☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← حدود کا بیان← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 403
Page 16 of 21
Hadith No.: 3354 Sunan Daraqutni
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، أَبُو بَكْرٍ
ثنا ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ رَجُلا أَقْطَعَ الْيَدِ وَالرِّجْلِ، نزل عَلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ فَكَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ :" مَا لَيْلُكَ بِلَيْلِ سَارِقٍ، مَنْ قَطَعَكَ؟، قَالَ: يَعْلَى بْنُ أُمَيَّةَ ظُلْمًا، قَالَ: فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: لأَكْتُبَنَّ إِلَيْهِ، وَتَوَعَّدَهُ، فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ فَقَدُوا حُلِيًّا لأَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ، قَالَ: فَجَعَلَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ أَظْهِرْ عَلَيَّ صَاحِبَهُ، قَالَ: فَوُجِدَ عِنْدَ صَائِغٍ، فَأُلْجِئَ حَتَّى أُلْجِئَ إِلَى الأَقْطَعِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَاللَّهِ لَغَرَّتُهُ بِاللَّهِ كَانَ أَشَدَّ عَلَيَّ مِمَّا صَنَعَ، اقْطَعُوا رِجْلَهُ، فَقَالَ عُمَرُ: بَلْ نَقْطَعُ يَدَهُ كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ: دُونَكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: ایک شخص جس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں (چوری کی سزا میں) کٹا ہوا تھا، وہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مہمان بنا، وہ رات کے وقت نوافل ادا کیا کرتا تھا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”تم کسی چور کی طرح رات نہیں گزارتے (تم تو نیک آدمی ہو)۔“ تمہارا ہاتھ کس نے کٹوا دیا؟ اس نے جواب دیا: ”یعلی بن منیہ نے ظلم کے طور پر اس کو کاٹا ہے۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”میں اسے اس بارے میں خط لکھوں گا۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے وعدہ کر لیا، اسی دوران (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ) سیدہ اسماء بنت عمیس کا ایک ہار گم ہو گیا، تو اس شخص نے یہ کہنا شروع کر دیا: ”اے اللہ! اس چور کو پکڑوا دے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: وہ ہار ایک سنار کے پاس سے مل گیا، جب اس کی تحقیق کی، تو پتا چلا کہ اسی ہاتھ پاؤں کٹے ہوئے شخص نے اسے فروخت کیا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میرے نزدیک اس کی اس حرکت سے زیادہ شدید (ناپسندیدہ) بات یہ ہے کہ وہ اللہ سے یہ دعائیں کر رہا تھا (کہ چور پکڑا جائے)۔“ ”تم لوگ اس کا پاؤں کاٹ دو (تاکہ وہ ہاتھ کے ساتھ کسی کام کے قابل نہ رہے)۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہم اس کا ہاتھ کاٹیں گے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔“ تو سیدنا ابوبکر نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3401]
Hadith No.: 3355 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" إِنَّمَا قَطَعَ أَبُو بَكْرٍ رِجْلَ الَّذِي قَطَعَ يَعْلَى بْنُ أُمَيَّةَ، وَكَانَ مَقْطُوعَ الْيَدِ قَبْلَ ذَلِكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس شخص کا پاؤں کٹوا دیا تھا، جس (کا ہاتھ) یعلی بن امیہ نے کاٹا تھا، اس سے پہلے ہی اس شخص کا ایک ہاتھ کٹا ہوا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3402]
Hadith No.: 3356 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَائِشَةَ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَجُلٌ أَسْوَدُ يَأْتِي أَبَا بَكْرِ فَيُدْنِيهِ وَيُقْرِئُهُ الْقُرْآنَ، حَتَّى بَعَثَ سَاعِيًا، أَوْ قَالَ سَرِيَّةً، فَقَالَ: أَرْسَلَنِي مَعَهُ، قَالَ: بَلْ تَمْكُثُ عِنْدَنَا، فَأَبَى، فَأَرْسَلَهُ مَعَهُ وَاسْتَوْصَاهُ بِهِ خَيْرًا، فَلَمْ يُغَبِّرْ عَنْهُ إِلا قَلِيلا، حَتَّى جَاءَ قَدْ قُطِعَتْ يَدُهُ، فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ فَاضَتْ عَيْنَاهُ، فَقَالَ: مَا شَأْنُكَ؟، قَالَ: مَا زِدْتُ عَلَى أَنَّهُ كَانَ يُولِينِي شَيْئًا مِنْ عَمَلِهِ فَخُنْتُهُ فَرِيضَةً وَاحِدَةً فَقَطَعَ يَدَيَّ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: تَجِدُونَ الَّذِي قَطَعَ هَذَا يَخُونُ أَكْثَرَ مِنْ عِشْرِينَ فَرِيضَةً، وَاللَّهِ لَئِنْ كُنْتَ صَادِقًا لأُقِيدَنَّكَ بِهِ، قَالَ: ثُمَّ أَدْنَاهُ وَلَمْ يُحَوِّلْ مَنْزِلَتَهُ الَّتِي كَانَتْ لَهُ مِنْهُ، قَالَ: فَكَانَ الرَّجُلُ يَقُومُ بِاللَّيْلِ فَيَقْرَأُ، فَإِذَا سَمِعَ أَبُوَ بَكْرٍ صَوْتَهُ، قَالَ: بِاللَّهِ لَرَجُلُ قَطْعٍ هَذَا!، قَالَ فَلَمْ يُغَبِّرْ إِلا قَلِيلا حَتَّى فَقَدَ آلُ أَبِي بَكْرٍ حُلِيًّا لَهُمْ وَمَتَاعًا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: طَرَقَ الْحَيِّ اللَّيْلَةَ، فَقَامَ الأَقْطَعُ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَرَفَعَ يَدَهُ الصَّحِيحَةَ وَالأُخْرَى الَّتِي قُطِعَتْ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَظْهِرْ عَلَيَّ مَنْ سَرَقَهُمْ" ، أَوْ نَحْوَ هَذَا، وَقَالَ مَعْمَرٌ: رُبَّمَا قَالَ:" اللَّهُمَّ أَظْهِرْ عَلَيَّ مَنْ سَرَقَ أَهْلَ هَذَا الْبَيْتِ الصَّالِحِينَ"، قَالَ: فَمَا انْتَصَفَ النَّهَارُ حَتَّى عَثَرُوا عَلَى الْمَتَاعِ عِنْدَهُ، فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ:" وَيْلَكَ إِنَّكَ لَقَلِيلُ الْعِلْمِ بِاللَّهِ"، فَأَمَرَ بِهِ فَقُطِعَتْ رِجْلُهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک سیاہ فام شخص سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان کے ساتھ رہنے لگا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اسے قرآن سکھانے لگے، ایک مرتبہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (زکوٰۃ وغیرہ کی) وصولی کرنے والے شخص کو بھجوانے لگے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) کسی مہم کو روانہ کرنے لگے، تو وہ شخص بولا: ”مجھے بھی اس کے ساتھ بھیج دیں۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم ہمارے ساتھ رہو۔“ لیکن اس نے یہ بات نہیں مانی، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے بھی اس (وصولی) کرنے والے کے ساتھ بھیج دیا، اور اسے (اس سیاہ فام) کا خیال رکھنے کی تاکید کی، کچھ عرصے بعد وہ (سیاہ فام) شخص آیا، تو اس کا ہاتھ کٹا ہوا تھا، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا، تو ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”اس (سرکاری اہلکار) نے جو کام میرے ذمے لگایا تھا، میں نے اس میں سے ایک فریضہ (یعنی جانور یا کوئی چیز) کی خیانت کی، تو اس نے میرا ہاتھ کاٹ دیا۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس نے اس کا ہاتھ کاٹا ہے، اس نے خود بیس سے زیادہ فریضوں میں خیانت کی ہوئی ہے، اللہ کی قسم! اگر تم ٹھیک کہہ رہے ہو، تو میں اس وجہ سے اسے قید کر دوں گا۔“ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے اپنے ساتھ رکھا اور اس کے ساتھ پہلے سا سلوک کرتے رہے، وہ شخص رات کے وقت کھڑا ہو کر (نوافل کے دوران) قرأت کرنے لگا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جب اس کی آواز سنی، تو دعا کی: ”اے اللہ! جس نے اس کا ہاتھ کاٹا ہے، اسے سزا دے۔“ تھوڑے ہی عرصے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر والوں میں سے کسی کا ہار یا شاید اور کوئی چیز چوری ہو گئی، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”گزشتہ رات ہمارے ہاں چوری ہو گئی۔“ وہ ہاتھ کٹا ہوا (سیاہ فام) کھڑا ہوا، اس نے قبلہ کی طرف رخ کیا، اس نے اپنا صحیح ہاتھ اور کٹا ہوا ہاتھ دونوں بلند کیے اور دعا کی: ”اے اللہ! جس نے یہ چوری کی ہے، اسے پکڑوا دے (یا اس کی مانند لفظ استعمال کیے)۔“ معمر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اے اللہ! اس شخص کو پکڑوا دے، جس نے اس نیک گھرانے کے ہاں چوری کی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اگلا دن ابھی آدھا بھی نہیں گزرا تھا کہ وہ سامان اس شخص کے پاس سے مل گیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”تمہارا ستیاناس ہو، تمہیں اللہ تعالیٰ کے بارے میں بہت تھوڑا علم ہے۔“ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے حکم کے تحت اس شخص کا پاؤں کاٹ دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3403]
Hadith No.: 3358 Sunan Daraqutni
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانَ ، عِيسَى ، الشَّعْبِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ
ثنا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عِيسَى ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَطَعَ فِي قِيمَةِ خَمْسَةِ دَرَاهِمَ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پانچ درہم قیمت والی چیز (کی چوری پر) ہاتھ کٹوا دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3406]
Hadith No.: 3359 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، سُفْيَانَ ، عِيسَى بْنِ أَبِي عَزَّةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عَزَّةَ ، بِهَذَا.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3407]
Hadith No.: 3360 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْفَلاسُ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عُمَرَ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا وَكَانَ حَافِظًا، مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْفَلاسُ ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ:" قُطِعَ الْخَمْسُ إِلا فِي خَمْسٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”پانچ (انگلیاں یعنی ہاتھ) پانچ (درہم قیمت والی چیز کی چوری) پر کاٹا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3408]
Hadith No.: 3361 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْفَلاسُ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، هُشَيْمٌ ، مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، قَتَادَةَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عُمَرَ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْفَلاسُ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: لا تُقْطَعُ الْخَمْسُ إِلا فِي خَمْسٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”پانچ (انگلیاں یعنی ہاتھ) پانچ (درہم قیمت والی چیز کی چوری) پر کاٹا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3409]
Hadith No.: 3362 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْفَلاسُ ، سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، أَبُو هِلالٍ الرَّاسِبِيُّ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْفَلاسُ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا أَبُو هِلالٍ الرَّاسِبِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَطَعَ فِي شَيْءٍ قِيمَتُهُ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ" ، قَالَ أَبُو هِلالٍ: فَقَالُوا لِي: إِنَّ ابْنَ أَبِي عَرُوبَةَ، يَقُولُ: هُوَ عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، قَالَ: فَلَقِيتُ هِشَامًا الدَّسْتُوَائِيَّ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: هُوَ عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ أَبُو هِلالٍ:" فَإِنْ لَمْ يَكُنْ عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَهُوَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ایسی چیز (کی چوری) پر ہاتھ کٹوا دیا تھا، جس کی قیمت پانچ درہم تھی۔ ابوہلال نامی راوی بیان کرتے ہیں: بعض محدثین نے مجھے یہ بتایا: ابن ابوعروبہ نے اس روایت کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، میری ملاقات بعد میں ہشام سے ہوئی، میں نے ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے فرمایا: یہ قتادہ کے حوالے سے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ ابوہلال فرماتے ہیں: اگر یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول نہ ہو، تو یہ یا نبی کریم سے منقول ہے یا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3410]
Hadith No.: 3363 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، ابْنَ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ جُرَيْجٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى الْخَائِنِ، وَلا عَلَى الْمُخْتَلِسِ، وَلا عَلَى الْمُنْتَهِبِ قَطْعٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خیانت کرنے والے، اچک لینے والے اور (سرعام) ڈاکہ ڈالنے والے شخص کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3411]
Hadith No.: 3364 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو الْحَضْرَمِيِّ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
ثنا ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو الْحَضْرَمِيِّ ، قَالَ: أَتَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِغُلامٍ لِي، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، اقْطَعْ هَذَا، قَالَ:" وَمَا شَأْنُهُ؟، قُلْتُ: سَرَقَ مَرْآةً لامْرَأَتِي خَيْرٌ مِنْ سِتِّينَ دِرْهَمًا، قَالَ: خَادِمُكُمْ سَرَقَ مَتَاعَكُمْ، لا قَطْعَ عَلَيْهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
عبداللہ بن عمرو حضرمی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس اپنے غلام کو لے کر آیا، میں نے کہا: ”اے امیر المؤمنین! اس کا ہاتھ کٹوا دیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”اس نے کیا کیا ہے؟“ میں نے کہا: ”اس نے میری بیوی کا آئینہ چوری کیا ہے، جو ساٹھ درہم سے زیادہ قیمت کا تھا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تمہارے خادم نے تمہارا سامان چوری کیا ہے، اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3412]
Hadith No.: 3365 Sunan Daraqutni
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَمْرَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَائِشَةَ
نَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، نَا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ أَخُو يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّ عَمْرَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَتْهُ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّ كَسْرَ عَظْمِ الْمَيِّتِ مَيْتًا، مثل كَسْرِهِ حَيًّا فِي الإِثْمِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کسی مردہ شخص کی ہڈی کو توڑنا، زندہ شخص کی ہڈی توڑنے جتنا گناہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3413]
Hadith No.: 3366 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، ، وَدَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، ، أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، وَدَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ وَ، أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ أَخِي يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّ كَسْرَ عَظْمِ الْمَيِّتِ مَيْتًا، مثل كَسْرِهِ حَيًّا" ، يَعْنِي: فِي الإِثْمِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کسی مردہ مسلمان کی ہڈی کو توڑنا، زندہ شخص کی ہڈی کے توڑنے کی مانند ہے (راوی کہتے ہیں: یعنی اس جتنا گناہ ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3414]
Hadith No.: 3367 Sunan Daraqutni
أَبُو الأَسْوَدِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ ، الْحُنَيْنِيُّ ، أَبُو حُذَيْفَةَ ، زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، الْقَاسِمِ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو الأَسْوَدِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ ، نَا الْحُنَيْنِيُّ ، نَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَسْرُ عَظْمِ الْمَيِّتِ كَكَسْرِهِ حَيًّا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی مردہ شخص کی ہڈی کو توڑنا، زندہ شخص کی ہڈی توڑنے کی مانند ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3415]
Hadith No.: 3368 Sunan Daraqutni
ابْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الزُّبَيْرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، ابْنُ وَهْبٍ ، مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، أَبِيهِ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، عَمِّي ، أَبِي ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، بُكَيْرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ ، عَمْرَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَائِشَةَ ، ابْنُ صَاعِدٍ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الزُّبَيْرِيُّ وَ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، قَالا: نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، نَا عَمِّي ، نَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ بُكَيْرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ عَمْرَةَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَتْهُ، أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ ، تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يُقْطَعُ السَّارِقُ فِيمَا دُونَ ثَمَنِ الْمِجَنِّ، قَالَ: فَقِيلَ لِعَائِشَةَ: مَا ثَمَنُ الْمِجَنِّ؟، قَالَتْ: رُبْعُ دِينَارٍ" . قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ إِلا فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ڈھال کی قیمت سے کم قیمتی چیز کی چوری پر چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا: ڈھال کی قیمت کیا ہوتی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”ایک چوتھائی دینار۔“ ایک اور سند کے حوالے سے سیدہ عائشہ کا یہ بیان منقول ہے: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ایک چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ قیمت والی چیز کی چوری پر چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3416]
Hadith No.: 3369 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، عُمَرُ بْنُ مَعْمَرٍ الْعَمْرَكِيُّ ، خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمِسْوَرِ ، يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، نَا عُمَرُ بْنُ مَعْمَرٍ الْعَمْرَكِيُّ ، نَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمِسْوَرِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تُقْطَعُ الْيَدُ إِلا فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ قیمت والی چیز کی چوری پر چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3417]
Hadith No.: 3370 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ ، قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَدِينِيُّ ، مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، أَبِيهِ ، عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْوَلِيدِ ، عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةُ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ ، نَا قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَدِينِيُّ ، حَدَّثَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْوَلِيدِ مَوْلَى الأَخْنَسِيِّينَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ ، يَقُولُ: كَانَتْ عَائِشَةُ تُحَدِّثُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تُقْطَعُ الْيَدُ إِلا فِي الْمِجَنِّ أَوْ ثَمَنِهِ" ، قَالَ: وَزَعَمَ أَنَّ عُرْوَةَ، قَالَ: وَثَمَنُ الْمِجَنِّ أَرْبَعَةُ دَرَاهِمَ، قَالَ: وَسَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، يَقُولُ:" لا تُقْطَعُ الْيَدُ إِلا فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَمَا فَوْقَ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”ڈھال یا اس کی قیمت جتنی قیمتی چیز کی چوری پر ہاتھ کاٹا جائے گا۔“ عروہ بیان کرتے ہیں: ڈھال کی قیمت چار درہم ہوتی ہے۔ سلیمان بن یسار فرماتے ہیں: ”چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (قیمت والی چیز کی چوری) پر ہاتھ کاٹا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3418]
Hadith No.: 3371 Sunan Daraqutni
ابْنُ صَاعِدٍ ، خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، وَمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، وَمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَطَعَ فِي مِجَنٍّ قِيمَتُهُ ثَلاثَةُ دَرَاهِمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ڈھال چوری کرنے پر ہاتھ کٹوا دیا، جس کی قیمت تین درہم تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3419]
Hadith No.: 3372 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَابِتٌ ، عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، شُعْبَةُ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا ثَابِتٌ ، نَا عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنَّ رَجُلا سَرَقَ مِجَنًّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُوِّمَ خَمْسَةَ دَرَاهِمَ فَقَطَعَهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے ایک ڈھال چوری کر لی، جس کی قیمت پانچ درہم تھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کٹوا دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3420]
Hadith No.: 3373 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" كَانَ ثَمَنُ الْمِجَنِّ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَشْرَةَ دَرَاهِمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ڈھال کی قیمت دس درہم ہوتی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3421]
Hadith No.: 3374 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، أَبُو أُسَامَةَ ، الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، نَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، نَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" كَانَ ثَمَنُ الْمِجَنِّ يَوْمَئِذٍ، عَشَرَةَ دَرَاهِمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ان دنوں ڈھال کی قیمت دس درہم ہوتی تھی۔ عطاء فرماتے ہیں: ان دنوں ڈھال کی قیمت دس درہم ہوتی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3422]