☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 403
صفحة 18 من 21
حديث رقم: 3395 سنن الدارقطني
ابْنُ صَاعِدٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانَ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ،" أَنَّ امْرَأَتَيْنِ ضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِعَمُودِ فُسْطَاطٍ فَقَتَلَتْهَا، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالدِّيَةِ عَلَى عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ وَفِيمَا فِي بَطْنِهَا غُرَّةً، فَقَالَ الأَعْرَابِيُّ: أَنَدِي مَنْ لا أَكَلَ، وَلا شَرِبَ، وَلا صَاحَ، وَاسْتَهَلَّ؟ فَمِثْلُ ذَلِكَ بَطَلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَسَجْعٌ كَسَجْعِ الأَعْرَابِ، وَقَضَى فِيمَا فِي بَطْنِهَا غُرَّةً" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو عورتیں تھیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمہ کی لکڑی مار کر قتل کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس مقتول عورت کی دیت کی ادائیگی، قاتل عورت کے خاندان پر عائد کی اور اس مقتول عورت کے پیٹ میں موجود بچے کے تاوان کی ادائیگی کا حکم دیا، تو ایک دیہاتی بولا: ”کیا میں اس کا تاوان ادا کروں؟ جس نے کچھ کھایا پیا نہیں، وہ چیخ مار کر رویا نہیں، اس طرح کا خون رائیگاں جاتا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم دیہاتیوں کی طرح مقفع مسجع گفتگو کر رہے ہو۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس عورت کے پیٹ میں موجود بچے کے تاوان کی ادائیگی کو لازم قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3445]
حديث رقم: 3396 سنن الدارقطني
ابْنُ صَاعِدٍ ، بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ:" كَانَتْ عِنْدَ رَجُلٍ مِنْ هُذَيْلٍ امْرَأَتَانِ فَغَارَتْ إِحْدَاهُمَا مِنَ الأُخْرَى فَرَمَتْهَا بِفِهْرٍ، أَوْ عَمُودِ فُسْطَاطٍ فَأُسْقِطَتْ، فَرُفِعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَضَى فِيهِ بِغُرَّةٍ، فَقَالَ وَلِيُّهَا: أَنَدِي مَنْ لا صَاحَ، وَلا اسْتَهَلَّ، وَلا شَرِبَ، وَلا أَكَلَ؟ أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَسَجْعٌ كَسَجْعِ الأَعْرَابِ، وَجَعَلَهَا عَلَى أَوْلِيَاءِ الْمَرْأَةِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہذیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی دو بیویاں تھیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو پتھر مار کر یا شاید خیمہ کی لکڑی مار کر اس کے پیٹ میں موجود بچے کو ضائع کر دیا، یہ مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا، تو آپ نے اس میں تاوان کی ادائیگی کا حکم دیا، تو اس (قاتل عورت) کے سرپرست نے کہا: ”کیا ہم اس کا تاوان ادا کریں گے؟ جو چیخ مار کر رویا نہیں (یعنی پیدا نہیں ہوا)، جس نے کچھ پیا نہیں، کچھ کھایا نہیں؟“ یا اس کی مانند الفاظ نقل کیے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم دیہاتیوں کی طرح مقفع مسجع گفتگو کر رہے ہو؟“ راوی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس عورت کے رشتہ داروں پر تاوان کی ادائیگی کو لازم قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3446]
حديث رقم: 3397 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ ، أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ قُرَيْظَةُ وَالنَّضِيرُ، وَكَانَ النَّضِيرُ أَشْرَفُ مِنْ قُرَيْظَةَ، فَكَانَ إِذَا قَتَلَ رَجُلٌ مِنَ النَّضِيرِ رَجُلا مِنْ قُرَيْظَةَ أَدَّى مِائَةَ وَسْقٍ مِنْ تَمْرٍ، وَإِذَا قَتَلَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْظَةَ رَجُلا مِنَ النَّضِيرِ قُتِلَ، فَلَمَّا بُعِثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَتَلَ رَجُلٌ مِنَ النَّضِيرِ رَجُلا مِنْ قُرَيْظَةَ، فَقَالُوا: ادْفَعُوهُ إِلَيْنَا نَقْتُلْهُ، فَقَالُوا: بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَوْهُ، فنزلت: وَإِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُمْ بَيْنَهُمْ بِالْقِسْطِ سورة المائدة آية 42 النَّفْسَ بِالنَّفْسِ أَفَحُكْمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ سورة المائدة آية 50" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (مدینہ منورہ میں) بنو قریظہ اور بنو نضیر دو قبیلے تھے۔ بنو نضیر، بنو قریظہ سے زیادہ معزز سمجھے جاتے تھے۔ جب بنو نضیر کا کوئی شخص بنو قریظہ کے کسی شخص کو قتل کر دیتا، تو وہ کھجور کے ایک سو وسق دیت کے طور پر ادا کرتے تھے۔ جب بنو قریظہ کا کوئی شخص بنو نضیر کے کسی شخص کو قتل کر دیتا، تو دیت وصول نہ کی جاتی بلکہ قصاص لیا جاتا تھا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مبعوث کیا گیا، یعنی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو بنو نضیر کے ایک شخص نے بنو قریظہ کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ بنو قریظہ نے کہا: اسے ہمارے حوالے کر دو، تاکہ ہم اسے بھی (قصاص کے طور پر) قتل کر دیں۔ تو انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے اور تمہارے درمیان ہیں، فیصلہ کریں گے۔ وہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”جب تم نے فیصلہ کرنا ہو تو انصاف کے ساتھ ان کے درمیان فیصلہ کرو، جان کا بدلہ جان ہے۔“ کیا وہ لوگ زمانہ جاہلیت کے رواج کے مطابق فیصلہ چاہتے ہیں؟ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3447]
حديث رقم: 3398 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، جَابِرُ بْنُ الْكُرْدِيِّ ، يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا جَابِرُ بْنُ الْكُرْدِيِّ ، نَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُكَاتَبِ يُؤَدِّي بِمَا أَدَّى مِنْ كِتَابَتِهِ دِيَةَ الْحُرِّ، وَمَا بَقِيَ دِيَةَ الْعَبْدِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مکاتب کے بارے میں یہ فیصلہ دیا ہے: ”اس نے کتابت کے معاہدے میں سے جس شرح کے ساتھ ادائیگی کی ہو گی، اسی حساب سے اس کی دیت آزاد شخص کی دیت ہو گی اور جتنی ادائیگی اس کے ذمے باقی ہو گی، اسی حساب سے اس کی دیت غلام کی دیت جتنی ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3448]
حديث رقم: 3399 سنن الدارقطني
ابْنُ مَنِيعٍ ، عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبِي ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا ابْنُ مَنِيعٍ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يُؤَدِّي الْمُكَاتَبُ بِقَدْرِ مَا عُتِقَ مِنْهُ دِيَةَ الْحُرِّ، وَبِقَدْرِ مَا رَقَّ مِنْهُ دِيَةَ الْعَبْدِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مکاتب شخص کا جتنا حصہ آزاد ہو گا، اس اعتبار سے اس کی دیت آزاد شخص کی دیت ہو گی، اور جتنا حصہ غلام ہو گا، اس اعتبار سے اس کی دیت غلام کی دیت ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3449]
حديث رقم: 3400 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ الْقِصَاصُ، وَلَمْ يَكُنْ فِيهِمُ الدِّيَةُ، فَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى لِهَذِهِ الأُمَّةِ: كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالأُنْثَى بِالأُنْثَى فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ سورة البقرة آية 178، قَالَ: فَالْعَفْوُ أَنْ يَقْبَلَ الدِّيَةَ فِي الْعَمْدِ، وَ ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ سورة البقرة آية 178 أَنْ يَقْبَلُوا الدِّيَةَ فِي الْعَمْدِ، فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ سورة البقرة آية 178 يَتِّبِعُ ذَا بِالْمَعْرُوفِ، وَيُؤَدِّي ذَا بِإِحْسَانٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بنی اسرائیل میں قصاص کا حکم تھا، ان میں دیت کا حکم نہیں تھا۔ تو اللہ نے اس امت سے یہ فرمایا: ”مقتولین کے بارے میں تم پر قصاص کا حکم مقرر کیا گیا ہے، آزاد کے بدلے میں آزاد کو، غلام کے بدلے میں غلام کو، عورت کے بدلے میں عورت کو قتل کر دیا جائے گا، اور جس شخص کو اس کے بھائی کی طرف سے معاف کر دیا جائے۔“ یہاں معاف کرنے سے مراد یہ ہے کہ دوسرا شخص قتل عمد کے مقدمے میں دیت قبول کرنے پر تیار ہو جائے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تخفیف ہے۔“ یعنی یہ اس حکم کے مقابلے میں تخفیف ہے جو تم سے پہلے لوگوں پر عائد کیا گیا تھا۔ تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس کے حوالے سے تخفیف عطا کی ہے۔ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہیں یہ تخفیف ملی ہے۔ تم قتل عمد کے مقدمے میں دیت لے لو۔ (اس نے فرمایا) تو تم مناسب طریقے سے پیروی کرو، یعنی مناسب طریقے سے اس کے پیچھے جاؤ اور احسان کے ساتھ اسے ادا کرو۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3450]
حديث رقم: 3401 سنن الدارقطني
ابْنُ مَنِيعٍ ، عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبِي ، قَتَادَةَ ، النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا ابْنُ مَنِيعٍ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالا: نَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنِ اطَّلَعَ فِي بَيْتِ قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَفَقَئُوا عَيْنَهُ، فَلا دِيَةَ وَلا قِصَاصَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص کسی سے اجازت لیے بغیر اس کے گھر میں جھانک کر دیکھے اور وہ (گھر کا مالک) اس (جھانکنے والے) شخص کی آنکھ میں کوئی چیز مار کر اسے پھوڑ دے، تو اس کی کوئی دیت یا کوئی قصاص نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3451]
حديث رقم: 3402 سنن الدارقطني
عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ ، أَبِي ، عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْيَسَعِ ، جُوَيْبِرٍ ، الضَّحَّاكِ ، النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ ، عَلِيٍّ
نَا عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ ، نَا أَبِي ، نَا عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْيَسَعِ ، عَنْ جُوَيْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" لا تُقْطَعُ الْيَدُ إِلا فِي عَشَرَةِ دَرَاهِمَ، وَلا يَكُونُ الْمَهْرُ أَقَلَّ مِنْ عَشْرَةِ دَرَاهِمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دس درہم (قیمت والی چیز کی چوری) پر ہاتھ کاٹا جائے گا اور دس درہم سے کم مہر نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3452]
حديث رقم: 3403 سنن الدارقطني
ابْنُ صَاعِدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَضَّاحِ اللُّؤْلُئِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، أَبُو بَكْرٍ السَّعْدِيُّ سَلَمَةُ بْنُ حَفْصٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، خَالِدِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، أَبِيهِ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَضَّاحِ اللُّؤْلُئِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، نَا أَبُو بَكْرٍ السَّعْدِيُّ سَلَمَةُ بْنُ حَفْصٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" بَعَثَ إِلَى رَجُلٍ عَرَّسَ بِامْرَأَةِ أَبِيهِ أَنْ يُضْرَبَ عُنُقُهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
معاویہ بن قرعہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کو ایسے شخص کی طرف بھیجا، جس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ شادی کر لی تھی، تاکہ اس کی گردن اڑا دے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3453]
حديث رقم: 3404 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الصَّاغَانِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَتَادَةُ ، خِلاسِ بْنِ عَمْرٍو ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الصَّاغَانِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، نَا قَتَادَةُ ، عَنْ خِلاسِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ، قَالَ:" الْمُرْتَدَّةُ تُسْتَأْنَى وَلا تُقْتَلُ" ، خِلاسٌ، عَنْ عَلِيٍّ لا يُحْتَجُّ بِهِ لِضَعْفِهِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی علیہ السلام فرماتے ہیں: ”مرتد ہونے والی عورت کو مہلت دی جائے گی اور اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔“ خلاس نامی راوی نے سیدنا علی علیہ السلام کے حوالے سے جو روایات نقل کی ہیں، انہیں دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ وہ راوی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3454]
حديث رقم: 3405 سنن الدارقطني
أَبِي رَزِينٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، نَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ سُفْيَانَ، وَأَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " فِي الْمَرْأَةِ تَرْتَدُّ، قَالَ: تُسْتَحْيَا" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں فرماتے ہیں: ”اسے زندہ رکھا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3455]
حديث رقم: 3406 سنن الدارقطني
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ، نَا ابْنُ أَبِي خَيْثَمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ مَعِينٍ، يَقُولُ: كَانَ الثَّوْرِيُّ يَعِيبُ عَلَى أَبِي حَنِيفَةَ حَدِيثًا كَانَ يَرْوِيهِ، وَلَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
ابن ابی خیثمہ بیان کرتے ہیں: یحییٰ بن معین فرماتے ہیں: سفیان ثوری ایک حدیث کی وجہ سے امام ابوحنیفہ پر اعتراض کیا کرتے تھے، جسے امام ابوحنیفہ نے عاصم کے حوالے سے ابورزین سے نقل کیا ہے اور اسے امام ابوحنیفہ کے علاوہ اور کسی نے بھی نقل نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3456]
حديث رقم: 3407 سنن الدارقطني
أَبِي رَزِينٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْعَطَّارُ أَبُو يُوسُفَ الْفَقِيهُ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " فِي الْمَرْأَةِ تَرْتَدُّ، قَالَ: تُحْبَسُ وَلا تُقْتَلُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں فرماتے ہیں: ”اسے قید کیا جائے گا اور قتل نہیں کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3457]
حديث رقم: 3408 سنن الدارقطني
أَبُو قَطَنٍ ، أَبُو حَنِيفَةَ ، عَاصِمٍ ، أَبِي رَزِينٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ أَبُو جَعْفَرٍ، ثنا أَبُو قَطَنٍ ، نَا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لا تُقْتَلُ النِّسَاءُ إِذَا هُنَّ ارْتَدَدْنَ عَنِ الإِسْلامِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جب خواتین مرتد ہو جائیں، تو انہیں قتل نہیں کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3458]
حديث رقم: 3409 سنن الدارقطني
أَبِي رَزِينٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " فِي الْمَرْأَةِ تَرْتَدُّ، قَالَ: تُسْتَحْيَا" ، ثُمَّ قَالَ أَبُو عَاصِمٍ: نَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ عَاصِمٍ بِهَذَا، فَلَمْ أَكْتُبْهُ وَقُلْتُ: قَدْ حَدَّثَتْنَا بِهِ عَنْ سُفْيَانَ يَكْفِينَا. وَقَالَ أَبُو عَاصِمٍ: نَرَى أَنَّ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ إِنَّمَا دَلَّسَهُ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ فَكَتَبْتُهُمَا جَمِيعًا.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ: ”اسے زندہ رکھا جائے گا۔“ ابوعاصم فرماتے ہیں: امام ابوحنیفہ نے عاصم کے حوالے سے اس روایت کو نقل کیا ہے، لیکن میں نے اسے نوٹ نہیں کیا، میں نے کہا: یہ روایت سفیان کے حوالے سے ہمیں سنائی جا چکی ہے، وہی ہمارے لیے کافی ہے۔ ابوعاصم فرماتے ہیں: ہمارا یہ خیال ہے سفیان ثوری نے امام ابوحنیفہ سے اس کے مقتول ہونے میں تدلیس کی ہے، اس لیے میں نے ان دونوں کے حوالے سے اسے نوٹ کر لیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3459]
حديث رقم: 3410 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، مَكْحُولٍ ، قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ،" فِي الدَّامِيَةِ بَعِيرٌ، وَفِي الْبَاضِعَةِ بَعِيرَانِ، وَفِي الْمُتَلاحِمَةِ ثَلاثَةٌ مِنَ الإِبِلِ، وَفِي السِّمْحَاقِ أَرْبَعٌ، وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ، وَفِي الْهَاشِمَةِ عَشْرٌ، وَفِي الْمُنَقِّلَةِ خَمْسُ عَشْرَةَ، وَفِي الْمَأْمُومَةِ ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَفِي الرَّجُلِ يُضْرَبُ حَتَّى يَذْهَبَ عَقْلُهُ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ، أَوْ يُضْرَبُ حَتَّى يَغْنَ وَلا يُفْهَمَ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ، أَوْ حَتَّى يُنَحَ فَلا يُفْهَمَ الدِّيَةُ كَامِلَةٌ، وَفِي جَفْنِ الْعَيْنِ رُبْعُ الدِّيَةِ، وَفِي حَلَمَةِ الثَّدْيِ رُبْعُ الدِّيَةِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دامیہ، میں ایک اونٹ کی ادائیگی لازم ہو گی، باضعہ، میں دو اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، متلاحمہ، میں تین اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، سمحاق، میں چار اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، موضحہ، میں پانچ اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، ہاشمہ، میں دس اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، منقلہ، میں پندرہ اونٹوں کی ادائیگی لازم ہو گی، مامومہ، میں (جان کی دیت کے) تہائی حصے کی ادائیگی لازم ہو گی۔ جب کسی شخص کو مارنے کے نتیجے میں اس کی عقل رخصت ہو جائے، تو اس میں مکمل دیت کی ادائیگی لازم ہو گی، جب کسی شخص کو مارنے کے نتیجے میں اس کی یہ حالت ہو کہ وہ ناک سے آواز نکال کر یوں بولتا ہو کہ اس کی بات کی سمجھ نہ آتی ہو، تو اس میں مکمل دیت کی ادائیگی لازم ہو گی۔ اگر (اس ضرب کے نتیجے میں) وہ کھانس کر (یا ہچکی لے کر) یوں بولتا ہو کہ اس کی بات سمجھ نہ آتی ہو، تو اس صورت میں مکمل دیت کی ادائیگی لازم ہو گی۔ آنکھ کا پپوٹا زخمی کرنے کی صورت میں ایک چوتھائی دیت کی ادائیگی لازم ہو گی۔ پستان کا سرا زخمی کرنے کی صورت میں ایک چوتھائی دیت کی ادائیگی لازم ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3460]
حديث رقم: 3411 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، رَجُلا ، عَدِيٌّ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلا مِنْ جُذَامٍ، يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ يُقَالُ لَهُ عَدِيٌّ :" أَنَّهُ رَمَى امْرَأَةً لَهُ بِحَجَرٍ فَمَاتَتْ، فَتَبِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَبُوكَ فَقَصَّ عَلَيْهِ أَمْرَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَعْقِلُهَا وَلا تَرِثُهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن حرملہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے جذام قبیلے کے ایک فرد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، اس نے اپنے قبیلے کے ایک فرد عدی کے حوالے سے یہ بات نقل کی: سیدنا عدی رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو پتھر مارا، جس کے نتیجے میں وہ عورت فوت ہو گئی، سیدنا عدی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے تبوک گئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم اس عورت کی دیت ادا کرو گے اور تم اس کے وارث نہیں بنو گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3461]
حديث رقم: 3412 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الْحَنَفِيُّ ، أَبُو مُوسَى الأَنْصَارِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عُرْوَةَ ، مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ ، عَائِشَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الْحَنَفِيُّ ، نَا أَبُو مُوسَى الأَنْصَارِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ إِذْ كَانَ عَامِلا عَلَى الْمَدِينَةِ أُتِيَ بِرَجُلٍ يَسْرِقُ الصِّبْيَانَ ثُمَّ يَخْرُجُ بِهِمْ فَيَبِيعَهُمْ فِي أَرْضٍ أُخْرَى، فَاسْتَشَارَ مَرْوَانُ فِي أَمْرِهِ، فَحَدَّثَهُ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أُتِيَ بِرَجُلٍ يَسْرِقُ الصِّبْيَانَ ثُمَّ يَخْرُجُ بِهِمْ فَيَبِيعَهُمْ فِي أَرْضٍ أُخْرَى، فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُطِعَتْ يَدُهُ، فَأَمَرَ مَرْوَانُ بِالَّذِي يَسْرِقُ الصِّبْيَانَ فَقُطِعَتْ يَدُهُ" ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ هِشَامٍ، وَهُوَ كَثِيرُ الْخَطَأِ، عَلَى هِشَامٍ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عروہ بیان کرتے ہیں: جب مروان بن حکم مدینہ منورہ کا گورنر تھا، اس کے سامنے ایک ایسے شخص کو لایا گیا، جو بچے کو اٹھا کر لے جاتا تھا اور کسی دوسری جگہ پر انہیں فروخت کر دیتا تھا، اس شخص کے بارے میں مروان نے لوگوں سے مشورہ کیا، تو عروہ بن زبیر نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات بتائی: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک ایسے شخص کو لایا گیا، جو بچے کو اٹھا کر لے جاتا تھا اور انہیں دوسری جگہ فروخت کر دیتا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اس کا ہاتھ کاٹا گیا۔ بچے چوری کرنے والے کے بارے میں مروان نے بھی یہی حکم دیا اور اس شخص کا ہاتھ بھی کاٹ دیا گیا، عبداللہ بن محمد اس روایت کو ہشام سے نقل کرنے میں منفرد ہیں اور انہوں نے ہشام کے حوالے سے (روایات نقل کرنے میں) بہت غلطیاں کی ہیں، یہ منکر الحدیث ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3462]
حديث رقم: 3413 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عُمَرَ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ إِنْسَانًا قُتِلَ بِصَنْعَاءَ، وَأَنَّ عُمَرَ قَتَلَ بِهِ سَبْعَةَ نَفَرٍ، وَقَالَ: لَوْ تَمَالأَ عَلَيْهِ أَهْلُ صَنْعَاءَ لَقَتَلْتُهُمْ بِهِ جَمِيعًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب فرماتے ہیں: ایک شخص کو (یمن شہر) صنعاء میں قتل کر دیا گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے بدلے میں (قتل میں شریک) سات افراد کو قتل کروا دیا اور فرمایا: ”اگر اس شخص کے قتل میں صنعاء کے رہنے والے تمام لوگ شریک ہوتے، تو میں اس شخص کے بدلے میں ان سب کو قتل کروا دیتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3463]
حديث رقم: 3414 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ أَبُو سَهْلٍ ، أَبِي الْمُهَاجِرِ ، عُمَرُ
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ أَبُو سَهْلٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ حُمَيْدِ بْنِ الْوَزَّاعِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، نَا يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ أَبِي الْمُهَاجِرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرَةَ مِنْ بَنِي قَيْسِ بْنِ ثَعْلَبَةَ، قَالَ:" كَانَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ صَنْعَاءَ يَسْبِقُ النَّاسَ كُلَّ سَنَةٍ، فَلَمَّا قَدِمَ وَجَدَ مَعَ وَلِيدَتِهِ سَبْعَةَ رِجَالٍ يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، فَأَخَذُوهُ وَقَتَلُوهُ ثُمَّ أَلْقَوْهُ فِي بِئْرٍ، فَجَاءَ الَّذِي مِنْ بَعْدِهِ فَسُئِلَ عَنْهُ فَأُخْبِرَ أَنَّهُ مَضَى بَيْنَ يَدَيْهِ، قَالَ: فَذَهَبَ الرِّجَالُ إِلَى الْخَلاءِ فَرَأَى ذُبَابًا يَلِجُ فِي خَرَقَ الرَّحَى ثُمَّ يَخْرُجُ مِنْهَا، فَعَرَفَ أَنَّ فِيهَا لَحْمًا، فَرَفَعَ الرَّحَى وَأَرْسَلَ إِلَى سَرِيَّةِ الرَّجُلِ، فَأَخْبَرَتْهُ بِالْقَوْمِ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ : أَنِ اضْرِبْ أَعْنَاقَهُمْ أَجْمَعِينَ، وَاقْتُلْهَا مَعَهُمْ، فَإِنَّهُ لَوْ كَانَ أَهْلُ صَنْعَاءَ اشْتَرَكُوا فِي دَمِهِ قَتَلْتُهُمْ بِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عبیداللہ بن عمیرہ بیان کرتے ہیں: صنعاء کا رہنے والا ایک شخص تھا، جو ہر سال لوگوں سے پہلے (گھر واپس) آیا کرتا تھا، ایک دن وہ اپنے گھر واپس آیا، تو اس نے اپنی کنیز (یا بیوی) کے ساتھ سات آدمیوں کو شراب پیتے ہوئے پایا، ان ساتوں نے اسے پکڑ کر قتل کر کے ایک کنویں میں پھینک دیا، جب اس کے بعد والا شخص آیا اور اس نے پہلے والے شخص کے بارے میں دریافت کیا، تو ان لوگوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی جا چکا ہے، پھر وہ (بعد میں آنے والا) شخص قضائے حاجت کے لیے گیا، تو اس نے دیکھا کنویں کی چکی میں سے کچھ مکھیاں آ جا رہی ہیں، جس سے اسے اندازہ ہوا کہ اس میں گوشت موجود ہے، اس نے اس چکی کو اٹھایا اور (مقتول) شخص کے خاندان والوں کو بلوایا، انہیں اس بارے میں بتایا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے خط لکھا: ”ان سب افراد کی گردنیں اڑا دو اور ان کے ساتھ اس عورت کو بھی قتل کر دو، اگر صنعاء کے رہنے والے سب لوگ اس کے قتل میں شریک ہوتے، تو میں سب کو قتل کروا دیتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3464]