٢٠٤٨٢ - حدثنا وكيع نا علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن (عامر العقيلي) (١) عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أول ثلاثة يدخلون الجنة: الشهيد، ورجل (عفيف) (٢) متعفف ذو (عيال) (٣) ، (و) (٤) عبدٌ أحسن عبادة ربه وأدى حق (مواليه) (٥) ، وأول ثلاثة يدخلون النار أمير مسفط وذو (ثروة) (٦) لا يؤدي حقه، وفقير فخور" (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنت میں سب سے پہلے تین شخص داخل ہوں گے۔ ایک شہید، دوسرا پاک دامن اور اہل و عیال کے باوجود سوال سے بچنے والا اور تیسرا وہ غلام جس نے اپنے رب کی بہترین عبادت کی اور اپنے آقاؤں کا حق بھی ادا کیا۔ اسی طرح تین شخص سب سے پہلے جہنم میں جائیں گے ایک ظالم امیر اور دوسرا وہ مالدار جو مال کا حق ادا نہ کرے اور تیسرا غریب متکبر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20482، ترقيم محمد عوامة 19681)