☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 403
صفحة 8 من 21
حديث رقم: 3194 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِيُّ ، مُجَاهِدٍ ، وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" فِي الْبِكْرِ يُوجَدُ عَلَى اللُّوطِيَّةِ، قَالَ: يُرْجَمُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ایسے کنوارے شخص کے بارے میں، جو قوم لوط کا سا عمل کرتے ہوئے پکڑا جائے، یہ فرماتے ہیں: ”اسے سنگسار کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3235]
حديث رقم: 3195 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ: يَا مُخَنَّثُ، فَاجْلِدُوهُ عِشْرِينَ سَوْطًا، وَإِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ: يَا يَهُودِيُّ، فَاجْلِدُوهُ عِشْرِينَ، وَمَنْ وَقَعَ عَلَى ذَاتِ مَحْرَمٍ فَاقْتُلُوهُ، وَمَنْ وَقَعَ عَلَى بَهِيمَةٍ فَاقْتُلُوهُ وَاقْتُلُوا الْبَهِيمَةَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سید شهسیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو یہ کہے، ’اے ہیجڑے‘، تو (کہنے والے شخص کو) بیس لاٹھیاں مارو، جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو یہ کہے، ’اے یہودی‘، (تو کہنے والے شخص کو) بیس لاٹھیاں مارو، اور جو شخص کسی محرم عورت کے ساتھ صحبت کر لے، اسے قتل کر دو، جو شخص کسی جانور کے ساتھ بدفعلی کر لے، اس شخص کو قتل کر دو، اور اس جانور کو بھی مار دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3236]
حديث رقم: 3196 سنن الدارقطني
أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ ، الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ ، نَا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ وَقَعَ عَلَى بَهِيمَةٍ فَاقْتُلُوهُ وَاقْتُلُوا الْبَهِيمَةَ مَعَهُ، فَقُلْنَا لابْنِ عَبَّاسٍ: مَا شَأْنُ الْبَهِيمَةِ؟، قَالَ: مَا سَمِعْتُ عَنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا، وَلَكِنْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَرِهَ أَنْ يُؤْكَلَ مِنْ لَحْمِهَا شَيْءٌ، أَوْ يُنْتَفَعُ بِهَا، وَقَدْ عُمِلَ بِهَا ذَلِكَ الْعَمَلُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کسی جانور کے ساتھ بدفعلی کرے، اسے قتل کر دو اور اس کے ساتھ اس جانور کو بھی مار دو۔“ راوی کہتے ہیں: ہم نے سیدنا ابن عباس سے کہا: ”جانور کا کیا قصور ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے یہ الفاظ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے تو نہیں سنے، تاہم میرا خیال ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات کو ناپسند کیا ہے کہ جس جانور کے ساتھ یہ عمل کیا گیا ہو، اس کا گوشت کھایا جائے یا اس سے کوئی نفع حاصل کیا جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3237]
حديث رقم: 3197 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ الطَّيِّبِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ الطَّيِّبِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ امْرَأَةً مِنْ جُهَيْنَةَ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاعْتَرَفَتْ بِالزِّنَا، فَقَالَتْ:" إِنِّي حُبْلَى، فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِيَّهَا، فَقَالَ: أَحْسِنْ إِلَيْهَا، فَإِذَا وَضَعَتْ فَأْتِنِي بِهَا، فَفَعَلَ، فَلَمَّا وَضَعَتْ جَاءَ بِهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: اذْهَبِي فَأَرْضِعِيهِ، فَفَعَلَتْ، ثُمَّ جَاءَتْ فَأَمَرَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشُكَّتْ عَلَيْهَا ثِيَابُهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِرَجْمِهَا فَصَلَّى عَلَيْهَا، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجَمْتَهَا ثُمَّ تُصَلِّي عَلَيْهَا؟، فَقَالَ: لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ قُسِمَتْ بَيْنَ سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ لَوَسِعَتْهُمْ، هَلْ وَجَدْتَ أَفْضَلَ مِنْ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِهَا" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جہینہ قبیلے کی ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے زنا کا اعتراف کیا، اس نے بتایا: ”میں حاملہ ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے سرپرست کو بلایا اور فرمایا: ”اس کا اچھی طرح خیال رکھنا، جب یہ بچے کو جنم دے، تو اسے میرے پاس لے آنا۔“ اس شخص نے ایسا ہی کیا، جب اس عورت نے بچے کو جنم دیا، وہ اس عورت کو لے کر نبی کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (اس عورت) سے فرمایا: ”تم جاؤ اور بچے کو دودھ پلاؤ۔“ اس عورت نے ایسا ہی کیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اس کے جسم پر کپڑوں کو اچھی طرح باندھ دیا گیا، پھر آپ کے حکم کے تحت اسے سنگسار کر دیا گیا، آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ نے پہلے اسے سنگسار کیا، پھر اس کی نماز جنازہ ادا کی؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس عورت نے ایسی توبہ کی ہے، اگر وہ اہل مدینہ میں ستر افراد کے درمیان تقسیم کی جائے، تو ان سب کے لیے کافی ہو گی، کیا تمہیں اس سے زیادہ فضیلت والا شخص کوئی مل سکتا ہے کہ اس نے اپنی جان قربان کر دی؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3238]
حديث رقم: 3198 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، مَالِكُ بْنُ يَحْيَى ، عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، هِشَامٌ ، يَحْيَى ، أَبِي قِلابَةَ ، أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عِمْرَانَ
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا مَالِكُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، نَا هِشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ. قَالَ: فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: تُصَلِّي عَلَيْهَا وَقَدْ زَنَتْ؟.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسی کی مانند نقل کرتے ہیں: تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: ”کیا آپ اس کی نماز جنازہ ادا کریں گے، حالانکہ اس نے زنا کا ارتکاب کیا ہے؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3239]
حديث رقم: 3199 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ أَسْلَمَ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَا فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ اعْتَرَفَ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، حَتَّى شَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَبِكَ جُنُونٌ؟، قَالَ: لا، قَالَ: أَحْصَنْتَ؟، قَالَ: نَعَمْ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرُجِمَ بِالْمُصَلَّى، فَلَمَّا أَذْلَقَتْهُ الْحِجَارَةُ فَرَّ، فَأُدْرِكَ فَرُجِمَ حَتَّى مَاتَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرًا، وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اسلم قبیلے کا ایک فرد نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے زنا کا اعتراف کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا، اس نے پھر اعتراف کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر اس سے اعراض کیا، یہاں تک کہ اس نے چار مرتبہ اپنے بارے میں یہ گواہی دی (کہ وہ زنا کر چکا ہے)، تو نبی نے فرمایا: ”کیا تم مجنون ہو؟“ اس نے عرض کی: ”جی نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم شادی شدہ ہو؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اسے عیدگاہ میں سنگسار کر دیا گیا، جب اسے پتھر لگے، وہ بھاگا، لیکن لوگ اس تک پہنچ گئے اور اسے سنگسار کر دیا گیا، یہاں تک کہ وہ مر گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے بارے میں اچھے الفاظ ذکر کیے، تاہم آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3240]
حديث رقم: 3200 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدٍ الْحِنَّائِيُّ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، الْعَلاءُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدٍ الْحِنَّائِيُّ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَائِذٍ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا الْعَلاءُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَضَى فِي الْعَيْنِ الْعَوْرَاءِ السَّادَّةِ لِمَكَانِهَا، إِذَا طُمِسَتْ، بِثُلُثِ دِيَتِهَا، وَفِي الْيَدِ الشَّلاءِ، إِذَا قُطِعَتْ بِثُلُثِ، دِيَتِهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نابینا شخص کی آنکھ کو اس کی مخصوص جگہ سے نکال دینے کی دیت (جان کی دیت) کا تہائی حصہ، جب کہ شل (مفلوج) ہاتھ والے شخص کے ہاتھ کاٹے جانے کی دیت (جان کی دیت) کا تہائی حصہ مقرر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3241]
حديث رقم: 3201 سنن الدارقطني
عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ الْفَضْلِ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو مُوسَى الْهَرَوِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ ، عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، قَتَادَةَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ الْفَضْلِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو مُوسَى الْهَرَوِيُّ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ ، نَا عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدِّيَةَ مِائَةً مِنَ الإِبِلِ، قَالَ: فَقُوِّمَ كُلُّ بَعِيرٍ بِثَمَانِينَ، وَكَانَتِ الدِّيَةُ ثَمَانِيَةَ آلافٍ، وَجَعَلَ دِيَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ النِّصْفَ مِنْ دِيَةِ الْمُسْلِمِينَ، فَكَانَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَهْدِ أَبِي بَكْرٍ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ غَلَتِ الإِبِلُ فَقَوَّمَهَا عِشْرِينَ وَمِائَةً، فَجَعَلَ الدِّيَةَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا، وَتَرَكَ دِيَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ كَمَا هِيَ، وَجَعَلَ دِيَةَ الْمَجُوسِيِّ ثَمَانَمِائَةٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک سو اونٹوں (کی ادائیگی کو جان کی) دیت مقرر کیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: آپ نے ہر اونٹ کی قیمت اسی درہم مقرر کی، تو دیت کی مجموعی رقم آٹھ ہزار درہم ہوئی، جب کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہل کتاب کی دیت، مسلمان کی دیت کا نصف مقرر کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں یہی رقم رہی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں اونٹ مہنگے ہو گئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی قیمت ایک سو بیس درہم (فی اونٹ) مقرر کی، تو دیت کی رقم بارہ ہزار درہم ہو گئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اہل کتاب کی وہی دیت رہنے دی، جو پہلے تھی، انہوں نے مجوسی کی دیت بھی آٹھ سو درہم مقرر کر دی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3242]
حديث رقم: 3202 سنن الدارقطني
جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، أَبُو أَحْمَدَ ، عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، أَبُو كُرْزٍ ، نَافِعًا ، ابْنِ عُمَرَ
نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، نَا أَبُو أَحْمَدَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، نَا أَبُو كُرْزٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ نَافِعًا ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، ذَكَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّهُ وَدَى ذِمِّيًّا دِيَةَ مُسْلِمٍ" ، أَبُو كُرْزٍ هَذَا مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ نَافِعٍ، غَيْرُهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل فرماتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ذمی کو مسلمان کی دیت جتنی دیت ادا کروائی تھی، اس روایت کا راوی ابوکرز متروک الحدیث ہے، نافع کے حوالے سے اس روایت کو صرف اسی نے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3243]
حديث رقم: 3203 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، زَحْمَوَيْهِ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، ابْنُ شِهَابٍ ، أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، نَا زَحْمَوَيْهِ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، نَا ابْنُ شِهَابٍ ،" أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، كَانَا يَجْعَلانِ دِيَةَ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ إِذَا كَانَا مُعَاهَدَيْنِ دِيَةَ الْحُرِّ الْمُسْلِمِ، وَكَانَ عُثْمَانُ، وَمُعَاوِيَةُ لا يُقِيدَانِ الْمُشْرِكَ مِنَ الْمُسْلِمِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دونوں حضرات نے یہودی عیسائی شخص کی دیت آزاد مسلمان شخص کی دیت جتنی مقرر کی، بشرطیکہ وہ شخص معاہد (یعنی ذمی) ہو، جب کہ سیدنا عثمان غنی اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہما مشرک سے دیت نہیں دلواتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3244]
حديث رقم: 3204 سنن الدارقطني
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْخَيَّاطُ الْمَكِّيُّ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْخَيَّاطُ الْمَكِّيُّ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَضَى بِاثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا فِي الدِّيَةِ" ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ: وَإِنَّمَا قَالَ لَنَا فِيهِ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَرَّةً وَاحِدَةً، وَأَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ كَانَ يَقُولُ: عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیت میں بارہ ہزار درہم کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تھا۔ محمد بن میمون نامی راوی بیان کرتے ہیں: ہمارے استاد نے اسے ایک مرتبہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ہمارے سامنے بیان کیا، تاہم اکثر مرتبہ انہوں نے اس روایت کو عکرمہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے (مرسل) روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3245]
حديث رقم: 3205 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ مَثْنَى ، مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ مَثْنَى ، نَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ رَجُلا قَتَلَ رَجُلا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَتَهُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا، وَذَلِكَ قَوْلُهُ: إِلا أَنْ أَغْنَاهُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ مِنْ فَضْلِهِ سورة التوبة آية 74 بِأَخْذِهِمُ الدِّيَةَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے دوسرے کو قتل کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی دیت بارہ ہزار درہم مقرر کی۔ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”ماسوائے اس صورت کے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول اپنے فضل سے انہیں غنی کر دیں۔“ یعنی وہ لوگ دیت وصول کر کے (غنی ہو جائیں گے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3246]
حديث رقم: 3206 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، حَدَّثَنِي أَبِي، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ:" دِيَةُ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ أَرْبَعَةُ آلافٍ، وَالْمَجُوسِيِّ ثَمَانُمِائَةٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”یہودی اور عیسائی کی دیت چار چار ہزار درہم ہو گی، جب کہ مجوسی کی دیت آٹھ سو درہم ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3247]
حديث رقم: 3207 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، ثَابِتٍ أَبِي الْمِقْدَامِ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عُمَرُ
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، نَا أَبُو مُحَمَّدٍ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ، نَا شَرِيكٌ، عَنْ ثَابِتٍ أَبِي الْمِقْدَامِ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، كِلاهُمَا، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ:" كَانَ عُمَرُ " يَجْعَلُ دِيَةَ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ أَرْبَعَةَ آلافٍ أَرْبَعَةَ آلافٍ، وَالْمَجُوسِيِّ ثَمَانَمِائَةٍ".
الترجمة: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہودی اور عیسائی شخص کی دیت چار چار ہزار درہم اور مجوسی کی دیت آٹھ سو درہم مقرر کی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3248]
حديث رقم: 3208 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ ، مَالِكُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" وُجِدَ فِي قَائِمِ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كِتَابَانِ: إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عُتُوًّا فِي الأَرْضِ، رَجُلٌ ضَرَبَ غَيْرَ ضَارِبِهِ، وَرَجُلٌ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، وَرَجُلٌ تَوَلَّى غَيْرَ أَهْلِ نِعْمَتِهِ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ، فَقَدْ كَفَرَ بِاللَّهِ وَبِرُسُلِهِ، لا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلا عَدْلا، وَفِي الآخَرِ: الْمُؤْمِنُونَ تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ، وَيَسْعَى بِذِمَّتِهِمْ أَدْنَاهُمْ، لا يُقْتَلُ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ، وَلا ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِهِ، وَلا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ" ، مُخْتَصَرٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تلوار کے قبضے میں یہ دو باتیں پائی گئی تھیں: ”زمین میں سب سے زیادہ نافرمان شخص وہ ہے، جو اپنے مارنے والے کے علاوہ کسی دوسرے کو مار دے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) جو اپنے قتل کرنے والے کے علاوہ کسی اور کو قتل کر دے، اور وہ شخص جو اپنے آقا کی بجائے خود کو کسی اور کی طرف منسوب کرے، جو شخص ایسا کرے گا، اس نے گویا اللہ اور اس کے رسول کا انکار کیا، اللہ ایسے شخص کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا۔ (دوسری بات یہ ہے:) اہل ایمان کی جان یکساں حیثیت کی حامل ہے اور ان کے عام فرد کی دی ہوئی پناہ کا احترام کیا جائے گا، کسی مسلمان کو کسی کافر کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا، اور کسی معاہد (ذمی) کو قتل نہیں کیا جائے گا اور دو مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں بنیں گے۔“ (یہ روایت مختصر ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3249]
حديث رقم: 3209 سنن الدارقطني
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، أَبِي مِجْلَزٍ ، عَلِيًّا
نَا نَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ،" أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" نَهَى أَصْحَابَهُ أَنْ يَبْسُطُوا عَلَى الْخَوَارِجِ حَتَّى يُحْدِثُوا حَدَثًا، فَمَرُّوا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ فَأَخَذُوهُ فَانْطَلَقُوا بِهِ، فَمَرُّوا عَلَى تَمْرَةٍ سَاقِطَةٍ مِنْ نَخْلَةٍ فَأَخَذَهَا بَعْضُهُمْ فَأَلْقَاهَا فِي فَمِهِ، فَقَالَ لَهُ بَعْضُهُمْ: تَمْرَةُ مُعَاهَدٍ فِيمَ اسْتَحْلَلْتَهَا؟ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَبَّابٍ: أَفَلا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَنْ هُوَ أَعْظَمُ حُرْمَةً عَلَيْكُمْ مِنْ هَذَا؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَنَا، فَقَتَلُوهُ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَلِيًّا فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ أَنْ أَقِيدُونَا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ، قَالُوا: كَيْفَ نَقِيدُكَ بِهِ وَكُلُّنَا قَتَلَهُ؟، قَالَ: وَكُلُّكُمْ قَتَلَهُ؟، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ أَمَرَ أَنْ يَبْسُطُوا عَلَيْهِمْ، وَقَالَ: وَاللَّهِ لا يُقْتَلُ مِنْكُمْ عَشْرَةٌ، وَلا يَنْفَلِتُ مِنْهُمْ عَشَرَةٌ، قَالُوا: فَقَتَلُوهُمْ، قَالَ: فَقَالَ: اطْلُبُوا مِنْهُمْ ذَا الثُّدَيَّةِ" ، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں کو اس بات سے منع کیا تھا کہ وہ خوارج کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں، ان لوگوں کا گزر عبداللہ بن خباب کے پاس سے ہوا، تو ان لوگوں نے اسے پکڑ لیا، اور اسے لے کر روانہ ہوئے، ان کا گزر ایک کھجور کے پاس سے ہوا، جو درخت سے نیچے گری ہوئی تھی، ان میں سے ایک شخص نے کھجور اٹھا کر منہ میں ڈال لی، تو دوسرے شخص نے اسے کہا: ”تم نے معاہد کی کھجور کھا لی، تم نے کس بنیاد پر اسے حلال قرار دیا؟“ تو عبداللہ بن خباب نے کہا: ”کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں، جو تمہارے لیے اس سے زیادہ قابل احترام ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ تو عبداللہ بن خباب نے کہا: ”میں وہ ہوں۔“ پھر ان لوگوں نے عبداللہ بن خباب کو قتل کر دیا، اس بات کی اطلاع سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ملی، تو انہوں نے لوگوں کو پیغام بھیجا: ”تم ہمیں عبداللہ بن خباب کی دیت ادا کرو۔“ تو انہوں نے جواب دیا: ”ہم اس کی دیت آپ کو کیسے ادا کریں، جب کہ ہم میں سے ہر ایک شخص نے اسے قتل کیا ہے؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تم سب لوگوں نے اسے قتل کیا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ اکبر!“ پھر آپ نے یہ حکم دیا کہ (آپ کے ساتھی) ان لوگوں پر بھرپور حملہ کر دیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! تم میں سے دس افراد بھی شہید نہیں ہوں گے اور ان میں سے دس افراد بھی زندہ نہیں بچیں گے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سب لوگوں کو قتل کروا دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے حکم دیا: ”ان میں ابھرے ہوئے گوشت والے کو تلاش کرو۔“ اس کے بعد راوی نے پورا واقعہ ذکر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3250]
حديث رقم: 3210 سنن الدارقطني
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ ، زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْحِمْيَرِيُّ ، الْحَكَمُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ الْعَدَوِيِّ ، أَبِي الأَحْوَصِ ، أَبِي
نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْحِمْيَرِيُّ ، نَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ الْعَدَوِيِّ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ النَّهْرَوَانِ كُنَّا مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ دُونَ النَّهَرِ، فَجَاءَتِ الْحَرُورِيَّةُ حَتَّى نَزَلُوا مِنْ وَرَائِهِ، قَالَ عَلِيٌّ: لا تُحَرِّكُوهُمْ حَتَّى يُحْدِثُوا حَدَثًا، فَانْطَلَقُوا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ، فَقَالُوا: حَدِّثْنَا حَدِيثًا حَدَّثَكَ بِهِ أَبُوكَ سَمِعَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: حَدَّثَنِي: تَكُونُ فِتْنَةٌ الْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ، وَالْقَائِمُ خَيْرٌ مِنَ السَّاعِي، فَقَدَّمُوهُ إِلَى النَّهَرِ فَذَبَحُوهُ كَمَا تُذْبَحُ الشَّاةُ، فَأُتِيَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأُخْبِرَ، فَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، نَادُوهُمْ أَنْ أَخْرِجُوا إِلَيْنَا قَاتَلَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ، فَقَالُوا: كُلُّنَا قَتَلَهُ، ثَلاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لأَصْحَابِهِ: دُونَكُمُ الْقَوْمُ، فَمَا لَبِثَ أَنْ قَتَلَهُمُ عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ" ، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
ابواحوص بیان کرتے ہیں: جنگ نہروان کے دن ہم لوگ نہر کے ایک طرف سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھے، اسی دوران خارجی آئے اور انہوں نے نہر کے دوسری طرف پڑاؤ کیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم نے انہیں متحرک نہیں کرنا، جب تک وہ خود کوئی غلطی نہ کریں۔“ وہ لوگ عبداللہ بن خباب کے پاس آئے اور بولے: ”آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیں، جو آپ کے والد نے آپ کو سنائی ہو، جو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبانی سنی ہو۔“ تو عبداللہ بن خباب نے بتایا: ”میرے والد نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ’ایسا فتنہ آئے گا، جس میں بیٹھا ہوا شخص کھڑے ہوئے سے بہتر ہو گا اور کھڑا ہوا شخص دوڑنے والے سے بہتر ہو گا۔’“ (راوی بیان کرتے ہیں:) وہ لوگ (یعنی خارجی لوگ) انہیں (یعنی عبداللہ بن خباب کو) دریا کے کنارے لے گئے اور انہیں اس طرح ذبح کر دیا، جس طرح بکری کو ذبح کیا جاتا ہے، اس کی اطلاع سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ملی، تو انہوں نے کہا: ”اللہ اکبر!“ اور فرمایا: ”انہیں بلند آواز میں پکارو، یہ کہو کہ وہ عبداللہ بن خباب کے قاتل کو ہماری طرف بھیج دیں۔“ تو ان لوگوں نے جواب میں تین مرتبہ یہ کہا: ”ہم سب نے انہیں قتل کیا ہے۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: ”اب ان پر حملہ کر دو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے ان لوگوں کو قتل کر دیا، راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد (روایت نقل کرنے والے نے) باقی روایت نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3251]
حديث رقم: 3211 سنن الدارقطني
عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، السَّرِيُّ بْنُ سَهْلٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ ، عُثْمَانُ الْبُرِّيُّ ، جُوَيْبِرٍ ، الضَّحَّاكِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا السَّرِيُّ بْنُ سَهْلٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا عُثْمَانُ الْبُرِّيُّ ، عَنْ جُوَيْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا يُقْتَلُ حُرٌّ بِعَبْدٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”آزاد شخص کو کسی غلام کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3252]
حديث رقم: 3212 سنن الدارقطني
ابْنُ الْجُنَيْدِ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ ، عَلِيٌّ ، وَابْنُ مَسْعُودٍ
نَا نَا ابْنُ الْجُنَيْدِ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ ، نَا لَيْثٌ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ ، وَابْنُ مَسْعُودٍ : إِذَا قَتَلَ الْحُرُّ الْعَبْدَ مُتَعَمِّدًا فَهُوَ قَوَدُهُ" ، لا تَقُومُ بِهِ حَجَّةٌ، لأَنَّهُ مُرْسَلٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں: ”جب کوئی آزاد شخص کسی غلام کو قتل عمد کے طور پر قتل کر دے، تو اس (صورت میں قصاص نہیں لیا جائے گا) بلکہ دیت ادا کی جائے گی۔“ (امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں:) اس روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ مرسل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3253]
حديث رقم: 3213 سنن الدارقطني
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو السَّائِبِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، وَكِيعٌ ، إِسْرَائِيلَ ، جَابِرٍ ، عَامِرٍ ، عَلِيٌّ
نا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو السَّائِبِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ :" مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لا يُقْتَلَ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ، وَمِنَ السُّنَّةِ أَنْ لا يُقْتَلَ حُرٌّ بِعَبْدٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”سنت (کا حکم) یہ ہے: کسی کافر کے بدلے میں مسلمان کو قتل نہ کیا جائے، سنت (کا حکم) یہ ہے: کسی غلام کے بدلے میں آزاد شخص کو قتل نہ کیا جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3254]