☽ 9 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 403
صفحة 13 من 21
حديث رقم: 3294 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الطَّبَرِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَعِيدٍ الْكِسَائِيُّ ، عُمَرُ بْنُ هَارُونَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، وَالأَوْزَاعِيِّ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الطَّبَرِيُّ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَعِيدٍ الْكِسَائِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، وَالأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" أَرْبَعٌ لَيْسَ بَيْنَهُنَّ وَبَيْنَ أَزْوَاجِهِنَّ لِعَانٌ: الْيَهُودِيَّةُ تَحْتَ الْمُسْلِمِ، وَالنَّصْرَانِيَّةُ تَحْتَ الْمُسْلِمِ، وَالْحُرَّةُ تَحْتَ الْعَبْدِ، وَالأَمَةُ تَحْتَ الْحُرِّ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اور ان کے اپنے قول کے طور پر نقل کیا ہے، انہوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا)۔ ایک اور سند کے ہمراہ یہ منقول ہے: سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”چار طرح کی خواتین اور ان کے شوہروں کے درمیان لعان نہیں ہو گا: وہ یہودی عورت جو کسی مسلمان کی بیوی ہو، وہ عیسائی عورت جو کسی مسلمان کی بیوی ہو، وہ آزاد عورت جو کسی غلام کی بیوی ہو، اور وہ کنیز جو کسی آزاد شخص کی بیوی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3340]
حديث رقم: 3295 سنن الدارقطني
الرَّهَاوِيُّ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي فَرْوَةَ ، أَبِي ، عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ ، حَمَّادُ بْنُ عَمْرٍو ، زَيْدِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا الرَّهَاوِيُّ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي فَرْوَةَ ، نَا أَبِي ، نَا عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ عَتَّابَ بْنَ أَسَدٍ، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ. حَمَّادُ بْنُ عَمْرٍو، وَعَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ، وَزَيْدُ بْنُ رُفَيْعٍ ضُعَفَاءُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عتاب بن اسید کو بھیجا (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے)۔ اس روایت کے راوی حماد بن عمرو، عمار بن مطر اور زید بن رفیع ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3341]
حديث رقم: 3296 سنن الدارقطني
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، سَعْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، أَبِيهِ ، قَبِيصَةَ بْنَ ذُؤَيْبٍ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
نَا نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا سَعْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، نَا قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمِ بْنِ شِهَابٍ، يَزْعُمُ أَنَّ قَبِيصَةَ بْنَ ذُؤَيْبٍ ، كَانَ يُحَدِّثُ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّهُ جَلَدَ رَجُلا مِائَةَ جَلْدَةٍ وَقَعَ عَلَى وَلِيدَةٍ لَهُ، وَلَمْ يُطَلِّقْهَا الْعَبْدُ، كَانَتْ تَحْتَ الْعَبْدِ، وَقَضَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فِي رَجُلٍ أَنْكَرَ وَلَدًا مِنَ امْرَأَةٍ وَهُوَ فِي بَطْنِهَا، ثُمَّ اعْتَرَفَ بِهِ وَهُوَ فِي بَطْنِهَا، حَتَّى إِذَا وُلِدَ أَنْكَرَهُ، فَأَمَرَ بِهِ عُمَرُ فَجُلِدَ ثَمَانِينَ جَلْدَةً لِفِرْيَتِهِ عَلَيْهَا، ثُمَّ أَلْحَقَ بِهِ وَلَدَهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
قبیصہ بن ذوہیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو سو کوڑے لگوائے، جس نے اپنی ایک ایسی کنیز کے ساتھ صحبت کی تھی، جو ایک غلام کی بیوی تھی، اور اس غلام نے اسے طلاق نہیں دی تھی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک ایسے شخص کے بارے میں فیصلہ دیا تھا، جس نے ایک عورت کے بچے (کا اپنی اولاد ہونے) کا پہلے انکار کیا، وہ بچہ اس وقت اس عورت کے پیٹ میں تھا، پھر اعتراف بھی کر لیا، وہ بچہ اس وقت بھی اس عورت کے پیٹ میں تھا، جب وہ بچہ پیدا ہوا، تو اس شخص نے پھر اس کا انکار کر دیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے حکم دیا کہ اس نے عورت پر جو الزام لگایا ہے، اس کی سزا میں (حد قذف کے طور پر) اسے اسی کوڑے لگائے جائیں اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس بچے کا نسب اس عورت کے ساتھ لاحق کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3342]
حديث رقم: 3297 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِي حُصَيْنٍ ، عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ :" لا أَجِدُ أَحَدًا يُصِيبُ حَدًّا فَأُقِيمُهُ عَلَيْهِ فَيَمُوتُ فَأَرَى أَنِّي أَدِيهِ، إِلا صَاحِبَ الْخَمْرِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُسِنَّ فِيهِ شَيْئًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص قابل حد جرم کا ارتکاب کرے اور میں اس پر حد جاری کروں اور اس وجہ سے وہ مر جائے، تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ مجھے اس کی دیت ادا کرنی ہو گی، سوائے اس شخص کے جس پر شراب پینے کی حد جاری ہوئی ہو، کیونکہ اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کچھ بھی (باقاعدہ) مقرر نہیں کی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3343]
حديث رقم: 3298 سنن الدارقطني
يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلافُ ، سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، يَحْيَى بْنُ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، ثَوْرُ بْنُ زَيْدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلافُ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنِي ثَوْرُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ الشُّرَّابَ كَانُوا يُضْرَبُونَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالأَيْدِي وَالنِّعَالِ وَبِالْعُصِيِّ، ثُمَّ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ فِي خِلافَةِ أَبِي بَكْرٍ أَكْثَرُ مِنْهُمْ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يَجْلِدُهُمْ أَرْبَعِينَ حَتَّى تُوُفِّيَ، فَكَانَ عُمَرُ مِنْ بَعْدِهِ فَجَلَدَهُمْ أَرْبَعِينَ كَذَلِكَ، حَتَّى أُتِيَ بِرَجُلٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الأَوَّلِينَ وَقَدْ شَرِبَ، فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُجْلَدَ، فَقَالَ: لِمَ تَجْلِدُنِي؟ بَيْنِي وَبَيْنَكَ كِتَابُ اللَّهِ، فَقَالَ عُمَرُ: وَأَيُّ كِتَابِ اللَّهِ تَجِدُ أَنْ لا أَجْلِدَكَ، فَقَالَ لَهُ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ فِي كِتَابِهِ: لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا سورة المائدة آية 93، فَأَنَا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ، ثُمَّ اتَّقَوْا وَآمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا وَأَحْسَنُوا سورة المائدة آية 93، وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ سورة المائدة آية 93، شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدْرًا، وَأُحُدًا، وَالْخَنْدَقَ، وَالْمَشَاهِدَ، فَقَالَ عُمَرُ: أَلا تَرُدُّونَ عَلَيْهِ مَا يَقُولُ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" إِنَّ هَؤُلاءِ الآيَاتِ أنزلت عُذْرًا لِلْمَاضِينَ وَحَجَّةً عَلَى الْمُنَافِقِينَ، لأَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ سورة المائدة آية 90 الآيَةَ، ثُمَّ قَرَأَ حَتَّى أَنْفَذَ الآيَةَ الأُخْرَى، فَإِنْ كَانَ مِنَ: الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سورة المائدة آية 93 الآيَةَ، فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ نَهَاهُ أَنْ يَشْرَبَ الْخَمْرَ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: صَدَقْتَ، مَاذَا تَرَوْنَ؟ قَالَ عَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: إِنَّهُ إِذَا شَرِبَ سَكِرَ، وَإِذَا سَكِرَ هَذِيَ، وَإِذَا هَذِيَ افْتَرَى، وَعَلَى الْمُفْتَرِي ثَمَانُونَ جَلْدَةً، فَأَمَرَ بِهِ عُمَرُ فَجُلِدَ ثَمَانِينَ .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں شراب پینے والوں کو ہاتھوں، جوتوں اور لاٹھیوں کے ذریعے مارا جاتا تھا۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہو گیا۔ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عہد مبارک سے زیادہ تعداد میں شراب پینے کے مقدمات پیش ہوئے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو چالیس کوڑے لگوائے۔ جب ان کا انتقال ہو گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی شراب پینے والوں کو چالیس کوڑے لگوائے۔ یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے مہاجرین اولین سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کو لایا گیا جنہوں نے شراب پی تھی۔ انہیں کوڑے مارنے کا حکم دیا گیا، تو وہ بولے: آپ مجھے کیسے کوڑے مار سکتے ہیں جب کہ آپ کے اور میرے درمیان اللہ کی کتاب کا حکم موجود ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ کو اللہ کی کتاب کا حکم وہ کہاں سے ملا ہے کہ میں آپ کو کوڑے نہ ماروں؟ تو انہوں نے کہا: اللہ نے اپنی کتاب میں یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، ان پر اس چیز کے حوالے سے کوئی گناہ نہیں ہو گا جو انہوں نے کھایا پیا۔“ (وہ صاحب بولے) میں ان لوگوں میں شامل ہوں جو ایمان لائے، انہوں نے نیک اعمال کیے، پرہیزگاری اختیار کی اور مومن ہوئے، پھر پرہیزگار ہوئے اور انہوں نے اچھائی کی (جس کا ذکر قرآن میں ہے)۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر، غزوہ احد، غزوہ خندق اور دیگر تمام غزوات میں شریک رہا ہوں۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دوسرے لوگوں سے فرمایا: تم لوگ اس کا جواب کیوں نہیں دیتے ہو جو اس نے کہا ہے؟ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: یہ آیت گزرے ہوئے لوگوں کے عذر کے طور پر منافقین کے خلاف حجت کے طور پر نازل ہوئی تھی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اے ایمان والو! بیشک شراب اور جوا۔“ سیدنا ابن عباس نے ان دونوں آیتوں کو مکمل پڑھا اور بولے: اگر یہ ان لوگوں میں سے ہیں جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، تو اللہ نے تو انہیں شراب پینے سے منع کیا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے ٹھیک کہا ہے۔ (پھر دوسرے لوگوں سے دریافت کیا) آپ لوگوں کی اس بارے میں کیا رائے ہے، (میں اسے کیا سزا دوں)؟ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص شراب پیے وہ مدہوش ہو جاتا ہے، جب مدہوش ہو جاتا ہے تو ہذیان بکتا ہے، اور جب ہذیان بکتا ہے تو زنا کا جھوٹا الزام لگاتا ہے، اور زنا کا جھوٹا الزام لگانے والے کو اسی کوڑے مارے جاتے ہیں۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حکم کے تحت ان صاحب کو اسی کوڑے لگائے گئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3344]
حديث رقم: 3299 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ ، سَلامَةُ ، عَقِيلٍ ، ابْنُ شِهَابٍ ، السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ ، حَدَّثَنِي سَلامَةُ ، عَنْ عَقِيلٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ ، أَنَّهُ حَضَرَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ،" يَضْرِبُ رَجُلا وَجَدَ مِنْهُ رِيحَ الْخَمْرِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سائب بن یزید بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، جب انہوں نے اس شخص کو کوڑے لگوائے، جس سے شراب کی بو آئی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3345]
حديث رقم: 3300 سنن الدارقطني
يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا يُونُسُ، نَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ،" أَنَّهُ جَلَدَ رَجُلا وَجَدَ مِنْهُ رِيحَ الْخَمْرِ الْحَدَّ تَامًّا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سائب بن یزید بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو کوڑے لگوائے اور مکمل حد (یعنی اسی کوڑے لگوائے)، اس شخص سے انہیں شراب کی بو آئی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3346]
حديث رقم: 3301 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرِ بْنِ جَبَلَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرِ بْنِ جَبَلَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ابْنُ أَخِي حَزْمٍ، نَا عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنْ يَهُودِيًّا مَرَّ بِجَارِيَةٍ عَلَيْهَا حُلِيٌّ لَهَا، فَأَخَذَ عَلَيْهَا وَأَلْقَاهَا فِي بِئْرٍ، فَأُخْرِجَتْ وَبِهَا رَمَقٌ، فَقِيلَ: مَنْ قَتَلَكِ؟، قَالَتْ: فُلانٌ الْيَهُودِيُّ، فَانْطُلِقَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاعْتَرَفَ، فَأَمَرَ بِهِ فَقُتِلَ .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی شخص ایک لڑکی کے پاس سے گزرا، اس لڑکی نے کوئی زیور پہنا ہوا تھا، اس نے (وہ زیور چھین کر لڑکی کو زخمی کر کے) ایک کنویں میں ڈال دیا، جب اس لڑکی کو باہر نکالا، تو اس میں زندگی کی رمق تھی، اس سے دریافت کیا گیا: ”تمہیں کس نے قتل کیا ہے؟“ اس نے بتایا: فلاں یہودی نے، اس یہودی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا، تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اسے بھی قتل کر دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3347]
حديث رقم: 3302 سنن الدارقطني
عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ أَبُو عُثْمَانَ ، النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، شُعْبَةُ ، هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
نَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ أَبُو عُثْمَانَ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ يَهُودِيًّا قَتَلَ جَارِيَةً عَلَى أَوْضَاحٍ لَهَا، فَقَتَلَهَا بِحَجَرٍ، فَجِيءَ بِهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِهَا رَمَقٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَقَتَلَكِ فُلانٌ؟، فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا، أَيْ لا، ثُمَّ قَالَ لَهَا: أَقَتَلَكِ فُلانٌ؟، فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَيْ لا، ثُمَّ قَالَ لَهَا الثَّالِثَةَ، فَقَالَتْ بِرَأْسِهَا أَيْ نَعَمْ، فَقَتَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ حَجَرَيْنِ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی نے ایک لڑکی کو اس کے زیورات چھین کر قتل کر دیا، اس یہودی نے اس لڑکی کو پتھر مار کر قتل کیا، جب اس لڑکی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو اس میں زندگی کی رمق موجود تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تمہیں فلاں نے قتل کیا ہے؟“ اس نے جواب میں سر کے اشارے سے کہا: ”نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر اس سے دریافت کیا: ”کیا تمہیں فلاں نے قتل کیا ہے؟“ اس نے جواب میں سر کے اشارے کے ذریعے کہا: ”نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر تیسری مرتبہ اس سے دریافت کیا: ”کیا تمہیں فلاں نے قتل کیا ہے؟“ تو اس نے سر کے اشارے سے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس یہودی کا سر دو پتھروں کے درمیان رکھوا کر کچل کر اسے قتل کروا دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3348]
حديث رقم: 3303 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، يَزِيدُ ، هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، أنا يَزِيدُ ، نَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ، إِلا أَنَّ قَتَادَةَ قَالَ فِي حَدِيثِهِ:" وَاعْتَرَفَ الْيَهُودِيُّ".
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم قتادہ نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ اس یہودی نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3349]
حديث رقم: 3304 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، مَعْمَرٍ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَنَسٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنَّ رَجُلا مِنَ الْيَهُودِ قَتَلَ جَارِيَةً مِنَ الأَنْصَارِ عَلَى تَمَائِمَ لَهَا، وَرَمَى بِهَا فِي قَلِيبٍ فَرَضَخَ رَأْسَهَا بِالْحِجَارَةِ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرْجَمَ حَتَّى يَمُوتَ، فَرُجِمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی نے ایک انصاری لڑکی کو اس کے ہار چھین کر زخمی کر کے ایک گڑھے میں پھینک دیا اور اس لڑکی کا سر پتھر کے ذریعے کچل دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا کہ اس (یہودی) کو سنگسار کر کے مارا جائے، تو اسے سنگسار کر دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3350]
حديث رقم: 3305 سنن الدارقطني
ابْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، ابْنُ وَهْبٍ ، ابْنَ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أنا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ جُرَيْجٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ،" أَنَّ رَجُلا زَنَى، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجُلِدَ الْحَدَّ، ثُمَّ أَخْبَرَ أَنَّهُ قَدْ كَانَ أُحْصِنَ، فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے زنا کا ارتکاب کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اسے حد کے طور پر کوڑے لگائے گئے، پھر بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا گیا کہ وہ شخص محصن ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اسے سنگسار کر دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3351]
حديث رقم: 3306 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ ، أَبُو صَالِحٍ ، اللَّيْثُ ، أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، أَبُو صَالِحٍ ، اللَّيْثُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ ، نَا أَبُو صَالِحٍ ، نَا اللَّيْثُ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، نَا أَبُو صَالِحٍ ، نَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ،" أَنَّ رَجُلا زَنَى بِامْرَأَةٍ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجُلِدَ الْحَدَّ، ثُمَّ أَخْبَرَ أَنَّهُ أُحْصِنَ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُجِمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے ایک عورت کے ساتھ زنا کا ارتکاب کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اسے حد کے طور پر کوڑے لگائے گئے، پھر بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا گیا کہ وہ شخص محصن ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اسے سنگسار کر دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3352]
حديث رقم: 3307 سنن الدارقطني
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، صَالِحُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، عَلِيُّ بْنُ الْمَدَنِيِّ ، هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، الْقَاسِمُ بْنُ فَيَّاضِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَيْدَةَ ، خَلادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا صَالِحُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدَنِيِّ ، نَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنِي الْقَاسِمُ بْنُ فَيَّاضِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي خَلادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ:" بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، إِذْ أَتَاهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي لَيْثِ بْنِ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ مَنَاةَ بْنِ كِنَانَةَ، فَتَخَطَّى النَّاسَ حَتَّى اقْتَرَبَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اجْلِسْ، فَانْتَهَرَهُ، فَجَلَسَ، ثُمَّ قَامَ الثَّانِيَةَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ، فَقَالَ: اجْلِسْ، فَجَلَسَ ثُمَّ قَامَ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ، قَالَ: وَمَا حَدُّكَ؟، قَالَ: أَتَيْتُ امْرَأَةً حَرَامًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرِجَالٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَمِنْهُمْ عَلِيٌّ، وَعَبَّاسٌ، وَزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ: انْطَلِقُوا بِهِ فَاجْلِدُوهُ، وَلَمْ يَكُنِ اللَّيْثِيُّ تَزَوَّجَ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلا تُجْلَدُ الَّتِي خَبَثَ بِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ائْتُونِي بِهِ مَجْلُودًا، فَلَمَّا أُتِيَ بِهِ، قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَاحِبَتُكَ؟، قَالَ: فُلانَةُ، لامْرَأَةٍ مِنْ بَنِي بَكْرٍ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهَا فَدَعَاهَا، فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَتْ: كَذَبَ وَاللَّهِ مَا أَعْرِفُهُ، وَإِنِّي مِمَّا قَالَ لَبَرِيَّةٌ، اللَّهُ عَلَى مَا أَقُولُ مِنَ الشَّاهِدِينَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ شُهَدَاؤُكِ عَلَى أَنَّكَ خَبَثْتَ بِهَا، فَإِنَّهَا تُنْكِرُ أَنْ تَكُونَ خَابَثْتَهَا، فَإِنْ كَانَ لَكَ شُهَدَاءُ جَلَدْتُهَا، وَإِلا جَلَدْتُكَ حَدَّ الْفِرْيَةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي شُهُودٌ، فَأَمَرَ بِهِ فَجُلِدَ حَدَّ الْفِرْيَةِ ثَمَانِينَ جَلْدَةً" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لوگوں کو جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے، بنو لیث بن بکر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص وہاں آیا اور لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب پہنچ گیا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھ پر حد جاری کریں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تم بیٹھ جاؤ۔“ آپ نے اسے ڈانٹا، تو وہ بیٹھ گیا، وہ پھر کھڑا ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھ پر حد جاری کریں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم بیٹھ جاؤ۔“ وہ بیٹھ گیا، پھر وہ تیسری مرتبہ کھڑا ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھ پر حد جاری کر دو۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کون سا قابل حد (جرم کا ارتکاب کیا ہے)؟“ اس نے عرض کی: ”میں نے ایک عورت کے ساتھ حرام صحبت کی ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے، جن میں سیدنا علی، سیدنا عباس، سیدنا زید بن حارثہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بھی تھے، فرمایا: ”اسے لے جا کر کوڑے لگاؤ۔“ بنو لیث سے تعلق رکھنے والا وہ شخص شادی شدہ نہیں تھا، عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! آپ اس عورت کو کوڑے کیوں نہیں لگواتے جس کے ساتھ اس نے گناہ کیا ہے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے کوڑے لگاؤ، پھر میرے پاس لے کر آؤ۔“ جب اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: ”تمہاری ساتھی عورت کون ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”فلاں عورت۔“ اس نے بنو بکر سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کا نام لیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس عورت کو بلوایا اور اس سے اس بارے میں دریافت کیا، وہ بولی: ”اس نے جھوٹ کہا ہے، اللہ کی قسم! میں تو اسے جانتی بھی نہیں ہوں، اور اس نے جو الزام لگایا ہے، میں اس سے بری ہوں اور میں جو کہہ رہی ہوں، اس پر اللہ تعالیٰ گواہ ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص سے دریافت کیا: ”اس بارے میں تمہارے پاس کیا ثبوت ہے کہ تم نے اس عورت کے ساتھ گناہ کیا ہے، کیونکہ یہ عورت تو اس بات کی انکاری ہے کہ تم نے اس کے ساتھ کوئی گناہ کیا ہے؟ اگر تمہارے پاس کوئی ثبوت ہے، تو میں اس عورت کو کوڑے لگواؤں گا، اور اگر تمہارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، تو میں زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی سزا کے طور پر کوڑے لگواؤں گا۔“ اس شخص نے کہا: ”یا رسول اللہ! میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اسے زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی حد کے طور پر اسی کوڑے لگائے گئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3353]
حديث رقم: 3308 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، هِشَامُ بْنُ يُونُسَ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى ، عُمَرَ بْنِ صُبَيْحٍ ، مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عُمَرُ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى ، عَنْ عُمَرَ بْنِ صُبَيْحٍ ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّهُ قَالَ:" لَمَّا حَجَّ عُمَرُ حَجَّتَهُ الأَخِيرَةَ الَّتِي لَمْ يَحُجَّ غَيْرَهَا غُودِرَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ قَتِيلا فِي بَنِي وَادِعَةَ، فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ عُمَرُ وَذَلِكَ بَعْدَ مَا قَضَى النُّسُكَ، فَقَالَ لَهُمْ: هَلْ عَلِمْتُمْ لِهَذَا الْقَتِيلِ قَاتِلا مِنْكُمْ؟، قَالَ الْقَوْمُ: لا، فَاسْتَخْرَجَ مِنْهُمْ خَمْسِينَ شَيْخًا فَأَدْخَلَهُمُ الْحَطِيمَ، فَاسْتَحْلَفَهُمْ بِاللَّهِ رَبِّ هَذَا الْبَيْتِ الْحَرَامِ، وَرَبِّ هَذَا الْبَلَدِ الْحَرَامِ، وَرَبِّ هَذَا الشَّهْرِ الْحَرَامِ، أَنَّكُمْ لَمْ تَقْتُلُوهُ، وَلا عَلِمْتُمْ لَهُ قَاتِلا، فَحَلَفُوا بِذَلِكَ، فَلَمَّا حَلَفُوا، قَالَ: أَدُّوا دِيَتِهِ مُغَلَّظَةً فِي أَسْنَانِ الإِبِلِ، أَوْ مِنَ الدَّنَانِيرِ وَالدَّرَاهِمِ دِيَةً وَثُلُثًا، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ، يُقَالُ لَهُ: سِنَانٌ، يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَمَا تَجْزِينِي يَمِينِي مِنْ مَالِي؟، قَالَ: لا، إِنَّمَا قَضَيْتُ عَلَيْكُمْ بِقَضَاءِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذَ دِيَتَهُ دَنَانِيرَ دِيَةً وَثُلُثَ دِيَةٍ" ، عُمَرُ بْنُ صُبَيْحٍ، مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آخری مرتبہ حج کیا، جس کے بعد انہیں حج کرنے کا موقع نہیں ملا، تو اس حج کے دوران بنو وداعہ کے رہائشی علاقے میں ایک مسلمان شخص مقتول پایا گیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف پیغام بھیجا، یہ حج ادا کر لینے کے بعد ہوا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: ”کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ تمہارے درمیان سے کس نے اسے قتل کیا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”نہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان میں سے پچاس ہزار افراد کو لیا، اور انہیں حطیم میں کھڑا کر دیا، اور ان سے یہ قسم لی: ”اللہ کے نام کی قسم، جو اس حرمت والے گھر کا پروردگار ہے، اس حرمت والے شہر کا پروردگار ہے، اس حرمت والے مہینے کا پروردگار ہے، تم لوگوں نے اسے قتل نہیں کیا، اور تمہیں اس کے قاتل کے بارے میں بھی علم نہیں ہے۔“ ان لوگوں نے یہ قسم اٹھائی، جب ان لوگوں نے یہ قسم اٹھا لی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم یا تو اونٹوں کے حساب سے اس شخص کی دیت مغلظہ ادا کر دو، درہم دینار کے حساب سے ایک مکمل دیت اور ایک تہائی دیت (کی رقم) ادا کرو۔“ تو ان میں سے ایک شخص، جس کا نام سنان تھا، اس نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”جب ہم نے قسم اٹھا لی ہے، تو کیا یہ اس ادائیگی کی جگہ کافی نہیں ہے؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نہیں، میں نے تمہارے بارے میں تمہارے نبی کے فیصلے کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔“ تو ان لوگوں نے دیناروں کے حساب سے ایک مکمل دیت ادا کی اور ایک تہائی دیت (کی رقم) ادا کرنے کو اختیار کیا۔ اس روایت کا راوی عمر بن صبح متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3354]
حديث رقم: 3309 سنن الدارقطني
الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، نَا الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، نَا زَائِدَةُ، نَا مَنْصُورٌ، عَنْ ثَابِتٍ يُكَنَّى أَبَا الْمِقْدَامِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ،" أَنَّ عُمَرَ جَعَلَ دِيَةَ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ أَرْبَعَةَ آلافٍ، وَالْمَجُوسِيِّ ثَمَانَمِائَةٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہودی اور عیسائی شخص کی دیت چار ہزار درہم اور مجوسی کی دیت آٹھ سو درہم مقرر کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3355]
حديث رقم: 3310 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عُمَرُ
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، حَدَّثَنِي أَبُو مُحَمَّدٍ زَحْمَوَيْهِ، نَا شَرِيكٌ، عَنْ ثَابِتٍ أَبِي الْمِقْدَامِ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ:" كَانَ عُمَرُ يَجْعَلُ دِيَةَ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ أَرْبَعَةَ آلافٍ أَرْبَعَةَ آلافٍ، وَدِيَةَ الْمَجُوسِيِّ ثَمَانَمِائَةٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہودی اور عیسائی شخص کی دیت چار ہزار درہم اور مجوسی کی دیت آٹھ سو درہم مقرر کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3356]
حديث رقم: 3311 سنن الدارقطني
جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْدَلانِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، أَبُو عَاصِمٍ ، عِمْرَانَ بْنِ دَاوُدَ ، خَالِدِ بْنِ دِينَارٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْدَلانِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ دَاوُدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ سَكِرَ مِنْ نَبِيذِ تَمْرٍ، فَجَلَدَهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص کو لایا گیا، جو کھجور کی نبیذ پینے کی وجہ سے مدہوش ہو گیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کوڑے لگوائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3357]
حديث رقم: 3312 سنن الدارقطني
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، أَبِي سَعْدٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَةَ الْعَامِرِيَّيْنِ دِيَةَ الْمُسْلِمِ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: كَأَنَّ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا دِيَةُ الْمُسْلِمِ، كَانَ لَهُمَا عَهْدٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عامر قبیلے کے دو افراد کی دیت مسلمان کی دیت جتنی قرار دی۔ شیخ ابوبکر فرماتے ہیں: یعنی ان میں سے ہر ایک کی دیت مسلمان جتنی تھی، جب کہ وہ دونوں افراد ذمی تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3358]
حديث رقم: 3313 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ابْنُ وَهْبٍ ، ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ دِينَارٍ ، يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ كَامِلٍ ، ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ . ح وثنا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ دِينَارٍ ، نَا يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ كَامِلٍ ، نَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، نَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" جَعَلَ دِيَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ نِصْفَ دِيَةِ الْمُسْلِمِ" ، وَقَالَ ابْنُ وَهْبٍ: دِيَةُ الْكَافِرِ مثل نِصْفِ دِيَةِ الْمُسْلِمِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہل کتاب کی دیت، مسلمان کی دیت کا نصف مقرر کی ہے۔ ابن وہب نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”کافر کی دیت مسلمان کی دیت کے نصف جتنی مقرر کی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3359]