☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حدود کا بیان← حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 403
صفحہ 19 از 21
حدیث نمبر: 3415 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، عَمْرُو بْنُ حَمَّادٍ ، عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحُنَيْنِيُّ ، عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ ، أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، حُمَيْدِ بْنِ أُخْتِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ
وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادٍ . ح وَنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحُنَيْنِيُّ، نَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ ، نَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ أُخْتِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، قَالَ:" كُنْتُ نَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ عَلَى خَمِيصَةٍ لِي ثَمَنُهَا ثَلاثِينَ دِرْهَمًا، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاخْتَلَسَهَا مِنِّي، فَأُخِذَ الرَّجُلُ فَأُتِيَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَ بِهِ لِيُقْطَعَ، فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: أَتَقْطَعُهُ مِنْ أَجْلِ ثَلاثِينَ دِرْهَمًا، أَنَا أَبِيعُهُ وَأُنْسِئُهُ ثَمَنَهَا، قَالَ: أَلا كَانَ هَذَا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں اپنی چادر پر سویا ہوا تھا، اس چادر کی قیمت تیس درہم تھی، ایک شخص آیا، اس نے میرے نیچے سے اسے نکال لیا (اور چوری کرنے کی کوشش کی)، اسے پکڑ لیا گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”کیا آپ تیس درہم کی وجہ سے اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے، میں یہ اسے فروخت کرتا ہوں اور اس کی قیمت کا ادھار کر لیتا ہوں (یعنی وہ بعد میں وصول کروں گا)؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے میرے پاس لانے سے پہلے ایسا کیوں نہیں کیا؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3465]
حدیث نمبر: 3416 سنن دارقطنی
الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْفَرَسِيُّ ، أَبُو نُعَيْمٍ النَّخَعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْفَرَسِيُّ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ النَّخَعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: كَانَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ نَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ، ثِيَابُهُ تَحْتَ رَأْسِهِ، فَجَاءَ سَارِقٌ فَأَخَذَهَا، فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَقَرَّ السَّارِقُ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْطَعَ، فَقَالَ صَفْوَانُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَيُقْطَعُ رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ فِي ثَوْبِي؟، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَفَلا كَانَ هَذَا قَبْلَ أَنْ تَجِيءَ بِهِ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اشْفَعُوا مَا لَمْ يَتَّصِلْ إِلَى الْوَالِي، فَإِذَا أُوصِلَ إِلَى الْوَالِي فَعَفَا فَلا عَفَا اللَّهُ عَنْهُ، ثُمَّ أَمَرَ بِقَطْعِهِ مِنَ الْمِفْصَلِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ مسجد میں سوئے ہوئے تھے، ان کی چادر ان کے سر کے نیچے تھی، ایک چور آیا، اس نے وہ چادر نکال لی، پھر اس چور کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا، اس نے جرم کا اقرار کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، سیدنا صفوان نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا میرے کپڑے کی وجہ سے ایک عربی کا ہاتھ کاٹا جائے گا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تم نے اسے میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہیں سوچا؟“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تک مجرم کو معاف کرنے کی سفارش کرو، جب تک معاملہ حاکم یا قاضی تک نہیں پہنچتا، جب وہ حاکم تک پہنچ جائے اور حاکم اسے معاف کر دے، تو اللہ اس حاکم کو معاف نہیں کرے گا۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ جوڑ کے پاس سے کاٹنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3466]
حدیث نمبر: 3417 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، أَبُو عُرَيَّةَ الأَنْصَارِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، الزُّبَيْرُ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا أَبُو عُرَيَّةَ الأَنْصَارِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: شَفَعَ الزُّبَيْرُ فِي سَارِقٍ، فَقِيلَ: حَتَّى يَبْلُغَهُ الإِمَامُ، فَقَالَ:" إِذَا بَلَغَ الإِمَامَ فَلَعَنَ اللَّهُ الشَّافِعَ وَالْمُشَفَّعَ، كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا زبیر نے ایک چور کے بارے میں سفارش کی، تو کسی نے کہا: ”پہلے یہ مقدمہ قاضی کے سامنے پیش ہونے دیں، پھر سفارش کر دیجیے گا۔“ تو سیدنا زبیر نے فرمایا: ”جب یہ قاضی تک پہنچ گیا، تو پھر اللہ سفارش کرنے والے پر بھی لعنت کرے گا اور جس سے سفارش کی جائے گی (یعنی جو اسے قبول کرے گا) اس پر بھی لعنت کرے گا۔“ جیسا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3467]
حدیث نمبر: 3418 سنن دارقطنی
سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، وَكِيعٌ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ ، الْفُرَافِصَةِ الْحَنَفِيِّ ، الزُّبَيْرِ
نَا نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ، نَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنِ الْفُرَافِصَةِ الْحَنَفِيِّ ، قَالَ: مَرُّوا عَلَى الزُّبَيْرِ بِسَارِقٍ فَشَفَعَ لَهُ، فَقَالُوا: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ،" تَشْفَعُ لِلسَّارِقِ؟، قَالَ: نَعَمْ لا بَأْسَ بِهِ مَا لَمْ يُؤْتَ بِهِ الإِمَامُ، فَإِذَا أُتِيَ بِهِ الإِمَامُ فَلا عَفَا اللَّهُ عَنْهُ إِنْ عَفَا عَنْهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
فرافصہ حنفی بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ ایک چور کو ساتھ لے کر سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اسے چھوڑنے کے لیے کہا، تو ان لوگوں نے کہا: ”اے ابوعبداللہ! آپ ایک چور کی سفارش کر رہے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں ہے، جب تک معاملہ قاضی کے سامنے پیش نہ ہو جائے، جب یہ قاضی کے سامنے پیش ہو جائے گا، تو اللہ اسے معاف نہیں کرے گا، خواہ قاضی اسے معاف کر بھی دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3468]
حدیث نمبر: 3419 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَوَابٍ الْحَضْرَمِيُّ ، أَبُو عَاصِمٍ ، زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَوَابٍ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ قَدْ سَرَقَ حُلَّةً لَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" هَبْهُ لِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَهَلا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنَا بِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ ایک شخص کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، جس نے ان کا حلہ چوری کیا تھا (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سزا کا فیصلہ سنایا)، تو انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ (وہ حلہ میری طرف سے) اسے ہبہ شمار کریں (اور یہ سزا نہ دیں)۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اسے ہمارے پاس لانے سے پہلے ایسا کیوں نہیں کیا؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3469]
حدیث نمبر: 3420 سنن دارقطنی
ابْنُ مَنِيعٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ فَيْرُوزَ ، حُضَيْنُ بْنُ الْمُنْذِرِ الرَّقَاشِيُّ ، وَعَلِيٌّ
نَا ابْنُ مَنِيعٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ فَيْرُوزَ ، نَا جَدِّي، حَدَّثَنِي حُضَيْنُ بْنُ الْمُنْذِرِ الرَّقَاشِيُّ ، قَالَ: شَهِدْتُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَأُتِيَ بِالْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ، قَالَ: فَشَهِدَ عَلَيْهِ حُمْرَانُ وَرَجُلٌ آخَرُ، فَشَهِدَ أَحَدُهُمَا أَنَّهُ رَآهُ يَشْرَبُ الْخَمْرَ، وَشَهِدَ الآخَرُ أَنَّهُ رَآهُ يَتَقَيَّؤُهَا، فَقَالَ عُثْمَانُ: إِنَّهُ لَمْ يَتَقَيَّأْهَا حَتَّى شَرِبَهَا، فَقَالَ لِعَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ: أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَقَالَ عَلِيُّ لِلْحَسَنِ: أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَقَالَ الْحَسَنُ: وَلِّ حَارَّهَا مَنْ تَوَلَّى قَارَّهَا، قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ: أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَأَخَذَ السَّوْطَ فَجَلَدَهُ، وَعَلِيٌّ يَعُدُّ حَتَّى بَلَغَ أَرْبَعِينَ جَلْدَةً، قَالَ:" أَمْسِكْ، جَلْدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ" ، قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ: أَحْسَبُهُ، قَالَ:" وَأَبُو بَكْرٍ، وَجَلَدَ عُمَرُ ثَمَانِينَ، وَكُلٌّ سُنَّةٌ، وَهَذَا أَحَبُّ إِلَيَّ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
حصین بن منذر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، ان کے سامنے ولید بن عقبہ کو لایا گیا، حمران نے اور ایک دوسرے شخص نے ولید کے خلاف گواہی دی، ان میں سے ایک نے کہا: ”اس نے ولید کو شراب پیتے ہوئے دیکھا ہے۔“ اور دوسرے نے یہ کہا: ”اس نے ولید کو (شراب پینے کے بعد) قے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ قے اسی وقت کرے گا، جب اس نے شراب پی رکھی ہو گی۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ اس پر حد جاری کر دیں۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم اس پر حد جاری کرو۔“ تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ کام وہ کرے، جس کی یہ ذمہ داری ہے۔“ انہوں نے عبداللہ بن جعفر سے کہا: ”تم اس پر حد جاری کرو۔“ عبداللہ بن جعفر نے کوڑا پکڑا اور اسے کوڑے مارنے لگے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ گنتی کرتے رہے، جب چالیس کوڑے ہو گئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اب رک جاؤ۔“ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (شراب پینے والے کو) چالیس کوڑے لگوائے تھے۔ عبدالعزیز نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی کوڑے لگوائے تھے، ان میں سے ہر ایک سنت ہے (یعنی قابل عمل ہے)، البتہ میں اسے (چالیس کوڑوں کی سزا کو) پسند کرتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3470]
حدیث نمبر: 3421 سنن دارقطنی
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: أَبَقَ غُلامٌ لابْنِ عُمَرَ، فَمَرَّ عَلَى غِلْمَةٍ لِعَائِشَةَ فَسَرَقَ مِنْهُمْ جِرَابًا فِيهِ تَمْرٌ، وَرَكِبَ حِمَارًا لَهُمْ، فَأُتِيَ بِهِ ابْنُ عُمَرَ، فَبَعَثَ بِهِ إِلَى سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ وَهُوَ أَمِيرٌ عَلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالَ سَعِيدٌ: لا نَقْطَعُ آبِقًا، وَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ عَائِشَةُ: " إِنَّمَا غِلْمَتِي غِلْمَتُكَ، وَإِنَّمَا جَاعَ وَرَكِبَ الْحِمَارَ لِيَتَبَلَّغَ عَلَيْهِ، فَلا تَقْطَعْهُ"، فَقَطَعَهُ ابْنُ عُمَرَ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ایک غلام بھاگ گیا، اس کا گزر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے کچھ غلاموں کے پاس ہوا، اس نے ان غلاموں کی ایک تھیلی چوری کر لی، جس میں کھجوریں موجود تھیں، پھر وہ ان غلاموں کے گدھے پر سوار ہوا اور بھاگ گیا، پھر اسے پکڑ کر سیدنا عبداللہ بن عمر کے پاس لایا گیا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر نے اسے سعید بن العاص کے پاس بھیج دیا، جو ان دنوں مدینہ منورہ کے گورنر تھے، سعید نے کہا: ”میں مفرور غلام کا ہاتھ نہیں کاٹوں گا۔“ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے (ابن عمر رضی اللہ عنہما) کو پیغام بھیجا: ”میرے غلام بھی آپ کے غلام ہیں، وہ غلام بھوکا تھا (اس لیے اس نے کھجوروں کی تھیلی چوری کر لی)، وہ گدھے پر اس لیے سوار ہوا، تاکہ وہاں سے فرار ہو جائے، اس لیے آپ اس کا ہاتھ نہ کاٹیں۔“ لیکن سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کا ہاتھ کٹوا دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3471]
حدیث نمبر: 3422 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، أَبِي ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ" فِي خُطْبَتِهِ: وَفِي الْمَوَاضِحِ خَمْسٌ خَمْسٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے خطبہ میں یہ ارشاد فرمایا: ”موضحہ زخم کی دیت پانچ، پانچ (اونٹ) ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3472]
حدیث نمبر: 3423 سنن دارقطنی
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، رِزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ زَيْدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، أَبِيهِ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ
نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا رِزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَقِيلُوا ذَوِي الْهَيْئَاتِ عَثَرَاتِهِمْ، إِلا حَدًّا مِنْ حُدُودِ اللَّهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(معاشرتی اعتبار سے) صاحب حیثیت لوگوں کی کوتاہیوں سے درگزر کیا کرو، البتہ حدود کا حکم مختلف ہے (ان پر حد جاری ہو گی)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3473]
حدیث نمبر: 3424 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبَاهُ ، أَبَا بُرْدَةَ يَعْنِي ابْنَ نِيَارٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ أَبَاهُ ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بُرْدَةَ يَعْنِي ابْنَ نِيَارٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا يُجْلَدُ فَوْقَ عَشْرَةَ أَسْوَاطٍ، إِلا فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دس سے زیادہ کوڑے صرف حدود میں مارے جائیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3474]
حدیث نمبر: 3425 سنن دارقطنی
يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكَاتِبُ ، أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، أُسَامَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْعُودٍ ، وَآخَرُونَ ، حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَقْدِسِيُّ ، حَجَّاجٌ ، مَكْحُولٍ ، ابْنِ مُحَيْرِيزٍ ، لِفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ
نَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكَاتِبُ ، نَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى . ح وَنا أُسَامَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْعُودٍ ، وَآخَرُونَ ، قَالُوا: نَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالا: نَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَقْدِسِيُّ ، نَا حَجَّاجٌ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ :" أَرَأَيْتَ تَعْلِيقَ الْيَدِ فِي عُنُقِ السَّارِقِ أَمِنَ السُّنَّةِ؟ قَالَ: نَعَمْ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِسَارِقٍ فَأَمَرَ بِيَدِهِ فَقُطِعَتْ، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَعُلِّقَتْ فِي عُنُقِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابن محیریز بیان کرتے ہیں: میں نے فضالہ بن عبید سے دریافت کیا: ”آپ کا کیا خیال ہے کہ چور کے ساتھ اس کی گردن میں لٹکانا، کیا یہ سنت ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک چور کو لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت وہ ہاتھ اس کی گردن میں لٹکا دیا گیا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3475]
حدیث نمبر: 3426 سنن دارقطنی
أَبُو إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو صَالِحٍ ، الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
نَا نَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ، نَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو صَالِحٍ ، نَا الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنِي الأَوْزَاعِيُّ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ،" يَجْلِدُ فِي التَّعْرِيضِ الْحَدَّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
حمزہ بن عبداللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تعریض کے طور پر (زنا کا الزام لگانے) پر کوڑے مارا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3476]
حدیث نمبر: 3427 سنن دارقطنی
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، ابْنُ الْمُبَارَكِ ، حَمْزَةَ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرُ
نَا نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، نَا حَبَّانُ، نَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حَمْزَةَ ، وَسَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ ،" يَضْرِبُ فِي التَّعْرِيضِ الْحَدَّ تَامًّا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب تعریض کے طور پر (زنا کا الزام لگانے) پر مکمل حد جاری کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3477]
حدیث نمبر: 3428 سنن دارقطنی
مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ
نَا نَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَكَمِ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى، عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، أَنَّ رَجُلا قَالَ لِرَجُلٍ:" يَا ابْنَ شَامَةِ الْوَذْرِ، فَاسْتَعْدَى عَلَيْهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، فَقَالَ: إِنَّمَا عَنَيْتُ بِهِ كَذَا وَكَذَا"، فَأَمَرَ بِهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، فَجُلِدَ الْحَدَّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
معاویہ بن قرہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے دوسرے شخص سے کہا: ”اے مرد کی شرمگاہ سونگھنے والی عورت (یعنی زنا کرنے والی عورت) کے بیٹے!“ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اسے پکڑ لیا، اس نے کہا: ”میں اس کے ذریعے یہ معنی مراد لیے ہیں۔“ تو سیدنا عثمان کے حکم کے تحت اسے کوڑے لگائے گئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3478]
حدیث نمبر: 3429 سنن دارقطنی
مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَبِي الرِّجَالِ ، عُمَرُ
نَا نَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي الرِّجَالِ ، عَنْ أُمِّهِ عَمْرَةَ، قَالَتْ:" اسْتَبَّ رَجُلانِ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: مَا أُمِّي بِزَانِيَةٍ وَلا أَبِي بِزَانٍ، فَشَاوَرَ عُمَرُ الْقَوْمَ، فَقَالُوا: مَدَحَ أَبَاهُ وَأُمَّهُ، فَقَالَ: لَقَدْ كَانَ لَهُمَا مِنَ الْمَدْحِ غَيْرُ هَذَا، فَضَرَبَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرہ بیان کرتی ہیں: دو آدمیوں کے درمیان گالی گلوچ ہو گئی، تو ان میں سے ایک نے کہا: ”میری ماں زانیہ نہیں تھی، میرا باپ بھی زانی نہیں تھا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں لوگوں سے مشورہ کیا، تو انہوں نے کہا: ”اس شخص نے اپنے والد اور والدہ کی تعریف کی ہے (کہ وہ زانی نہیں تھے)۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تعریف کرنے کے لیے ان دونوں میں اور بھی خوبیاں تھیں۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو (کوڑے) لگوائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3479]
حدیث نمبر: 3430 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو كُرَيْبٍ ، حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا أَبُو كُرَيْبٍ ، نَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، قَالَ: كَانَ فِي كِتَابِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ حِينَ بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى نَجْرَانَ:" فِي كُلِّ سِنٍّ خَمْسٌ مِنَ الإِبِلِ، وَفِي الأَصَابِعِ فِي كُلِّ مَا هُنَالِكَ عَشْرٌ عَشْرٌ مِنَ الإِبِلِ، وَفِي الأُذُنِ خَمْسُونَ، وَفِي الْعَيْنِ خَمْسُونَ، وَفِي الْيَدِ خَمْسُونَ، وَفِي الرِّجْلِ خَمْسُونَ، وَفِي الأَنْفِ إِذَا اسْتُؤْصِلَ الْمَارِنُ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ، وَفِي الْمَأْمُومَةِ ثُلُثُ النَّفْسِ، وَفِي الْجَائِفَةِ ثُلُثُ النَّفْسِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوبکر بن محمد بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کو نجران بھیجا، تو آپ کے مکتوب میں یہ بھی تحریر تھا: ”ہر دانت کی دیت پانچ اونٹ ہو گی، سب انگلیوں کی دیت دس، دس اونٹ ہو گی، کان کی دیت پچاس اونٹ ہو گی، آنکھ کی دیت پچاس اونٹ ہو گی، پاؤں کی دیت پچاس اونٹ ہو گی، اگر ناک کو ہان سے (یعنی پورے ناک کو) کاٹ دیا جائے، تو اس میں مکمل دیت ہو گی، مامومہ زخم میں جان کی دیت کا تہائی حصہ دینا ہو گا، اور جائفہ کی دیت میں جان کی دیت کا تہائی حصہ دینا ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3480]
حدیث نمبر: 3431 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، أَبُو صَالِحٍ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، نَا أَبُو صَالِحٍ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" كَتَبَ لَهُ إِذْ وَجَّهَهُ إِلَى الْيَمَنِ: فِي الأَنْفِ إِذَا اسْتُوعِبَ جَدْعُهُ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ، وَالْعَيْنُ نِصْفُ الدِّيَةِ، وَالرِّجْلُ نِصْفُ الدِّيَةِ، وَالْمَأْمُومَةُ ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَالْمُنَقِّلَةُ خَمْسُ عَشْرَةَ مِنَ الإِبِلِ، وَالْمُوضِحَةُ خَمْسٌ مِنَ الإِبِلِ، وَفِي كُلِّ إِصْبَعٍ مِمَّا هُنَالِكَ عَشْرٌ مِنَ الإِبِلِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوبکر بن محمد اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب انہیں یمن بھیجا، تو انہیں مکتوب میں یہ لکھا تھا: ”جب ناک کو ہان سے کاٹ دیا جائے، تو اس میں مکمل دیت کی ادائیگی لازم ہو گی، آنکھ (ضائع کرنے پر) نصف دیت کی ادائیگی لازم ہو گی، پاؤں میں نصف دیت کی ادائیگی لازم ہو گی، جائفہ زخم میں ایک تہائی دیت کی ادائیگی لازم ہو گی، مامومہ زخم میں ایک تہائی دیت کی ادائیگی لازم ہو گی، منقلہ زخم میں پندرہ اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، موضحہ زخم میں پندرہ اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، یہاں سے لے کر وہاں تک (تمام انگلیوں میں سے ہر ایک) کی دیت دس اونٹ ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3481]
حدیث نمبر: 3432 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَطَنٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَطَنٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" كَتَبَ لَهُمْ كِتَابًا: فِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ مِنَ الإِبِلِ، وَفِي الْمَأْمُومَةِ ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَفِي الْمُنَقِّلَةِ خَمْسُ عَشْرَةَ، وَفِي الْعَيْنِ خَمْسُونَ مِنَ الإِبِلِ، وَفِي الأَنْفِ إِذَا أُوعِيَ جَدْعُهُ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ، وَفِي السِّنِّ خَمْسٌ مِنَ الإِبِلِ، وَفِي الرِّجْلِ خَمْسُونَ، وَفِي كُلِّ إِصْبَعٍ مِمَّا هُنَالِكَ مِنْ أَصَابِعِ الْيَدَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ عَشْرٌ عَشْرٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن ابوبکر اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں (خط تحریر کروا کر دیا): ”موضحہ زخم میں پانچ اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، مامومہ میں ایک تہائی دیت لازم ہو گی، منقلہ میں پندرہ اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، آنکھ میں پچاس اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، جب ناک کو ہان سے کاٹ دیا جائے، تو اس میں مکمل دیت کی ادائیگی لازم ہو گی، دانت کی دیت پانچ اونٹ ہو گی، پاؤں کی پچاس اونٹ ہو گی، ہاتھ اور پاؤں کی تمام انگلیوں میں سے ہر ایک کی دیت دس، دس اونٹ ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3482]
حدیث نمبر: 3433 سنن دارقطنی
سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، أَبُو هِشَامٍ ، سَعِيدٌ ، مَطَرٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، نَا أَبُو هِشَامٍ ، نَا سَعِيدٌ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَضَى فِي الْمَوَاضِحِ خَمْسٌ خَمْسٌ مِنَ الإِبِلِ، وَفِي الأَسْنَانِ خَمْسٌ خَمْسٌ مِنَ الإِبِلِ، وَفِي الأَصَابِعِ عَشْرٌ عَشْرٌ مِنَ الإِبِلِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے موضحہ زخموں میں پانچ پانچ اونٹوں کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تھا، جبکہ دانتوں (کی دیت میں) پانچ پانچ اونٹوں کی ادائیگی اور انگلیوں میں سے ہر ایک انگلی کی دیت دس دس اونٹ کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3483]
حدیث نمبر: 3434 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو الأَزْهَرِ ، مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، أَبُو بَكْرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ رَاشِدٍ ، النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، غَالِبٍ التَّمَّارِ ، حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ ، أَبِي مُوسَى
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ ، أَيْضًا نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ رَاشِدٍ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، قَالا: نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ غَالِبٍ التَّمَّارِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ،" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الأَصَابِعِ بِعَشْرٍ عَشْرٍ" ، وَقَالَ النَّضْرُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَضَى فِي الأَصَابِعِ عَشْرًا عَشْرًا مِنَ الإِبِلِ". كَذَا رَوَاهُ سَعِيدٌ عَنْ غَالِبٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ، وَخَالَفَهُ شُعْبَةُ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ، وَعَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، وَخَالِدُ بْنُ يَحْيَى، فَرَوَوْهُ عَنْ غَالِبٍ عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ يَذْكُرُوا حُمَيْدًا، وَذَكَرَ شُعْبَةُ فِيهِ سَمَاعَ غَالِبٍ مِنْ مَسْرُوقٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انگلیوں میں دیت دس دس کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تھا۔ نضر نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انگلیوں میں دس دس اونٹوں کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تھا۔ سعید نے غالب کے حوالے سے حمید سے اسی طرح نقل کیا ہے۔ شعبہ نے اسماعیل، علی اور خالد نے اس سے مختلف نقل کیا ہے، انہوں نے غالب کے حوالے سے، مسروق کے حوالے سے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے حدیث نقل کی ہے، انہوں نے حمید نامی راوی کا ذکر نہیں کیا۔ شعبہ نے اس میں یہ ذکر کیا ہے کہ غالب نے مسروق سے احادیث کا سماع کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3484]