☽ 10 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 403
صفحة 7 من 21
حديث رقم: 3174 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ حَاتِمٍ الطَّوِيلُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، أَبِي ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الأَنْصَارِيُّ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
وَنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ حَاتِمٍ الطَّوِيلُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، نَا أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الأَنْصَارِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتِ:" ارْتَدَّتِ امْرَأَةٌ يَوْمَ أُحُدٍ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُسْتَتَابَ، فَإِنْ تَابَتْ وَإِلا قُتِلَتْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: غزوہ احد کے موقع پر ایک عورت مرتد ہو گئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ ”اسے توبہ کرنے کے لیے کہا جائے، اگر وہ توبہ کر لیتی ہے، تو ٹھیک ہے، ورنہ اسے قتل کر دیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3214]
حديث رقم: 3175 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ بَطْحَاءَ ، نَجِيحُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الزُّهْرِيُّ ، مَعْمَرُ بْنُ بَكَّارٍ السَّعْدِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرٍ
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ بَطْحَاءَ ، نَا نَجِيحُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الزُّهْرِيُّ ، نَا مَعْمَرُ بْنُ بَكَّارٍ السَّعْدِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ،" أَنَّ امْرَأَةً يُقَالُ لَهَا: أُمُّ مَرْوَانَ ارْتَدَّتْ عَنِ الإِسْلامِ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعْرَضَ عَلَيْهَا الإِسْلامُ، فَإِنْ رَجَعَتْ، وَإِلا قُتِلَتْ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک عورت، جس کا نام ام مروان تھا، وہ اسلام سے مرتد ہو گئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ حکم دیا: ”اس کے سامنے اسلام پیش کیا جائے، اگر وہ دوبارہ اسلام قبول کر لے، تو ٹھیک ہے، ورنہ اسے قتل کر دیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3215]
حديث رقم: 3176 سنن الدارقطني
ابْنُ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُتْبَةَ ، مَعْمَرُ بْنُ بَكَّارٍ
نَا ابْنُ سَعِيدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُتْبَةَ ، نَا مَعْمَرُ بْنُ بَكَّارٍ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3216]
حديث رقم: 3177 سنن الدارقطني
عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عُمَرَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ الْحُسَيْنِ الْبَجَلِيُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ نَصْرٍ ، خَالِدُ بْنُ عِيسَى ، حُصَيْنٍ ، ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَمِّهِ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرٍ
نَا عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عُمَرَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ الْحُسَيْنِ الْبَجَلِيُّ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا خَالِدُ بْنُ عِيسَى ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فِي الْمَرْأَةِ: إِذَا ارْتَدَّتْ عَنِ الإِسْلامِ أَنْ تُذْبَحَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسلام چھوڑ کر مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”اسے ذبح کر دیا جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3217]
حديث رقم: 3178 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَى الْبَزَّازُ ، أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُكَيْرٍ ، جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَلْمٍ الْعَبْدِيُّ ، الْخَلِيلُ بْنُ مَيْمُونٍ الْكِنْدِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُذَيْنَةَ ، هِشَامِ بْنِ الْغَازِ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَى الْبَزَّازُ ، مِنْ كِتَابِهِ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُكَيْرٍ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَلْمٍ الْعَبْدِيُّ ، نَا الْخَلِيلُ بْنُ مَيْمُونٍ الْكِنْدِيُّ بِعَبَادَانَ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُذَيْنَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" ارْتَدَّتِ امْرَأَةٌ عَنِ الإِسْلامِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعْرِضُوا عَلَيْهَا الإِسْلامَ، فَإِنْ أَسْلَمَتْ، وَإِلا قُتِلَتْ، فَعُرِضَ عَلَيْهَا فَأَبَتْ أَنْ تُسْلِمَ، فَقُتِلَتْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک عورت اسلام سے مرتد ہو گئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ حکم دیا: ”لوگ اس کے سامنے اسلام پیش کریں، اگر وہ اسلام قبول کر لیتی ہے، تو ٹھیک ہے، ورنہ اسے قتل کر دیا جائے۔“ اس عورت کے سامنے اسلام پیش کیا گیا، تو اس نے اسلام قبول کرنے سے انکار کر دیا، تو اسے قتل کر دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3218]
حديث رقم: 3179 سنن الدارقطني
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ " فِي الْمَرْأَةِ تَكْفُرُ بَعْدَ إِسْلامِهَا، قَالَ: تُسْتَتَابُ، فَإِنْ تَابَتْ، وَإِلا قُتِلَتْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
زہری ایسی خاتون کے بارے میں، جو اسلام قبول کرنے کے بعد کفر اختیار کر لے، یہ فرماتے ہیں: ”اسے توبہ کے لیے کہا جائے گا، اگر وہ توبہ کر لے، تو ٹھیک ہے، ورنہ اسے قتل کر دیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3219]
حديث رقم: 3180 سنن الدارقطني
نَا ابْنُ الْبُهْلُولِ، نَا أَبِي، نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" إِنْ أَسْلَمَتْ، وَإِلا قُتِلَتْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں: ”اگر وہ عورت اسلام قبول کر لے، تو ٹھیک ہے، ورنہ اسے قتل کر دیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3221]
حديث رقم: 3181 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبِي، نَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ:" كُلُّ مُرْتَدٍّ عَنِ الإِسْلامِ، مَقْتُولٌ إِذَا لَمْ يَرْجِعْ ذِكْرًا أَوْ أُنْثَى" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ہر وہ مرتد، جو دوبارہ اسلام قبول نہ کرے، اسے قتل کر دیا جائے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3222]
حديث رقم: 3182 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، وَعُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ
وَحَدَّثَنَا وَحَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، نَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، وَعُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ قَالُوا:" إِذَا اشْتَبَهَ عَلَيْكَ الْحَدُّ، فَادْرَأْ مَا اسْتَطَعْتَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ، سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب حد (ثابت ہونے) کا معاملہ تمہارے سامنے مشتبہ ہو جائے، تو جہاں تک ہو سکے، تم حد کو ہٹاؤ (یعنی جاری کرنے سے بچو)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3223]
حديث رقم: 3183 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، أَبِي ، ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَبِيبَةَ ، جَدِّهِ
نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبِي ، نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَبِيبَةَ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ" أُتِيَ بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ مَصْلِيَّةٍ أَهْدَتْهَا لَهُ امْرَأَةٌ يَهُودِيَّةٌ، فَأَكَلَ مِنْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ وَبِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ فَمَرِضَا مَرَضًا شَدِيدًا عَنْهَا، ثُمَّ إِنَّ بَشَرًا تُوُفِّيَ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَهُودِيَّةِ فَأُتِيَ بِهَا، فَقَالَ: حَكِ مَاذَا أَطْعَمْتِنَا؟، قَالَتْ: أَطْعَمْتُكَ السُّمَّ، عَرَفْتُ إِنْ كُنْتَ نَبِيًّا أَنَّ ذَلِكَ لا يَضُرُّكَ، فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى سَيَبْلُغُ مِنْكَ أَمَرَهُ، وَإِنْ كُنْتَ ذَلِكَ فَأَحْبَبْتُ أَنْ أُرِيحَ النَّاسَ مِنْكَ، فَأَمَرَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصُلِبَتْ .
الترجمة: محمد محی الدین .
یحییٰ بن عبدالرحمن اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں بکری کا بھنا ہوا گوشت پیش کیا گیا، جس میں زہر ملا ہوا تھا، یہ گوشت ایک یہودی عورت نے تحفے کے طور پر پیش کیا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں سے کچھ کھایا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سیدنا بشر بن براء رضی اللہ عنہ نے بھی اسے کھایا، تو یہ دونوں حضرات شدید بیمار ہو گئے، پھر سیدنا بشر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، جب ان کا انتقال ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس یہودی عورت کو بلایا، اسے لایا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا ستیاناس ہو، تم نے ہمیں کیا کھلایا ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”میں نے آپ کو زہر کھلایا ہے، میں نے یہ سوچا، اگر آپ واقعی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں، تو یہ آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا، کیونکہ اللہ آپ کے حوالے سے اپنے فیصلے کو پورا کرے گا (یعنی اسلام کے غالب ہونے تک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حیات رہیں گے)، اور اگر آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نہیں ہیں، تو میری یہ خواہش ہے کہ میں لوگوں کو آپ سے نجات دلوا دوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اسے مصلوب کر دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3224]
حديث رقم: 3184 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، أَبِي ، يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نَا أَبِي ، سَمِعْتُ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِمَاعِزٍ:" لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ، لَعَلَّكَ لَمَسْتَ، قَالَ: لا، قَالَ: فَلَعَلَّكَ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ بَعْدَ ذَلِكَ: أَمَرَ بِرَجْمِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ماعز رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”ہو سکتا ہے، تم نے چھوا ہو؟“ اس نے عرض کی: ”جی نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے (زنا ہی کیا ہے)؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں سنگسار کرنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3225]
حديث رقم: 3185 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، يَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو السَّائِبِ ، يَزِيدُ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، أنا يَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ نَا أَبُو السَّائِبِ ، نَا يَزِيدُ ، أنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ حِينَ أَتَاهُ فَأَقَرَّ عِنْدَهُ بِالزِّنَا: " لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ لَمَسْتَ"، فَقَالَ: لا، قَالَ:" فَكَذَا؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ". وَقَالَ ابْنُ سِنَانٍ:" لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ غَمَزْتَ أَوْ نَظَرْتَ"، قَالَ: لا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفَعَلْتَ كَذَا؟"، لا يُكَنِّي، قَالَ: نَعَمْ، فَعِنْدَ ذَلِكَ أَمَرَ بِرَجْمِهِ .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے زنا کا اعتراف کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ماعز سے فرمایا: ”ہو سکتا ہے، تو نے صرف بوسہ لیا ہو، یا صرف چھو لیا ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو ایسا ہی ہے (یعنی تم نے زنا ہی کیا ہے)؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہیں سنگسار کر دیا گیا۔ ابن سنان نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”شاید تم نے بوسہ لیا ہو، تم نے ہاتھ لگایا ہو، یا دیکھا ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: ”کیا تم نے یہ یہ (یعنی زنا) کیا ہے؟“ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کنایہ کا کوئی لفظ استعمال نہیں کیا، تو انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں سنگسار کرنے کا حکم دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3226]
حديث رقم: 3186 سنن الدارقطني
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحُبُلِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، مَعْمَرٍ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحُبُلِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِلأَسْلَمِيِّ الَّذِي أَتَاهُ وَقَدْ زَنَى:" لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ، أَوْ لَمَسْتَ، أَوْ نَظَرْتَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اسلم قبیلے کا جو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، جس نے زنا کیا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”ہو سکتا ہے، تم نے صرف بوسہ لیا ہو، یا صرف چھو لیا ہو، یا صرف دیکھا ہو؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3227]
حديث رقم: 3187 سنن الدارقطني
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، أَبِي ، أَبُو حَمْزَةَ ، إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، نَا أَبِي ، نَا أَبُو حَمْزَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَت النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ:" إِنِّي زَنَيْتُ فَأَقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ، فَقَالَ: انْطَلِقِي حَتَّى تَفْطِمِي وَلَدَكِ، فَلَمَّا فَطَمَتْ وَلَدَهَا أَتَتْهُ، فَقَالَتْ: إِنِّي زَنَيْتُ فَأَقِمْ فِيَّ الْحَدَّ، فَقَالَ: هَاتِ مَنْ يَكْفُلُ وَلَدَكِ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ، فَقَالَ: أَنَا أَكْفُلُ وَلَدَهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَرَجَمَهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: ”میں نے زنا کا ارتکاب کیا ہے، آپ مجھ پر حد جاری کریں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم جاؤ اور اس وقت آنا، جب تمہارا بچہ دودھ پینا چھوڑ دے۔“ جب اس عورت کے بچے نے دودھ پینا چھوڑ دیا، تو وہ عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: ”میں نے زنا کا ارتکاب کیا تھا، آپ مجھ پر حد جاری کر دیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی ایسا شخص لے کر آؤ، جو تمہارے بچے کا کفیل بن سکے۔“ تو ایک شخص کھڑا ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں اس کے بچے کا کفیل بنتا ہوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس عورت کو سنگسار کروا دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3228]
حديث رقم: 3188 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِي ، وَابْنُ قَحْطَبَةَ ، هُشَيْمٌ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِي ، وَابْنُ قَحْطَبَةَ قَالا: نَا مَحْمُودُ بْنُ خِرَاشٍ، أنا هُشَيْمٌ ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: أُتِيَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ بِزَانٍ مُحْصَنٍ فَجَلَدَهُ يَوْمَ الْخَمِيسِ مِائَةَ جَلْدَةٍ، ثُمَّ رَجَمَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقِيلَ لَهُ جَمَعْتَ عَلَيْهِ حَدَّيْنِ، فَقَالَ: جَلَدْتُهُ بِكِتَابِ اللَّهِ، وَرَجَمْتُهُ بِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک شادی شدہ زانی کو لایا گیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے جمعرات کے دن اسے کوڑے لگوائے، اور جمعے کے دن اسے سنگسار کروا دیا، تو ان سے کہا گیا: ”آپ نے دو سزائیں اکٹھی کیوں کر دیں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے اللہ کی کتاب کے حکم کے تحت اسے کوڑے لگوائے ہیں اور اللہ کے رسول کی سنت کے مطابق اسے سنگسار کروایا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3229]
حديث رقم: 3189 سنن الدارقطني
وَابْنُ قَحْطَبَةَ ، حُصَيْنٌ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلِيٌّ
نَا نَا الْحُسَيْنُ، وَابْنُ قَحْطَبَةَ ، قَالا: نَا مَحْمُودُ بْنُ خِرَاشٍ، نَا هِشَامٌ، نَا حُصَيْنٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: أُتِيَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِمَوْلاةٍ لِسَعِيدِ بْنِ قَيْسٍ قَدْ فَجَرَتْ فَضَرَبَهَا مِائَةً ثُمَّ رَجَمَهَا، ثُمَّ قَالَ:" جَلَدْتُهَا بِكِتَابِ اللَّهِ، وَرَجَمْتُهَا بِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں سعید بن قیس کی کنیز کو لایا گیا، جس نے زنا کا ارتکاب کیا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے سو کوڑے لگوائے، پھر اسے سنگسار بھی کروا دیا، پھر انہوں نے فرمایا: ”میں نے اللہ کی کتاب کے حکم کے تحت اسے کوڑے لگوائے ہیں اور اللہ کے رسول کی سنت کے مطابق اسے سنگسار کروایا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3230]
حديث رقم: 3190 سنن الدارقطني
مُحَمَّدٌ هُوَ الدُّولابِيُّ ، هُشَيْمٌ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ ، وَحُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلِيًّا
نَا نَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِي، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا مُحَمَّدٌ هُوَ الدُّولابِيُّ ، نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ ، وَحُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" جَلَدَ يَوْمَ الْخَمِيسِ وَرَجَمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَقَالَ: جَلَدْتُهَا بِكِتَابِ اللَّهِ، وَرَجَمْتُهَا بِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے جمعرات کے دن اسے کوڑے لگوائے اور جمعے کے دن اسے سنگسار کروا دیا، تو ان سے کہا گیا: ”آپ نے دو سزائیں اکٹھی کر دیں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے اللہ کی کتاب کے حکم کے تحت اسے کوڑے لگوائے ہیں اور اللہ کے رسول کی سنت کے مطابق اسے سنگسار کروایا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3231]
حديث رقم: 3191 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ كَثِيرٍ ، حُصَيْنٍ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلِيٌّ
نَا نَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِي، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرِ بْنِ جَبَلَةَ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: أُتِيَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِمَوْلاةِ سَعِيدِ بْنِ قَيْسٍ الْهَمْدَانِيِّ،" فَجَلَدَهَا ثُمَّ رَجَمَهَا، وَقَالَ: جَلَدْتُهَا بِكِتَابِ اللَّهِ، وَرَجَمْتُهَا بِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں سعید بن قیس کی کنیز کو لایا گیا، جس نے زنا کا ارتکاب کیا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے سو کوڑے لگوائے، پھر اسے سنگسار بھی کروا دیا، پھر انہوں نے فرمایا: ”میں نے اللہ کی کتاب کے حکم کے تحت اسے کوڑے لگوائے ہیں اور اللہ کے رسول کی سنت کے مطابق اسے سنگسار کروایا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3232]
حديث رقم: 3192 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَبُو الْجَوَّابِ ، عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، أَبِي حُصَيْنٍ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلِيٌّ
نَا نَا أَبُو عُمَرَ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو الْجَوَّابِ ، نَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: أُتِيَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، بِشِرَاحَةَ الْهَمْدَانِيَّةِ قَدْ فَجَرَتْ، فَرَدَّهَا حَتَّى وَلَدَتْ فَلَمَّا وَلَدَتْ، قَالَ: ائْتُونِي بِأَقْرَبِ النِّسَاءِ مِنْهَا، فَأَعْطَاهَا وَلَدَهَا ثُمَّ جَلَدَهَا وَرَجَمَهَا، وَقَالَ: جَلَدْتُهَا بِكِتَابِ اللَّهِ، وَرَجَمْتُهَا بِالسُّنَّةِ، ثُمَّ قَالَ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ نُعِيَ عَلَيْهَا وَلَدُهَا أَوْ كَانَ اعْتِرَافٌ، فَالإِمَامُ أَوَّلُ مَنْ يَرْجُمُ، ثُمَّ النَّاسُ، فَإِنْ نَعَتَهَا شُهُودٌ، فَالشُّهُودُ أَوَّلُ مَنْ يَرْجُمُ، ثُمَّ النَّاسُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے شرحہ ہمدانیہ (نامی عورت) کو لایا گیا، جس نے زنا کا ارتکاب کیا تھا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے واپس بھیج دیا کہ وہ پہلے بچے کو جنم دے، جب اس عورت نے بچے کو جنم دیا، تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس کی سب سے قریبی رشتہ دار خاتون کو میرے پاس لاؤ۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس عورت کا بچہ اس خاتون کو دے دیا، اس عورت کو پہلے کوڑے لگوائے، پھر سنگسار کروایا اور فرمایا: ”میں نے اللہ کی کتاب کے حکم کے تحت اسے کوڑے لگوائے ہیں اور سنت کے حکم کے تحت اسے سنگسار کیا ہے۔“ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو عورت ناجائز بچے کو جنم دے یا اعتراف کر لے، تو اسے پہلے امام پتھر مارے گا، پھر دوسرے لوگ پتھر ماریں گے، لیکن جس عورت کا جرم گواہوں کے ذریعے ثابت ہو، اسے پہلے گواہ پتھر ماریں گے، پھر دوسرے لوگ پتھر ماریں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3233]
حديث رقم: 3193 سنن الدارقطني
أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ ، الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ ، نَا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ وَجَدْتُمُوهُ يَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ، فَاقْتُلُوا الْفَاعِلَ، وَالْمَفْعُولَ بِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم کسی ایسے شخص کو پاؤ، جو قوم لوط کا سا عمل کر رہا ہو، تو یہ عمل کرنے والے اور جس کے ساتھ یہ عمل کیا گیا ہو، دونوں کو قتل کر دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3234]