☽ 10 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 403
صفحة 3 من 21
حديث رقم: 3094 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَمْرٍو ، طَاوُسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَاوُسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ قَتَلَ".
الترجمة: محمد محی الدین .
طاؤس بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص مارا جائے (اس کے بعد کے الفاظ اگلی حدیث میں ہیں)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3131]
حديث رقم: 3095 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قُتِلَ فِي عِمِّيَّا رِمِّيَّا بِحَجَرٍ، أَوْ ضَرْبًا بِعَصًا، أَوْ سَوْطٍ فَعَقْلُهُ عَقْلُ الْخَطَأِ، وَمَنْ قَتَلَ اعْتِبَاطًا فَهُوَ قَوَدٌ لا يُحَالُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قَاتِلِهِ، فَمَنْ حَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قَاتِلِهِ، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ، وَالْمَلائِكَةِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلا عَدْلٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
طاؤس، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص غلطی سے مارا جائے، یا پتھر سے مارا جائے، یا عصا یا لاٹھی کے ذریعے مارا جائے، تو اس کی دیت قتل خطاء کی دیت ہو گی، اور جس شخص کو قتل عمد کے طور پر قتل کیا جائے، اس کا قصاص ہو گا، اس شخص اور اس کے قاتل کے درمیان حائل نہیں ہوا جائے گا، جو اس شخص اور اس کے قاتل کے درمیان حائل ہو گا، اس پر اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہو گی، ایسے شخص کی کوئی فرض یا نفلی عبادت قبول نہیں ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3133]
حديث رقم: 3096 سنن الدارقطني
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَنْطَاكِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِذٍ الْخَوْلانِيُّ ، إِدْرِيسُ بْنُ يَحْيَى الْخَوْلانِيُّ ، بَكْرُ بْنُ مُضَرٍ ، حَمْزَةُ النَّصِيبِيُّ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُسٌ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَالْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَنْطَاكِيُّ ، قَالا: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِذٍ الْخَوْلانِيُّ ، نَا إِدْرِيسُ بْنُ يَحْيَى الْخَوْلانِيُّ ، حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ مُضَرٍ ، حَدَّثَنِي حَمْزَةُ النَّصِيبِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، حَدَّثَنِي طَاوُسٌ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ قُتِلَ فِي عِمِّيَّا رِمِّيَّا يَكُونُ بَيْنَهُمْ بِالْحِجَارَةِ، أَوْ عَصًا، فَهُوَ خَطَأٌ عَقْلُهُ عَقْلُ الْخَطَأِ، وَمَنْ قَتَلَ عَمْدًا فَهُوَ قَوَدُ يَدِهِ، مَنْ حَالَ دُونَهُ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلائِكَةِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ" ، زَادَ الْحُسَيْنُ:" لا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلا عَدْلا"،.
الترجمة: محمد محی الدین .
طاؤس، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کو غلطی سے قتل کر دیا جائے، یا اسے پتھر یا عصا مارا جائے، (اور وہ مر جائے)، تو یہ قتل خطاء ہو گا، اور اس کی دیت قتل خطاء کی دیت ہو گی، لیکن جس شخص کو قتل عمد کے طور پر قتل کیا جائے، اس کا قصاص ہو گا، جو شخص قصاص میں رکاوٹ بنے گا، اس پر اللہ اور اس کے فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہو گی۔“ حسین نامی راوی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ اس کی کوئی فرض یا نفلی عبادت قبول نہیں کرے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3134]
حديث رقم: 3097 سنن الدارقطني
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ ، بَكْرُ بْنُ مُضَرٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُسٌ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ ، أنا بَكْرُ بْنُ مُضَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، حَدَّثَنِي طَاوُسٌ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ، وَلَمْ يَذْكُرْهُ حَمْزَةُ. قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: وَرَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ، عَن عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسی کی مانند روایت منقول ہے، راوی نے اس کی سند میں حمزہ کا ذکر نہیں کیا۔ بعض راویوں نے اسے طاؤس کے حوالے سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3135]
حديث رقم: 3098 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعَمْدُ قَوَدٌ إِلا أَنْ يَعْفُوَ وَلِي الْمَقْتُولِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قتل عمد کا قصاص ہو گا، البتہ اگر مقتول کا ولی چاہے، تو معاف کر سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3136]
حديث رقم: 3099 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمَّادٍ ، أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمَّادٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قُتِلَ فِي عِمِّيَّا، أَوْ رِمِّيَّا بِحَجَرٍ، أَوْ عَصًا، أَوْ بِسَوْطٍ عَقْلُهُ عَقْلُ خَطَإٍ"، مثل قَوْلِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کو انجانے میں پتھر، عصا یا لاٹھی مار کر قتل کر دیا جائے، اس کی دیت قتل خطاء کی دیت ہو گی۔“ یہ حماد بن زید کے بیان کی مانند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3137]
حديث رقم: 3100 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، كُرْدُوسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا كُرْدُوسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعَمْدُ قَوَدُ الْيَدِ، وَالْخَطَأُ عَقْلٌ لا قَوَدَ فِيهِ، وَمَنْ قُتِلَ فِي عِمِّيَّةٍ بِحَجَرٍ، أَوْ عَصًا، أَوْ سَوْطٍ فَهُوَ دِيَةٌ مُغَلَّظَةٌ فِي أَسْنَانِ الإِبِلِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قتل عمد میں قصاص ہو گا، اور قتل خطاء میں دیت ہو گی، اس میں قصاص نہیں ہو گا، جس شخص کو پتھر یا عصا لاٹھی کے ذریعے غلطی سے قتل کر دیا جائے، اس کی دیت مغلظہ ہو گی، جو مختلف عمر کے اونٹوں (کی شکل میں ہو گی)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3138]
حديث رقم: 3101 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ ، بَكْرُ بْنُ مُضَرٍ ، عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُسٌ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ ، نَا بَكْرُ بْنُ مُضَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، حَدَّثَنِي طَاوُسٌ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ قُتِلَ فِي عِمِّيَّةٍ رِمِّيَّا يَكُونُ بَيْنَهُمْ بِحَجَرٍ، أَحْسَبُهُ قَالَ: أَوْ سِيَاطٍ عَقْلُهُ عَقْلُ خَطَإٍ، وَمَنْ قَتَلَ عَمْدًا فَهُوَ قَوَدُ يَدِهِ مَنْ حَالَ دُونَهُ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کو پتھر (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یا لاٹھی مار کر غلطی سے قتل کر دیا جائے، اس کی دیت قتل خطاء کی دیت ہو گی، اور جس شخص کو قتل عمد کے طور پر قتل کیا جائے، اس کا قصاص ہو گا، جو شخص قصاص میں رکاوٹ بنے گا، اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3139]
حديث رقم: 3102 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، يَرْفَعْهُ، قَالَ:" مَنْ قُتِلَ فِي عِمِّيَّةٍ، أَوْ رِمِّيَةٍ بِحَجَرٍ، أَوْ بِسَوْطٍ، أَوْ عَصًا فَعَقْلُهُ عَقْلُ الْخَطَأِ، وَمَنْ قَتَلَ عَمْدًا فَهُوَ قَوَدٌ، مَنْ حَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ، وَالْمَلائِكَةِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلا عَدْلٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، مرفوع حدیث کے طور پر نقل کرتے ہیں: (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جو شخص غلطی سے مارا جائے، یا اسے پتھر یا لاٹھی سے مار کر قتل کر دیا جائے، تو اس کی دیت قتل خطاء کی دیت ہو گی، اور جس شخص کو عمداً قتل کیا جائے، اس کا قصاص لیا جائے گا، جو شخص اس قصاص میں رکاوٹ بنے گا، اس پر اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو گی، ایسے شخص کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3140]
حديث رقم: 3103 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، طَاوُسًا
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا ، يَقُولُ:" الرَّجُلُ يُصَابُ فِي الرِّمِّيَّا فِي الْقِتَالِ بِالْعَصَا، أَوْ بِالسِّيَاطِ، أَوْ بِالتَّرَامِي بِالْحِجَارَةِ يُودَى وَلا يُقْتَلُ بِهِ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ لا يَعْلَمُ مَنْ قَاتِلُهُ، وَأَقُولُ: أَلا تَرَى إِلَى قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْهُذَلِيَّتَيْنِ ضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِعَمُودٍ فَقَتَلَتْهَا أَنَّهُ لَمْ يَقْتُلْهَا بِهَا وَوَدَاهَا وَجَنِينَهَا" . أَخْبَرَنَاهُ ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ لَمْ يُجَاوَزْ طَاوُسٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
طاؤس بیان کرتے ہیں: لڑائی کے دوران جس شخص کو عصا، لاٹھی، یا پتھر مار کر قتل کر دیا جائے، اس کی دیت ادا کی جائے گی، اس کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ پتہ نہیں ہے کہ اس کا قاتل کون ہے؟ میں یہ کہتا ہوں: کیا تم نے ہذیل قبیلے سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کے مقدمے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فیصلہ ملاحظہ نہیں کیا، ان دو میں سے ایک خاتون نے دوسری کو لاٹھی مار کر قتل کر دیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس مقتول عورت کے بدلے میں قتل کرنے والی عورت کو قتل نہیں کروایا تھا، بلکہ آپ نے مقتول عورت اور اس کے پیٹ میں موجود بچے کی دیت دلوائی تھی۔ یہ حدیث طاؤس کے صاحبزادے نے اپنے والد کے حوالے سے نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3141]
حديث رقم: 3104 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، ابْنُ طَاوُسٍ ، أَبِيهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: عِنْدَ أَبِي كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْعُقُولِ، جَاءَ بِهِ الْوَحْيُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ مَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَقْلٍ أَوْ صَدَقَةٍ فَإِنَّمَا جَاءَ بِهِ الْوَحْيُ فَفِي ذَلِكَ الْكِتَابِ، وَهُوَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَتْلُ الْعَمِيَّةِ دِيَتُهُ دِيَةُ الْخَطَأِ، الْحَجَرُ، وَالْعَصَا، وَالسَّوْطُ مَا لَمْ يَحْمِلْ سِلاحًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
طاؤس کے صاحبزادے اپنے والد کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: میرے والد کے پاس ایک تحریر تھی، جس میں مختلف اقسام کی دیت کے احکام تھے، جو وحی کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتائے گئے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیت اور صدقے کے بارے میں جو بھی فیصلے دیے، وہ سب وحی کے مطابق تھے، اس کتاب میں یہ تحریر تھا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں تھا: (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فرمایا ہے:) ”غلطی سے قتل کیے جانے کی دیت قتل خطاء کی دیت ہو گی، جیسے پتھر، عصا، یا لاٹھی کے ذریعے (کوئی قتل ہو جائے)، جبکہ قاتل نے ہتھیار نہ اٹھایا ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3142]
حديث رقم: 3105 سنن الدارقطني
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَالَ: مَنْ قُتِلَ فِي عِمِّيَّةٍ رِمِّيَّا بِحَجَرٍ، أَوْ عَصًا، أَوْ سَوْطٍ فَفِيهِ دِيَةٌ مُغَلَّظَةٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
طاؤس کے صاحبزادے اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جس شخص کو غلطی سے پتھر یا لاٹھی کے ذریعے قتل کر دیا جائے، اس کی دیت مغلظہ ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3143]
حديث رقم: 3106 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَقْلُ شِبْهِ الْعَمْدِ مُغَلَّظٌ، مثل قَتْلِ الْعَمْدِ، وَلا يُقْتَلُ صَاحِبُهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”شبہ عمد کی دیت بھی قتل عمد کی دیت کی طرح ہے، البتہ شبہ عمد (کی صورت میں) قاتل کو قتل نہیں کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3144]
حديث رقم: 3107 سنن الدارقطني
ابْنِ صَاعِدٍ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ ، أَبِي شُرَيْحٍ الْكَعْبِيِّ
قُرِئَ عَلَى ابْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْكَعْبِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" حَرَّمَ مَكَّةَ، فَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلا يَسْفِكَنَّ فِيهَا دَمًا، وَلا يَعْضِدَنَّ فِيهَا شَجَرًا، فَإِنْ تَرَخَّصَ مُتَرَخِّصٌ، فَقَالَ: إِنَّهَا أُحِلَّتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَإِنَّ اللَّهَ أَحَلَّهَا لِيَ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ وَلَمْ يُحِلَّهَا لِلنَّاسِ، وَإِنَّمَا أُحِلَّتْ لِيَ سَاعَةً ثُمَّ هِيَ حَرَامٌ إِلَى أَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ، ثُمَّ إِنَّكُمْ يَا مَعْشَرَ خُزَاعَةَ قُلْتُمْ: هَذَا الْقَتِيلُ مِنْ هُذَيْلٍ، وَإِنِّي عَاقِلُهُ، فَمَنْ قُتِلَ لَهُ قَتِيلٌ بَعْدَ مَقَالَتِي هَذِهِ فَأَهْلُهُ بَيْنَ خِيَرَتَيْنِ، أَنْ يَأْخُذُوا الْعَقْلَ، أَوْ يَقْتُلُوا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوشریح کعبی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں:) ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مکہ کو حرم قرار دیا ہے، اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والا کوئی بھی شخص اس میں خون نہ بہائے اور یہاں کے درخت نہ کاٹے، اگر کوئی شخص عذر پیش کرتے ہوئے یہ کہے کہ اللہ کے رسول کے لیے اسے حلال قرار دیا گیا تھا، تو اللہ نے اسے میرے لیے تھوڑے سے وقت کے لیے حلال قرار دیا تھا، اسے دوسرے لوگوں کے لیے حلال قرار نہیں دیا، میرے لیے بھی یہ تھوڑی سی دیر کے لیے حلال قرار دیا گیا، پھر قیامت قائم ہونے تک یہ حرم رہے گا، اے خزاعہ قبیلے کے لوگو! تم نے ہذیل قبیلے کے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا، میں اس کی دیت دوں گا، میرے اس بیان کے بعد جن لوگوں کا کوئی شخص قتل ہو جائے، انہیں دو میں سے ایک بات کا اختیار ہو گا، یا تو وہ دیت وصول کر لیں (یا قصاص کے طور پر قاتل کو) قتل کر دیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3145]
حديث رقم: 3108 سنن الدارقطني
ابْنِ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ
قُرِئَ عَلَى قُرِئَ عَلَى ابْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، نَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ إِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، وَقَالَ: " إِنَّكُمْ يَا مَعْشَرَ خُزَاعَةَ قَدْ قَتَلْتُمْ: هَذَا الْقَتِيلُ مِنْ هُذَيْلٍ، وَأَنَا عَاقِلُهُ، فَمَنْ قُتِلَ بَعْدُ فَأَوْلِيَاءُ الْقَتِيلِ بَيْنَ خِيَرَتَيْنِ، إِنْ أَحَبُّوا قَتَلُوا، وَإِنْ أَحَبُّوا أَخَذُوا الْعَقْلَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اے خزاعہ قبیلے کے لوگو! تم لوگوں نے ہذیل قبیلے کے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا، میں اس کی دیت ادا کروں گا، اس کے بعد جو شخص قتل ہو گا، تو مقتول کے پسماندگان کو دو میں سے ایک بات کا اختیار ہو گا، اگر وہ پسند کریں، تو (قصاص کے طور پر قاتل کو) قتل کر دیں گے، اور اگر وہ پسند کریں، تو دیت وصول کر لیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3146]
حديث رقم: 3109 سنن الدارقطني
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، الْحَارِثِ بْنِ فُضَيْلٍ ، سُفْيَانَ بْنِ أَبِي الْعَوْجَاءِ ، أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ فُضَيْلٍ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي الْعَوْجَاءِ ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ أُصِيبَ بِدَمٍ أَوْ خَبْلٍ، وَالْخَبْلُ عَرَجٌ، فَهُوَ بِالْخِيَارِ بَيْنَ إِحْدَى ثَلاثٍ، فَإِنْ أَرَادَ الرَّابِعَةَ فَخُذُوا عَلَى يَدَيْهِ، بَيْنَ أَنْ يُقْتَصَّ، أَوْ يَعْفُوَ، أَوْ يَأْخُذَ الْعَقْلَ، فَإِنْ قَبِلَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ ثُمَّ عَدَا بَعْدَ ذَلِكَ فَلَهُ النَّارُ خَالِدًا فِيهَا مُخَلَّدًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص قتل ہو جائے یا اسے خبل لاحق ہو، (راوی کہتے ہیں) خبل سے مراد عرج (یعنی لنگڑا ہو جانا) ہے، تو اسے تین میں سے ایک بات کا اختیار ہو گا، اگر وہ کوئی چوتھی صورت چاہے، تو اس کے ہاتھ پکڑ لو (وہ تین صورتیں یہ ہیں:) وہ قصاص لے، یا معاف کر دے، یا دیت وصول کر لے، اگر وہ ان میں سے کوئی ایک صورت اختیار کر لے، تو پھر اس کے بعد زیادتی کرے، تو وہ جہنم میں جائے گا، جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3147]
حديث رقم: 3110 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ رَزِينٍ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، الزُّهْرِيِّ ، عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ
نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ رَزِينٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعْتَى الْخَلْقِ عَلَى اللَّهِ مَنْ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، وَمَنْ طَلَبَ بِدَمِ الْجَاهِلِيَّةِ، وَمَنْ بَصَّرَ عَيْنَيْهِ فِي النَّوْمِ مَا لَمْ تُبْصِرْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کی مخلوق میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ وہ شخص ہے جو کسی کو ناحق قتل کر دے، اور وہ شخص ہے جو زمانہ جاہلیت کے خون (کے بدلے) کا طلب گار ہے، اور وہ شخص ہے جو اپنی آنکھوں کو نیند میں وہ چیز دکھائے جو انہوں نے نہیں دیکھی (یعنی جھوٹا خواب بیان کرے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3148]
حديث رقم: 3111 سنن الدارقطني
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْجَوَازُ الْمَكِّيُّ ، الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، أَبُو عَمْرٍو الأَوْزَاعِيُّ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبُو هُرَيْرَةَ
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ إِمْلاءً، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْجَوَازُ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَدِمَ عَلَيْنَا فِي الْمَوْسِمِ، سَنَةَ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ وَمِائَةٍ، نَا أَبُو عَمْرٍو الأَوْزَاعِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ قَامَ فِي النَّاسِ خَطِيبًا فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حَبَسَ عَنْ مَكَّةَ الْفِيلَ، وَسَلَّطَ عَلَيْهَا رَسُولَهُ وَالْمُؤْمِنِينَ، وَإِنَّهَا لَمْ تُحَلَّ لأَحَدٍ كَانَ قَبْلِي، وَإِنَّمَا أُحِلَّتْ لِيَ سَاعَةً مِنَ النَّهَارِ، وَإِنَّهَا لا تَحِلُّ لأَحَدٍ بَعْدِي، فَلا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا، وَلا يُخْتَلَى شَجَرُهَا، وَلا تَحِلُّ سَقْطَتُهَا إِلا لِمُنْشِدٍ، وَمَنْ قُتِلَ لَهُ قَتِيلٌ فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ، أَوْ بِأَحَدِ النَّظَرَيْنِ" ، الشَّكُّ مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ" إِمَّا أَنْ يُودِي، وَإِمَّا أَنْ يَقْتُلَ"، فَقَامَ الْعَبَّاسُ، فَقَالَ: إِلا الإِذْخِرَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنَّا نَجْعَلُهُ فِي بُيُوتِنَا وَقُبُورِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِلا الإِذْخِرَ"، فَقَامَ أَبُو شَاهٍ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ، قَالَ: اكْتُبُوا لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اكْتُبُوا لأَبِي شَاهٍ". قَالَ الْوَلِيدُ: قُلْتُ لِلأَوْزَاعِيِّ: مَا قَوْلُهُ: اكْتُبُوا لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: هَذِهِ الْخُطْبَةَ الَّتِي سَمِعَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مکہ فتح کیا، تو آپ لوگوں کے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، آپ نے اللہ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے مکہ میں ہاتھیوں کو داخل نہیں ہونے دیا، لیکن اس نے اپنے رسول اور اہل ایمان کو اس پر تسلط عطا کیا، یہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے بھی حلال نہیں تھا، اور میرے لیے بھی دن کے کسی ایک مخصوص حصے میں حلال قرار دیا گیا، اور میرے بعد یہ کسی کے لیے حلال نہیں ہو گا، یہاں کے شکار کو بھگایا نہیں جائے گا، یہاں کے درخت کو کاٹا نہیں جائے گا، یہاں کی گری ہوئی چیز کو اٹھایا نہیں جائے گا، البتہ اعلان کرنے کے لیے اٹھایا جا سکتا ہے، جس شخص کا کوئی عزیز قتل ہو جائے، اسے دو میں سے ایک بات کا اختیار ہو گا، یا تو اسے دیت ادا کر دی جائے، یا (قصاص کے طور پر قاتل کو) قتل کر دیا جائے۔“ تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! اذخر (نامی گھاس کاٹنے کی اجازت دیجیے)، کیونکہ ہم اسے اپنے گھروں اور قبروں میں استعمال کرتے ہیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اذخر (کاٹنے کی اجازت ہے)۔“ ابوشاہ نامی ایک صاحب جو یمن سے تعلق رکھتے تھے، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ مجھے لکھوا دیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ابوشاہ کو لکھ کر دے دو۔“ ولید نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے امام اوزاعی سے دریافت کیا: (سیدنا ابوشاہ کے) اس جملے سے مراد کیا ہے؟ یہ مجھے لکھوا دیں! تو انہوں نے فرمایا: یعنی وہ خطبہ جو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبانی سنا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3149]
حديث رقم: 3112 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ، أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، الأَوْزَاعِيُّ
ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ . ح وثنا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، قَالا: نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ امام اوزاعی سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3150]
حديث رقم: 3113 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، أَبُو نُعَيْمٍ ، شَيْبَانُ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ خُزَاعَةَ قَتَلُوا رَجُلا مِنْ بَنِي لَيْثٍ عَامَ فَتْحِ مَكَّةَ بِقَتِيلٍ مِنْهُمْ قَتَلُوهُ، فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ فَرَكِبَ رَاحِلَتَهُ فَخَطَبَ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى حَبَسَ عَنْ مَكَّةَ الْفِيلَ وَسَلَّطَ عَلَيْهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُؤْمِنِينَ، أَلا وَإِنَّهَا لَمْ تَحِلُّ لأَحَدٍ قَبْلِي، وَلا تَحِلُّ لأَحَدٍ بَعْدِي، أَلا وَإِنَّهَا أُحِلَّتْ لِيَ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ، أَلا وَإِنَّهَا سَاعَتِي هَذِهِ حَرَامٌ لا يُخْتَلَى خَلاهَا، وَلا يُعْضَدُ شَجَرُهَا، وَلا تُلْتَقَطُ سَاقِطَتُهَا إِلا لِمُنْشِدٍ، فَمَنْ قُتِلَ لَهُ قَتِيلٌ فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ، إِمَّا أَنْ يَقْتُلَ، وَإِمَّا أَنْ يُفَادِيَ أَهْلَ الْقَتِيلِ"، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ، فَقَالَ: اكْتُبُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اكْتُبُوا لأَبِي فُلانٍ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ: إِلا الإِذْخِرَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّا نَجْعَلُهُ فِي بُيُوتِنَا وَقُبُورِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِلا الإِذْخِرَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: خزاعہ قبیلے کے لوگوں نے فتح مکہ کے سال اپنے ایک مقتول کے بدلے میں بنو لیث کے ایک فرد کو قتل کر دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بارے میں بتایا گیا، تو آپ اپنی سواری پر سوار ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ہاتھیوں کو مکہ میں داخل نہیں ہونے دیا، لیکن اس نے اپنے رسول اور اہل ایمان کو اس پر تسلط عطا کیا، یاد رکھنا! یہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں تھا، اور میرے بعد کسی کے لیے حلال نہیں ہو گا، یاد رکھنا! یہ میرے لیے بھی دن کے ایک مخصوص حصے تک حلال ہوا، اب اس وقت یہ حرم ہے، یہاں کے کانٹے کو توڑا نہیں جا سکتا، یہاں کے درخت کو کاٹا نہیں جا سکتا، یہاں کی گری ہوئی چیز کو اٹھایا نہیں جا سکتا، البتہ اعلان کرنے کے لیے اٹھایا جا سکتا ہے، اگر کسی شخص کا کوئی عزیز قتل ہو جائے، تو اسے دو باتوں میں سے ایک کا اختیار ہو گا، یا تو (قاتل کو قصاص میں) قتل کر دیا جائے، یا مقتول کے لواحقین کو دیت ادا کر دی جائے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) یمن سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب آئے اور انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ مجھے لکھوا دیں۔“ تو نبی نے فرمایا: ”ابوفلان کو لکھ کر دے دو۔“ قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ اذخر (کاٹنے کی اجازت دیں)، کیونکہ ہم اسے اپنے گھروں اور قبروں میں استعمال کرتے ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اذخر (کاٹنے کی اجازت ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3151]