☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 403
صفحة 5 من 21
حديث رقم: 3134 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، الْقَاسِمِ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ عَلَى دَرَجِ الْكَعْبَةِ ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خانہ کعبہ کی سیڑھی پر کھڑے ہو کر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3173]
حديث رقم: 3135 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، الْوَلِيدُ هُوَ ابْنُ صَالِحٍ ، مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، الْحَسَنِ ، أَبِي بَكْرٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، نَا الْوَلِيدُ هُوَ ابْنُ صَالِحٍ ، نَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا قَوَدَ إِلا بِالسَّيْفِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قصاص صرف تلوار کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3174]
حديث رقم: 3136 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْجَرَائِيُّ ، مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، مُبَارَكٍ ، الْحَسَنِ ، النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْجَرَائِيُّ ، نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ مُبَارَكٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا قَوَدَ إِلا بِالسَّيْفِ" ، قَالَ يُونُسُ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ: عَنْ مَنْ أَخَذْتَ هَذَا؟ قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَذْكُرُ ذَلِكَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قصاص صرف تلوار کے ذریعے لیا جا سکتا ہے۔“ یونس نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے حسن بصری سے دریافت کیا: آپ نے یہ حدیث کس سے سنی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: میں نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو یہ ذکر کرتے ہوئے سنا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3175]
حديث رقم: 3137 سنن الدارقطني
يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، جَدِّي ، وَكِيعٌ ، وَأَبُو قُتَيْبَةَ ، وَابْنُ بِنْتِ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، سُفْيَانَ ، جَابِرٍ ، أَبِي عَازِبٍ ، النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
نَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا جَدِّي ، نَا وَكِيعٌ ، وَأَبُو قُتَيْبَةَ ، وَابْنُ بِنْتِ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي عَازِبٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" كُلُّ شَيْءٍ خَطَأٌ إِلا السَّيْفَ، وَفِي كُلِّ شَيْءٍ خَطَأُ أَرْشٍ" عَنِ تَابَعَهُ زُهَيْرٌ وَقَيْسٌ وَغَيْرُهُمَا، عَنْ جَابِرٍ. وَقَالَ وَرْقَاءُ عَنْ جَابِرٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَرَاكٍ، عَنِ النُّعْمَانِ، فَإِنْ كَانَ حَفِظَ فَهُوَ اسْمُ أَبِي عَازِبٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تلوار کے علاوہ ہر چیز (کے ذریعے کیا جانے والا قتل) قتل خطا شمار ہو گا، اور قتل خطا میں دیت (کی ادائیگی لازم) ہو گی۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3176]
حديث رقم: 3138 سنن الدارقطني
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، جَابِرٍ ، عَامِرٍ ، النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، نَا وَكِيعٌ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ شَيْءٍ خَطَأٌ إِلا السَّيْفَ، وَلِكُلِّ خَطَأٍ أَرْشٌ" ، كَذَا قَالَ: عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، وَالَّذِي قَبْلَهُ أَصَحُّ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تلوار کے علاوہ ہر چیز (کے ذریعے کیا جانے والا قتل) قتل خطا شمار ہو گا، اور قتل خطا میں دیت (کی ادائیگی لازم) ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3177]
حديث رقم: 3139 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، سَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، زُهَيْرٌ ، وَقَيْسٌ ، جَابِرٍ ، أَبِي عَازِبٍ ، النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا زُهَيْرٌ ، وَقَيْسٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي عَازِبٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ شَيْءٍ سِوَى الْحَدِيدَةِ فَهُوَ خَطَأٌ، وَفِي كُلِّ خَطَأٍ أَرْشٌ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوہے (کے ہتھیار کے) علاوہ ہر چیز (کے ذریعے قتل کیا جانے والا قتل) قتل خطا شمار ہو گا، اور قتل خطا میں دیت (کی ادائیگی لازم) ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3178]
حديث رقم: 3140 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، سَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، قَيْسٌ ، أَبِي حُصَيْنٍ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ بِنْتِ النُّعْمَانِ ، النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا قَيْسٌ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ بِنْتِ النُّعْمَانِ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3179]
حديث رقم: 3141 سنن الدارقطني
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ حَبَّانَ ، شَبَابَةُ ، وَرْقَاءُ بْنُ عُمَرَ ، جَابِرٍ ، مُسْلِمِ بْنِ أَرَاكٍ ، النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ حَبَّانَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، نَا شَبَابَةُ ، نَا وَرْقَاءُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَرَاكٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ شَيْءٍ خَطَأٌ، إِلا مَا كَانَ أُصِيبَ بِحَدِيدَةٍ، وَلِكُلِّ خَطَأٍ أَرْشٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوہے (کے ہتھیار کے) علاوہ ہر چیز (کے ذریعے قتل کیا جانے والا قتل) قتل خطا شمار ہو گا، اور قتل خطا میں دیت (کی ادائیگی لازم) ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3180]
حديث رقم: 3142 سنن الدارقطني
عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الصَّوَّافُ ، يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، أَبِي شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُثْمَانَ ، جَابِرٍ ، أَبِي عَازِبٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الصَّوَّافُ ، نَا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، عَنْ أَبِي شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي عَازِبٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْقَوَدُ بِالسَّيْفِ، وَالْخَطَأُ عَلَى الْعَاقِلَةِ" ، كَذَا قَالَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قصاص صرف اس وقت لیا جائے گا، جب تلوار کے ذریعے قتل کیا گیا، اور قتل خطا میں (دیت کی ادائیگی قاتل کے) خاندان پر عائد ہو گی۔“ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسی طرح منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3181]
حديث رقم: 3143 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبُ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، نَا أَيُّوبُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" حَرَّقَ نَاسًا ارْتَدُّوا عَنِ الإِسْلامِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ: لَمْ أَكُنْ لأُحَرِّقَهُمْ بِالنَّارِ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لا تُعَذِّبُوا بِعَذَابِ اللَّهِ، وَكُنْتُ أقْتُلُهُمْ، لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ" ، قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ عَلِيًّا، فَقَالَ: وَيْحَ ابْنِ عَبَّاسٍ. هَذَا ثَابِتٌ صَحِيحٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مرتد ہونے والے کچھ لوگوں کو جلا دیا، اس بات کی اطلاع سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو ملی، تو انہوں نے فرمایا: ”میں ان لوگوں کو آگ میں نہ جلاواتا، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ’اللہ کے عذاب دینے کے طریقے کی طرح (یعنی آگ میں جلا کر) کسی کو عذاب (یعنی سزا) نہ دو۔‘“ (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا:) ”میں ان لوگوں کو قتل کروا دیتا، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ’جو شخص اپنا دین (یعنی اسلام) تبدیل کر لے، اسے قتل کر دو۔‘“ راوی بیان کرتے ہیں: اس بات کی اطلاع سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ملی، تو انہوں نے فرمایا: ”ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ستیاناس ہو۔“ یہ روایت ثابت ہے اور صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3182]
حديث رقم: 3144 سنن الدارقطني
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ ، سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، وَمُحَيِّصَةَ بْنِ مَسْعُودٍ
نَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، وَمُحَيِّصَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، ثُمَّ أَنَّهُمَا أَتَيَا خَيْبَرَ وَهِيَ يَوْمَئِذٍ صُلْحٌ، فَتَفَرَّقَا لِحَوَائِجِهِمَا، فَأَتَى مُحَيِّصَةُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَهْلٍ وَهُوَ يَتَشَحَّطُ فِي دَمِهِ قَتِيلا، فَدَفَنَهُ ثُمَّ قَدِمَ الْمَدِينَةَ، وَانْطَلَقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ، وَحُوَيِّصَةُ، وَمُحَيِّصَةُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَهَبَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَتَكَلَّمُ وَهُوَ أَحْدَثُ الْقَوْمِ سِنًّا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَبِّرِ الْكُبْرَ، فَسَكَتَ فَتَكَلَّمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَحْلِفُونَ خَمْسِينَ مِنْكُمْ فَتَسْتَحِقُّوا دَمَ صَاحِبِكُمْ؟، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ نَحْلِفُ وَلَمْ نَشْهَدْ وَلَمْ نَرَ؟، قَالَ: أَتُبَرِّئُكُمْ يَهُودُ بِخَمْسِينَ؟، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ نَأْخُذُ أَيْمَانَ قَوْمٍ كَفَرُوا، فَعَقَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِهِ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
بشیر بن یسار، سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ اور حضرت محیصہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں: یہ دونوں حضرات خیبر تشریف لے گئے، ان دنوں (مسلمانوں اور یہودیوں کی) صلح چل رہی تھی، یہ دونوں حضرات اپنے اپنے کام کے سلسلے میں ایک دوسرے سے جدا ہو گئے، سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ اپنے دوسرے ساتھی سیدنا عبداللہ بن سہل رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے، تو وہ خون میں لت پت تھے، اور قتل ہو چکے تھے، سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ نے انہیں دفن کیا، بعد میں جب وہ مدینہ منورہ آئے، تو عبدالرحمن بن سہل، حویصہ بن مسعود اور محیصہ بن مسعود، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، عبدالرحمن بن سہل گفتگو کرنے لگے، وہ ان تینوں میں سب سے کم عمر تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے بڑے کو موقع دو۔“ تو وہ خاموش ہو گئے، باقی دونوں حضرات نے بات کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پچاس افراد حلف اٹھا کر اپنے ساتھی کے خون (کے بدلے، راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) اپنے قاتل کے خون کے مستحق بننے کے لیے تیار ہو جائیں گے؟“ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ہم کیسے حلف اٹھا سکتے ہیں؟ جب کہ ہم وہاں موجود ہی نہیں تھے، ہم نے (قتل ہوتے) دیکھا ہی نہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہودیوں کے پچاس افراد قسم اٹھا کر بری الذمہ ہو جائیں گے۔“ انہوں نے عرض کی: ”ہم کفار کی قسموں کا کیسے اعتبار کریں؟“ راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی طرف سے ان لوگوں کو دیت ادا کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3183]
حديث رقم: 3145 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، أَبِي ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، إِسْمَاعِيلُ ، أَبِي ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، بُشَيْرَ بْنَ يَسَارٍ ، رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ ، وَسَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ ، وَسُوَيْدُ بْنُ النُّعْمَانِ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، نَا أَبِي . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّ بُشَيْرَ بْنَ يَسَارٍ مَوْلَى بَنِي حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ أَخْبَرَهُ، وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا فَقِيهًا وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ مِنْ أَهْلِ دَارِهِ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ رِجَالا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِنْهُمْ: رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ ، وَسَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ ، وَسُوَيْدُ بْنُ النُّعْمَانِ حَدَّثُوهُ، أَنَّ الْقَسَامَةَ كَانَتْ فِيهِمْ فِي بَنِي حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ فِي رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ يُدْعَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلِ بْنِ زَيْدٍ قُتِلَ بِخَيْبَرَ، فَذَكَرَ بَشِيرٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلِ بْنِ زَيْدٍ، وَمُحَيِّصَةُ بْنُ مَسْعُودِ بْنُ زَيْدٍ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ خَرَجَا إِلَى خَيْبَرَ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَوْمَئِذٍ صُلْحٌ وَأَهْلُهَا الْيَهُودُ، فَتَفَرَّقَ عَبْدُ اللَّهِ وَمُحَيِّصَةُ بِخَيْبَرَ فِي حَوَائِجِهِمَا، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ، وَقَالَ: كَيْفَ نَقْبَلُ أَيْمَانَ قَوْمٍ كُفَّارٍ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
بنو حارثہ کے آزاد کردہ غلام بشیر بن یسار، جو ایک بزرگ اور سمجھدار آدمی تھے اور انہوں نے اپنے (آقا کے) خاندان بنو حارثہ سے تعلق رکھنے والے کچھ صحابہ کرام کی زیارت بھی کی ہوئی تھی، جن میں سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ، سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ شامل ہیں، بشیر بن یسار ان حضرات کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں: قسامت کا حکم بنو حارثہ کے بارے میں آیا تھا، انصار کے ایک فرد سیدنا عبداللہ بن سہل رضی اللہ عنہ خیبر میں قتل کر دیے گئے۔ بشیر نے یہ بات ذکر کی: سیدنا عبداللہ بن سہل رضی اللہ عنہ اور سیدنا محیصہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا تعلق بنو حارثہ سے تھا، یہ دونوں حضرات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں خیبر میں تشریف لے گئے، ان دنوں (مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان) صلح چل رہی تھی، خیبر میں یہودی ہی رہتے تھے، خیبر میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ اپنے اپنے کام کے سلسلے میں ایک دوسرے سے جدا ہو گئے (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے)، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”ہم کفار کی قوم کی قسموں کو کیسے قبول کر سکتے ہیں؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3184]
حديث رقم: 3146 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ ، سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، وَرَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ مَوْلَى الأَنْصَارِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، وَرَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ أَوْ حُدِّثَا، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلٍ، وَمُحَيِّصَةَ أَتَيَا خَيْبَرَ ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
بشیر بن یسار، سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ اور حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ان دونوں حضرات نے یہ بات بیان کی ہے: سیدنا عبداللہ بن سہل رضی اللہ عنہ اور سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ خیبر گئے (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3185]
حديث رقم: 3147 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ سَعْدَوَيْهِ ، عَبَّادٍ ، حَجَّاجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ سَعْدَوَيْهِ ، عَنْ عَبَّادٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: خَرَجَ مُحَيِّصَةُ، وَحُوَيِّصَةُ ابْنَا مَسْعُودٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلٍ، إِلَى خَيْبَرَ يَمْتَارُونَ فَتَفَرَّقُوا لِحَاجَتِهِمْ، فَمَرُّوا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَهْلٍ قَتِيلا، فَرَجَعُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَخْبَرُوهُ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَحْلِفُونَ خَمْسِينَ يَمِينًا قَسَامَةً تَسْتَحِقُّونَ بِهِ قَاتِلَكُمْ؟، فَكَرِهُوا، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَحْلِفُ عَلَى الْغَيْبِ، نَحْلِفُ عَلَى أَمْرٍ غِبْنَا عَنْهُ؟، قَالَ: فَتَحْلِفُ الْيَهُودُ خَمْسِينَ يَمِينًا فَيَبْرَءُونَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَقْبَلُ أَيْمَانَ قَوْمٍ كُفَّارٍ؟، فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَالٍ مِنْ مَالِ الصَّدَقَةِ، فَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا محیصہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا حویصہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا عبدالرحمن بن سہل رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن سہل رضی اللہ عنہ خیبر گئے، وہاں یہ حضرات اپنے کام کے سلسلے میں ایک دوسرے سے جدا ہو گئے، پھر انہیں سیدنا عبداللہ بن سہل رضی اللہ عنہ مقتول ملے، یہ حضرات واپس نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم پچاس افراد قسامت کے طور پر قسم اٹھا کر اپنے قاتل (کو سزا) دے سکتے ہو۔“ تو ان حضرات کو یہ گوارا نہیں ہوا، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ہم غیب کے بارے میں کیسے قسم اٹھا سکتے ہیں، ہم ایک ایسے معاملے کے بارے میں قسم اٹھائیں، جس میں ہم موجود نہیں تھے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر یہودیوں کے پچاس افراد قسم اٹھا کر بری الذمہ ہو جائیں گے۔“ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا ہم کفار کی قسموں کو قبول کر لیں؟“ (راوی بیان کرتے ہیں:) پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں زکوٰة کا مال آیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود (اس مقتول) کی دیت ادا کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3186]
حديث رقم: 3148 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أَبُو نُعَيْمٍ ، سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّائِيُّ ، بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ ، سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّائِيُّ ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ رَجُلا مِنَ الأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ نَفَرًا مِنْ قَوْمِهِ انْطَلَقُوا إِلَى خَيْبَرَ فَتَفَرَّقُوا فِيهَا، فَوَجَدُوا أَحَدَهُمْ قَتِيلا، فَقَالُوا لِلَّذِينَ وَجَدُوهُ عِنْدَهُمْ قَتَلْتُمْ صَاحِبَنَا؟، فَقَالُوا: مَا قَتَلْنَا وَلا عَلِمْنَا قَاتِلا، فَانْطَلَقُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، انْطَلَقْنَا إِلَى خَيْبَرَ فَوَجَدْنَا أَحَدَنَا قَتِيلا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْكُبْرَ الْكُبْرَ، فَقَالَ لَهُمْ: تَأْتُونَ بِالْبَيِّنَةِ عَلَى مَنْ قَتَلَ، فَقَالُوا: مَا لَنَا بَيِّنَةٌ، قَالَ: فَيَحْلِفُونَ لَكُمْ، قَالُوا: لا نَرْضَى أَيْمَانَ الْيَهُودِ، وَكَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبْطِلَ دَمَهُ، فَوَدَاهُ مِائَةً مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
بشیر بن یسار بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی، جن کا نام سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ تھا، انہوں نے یہ بات بتائی، وہ اپنے قبیلے کے کچھ افراد کے ہمراہ خیبر گئے، وہاں وہ لوگ ایک دوسرے سے جدا ہو گئے، پھر انہوں نے اپنے ایک فرد کو مقتول پایا، تو جن لوگوں کے پاس انہوں نے مقتول کو پایا تھا، ان لوگوں سے انہوں نے کہا: ”تم نے ہمارے ساتھی کو قتل کیوں کیا ہے؟“ تو وہ لوگ بولے: ”ہم نے قتل نہیں کیا اور نہ ہی ہمیں قاتل کے بارے میں علم ہے۔“ پھر یہ حضرات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! ہم خیبر گئے، وہاں ہم نے اپنے ایک فرد کو مقتول پایا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پہلے بڑے کو موقع دو۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم اس بارے میں ثبوت پیش کرو کہ کس نے اسے قتل کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر (وہ یہودی) قسم اٹھا لیں (اور بری الذمہ ہو جائیں گے)۔“ انہوں نے عرض کی: ”ہم یہودیوں کے قسم اٹھانے پر راضی نہیں ہوں گے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بھی اچھا نہیں لگا کہ مقتول کا خون رائیگاں جائے، اس لیے آپ نے خود زکوٰة کے اونٹوں میں سے ایک سو اونٹ دیت کے طور پر ادا کیے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3187]
حديث رقم: 3149 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْحَمَّالُ ، أَبُو نُعَيْمٍ ، سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْحَمَّالُ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3188]
حديث رقم: 3150 سنن الدارقطني
أَبُو الْعَبَّاسِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَارَسْتَانِيُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الأَسَدِيُّ ، أَبِي ، قَيْسٌ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ ، سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَارَسْتَانِيُّ ، وَالْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الأَسَدِيُّ ، نَا أَبِي ، نَا قَيْسٌ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، قَالَ:" خَرَجَ قَوْمٌ مِنَ الأَنْصَارِ إِلَى خَيْبَرَ فَقُتِلَ مِنْهُمْ رَجُلٌ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: بَيِّنَتُكُمْ، قَالُوا: مَا لَنَا بَيِّنَةٌ، قَالَ: فَتَنْفُلُكُمْ أَيْمَانُهُمْ، فَقَالُوا: إِذًا تَقْتُلُنَا الْيَهُودُ، قَالَ: فَأَيْمَانُكُمْ أَنْتُمْ، قَالُوا: لَمْ نَشْهَدْ، فَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَالٍ أَتَاهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار کے کچھ افراد خیبر گئے، وہاں ان میں سے ایک شخص قتل ہو گیا، یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے پیش آ گیا، تو آپ نے فرمایا: ”تمہارے ثبوت (کہاں ہیں)؟“ انہوں نے عرض کی: ”ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو ان (یہودیوں کا) قسم اٹھانا (معاملہ ختم کر دے گا)۔“ انہوں نے عرض کی: ”پھر تو یہودی (ایک ایک کر کے) ہمیں قتل کر دیں گے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم قسم اٹھا لو۔“ انہوں نے عرض کی: ”ہم وہاں موجود نہیں تھے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں جو مال آیا تھا، آپ نے اس میں سے اس (مقتول) کی دیت ادا کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3189]
حديث رقم: 3151 سنن الدارقطني
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، قَالُوا: نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْبَيِّنَةُ عَلَى مَنِ ادَّعَى، وَالْيَمِينُ عَلَى مَنْ أَنْكَرَ، إِلا فِي الْقَسَامَةِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مدعی پر ثبوت پیش کرنا لازم ہو گا اور انکار کرنے والے پر قسم اٹھانا لازم ہو گا، البتہ قسامت کا حکم مختلف ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3190]
حديث رقم: 3152 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَأَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُطَرِّفٌ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ ، الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الضَّحَّاكِ ، وَمُطَرِّفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَتِيقُ ، مُطَرِّفٌ ، مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَأَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، قَالا: نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُطَرِّفٌ . ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ نَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الضَّحَّاكِ ، وَمُطَرِّفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَتِيقُ ، نَا مُطَرِّفٌ ، قَالا: نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْبَيِّنَةُ عَلَى مَنِ ادَّعَى، وَالْيَمِينُ عَلَى مَنْ أَنْكَرَ، إِلا فِي الْقَسَامَةِ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مدعی پر ثبوت پیش کرنا لازم ہو گا اور انکار کرنے والے پر قسم اٹھانا لازم ہو گا، البتہ قسامت کا حکم مختلف ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3191]
حديث رقم: 3153 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ ، الزَّنْجِيِّ بْنِ خَالِدٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ الزَّنْجِيِّ بْنِ خَالِدٍ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ. خَالَفَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، وَحَجَّاجٌ، رَوَيَاهُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَلامٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، عبدالرزاق نے اس کے برعکس اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3192]