔ جب یہ زراعت کریں گے تو عام لوگوں کی طرح ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20639، ترقيم محمد عوامة 19835)
حديث رقم: 19836 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٤٠ - حدثنا عفان عن سليمان بن كثير حدثني ابن شهاب عن عطاء بن يزيد عن أبي سعيد الخدري قال: قيل يا رسول اللَّه! أي المؤمنين أفضل؟ قال:"مؤمن مجاهد في سبيل اللَّه بنفسه وماله، (ومؤمن) (١) اعتزل في شعب من الجبال"، أو قال:"شعبة كفى الناس شره" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ کسی نے سوال کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! سب سے افضل مومن کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ مومن جو اپنے مال اور اپنی جان کے ساتھ اللہ کے راستے میں جہاد کر رہا ہو، اور وہ مومن جو لوگوں سے کنارہ کش ہو کے پہاڑ کی ایک گھاٹی میں جا کر بیٹھ گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20640، ترقيم محمد عوامة 19836)
حديث رقم: 19837 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٤١ - حدثنا عفان نا (عبيد اللَّه) (١) بن (إياد) (٢) (عن إياد) (٣) عن أبي كبشة البراء بن قيس (السكوني) (٤) قال: كنت جالسًا مع سعد وهو يحدث أصحابه فقال في آخر حديثه: أيها الناس! إن اللَّه أراد بكم اليسر ولم يرد بكم العسر واللَّه (واللَّه) (٥) لغزوة في سبيل اللَّه احب إلي من حجتين (ولحجة أحجها) (٦) (ببيت) (٧) اللَّه أحب إلي من عمرتين، ولعمرة اعتمرها أحب إلي من ثلاثة (أبيتهن) (٨) ⦗٩٧⦘ (ببيت) (٩) المقدس (١٠) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو کبشہ براء بن قیس سکونی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا تھا وہ اپنے ساتھیوں سے بیان فرما رہے تھے۔ اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے فرمایا کہ اللہ تم سے آسانی کا ارادہ فرماتا ہے اللہ تعالیٰ تم سے مشکل کا ارادہ نہیں فرماتا۔ خدا کی قسم! خدا کی قسم! اللہ کے راستے میں ایک غزوہ دو حج کرنے سے زیادہ افضل ہے، ایک حج میرے نزدیک دو مرتبہ عمرے کرنے سے بہتر ہے اور ایک عمرہ میرے نزدیک تین مرتبہ بیت المقدس جانے سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20641، ترقيم محمد عوامة 19837)
حديث رقم: 19838 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٤٢ - حدثنا زيد بن حباب [حدثني عبد الرحمن بن شريح عن (عبيد اللَّه) (١) ابن المغيرة عن أبي (فراس) (٢) يزيد بن رباح] (٣) مولى عمرو بن (العاص) (٤) أنه سمع عبد اللَّه بن (عمرو) (٥) يقول: إن اللَّه يضحك إلى أصحاب البحر مرارًا، (حين) (٦) (يستوي) (٧) في مركبه ويخلي أهله وماله، وحين (يأخذه) (٨) (الميد) (٩) في مركبه، وحين يوجه (١٠) (البر) (١١) فيشرف إليه (١٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سمندر والوں پر کئی مرتبہ مسکراتا ہے، ایک جب وہ اپنے اہل و عیال اور مال کو چھوڑ کر اپنی کشتی پر بیٹھتا ہے، دوسرا جب اس کی کشتی سمندر میں ہچکولے کھاتی ہے اور تیسرا جب اسے خشکی نظر آتی ہے اور وہ اس کی طرف جھانکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20642، ترقيم محمد عوامة 19838)
حديث رقم: 19839 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٤٣ - حدثنا هشيم عن أبي الأشهب العطاردي عن الحسن قال: (كان) (١) ⦗٩٨⦘ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا كان في الصف في القتال (لم) (٢) يلتفت" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دورانِ قتال جب کسی صف میں کھڑے ہوتے تھے تو دوسری طرف متوجہ نہیں ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20643، ترقيم محمد عوامة 19839)
حديث رقم: 19840 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٤٤ - حدثنا غندر عن عثمان بن (غياث) (١) عن عكرمة قال: سمعته يقول في هذه الآية: ﴿وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ (وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ) (٢) ﴾ [البقرة: ١٥٩] ، قال: أرواح الشهداء في طير بيض (فقاقيع) (٣) في الجنة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ تَقُولُوا لِمَنْ یُقْتَلُ فِی سَبِیلِ اللہِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْیَائٌ وَلَکِنْ لاَ تَشْعُرُونَ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ شہداء کی روحیں پانی کے بلبلوں کی طرح جنت میں سفید پرندوں میں ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20644، ترقيم محمد عوامة 19840)
حديث رقم: 19841 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٤٥ - حدثنا عبد اللَّه بن (المبارك) (١) عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير عن محمد بن إبراهيم عن ابن (٢) (عتيك) (٣) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أما ما (يُحب من) (٤) الخيلاء (فالرجل) (٥) (يختال) (٦) (بسيفه) (٧) عند القتال، وعند الصدقة ولا ⦗٩٩⦘ يحب المرح" (٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دو موقع پر فخر کو پسند کیا جاسکتا ہے ایک اس آدمی کا فخر جو قتال کے وقت تلوار اٹھا کر اکڑ کر چلے اور دوسرا اللہ کے راستے میں صدقہ پر فخر، البتہ تکبر اور غرور کو پسند نہیں کیا جاسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20645، ترقيم محمد عوامة 19841)
حديث رقم: 19842 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٤٦ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) أخبرني موسى بن (عبيدة) (٢) قال: أخبرني محمد بن أبي (منصور) (٣) عن (السمط) (٤) بن عبد اللَّه ( (عن) (٥) سلمان) (٦) أنه كان في جند من المسلمين، (فأصابهم) (٧) حصر وضر، فقال (سلمان) (٨) لأمير الجند: ألا أخبرك بما سمعت (من) (٩) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (يكون) (١٠) عونًا لك على هذا (الجند) (١١) ؟ سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من رابط يوما أو ليلة في سبيل اللَّه كان عدل صيام شهر وصلاته الذي لا يفطر ولا ينصرف إلا لحاجة، ومن مات مرابطا في سبيل اللَّه أجري له أجره حتى يقضي اللَّه بين أهل الجنة والنار" (١٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سمط بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے ایک لشکر میں تھے، مسلمانوں کو حصار اور تکلیف کا سامنا ہوا تو حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے امیر لشکر سے کہا میں آپ کو حضور 5 کا ایک فرمان سناتا ہوں جو اس لشکر کے معاملے میں آپ کے لیے مدد کا سبب ہوگا۔ میں نے حضور 5 کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس شخص نے ایک دن یا ایک رات اللہ کے راستے میں جہاد کی غرض سے گذاری یہ اس کے لیے اس مہینہ کے برابر ہیں جس میں وہ مسلسل روزے رکھے اور مسلسل نماز پڑھے، جو شخص اللہ کے راستے میں جہاد کرتا ہواشہید ہوگیا اسے اس وقت تک اس شہادت کا اجر ملتا رہے گا جب تک اللہ تعالیٰ اہل جنت اور اہل جہنم کو ان کا بدلہ دینے سے فارغ نہ ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20646، ترقيم محمد عوامة 19842)
حديث رقم: 19843 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٤٧ - حدثنا زيد بن حباب (نا) (١) أبو (سنان) (٢) سعيد بن سنان قال: أخبرني موسى بن أبي كثير الأنصاري أن عمر بن الخطاب قال: في قوله تعالى: ﴿مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا﴾ [الحديد: ١١] ، قال: [النفقة في سبيل اللَّه (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی آیت { مَنْ ذَا الَّذِی یُقْرِضُ اللَّہَ قَرْضًا حَسَنًا } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد اللہ کے راستے میں خرچ کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20647، ترقيم محمد عوامة 19843)
حديث رقم: 19844 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٤٨ - حدثنا زيد بن حباب أخبرنا موسى بن عبيدة أخبرنا أيوب بن خالد الأنصاري في قوله (تعالى) (١) : ﴿مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا﴾، قال] (٢) : من ربط (فرسًا) (٣) في سبيل اللَّه (فهو يقرض اللَّه قرضًا حسنًا) (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
ایوب بن خالد انصاری رحمہ اللہ اللہ تعالیٰ کے قول { مَنْ ذَا الَّذِی یُقْرِضُ اللَّہَ قَرْضًا حَسَنًا } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جس نے اللہ کے راستے میں استعمال کرنے کے لیے گھوڑا پالا وہ قرض حسن دینے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20648، ترقيم محمد عوامة 19844)
حديث رقم: 19845 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٤٩ - حدثنا زيد بن حباب (نا) (١) موسى بن عبيدة عن عبد اللَّه بن عبد اللَّه بن حكيم بن حزام قال: من أنفق (زوجين) (٢) في سبيل اللَّه لم يأت بابًا من أبواب الجنة إلا فتح له.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عبد اللہ بن حکیم بن حزام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس نے اللہ کے راستے میں زوجین کو خرچ کیا وہ جنت کے جس دروازے سے بھی جائے گا وہ اس کے لیے کھول دیا جائے گا۔ راوی موسیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم نے اپنے شیوخ سے سنا ہے کہ زوجین سے مراد دینار اور درہم ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20649، ترقيم محمد عوامة 19845)
حديث رقم: 19846 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٥١ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) (أخبرني) (٢) موسى بن عبيدة قال: أخبرني عبد اللَّه أخي عن (شيبة) (٣) المهري (ومدرك) (٤) قالا: لا يجتمع غبار في سبيل اللَّه ودخان جهنم في صدر مؤمن.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو شیبہ مہری اور حضرت مدرک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستے کا غبار اور جہنم کا دھواں ایک مومن کے پیٹ میں جمع نہیں ہوسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20651، ترقيم محمد عوامة 19846)
حديث رقم: 19847 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٥٢ - حدثنا يزيد بن هارون (أنا) (١) العوام عن إبراهيم التيمي قال: أرواح الشهداء في طير خضر تسرح (في) (٢) الجنة وتأوي إلى قناديل معلقة (بالعرش) (٣) فيطلع إليهم ربك فيقول: سلوني -ثلاثًا يقولها- فيقولون: ربنا نسألك أن تردنا إلى الدنيا فنقتل في سبيلك قتلة أخرى.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شہداء کی روحیں سبز رنگ کے پرندوں کی شکل میں جہنم کی سیر کرتی ہیں۔ وہ عرش سے لٹکی ہوئی قندیلوں کی طرف جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان سے تین مرتبہ فرماتا ہے کہ تم مجھ سے جو چاہتے ہو مانگو۔ وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم تجھ سے سوال کرتے ہیں کہ تو ہمیں دنیا میں واپس بھیج دے تاکہ ہم تیرے راستے میں ایک مرتبہ اور لڑائی کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20652، ترقيم محمد عوامة 19847)
حديث رقم: 19848 مصنف ابن أبي شيبة
٢٠٦٥٣ - حدثنا يزيد بن هارون أنا محمد بن إسحاق عن عاصم بن (عمر) (١) ابن قتادة قال: قال (معاذ) (٢) بن (عفراء) (٣) : يا رسول اللَّه ما يضحك الرب من ⦗١٠٢⦘ عبده؟ قال:" (غمسُهُ) (٤) يده في العدو (حاسرًا) (٥) "، قال: (فألقى) (٦) درعًا كانت عليه فقاتل حتى قتل (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن عفرائ رضی اللہ عنہ نے سوال کیا یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی کس بات پر مسکراتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا جب کوئی مجاید بغیر مسلح حالت میں دشمن پر چڑھائی کرتا ہے۔ اس پر حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے اپنی زرہ پھینک دی اور دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20653، ترقيم محمد عوامة 19848)