☽ 10 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← حدود کا بیان← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 403
Page 4 of 21
Hadith No.: 3114 Sunan Daraqutni
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، أَبِي ، حَجَّاجٍ ، قَتَادَةَ ، مُسْلِمٍ الأَجْرَدِ ، مَالِكٍ الأَشْتَرِ ، عَلِيًّا
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، نَا أَبِي ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُسْلِمٍ الأَجْرَدِ ، عَنْ مَالِكٍ الأَشْتَرِ ، قَالَ: أَتَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ،" إِنَّا إِذَا خَرَجْنَا مِنْ عِنْدَكِ سَمِعْنَا أَشْيَاءَ فَهَلْ عَهِدَ إِلَيْكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا سِوَى الْقُرْآنِ؟، قَالَ: لا، إِلا مَا فِي هَذِهِ الصَّحِيفَةِ فِي عِلاقَةِ سَيْفِي، فَدَعَا الْجَارِيَةَ فَجَاءَتْ بِهَا، فَقَالَ: إِنَّ إِبْرَاهِيمَ حَرَّمَ مَكَّةَ، وَإِنِّي أُحَرِّمُ الْمَدِينَةَ فَهِيَ حَرَامٌ مَا بَيْنَ حَرَّتَيْهَا، أَنْ لا يُعْضَدَ شَوْكُهَا، وَلا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا، فَمَنْ أَحْدَثَ حَدَثًا أَوْ آوَى مُحْدِثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، وَالْمُؤْمِنُونَ يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ، تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ، وَيَسْعَى بِذِمَّتِهِمْ أَدْنَاهُمْ، لا يُقْتَلُ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ، وَلا ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِهِ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
مالک اشتر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے کہا: ”اے امیر المؤمنین! جب ہم آپ کے پاس سے اٹھ کر گئے، تو ہم نے کچھ باتیں سنی ہیں، کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قرآن کے علاوہ کوئی اور چیز بطور خاص آپ کو دی؟“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نہیں، صرف یہ صحیفہ ہے جو میری تلوار کے دستے میں ہے۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کنیز کو بلایا، تو وہ اس صحیفے کو لے کر آئی (اس میں یہ تحریر تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے): ”بیشک سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا، اور میں مدینہ کو حرم قرار دیتا ہوں، دونوں طرف کی سنگلاخ زمین کے درمیان موجود (مدینہ منورہ) حرم ہے، یہاں کے کانٹے کو توڑا نہیں جا سکتا، یہاں کے شکار کو بھگایا نہیں جا سکتا، جو شخص یہاں کوئی بدعت ایجاد کرے یا کسی بدعتی کو پناہ دے، تو اس پر اللہ، اس کے فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو گی، دوسروں کے مقابلے میں تمام اہل ایمان ایک ہاتھ کی مانند ہیں، ان کے خون یکساں اہمیت کے حامل ہیں، ان کے کسی عام فرد کی دی ہوئی پناہ کو تسلیم کیا جائے گا، اور کسی مسلمان کو کسی کافر کے بدلے میں قتل نہیں کیا جا سکتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3152]
Hadith No.: 3115 Sunan Daraqutni
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، زَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّائِغُ ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، مُوسَى بْنُ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ اللَّخْمِيُّ ، أَبِي
نَا نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، نَا زَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّائِغُ ، نَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نَا مُوسَى بْنُ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ اللَّخْمِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، يَقُولُ: إِنَّ أَعْمَى كَانَ يَنْشُدُ فِي الْمَوْسِمِ فِي خِلافَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَهُوَ يَقُولُ: أَيُّهَا النَّاسُ لَقِيتُ مُنْكَرَا هَلْ يَعْقِلُ الأَعْمَى الصَّحِيحَ الْمُبْصِرَا خَرَّا مَعًا كِلاهُمَا تَكَسَّرَا وَذَلِكَ أَنَّ الأَعْمَى كَانَ يَقُودُهُ بَصِيرٌ فَوَقَعَا فِي بِئْرٍ، فَوَقَعَ الأَعْمَى عَلَى الْبَصِيرِ فَمَاتَ الْبَصِيرُ، فَقَضَى عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِعَقْلِ الْبَصِيرِ عَلَى الأَعْمَى" .
Translation: محمد محی الدین .
موسیٰ بن علی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو سنا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں حج کے موقع پر ایک شخص بلند آواز میں (یہ اشعار پڑھ رہا تھا): ”اے لوگو! ایک غلط صورت حال میرے سامنے آئی ہے، کیا ایک اندھا شخص ایک صحیح دیکھنے والے شخص کی دیت ادا کرے گا، جب کہ وہ دونوں ایک ساتھ گرے تھے اور دونوں زخمی ہوئے تھے۔“ اس کی صورت یوں ہوئی کہ ایک بینا شخص اس اندھے کو ساتھ لے کر جا رہا تھا، وہ دونوں ایک کنویں میں گر گئے، تو وہ نابینا شخص اس بینا شخص کے اوپر گرا، جس کے نتیجے میں وہ بینا شخص فوت ہو گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ دیا: وہ نابینا اس بینا شخص کی دیت ادا کرے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3154]
Hadith No.: 3116 Sunan Daraqutni
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، أَبُو عَلِيٍّ أَحْمَدُ بْنُ الْحَكَمِ ، مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الْيَقْطِينِيُّ ، عُمَرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ ، هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَبَّادُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَبِي حَازِمٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ . ح وَنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ أَحْمَدُ بْنُ الْحَكَمِ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الْيَقْطِينِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا عَبَّادُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ رَجُلا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّهُ زُنِيَ بِفُلانَةَ، امْرَأَةٌ سَمَّاهَا، فَبَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَرْأَةِ فَسَأَلَهَا، فَأَنْكَرَتْ فَرَجَمَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَرْكَهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! اس نے فلاں عورت کے ساتھ زنا کا ارتکاب کیا ہے۔“ اس نے اس خاتون کا نام بھی لیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس خاتون کے پاس آدمی بھیجا، جس نے اس سے (اس الزام کے) بارے میں دریافت کیا، اس خاتون نے انکار کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس مرد کو سنگسار کروا دیا اور اس خاتون کو ترک کر دیا (یعنی اسے سزا نہیں دی)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3155]
Hadith No.: 3117 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عُمَرَ ، فُلَيْحٍ ، أَبِي حَازِمٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
نَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ فُلَيْحٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ،" أَنَّ وَلِيدَةً فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَمَلَتْ مِنَ الزِّنَا، فَسُئِلَتْ مَنْ أَحْبَلَكِ؟، قَالَتْ: أَحْبَلَنِي الْمُقْعَدُ، فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ فَاعْتَرَفَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ لَضَعِيفٌ عَنِ الْجَلْدِ، فَأَمَرَ بِمِائَةِ عُثْكُولٍ فَضَرَبَهُ بِهَا ضَرْبَةً وَاحِدَةً" ، كَذَا قَالَ، وَالصَّوَابُ عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک لڑکی زنا کے نتیجے میں حاملہ ہو گئی، اس سے پوچھا گیا: ”تمہیں کس نے حاملہ کیا ہے؟“ اس نے بتایا: مجھے المقعد (نامی صاحب) نے حاملہ کیا ہے۔ ان صاحب سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کوڑے برداشت نہیں کر سکے گا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت 100 ٹہنیاں لے کر ان کے ذریعے اس شخص کو ایک ہی ضرب لگائی گئی۔ راوی نے اسی طرح بیان کیا ہے، لیکن درست یہ ہے کہ یہ ابوحازم کے حوالے سے، سیدنا ابوامامہ بن سہل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3156]
Hadith No.: 3118 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، دَاوُدُ بْنُ مِهْرَانَ ، سُفْيَانُ ، أَبِي الزِّنَادِ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، نَا دَاوُدُ بْنُ مِهْرَانَ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ:" كَانَ مَقْعَدٌ عِنْدَ جِدَارِ أُمِّ سَعْدٍ، فَفَجَّرَ بِامْرَأَةٍ، فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ فَاعْتَرَفَ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُضْرَبَ بِأَثْكَالِ النَّخْلِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ بن سہل رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: مقعد نامی صاحب، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے گھر کے پاس رہتے تھے، انہوں نے ایک خاتون کے ساتھ زنا کیا، جب ان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت، انہیں کھجور کی شاخیں ماری گئیں۔ امام دار قطنی فرماتے ہیں: (اس روایت میں لفظ اکثال استعمال ہوا ہے)، لیکن درست لفظ اثکال (یعنی کھجور کی شاخیں) ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3157]
Hadith No.: 3119 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ السُّيُوطِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ ، عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، سُفْيَانُ ، أَبِي الزِّنَادِ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، أَبِي سَعِيدٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ السُّيُوطِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ،" أَنَّ مَقْعَدًا أُحَيْنَ، فَذُكِرَ مِنْهُ زَمَاتَةً كَانَ عِنْدَ جِدَارِ أُمِّ سَعْدٍ فَفَجَرَ بِامْرَأَةٍ حَمَلَتْ، فَسُئِلَتْ فَقَالَتْ: هُوَ مِنْهُ فَاعْتَرَفَ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُجْلَدَ بِأَثْكَالِ النَّخْلِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: مقعد نامی صاحب کا پیٹ کچھ بڑھا ہوا تھا، وہ ام سعد کے گھر کے پاس رہتے تھے، ایک لڑکی حاملہ ہو گئی، اس سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو اس نے بتایا وہ ان (مقعد نامی صاحب) سے حاملہ ہوئی ہے، ان صاحب نے بھی اعتراف کر لیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہیں کھجوروں کی شاخوں کے ذریعے سزا دی گئی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3158]
Hadith No.: 3120 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحُنَيْنِيُّ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، أَبِيهِ ، أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، أَبِيهِ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحُنَيْنِيُّ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، نَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" حَمَلَتْ أَمَةٌ فِي بَنِي سَاعِدَةَ مِنَ الزِّنَا، فَلَمَّا وَضَعَتْ قِيلَ لَهَا مِمَّنْ وَلَدُكِ؟، قَالَتْ: مِنْ فُلانٍ، إِنْسَانٌ نَضْوٌ مَمْسُوحٌ كَأَنَّهُ خَرْشَاءُ مِنْ ضَعْفِهِ، فَسُئِلَ الْمَقْعَدُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: صَدَقَتْ هُوَ مِنِّي، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا قَالَ، وَأُخْبِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَيْئَةِ الرَّجُلِ وَأَنَّهُ لا مَضْرِبَ فِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خُذُوا لَهُ عُثْكُولا، يَعْنِي عَذْقًا فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ، فَاضْرِبُوهُ بِهِ ضَرْبَةً وَاحِدَةً" ، فَفَعَلُوا.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ بن سہل رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: بنو ساعدہ کی ایک کنیز زنا کے نتیجے میں حاملہ ہو گئی، جب اس نے بچے کو جنم دے دیا، تو اس سے پوچھا گیا: ”تمہارا بچہ کس کی اولاد ہے؟“ اس نے جواب دیا: فلاں کی۔ وہ (ملزم) ایک نحیف اور کمزور شخص تھا، کمزوری کی وجہ سے اس کی جلد سانپ کی طرح تھی، اس سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو وہ بولا: ”اس نے سچ کہا ہے، وہ بچہ میری اولاد ہے۔“ یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس کی حالت کے بارے میں بتایا گیا کہ اسے مارا نہیں جا سکتا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کے لیے شاخیں لو، جس میں سو ٹہنیاں ہوں اور وہ ایک مرتبہ اسے مار دو۔“ تو لوگوں نے ایسا ہی کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3159]
Hadith No.: 3121 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَارِسْتَانِيُّ ، يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَارِسْتَانِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، نَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ حُبْلَى مِنَ الزِّنَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، فَدَعَا وَلِيَّهَا، فَقَالَ: أَحْسِنْ إِلَيْهَا، فَإِذَا وَضَعَتْ مَا فِي بَطْنِهَا فَأْتِنِي، فَفَعَلَ، فَأَمَرَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشُدَّتْ أَوْ شُكَّتْ ثِيَابُهَا عَلَيْهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَرُجِمَتْ، ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا، فَقِيلَ لَهُ: رَجَمْتَهَا ثُمَّ تُصَلِّي عَلَيْهَا؟، فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ تَابَهَا سَبْعُونَ مُذْنِبًا لَوَسِعَتْهُمْ، وَهَلْ وَجَدْتَ أَفْضَلَ مِنْ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِهَا!" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی جو زنا کے نتیجے میں حاملہ ہو گئی تھی، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں نے قابل حد جرم کا ارتکاب کیا ہے، آپ مجھ پر حد قائم کریں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے سرپرست کو بلایا اور ہدایت کی: ”تم اس کا خیال رکھو، جب یہ بچے کو جنم دے، تو اسے میرے پاس لے آنا۔“ اس شخص نے ایسا ہی کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اس کے جسم پر لباس کو اچھی طرح باندھ دیا گیا، پھر اسے سنگسار کر دیا گیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی، تو آپ کی خدمت میں عرض کی گئی: ”پہلے آپ نے اسے سنگسار کر دیا اور پھر اس کی نماز جنازہ بھی ادا کر لی ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اس عورت نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر 70 گناہ گار توبہ کرتے، تو ان کے لیے کافی ہوتی، کیا تمہیں اس سے افضل کوئی شخص مل سکتا ہے؟ جو اپنے آپ کو (اللہ کے حکم کی فرمانبرداری میں) قربان کر دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3160]
Hadith No.: 3122 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ ، يَحْيَى ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، هِشَامٌ
نَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا يَحْيَى ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، نَا هِشَامٌ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: رَجَمْتَهَا، وَقَالَ:" لَوْ تَابَهَا أَهْلُ الْمَدِينَةِ لَوَسِعَتْهُمْ، هَلْ وَجَدْتَ أَفْضَلَ مِنْ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِهَا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ!" ،.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: ”آپ نے اسے سنگسار کر دیا، (اور اب نماز جنازہ بھی ادا کر لی)؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مدینہ کے تمام افراد یہ توبہ کرتے، تو یہ ان سب کے لیے کافی ہوتی، کیا تمہیں اس سے افضل کوئی شخص مل سکتا ہے، جو اللہ کے لیے اپنی جان دے دے؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3161]
Hadith No.: 3123 Sunan Daraqutni
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، هَارُونُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْخَزَّازُ ، عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبُو قِلابَةَ ، أَبُو الْمُهَلَّبِ ، عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا هَارُونُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْخَزَّازُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو قِلابَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو الْمُهَلَّبِ ، أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ ، حَدَّثَهُمْ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنْ جُهَيْنَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جہینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3162]
Hadith No.: 3124 Sunan Daraqutni
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِسَارِقٍ سَرَقَ شَمْلَةً، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّ هَذَا قَدْ سَرَقَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اذْهَبُوا بِهِ فَاقْطَعُوهُ، ثُمَّ احْسِمُوهُ، ثُمَّ ائْتُونِي بِهِ، فَقُطِعَ فَأُتِيَ بِهِ، فَقَالَ: تُبْ إِلَى اللَّهِ، فَقَالَ: قَدْ تُبْتُ إِلَى اللَّهِ، قَالَ: تَابَ اللَّهُ عَلَيْكَ" ، وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ، مُرْسَلا.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک چور کو لایا گیا، جس نے چادر چوری کی تھی، لوگوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! اس نے چوری کی ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا واقعی اس نے چوری کی ہے؟“ چور نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! جی ہاں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ اور اس کا ہاتھ کاٹ دو، پھر اسے داغ لگاؤ (تاکہ خون بہنا بند ہو جائے)، پھر اسے میرے پاس لاؤ۔“ اس چور کا ہاتھ کاٹ دیا گیا اور اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرو۔“ وہ بولا: ”میں اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے تمہاری توبہ قبول کی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3163]
Hadith No.: 3125 Sunan Daraqutni
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، سُفْيَانَ ، يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ
نَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَارِقٍ قَدْ سَرَقَ شَمْلَةً، فَقَالَ:" أَسَرَقْتَ مَا إِخَالُهُ سَرَقَ، قَالَ: بَلَى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اقْطَعُوهُ ثُمَّ احْسِمُوهُ، فَقَطَعُوهُ ثُمَّ حَسَمُوهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تُبْ، فَقَالَ: تُبْتُ إِلَى اللَّهِ، قَالَ: اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
محمد بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک چور کو لایا گیا، جس نے چادر چوری کی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے واقعی چوری کی ہے؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا ہاتھ کاٹ دو، پھر اسے داغ لگاؤ۔“ لوگوں نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا، پھر اسے داغ لگایا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تم توبہ کرو۔“ وہ بولا: ”میں اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! اس کی توبہ قبول کر لے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3164]
Hadith No.: 3126 Sunan Daraqutni
إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، جُمْهُورُ بْنُ مَنْصُورٍ ، سَيْفُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، نَا جُمْهُورُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا سَيْفُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
محمد بن عبدالرحمن نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3165]
Hadith No.: 3127 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، يَعِيشُ بْنُ الْجَهْمِ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمَّانِيُّ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَلِيٍّ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا يَعِيشُ بْنُ الْجَهْمِ ، نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمَّانِيُّ ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" إِذَا سَرَقَ السَّارِقُ قُطِعَتْ يَدُهُ الْيُمْنَى، فَإِنْ عَادَ قُطِعَتْ رِجْلُهُ الْيُسْرَى، فَإِنْ عَادَ ضَمِنَتْهُ السِّجْنُ حَتَّى يُحَدِّثَ خَيْرًا، إِنِّي أَسْتَحْيِي مِنَ اللَّهِ أَنْ أَدَعَهُ لَيْسَ لَهُ يَدٌ يَأْكُلُ بِهَا وَيَسْتَنْجِي بِهَا، وَرَجُلٌ يَمْشِي عَلَيْهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: جب کوئی شخص چوری کرے، تو اس کا دایاں ہاتھ کاٹ دیا جائے، اگر وہ دوبارہ چوری کرے، تو اس کا بایاں پاؤں کاٹ دیا جائے، اگر وہ پھر چوری کرے، تو میں اسے قید کر دوں گا، اور اس وقت تک قید رکھوں گا، جب تک وہ ٹھیک نہیں ہو جاتا، مجھے اس بات سے اللہ سے حیا آتی ہے کہ میں اس (چور) کو ایسی حالت میں کر دوں کہ اس کا کوئی ہاتھ بھی نہ ہو، جس کے ذریعے وہ کچھ کھا سکے یا استنجا کر سکے، یا اس کا کوئی پاؤں نہ ہو، جس کے ذریعے وہ چل سکے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3166]
Hadith No.: 3128 Sunan Daraqutni
أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، مَيْسَرَةَ ، عَلِيٌّ
نَا نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَنَّاطِ، نَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، نَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ مَيْسَرَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَأُمُّهُ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَتْ:" إِنَّ ابْنِي هَذَا قَتَلَ زَوْجِي، فَقَالَ الابْنُ: إِنَّ عَبْدِي وَقَعَ عَلَى أُمِّي، فَقَالَ عَلِيٌّ : خِبْتُمَا وَخَسِرْتُمَا، إِنْ تَكُونِي صَادِقَةً يُقْتَلُ ابْنُكِ، وَإِنْ يَكُنِ ابْنُكِ صَادِقًا نَرْجُمُكِ، ثُمَّ قَامَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لِلصَّلاةِ، فَقَالَ الْغُلامُ لأُمِّهِ: مَا تَنْظُرِينَ أَنْ يَقْتُلَنِي أَوْ يَرْجُمَكِ؟ فَانْصَرَفَا، فَلَمَّا صَلَّى سَأَلَ عَنْهُمَا فَقِيلَ: انْطَلَقَا" .
Translation: محمد محی الدین .
میسرہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص اور اس کی والدہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ عورت بولی: ”میرے اس بیٹے نے میرے شوہر کو قتل کر دیا ہے۔“ تو بیٹا بولا: ”(مقتول) میرا غلام تھا، جس نے میری ماں کے ساتھ زنا کیا۔“ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم دونوں رسوا ہوئے اور خسارے کا شکار ہو گئے، (اے عورت!) اگر تم سچی ہو، تو تمہارے بیٹے کو قتل کر دیا جائے گا، اور اگر تمہارا بیٹا سچا ہے، تو ہم تمہیں سنگسار کر دیں گے۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نماز پڑھنے کے لیے تشریف لے گئے، تو اس لڑکے نے اپنی والدہ سے کہا: ”آپ کا کیا خیال ہے، یہ مجھے قتل کروا دیں گے یا آپ کو سنگسار کروا دیں؟“ راوی کہتے ہیں: پھر وہ دونوں چلے گئے، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو انہوں نے ان دونوں کے بارے میں دریافت کیا، تو بتایا: وہ دونوں جا چکے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3167]
Hadith No.: 3129 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِي ، الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، وَبِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، يَعْقُوبَ بْنِ أَوْسٍ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِي ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، وَبِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، قَالا: نَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ بِشْرٌ: وَهُوَ الَّذِي كَانَ يَقُولُ مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَاب النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" لَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ، قَالَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ، صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ، أَلا إِنَّ كُلَّ مَأْثُرَةٍ تُعَدُّ وَتُدْعَى وَدَمٍ وَمَالٍ تَحْتَ قَدَمَيَّ هَاتَيْنِ، غَيْرَ سِدَانَةِ الْبَيْتِ وَسِقَايَةِ الْحَاجِّ، أَلا وَإِنَّ فِي قَتِيلِ خَطَأِ الْعَمْدِ، قَتِيلِ السَّوْطِ، وَالْعَصَا مِائَةً مِنَ الإِبِلِ، مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلادُهَا" ،.
Translation: محمد محی الدین .
عقبہ بن اوس ایک صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے، تو آپ نے یہ فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اس نے اپنے وعدے کو سچ ثابت کیا، اسی نے اپنے بندے کی مدد کی، اسی نے (دشمنوں کے) لشکروں کو پسپا کیا، یاد رکھنا! ہر وہ چیز جو (معاشرے میں) بڑائی اور فضیلت سمجھی جاتی ہو اور شمار کی جاتی ہو، (زمانہ جاہلیت کا ہر) خون (کا بدلہ) اور مال (یعنی ادائیگی) وہ سب میرے ان دونوں قدموں کے نیچے ہے (یعنی میں اسے کالعدم سمجھتا ہوں)، ماسوائے بیت اللہ کی خدمت کے اور حاجیوں کو پانی پلانے کی خدمت کے (کیونکہ یہ فضیلت کا معیار ہوں گی)، یاد رکھنا! قتل خطاء شبہ عمدیہ ہے کہ لاٹھی یا عصا کے ذریعے کسی کو مارا گیا ہو، اس کی دیت سو اونٹ ہیں، جن میں سے چالیس حاملہ اونٹنیاں ہوں گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3168]
Hadith No.: 3130 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، شُعْبَةُ ، أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ فِي أَسْنَانِ الإِبِلِ، وَلَمْ يَذْكُرْ غَيْرَ ذَلِكَ. كَذَا رَوَاهُ أَيُّوبُ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ، لَمْ يَذْكُرْ يَعْقُوبَ بْنَ أَوْسٍ، وَأَسْنَدَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو. وَرَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ. كَذَلِكَ رَوَاهُ عَنْهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ، وَمَعْمَرٌ، وَخَالَفَهُمَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، فَرَوَاهُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ يَعْقُوبَ السَّدُوسِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَمْ يَذْكُرِ الْقَاسِمَ بْنَ رَبِيعَةَ، وَأَسْنَدَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَرَوَاهُ حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3169]
Hadith No.: 3131 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَبُو سَلَمَةَ ، وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو سَلَمَةَ ، نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" لَمَّا فَتَحَ مَكَّةَ، قَالَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ، صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ، أَلا إِنَّ كُلَّ مَأْثُرَةٍ كَانَتْ تُعَدُّ أَوْ تُدْعَى تَحْتَ قَدَمَيَّ هَاتَيْنِ، إِلا السِّدَانَةَ وَالسِّقَايَةَ، أَلا وَإِنَّ قَتِيلَ الْخَطَأِ شِبْهِ الْعَمْدِ، قَتِيلَ السَّوْطِ وَالْعَصَا دِيَةٌ مُغَلَّظَةٌ، مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلادُهَا" ، يَعْنِي مِائَةً مِنَ الإِبِلِ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اس نے اپنے وعدے کو سچ ثابت کیا، اس نے اپنے بندے کی مدد کی، اسی نے (دشمنوں کے) لشکروں کو پسپا کیا، یاد رکھنا! ہر وہ چیز جو (معاشرے میں) بڑائی (اور فضیلت) سمجھی جاتی ہو اور شمار کی جاتی ہو، (زمانہ جاہلیت کا ہر) خون (کا بدلہ) اور مال (یعنی ادائیگی) وہ سب میرے ان دونوں قدموں کے نیچے ہے (یعنی میں اسے کالعدم قرار دیتا ہوں)، ماسوائے بیت اللہ کی خدمت اور حاجیوں کو پانی پلانے کی خدمت کے (کیونکہ یہ فضیلت کا معیار ہوں گے)، یاد رکھنا! قتل خطاء شبہ عمدیہ ہے کہ لاٹھی یا عصا کے ذریعے (کسی کو مارا گیا ہو)، اس کی دیت مغلظہ ہے، جن میں سے چالیس حاملہ اونٹنیاں ہوں گی۔“ (راوی کہتے ہیں:) یعنی اس کی دیت سو اونٹ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3170]
Hadith No.: 3132 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ ، إِسْحَاقُ بْنُ زُرَيْقٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، الثَّوْرِيِّ ، خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عُقْبَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، الثَّوْرِيِّ ، خَالِدٍ ، الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ ، رَجُلٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ نَا إِسْحَاقُ بْنُ زُرَيْقٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ ، وَنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَقَالَ ابْنُ السُّكَيْنِ:" أَلا إِنَّ قَتِيلَ خَطَأِ الْعَمْدِ، قَتِيلَ السَّوْطِ وَالْعَصَا" نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عقبہ بن اوس ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ تشریف لائے (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث بیان کی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3171]
Hadith No.: 3133 Sunan Daraqutni
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى دَرَجِ الْكَعْبَةِ يَوْمَ الْفَتْحِ، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَنَا وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ، أَلا إِنَّ قَتِيلَ الْعَمْدِ الْخَطَأِ بِالسَّوْطِ، أَوِ الْعَصَا مِائَةٌ مِنَ الإِبِلِ مُغَلَّظَةٌ، مِنْهَا أَرْبَعُونَ خَلِفَةً فِي بُطُونِهَا أَوْلادُهَا، أَلا إِنَّ كُلَّ مَأْثُرَةٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَدَمٍ، وَمَالٍ تَحْتَ قَدَمَيَّ هَاتَيْنِ، إِلا مَا كَانَ مِنْ سِدَانَةِ الْبَيْتِ، أَوْ سِقَايَةِ الْحَاجِّ، فَإِنِّي أَمْضَيْتُهَا لأَهْلِهَا كَمَا كَانَتْ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خانہ کعبہ (میں داخل ہوئے)، سیڑھی پر کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لیے مخصوص ہے، جس نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے، اپنے بندوں کی مدد کی، اسی نے (کفار کے) لشکروں کو پسپا کیا، یاد رکھنا! قتل خطاء کا مقتول وہ ہے، جسے لاٹھی یا عصا کے ذریعے مارا گیا ہو، اس کی دیت مغلظہ یعنی سو اونٹ ہو گی، جس میں چالیس اونٹنیاں حاملہ ہوں گی، زمانہ جاہلیت کی ہر ترجیحی وجہ، (زمانہ جاہلیت کا ہر) خون کا بدلہ اور مال کی ادائیگی میرے ان دونوں قدموں کے نیچے ہے (یعنی میں انہیں کالعدم قرار دیتا ہوں)، ماسوائے (دو چیزوں کے) خانہ کعبہ کی خدمت اور حاجیوں کو پانی پلانے کی خدمت، میں انہیں متعلقہ لوگوں کے لیے برقرار رکھتا ہوں، جیسے یہ پہلے (زمانہ جاہلیت میں) تھیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3172]