☽ 9 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← حدود کا بیان← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 403
Page 2 of 21
Hadith No.: 3074 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يَزِيدَ ، إِسْحَاقُ بْنُ سِنِينَ ، خَالِدُ بْنُ مِرْدَاسٍ ، مُعَلَّى بْنُ هِلالٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَلِيٍّ
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يَزِيدَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ سِنِينَ ، نَا خَالِدُ بْنُ مِرْدَاسٍ ، نَا مُعَلَّى بْنُ هِلالٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلامُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا قَوَدَ إِلا بِحَدِيدَةٍ، وَلا قَوَدَ فِي النَّفْسِ وَغَيْرِهَا إِلا بِحَدِيدَةٍ" ، مُعَلَّى بْنُ هِلالٍ مَتْرُوكٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی علیہ السلام بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قصاص صرف لوہے (کے ہتھیار) کے ذریعے لیا جا سکتا ہے، جان یا اس کے علاوہ (کسی عضو) کا قصاص صرف لوہے (کے ہتھیار) کے ذریعے لیا جا سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3110]
Hadith No.: 3075 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَسَدٍ ، أَبُو الأَحْوَصِ الْقَاضِي ، نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، بَقِيَّةُ ، أَبِي مُعَاذٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَسَدٍ ، نَا أَبُو الأَحْوَصِ الْقَاضِي ، نَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا بَقِيَّةُ ، عَنْ أَبِي مُعَاذٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا قَوَدَ إِلا بِالسَّيْفِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قصاص صرف تلوار کے ذریعے لیا جا سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3111]
Hadith No.: 3076 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ الصُّغْدِيُّ ، الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، بَقِيَّةُ ، أَبِي مُعَاذٍ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ الصُّغْدِيُّ ، نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، نَا بَقِيَّةُ ، عَنْ أَبِي مُعَاذٍ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا قَوَدَ إِلا بِسِلاحٍ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قصاص صرف اسلحے کے ذریعے لیا جا سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3112]
Hadith No.: 3077 Sunan Daraqutni
الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ ، أَبُو أَحْمَدَ ، الْقَوَارِيرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ ، نَا أَبُو أَحْمَدَ ، نَا الْقَوَارِيرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَجُلا طَعَنَ رَجُلا بِقَرْنٍ فِي رُكْبَتِهِ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَقِدْنِي، قَالَ: حَتَّى تَبْرَأَ، ثُمَّ جَاءَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَقِدْنِي، فَأَقَادَهُ، ثُمَّ جَاءَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَرَجْتُ، قَالَ: قَدْ نَهَيْتُكِ فَعَصَيْتَنِي، فَأَبْعَدَكَ اللَّهُ وَبَطَلَ عَرَجُكَ"، ثُمَّ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ يُقْتَصَّ مِنْ جُرْحٍ حَتَّى يَبْرَأَ صَاحِبُهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نے دوسرے شخص کے گھٹنے میں تیر مارا، وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ مجھے قصاص دلوائیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے تم ٹھیک ہو جاؤ۔“ پھر (ٹھیک ہونے کے بعد) وہ شخص آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”آپ مجھے قصاص دلوائیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے قصاص دلوا دیا، پھر وہ شخص آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں لنگڑا ہو گیا ہوں (تو آپ دوسرے فریق کو بھی زیادہ سزا دلوائیں)۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں منع کیا تھا، تم نے میری بات نہیں مانی، اللہ تعالیٰ تمہیں دور کرے، تمہارا لنگڑا ہونا ضائع گیا۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا کہ زخمی کے ٹھیک ہونے سے پہلے اس کا قصاص لیا جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3114]
Hadith No.: 3078 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ ، يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأُمَوِيُّ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، وَعُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، وَيَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأُمَوِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، وَعُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، وَيَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلا جُرِحَ فَأَرَادَ أَنْ يَسْتَقِيدَ،" فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُسْتَقَادَ مِنَ الْجَارِحِ حَتَّى يَبْرَأَ الْمَجْرُوحُ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص زخمی ہو گیا، اس نے قصاص لینے کا ارادہ کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زخمی کرنے والے سے قصاص لینے، اس وقت تک منع کر دیا، جب تک زخمی شخص ٹھیک نہ ہو جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3115]
Hadith No.: 3079 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ نَجِيحٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ ، يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْد
ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ وَ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ نَجِيحٍ ، قَالا: نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْد ٍ، بِهَذَا، وَقَالَ:" أَنْ يُمْثَلَ مِنَ الْجَارِحِ".
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں کچھ لفظی اختلاف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3116]
Hadith No.: 3080 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، مُحَمَّدُ بْنُ كَامِلٍ ، أَبُو بَكْرٍ ، وَعُثْمَانُ ، ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، جَابِرٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَامِلٍ ، نَا أَبُو بَكْرٍ ، وَعُثْمَانُ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ، قَالا: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ،" أَنَّ رَجُلا طَعَنَ رَجُلا بِقَرْنٍ فِي رُكْبَتِهِ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَقِيدُ، فَقِيلَ لَهُ: حَتَّى تَبْرَأَ، فَأَبَى وَعَجَّلَ فَاسْتَقَادَ، قَالَ: فَعَنَتَتْ رِجْلُهُ وَبَرِئَتْ رِجْلُ الْمُسْتَقَادِ مِنْهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: لَيْسَ لَكَ شَيْءٌ إِنَّكَ أَبِيتَ" ، قَالَ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عُبْدُوسَ: مَا جَاءَ بِهَذَا إِلا أَبُو بَكْرٍ، وَعُثْمَانُ. قَالَ الشَّيْخُ: أَخْطَأَ فِيهِ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ، وَخَالَفَهُمَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَغَيْرُهُ، عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَمْرٍو، مُرْسَلا، وَكَذَلِكَ قَالَ أَصْحَابُ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْهُ، وَهُوَ الْمَحْفُوظُ مُرْسَلا.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے دوسرے شخص کے گھٹنے میں تیر مارا، وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تاکہ قصاص (لینے کا مقدمہ) پیش کرے، تو اس سے کہا گیا کہ تم پہلے ٹھیک ہو جاؤ، اس نے یہ بات نہیں مانی، اور جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قصاص لے لیا، تو اس کی ٹانگ ٹھیک نہیں ہوئی، لیکن جس شخص سے قصاص لیا گیا تھا، اس کی ٹانگ ٹھیک ہو گئی، (قصاص لینے والا) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تمہیں کچھ نہیں ملے گا، تم نے نافرمانی کی تھی۔“ شیخ ابواحمد بن عبدوس نامی راوی فرماتے ہیں: یہ روایت صرف ابوبکر و عثمان (یہ دونوں ابوشیبہ کے صاحبزادے ہیں) نے نقل کی ہے، شیخ فرماتے ہیں: ابوشیبہ کے دونوں صاحبزادوں نے اسے نقل کرنے میں غلطی کی ہے۔ امام احمد بن حنبل اور دوسرے محدثین نے، ابن علیہ کے حوالے سے، ایوب کے حوالے سے، عمرو (بن دینار) سے اس روایت کو مرسل حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔ عمرو بن دینار کے شاگردوں نے اسے ان کے حوالے سے اسی طرح نقل کیا ہے، اور اس روایت کا مرسل ہونا محفوظ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3117]
Hadith No.: 3081 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٍ ، أَيُّوبَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ محمد بن طلحہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3118]
Hadith No.: 3082 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ : أَخْبَرَهُمْ" أَنَّ رَجُلا طَعَنَ رَجُلا بِقَرْنٍ فِي رِجْلِهِ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَقِدْنِي، قَالَ: حَتَّى تَبْرَأَ، قَالَ: أَقِدْنِي، قَالَ: حَتَّى تَبْرَأَ، قَالَ: أَقِدْنِي، فَأَقَادَهُ، ثُمَّ عُرِجَ فَجَاءَ الْمُسْتَقِيدُ، فَقَالَ: حَقِّي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا حَقَّ لَكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
محمد بن طلحہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے دوسرے کی ٹانگ میں تیر مارا، تو دوسرا شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے قصاص دلوائیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے تم ٹھیک ہو جاؤ۔“ اس نے عرض کی: ”آپ مجھے قصاص دلوائیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم پہلے ٹھیک ہو جاؤ۔“ اس نے عرض کی: ”آپ مجھے قصاص دلوائیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے قصاص دلوا دیا، پھر وہ (قصاص لینے والا شخص) ٹھیک نہ ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”میرا حق (مجھے دلوائیں)۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کوئی حق نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3119]
Hadith No.: 3083 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، إِسْحَاقُ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٍ ، أَيُّوبَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا إِسْحَاقُ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ محمد بن طلحہ سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3120]
Hadith No.: 3084 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْرَقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْرَقُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ أَنْ يُقْتَصَّ مِنَ الْجِرَاحِ حَتَّى يَنْتَهِيَ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا کہ زخمی شخص کے ٹھیک ہونے سے پہلے زخم کا قصاص لیا جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3121]
Hadith No.: 3085 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَوَّاصُ ، أَحْمَدُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ ، هَانِئُ بْنُ يَحْيَى ، يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَوَّاصُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ ، نَا هَانِئُ بْنُ يَحْيَى ، نَا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَسْتَأْنِي بِالْجِرَاحَاتِ سَنَةً" ، يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ، ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زخم کا قصاص لینے کے لیے ایک سال تک انتظار کیا جائے۔“ یزید بن عیاض نامی راوی ضعیف اور متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3122]
Hadith No.: 3086 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، ابْنُ أَبِي نُعْمٍ ، أَبُو هُرَيْرَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، نَا ابْنُ أَبِي نُعْمٍ ، نَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ نَبِيُّ التَّوْبَةِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ قَذَفَ عَبْدَهُ بِحَدٍّ، أُقِيمَ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِلا أَنْ يَكُونَ كَذَلِكَ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالقاسم نے فرمایا ہے: ”جو شخص اپنے غلام پر زنا کا جھوٹا الزام لگائے، اس شخص پر قیامت کے دن حد قائم کی جائے گی، البتہ اگر وہ غلام واقعی ایسا ہو (تو حکم مختلف ہو گا)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3123]
Hadith No.: 3087 Sunan Daraqutni
نَا الشَّافِعِيُّ، نَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، نَا مُسَدَّدٌ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، بِهَذَا. أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ مُسَدَّدٍ، عَنْ يَحْيَى، وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ حُفَّاظٌ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے اپنی سند کے ہمراہ نقل کیا ہے، اس کے تمام راوی ثقہ اور حافظ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3124]
Hadith No.: 3088 Sunan Daraqutni
ابْنُ أَبِي الثَّلْجِ ، جَدِّي ، أَبُو الْجَوَّابِ ، عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، ابْنِ أَبِي نُعْمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا ابْنُ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا جَدِّي ، نَا أَبُو الْجَوَّابِ ، نَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، نَا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ نَبِيَّ التَّوْبَةِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ قَذَفَ عَبْدَهُ بِزِنًا، ثُمَّ لَمْ يَتُبْ، أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اپنے غلام پر زنا کا (جھوٹا) الزام لگائے اور پھر اس سے توبہ نہ کرے، اس شخص پر قیامت کے دن حد قائم کی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3125]
Hadith No.: 3089 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْبَزَّارُ ، وَآخَرُونَ ، يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ الْقَزْوِينِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَابِقٍ ، عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ ، يَزِيدَ بْنِ عِيَاضٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْبَزَّارُ ، وَآخَرُونَ ، قَالُوا: نَا يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ الْقَزْوِينِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَابِقٍ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عِيَاضٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" أَنّ الرَّجُلَ إِذَا قَذَفَ عَبْدَهُ وَهُوَ بَرِيءٌ مِمَّا يَقُولُ، جُلِدَ الْحَدَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”جب کوئی شخص اپنے غلام پر زنا کا (جھوٹا) الزام لگائے اور وہ غلام اس سے بری ہو، جو اس شخص نے (الزام لگایا)، تو اس شخص کو قیامت کے دن حد کے طور پر کوڑے لگائے جائیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3126]
Hadith No.: 3090 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُوسَى ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ ، بَقِيَّةُ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُوسَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ ، نَا بَقِيَّةُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا قَوَدَ فِي شَلَلٍ وَلا عَرَجٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شلل اور عرج میں قصاص نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3127]
Hadith No.: 3091 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ الْيَقْطِينِيُّ ، رَجُلٌ ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ الْفَاخُورِيُّ ، ضَمْرَةُ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ الْيَقْطِينِيُّ ، نَا رَجُلٌ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ الْفَاخُورِيُّ ، نَا ضَمْرَةُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" عَقْلُ الْمَرْأَةِ مثل عَقْلِ الرَّجُلِ، حَتَّى تَبْلُغَ الثُّلُثَ مِنْ دِيَتِهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عورت کی دیت مرد کی دیت کے برابر ہو گی، جب تک وہ عورت کی دیت کے ایک تہائی تک نہ پہنچ جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3128]
Hadith No.: 3092 Sunan Daraqutni
حَمْزَةُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ الأَسْكَافِيُّ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ الصَّائِغُ ، يَحْيَى بْنُ يَعْلَى بْنِ الْحَارِثِ الْمُحَارِبِيُّ ، أَبِي ، غَيْلانَ بْنِ جَامِعٍ ، عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
نَا حَمْزَةُ بْنُ الْقَاسِمِ ، نَا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ ، وَنا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ الأَسْكَافِيُّ ، قَالا: نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ الصَّائِغُ ، قَالا: نَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى بْنِ الْحَارِثِ الْمُحَارِبِيُّ ، نَا أَبِي ، عَنْ غَيْلانَ بْنِ جَامِعٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: جَاءَ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" طَهِّرْنِي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَيْحَكَ ارْجِعْ فَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ وَتُبْ إِلَيْهِ، قَالَ: فَرَجَعَ غَيْرَ بَعِيدٍ ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، طَهِّرْنِي، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مثل ذَلِكَ، حَتَّى إِذَا كَانَتِ الرَّابِعَةُ، قَالَ لَهُ: مِمَّا أُطَهِّرُكَ، قَالَ: مِنَ الزِّنَا، فَسَأَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبِهِ جُنُونٌ؟، فَأُخْبِرَ أَنَّهُ لَيْسَ بِمَجْنُونٍ، فَقَالَ: أَشَرِبَ خَمْرًا؟، فَقَامَ رَجُلٌ فَاسْتَنْهَكَهُ فَلَمْ يَجِدْ مِنْهُ رِيحَ خَمْرٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَثَيِّبٌ أَنْتَ؟، قَالَ: نَعَمْ، فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ، فَكَانَ النَّاسُ فِيهِ فِرْقَتَيْنِ، تَقُولُ فِرْقَةٌ: لَقَدْ هَلَكَ مَاعِزٌ عَلَى أَسْوَأِ عَمَلِهِ، لَقَدْ أَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتُهُ، وَقَائِلٌ يَقُولُ: أَتَوْبَةٌ أَفْضَلُ مِنْ تَوْبَةِ مَاعِزٍ أَنْ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعَ يَدَهُ فِي يَدِهِ، فَقَالَ: اقْتُلْنِي بِالْحِجَارَةِ، قَالَ: فَلَبِثُوا عَلَى ذَلِكَ يَوْمَيْنِ أَوْ ثَلاثَةً، ثُمَّ جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ جُلُوسٌ فَسَلَّمَ ثُمَّ جَلَسَ، ثُمَّ قَالَ: اسْتَغْفِرُوا لِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ، فَقَالُوا: يَغْفِرُ اللَّهُ لِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقَدْ تَابَ تَوْبَةً لَوْ قُسِمَتْ بَيْنَ أُمَّةٍ لَوَسِعَتْهَا، قَالَ: ثُمَّ جَاءَتْهُ امْرَأَةٌ مِنْ غَامِدٍ مِنَ الأَزْدِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، طَهِّرْنِي، قَالَ: وَيْحَكِ ارْجِعِي فَاسْتَغْفِرِي اللَّهَ وَتُوبِي إِلَيْهِ، فَقَالَتْ: تُرِيدُ أَنْ تَرْدُدَنِي كَمَا رَدَدْتَ مَاعِزَ بْنَ مَالِكٍ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ، قَالَتْ: إِنَّهَا حُبْلَى مِنَ الزِّنَا، قَالَ: أَثَيِّبٌ أَنْتِ؟، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: إِذًا لا نَرْجُمُكِ حَتَّى تَضَعِي مَا فِي بَطْنِكِ، قَالَ: فَكَفَلَهَا رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ حَتَّى وَضَعَتْ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: قَدْ وَضَعَتِ الْغَامِدِيَّةُ، فَقَالَ: إِذًا لا نَرْجُمُهَا وَنَدَعُ وَلَدَهَا صَغِيرًا لَيْسَ لَهُ مَنْ يُرْضِعُهُ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ، فَقَالَ: إِلَيَّ رَضَاعُهُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، فَرَجَمَهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سلیمان بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ماعز بن مالک نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! مجھے پاک کر دیجیے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا ستیاناس ہو، تم واپس جاؤ، اللہ سے مغفرت طلب کرو، اس کی بارگاہ میں توبہ کرو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: وہ واپس گئے اور تھوڑی دور جا کر پھر واپس آ گئے، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھے پاک کر دیجیے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا ستیاناس ہو، تم واپس جاؤ، اللہ سے مغفرت طلب کرو اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: وہ واپس گئے اور تھوڑی دور جا کر پھر واپس آ گئے، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھے پاک کر دیجیے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر اسی کی مانند فرمایا، یہاں تک کہ چوتھی مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”میں کس چیز سے تمہیں پاک کروں؟“ انہوں نے عرض کی: زنا سے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”اسے کیا جنون لاحق ہے؟“ تو آپ کو بتایا گیا: یہ مجنون نہیں ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا اس نے شراب پی رکھی ہے؟“ تو ایک شخص اٹھا، اس نے انہیں سونگھا، تو اسے شراب کی بو محسوس نہیں ہوئی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم شادی شدہ ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت انہیں سنگسار کر دیا گیا۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) ان کے بارے میں لوگوں کے دو گروہ ہو گئے، ایک گروہ کا یہ کہنا تھا: ماعز اپنے سب سے برے عمل کے ذریعے ہلاکت کا شکار ہوئے، ان کے گناہ نے انہیں گھیر لیا۔ دوسرے گروہ کا کہنا تھا: کیا ماعز کی توبہ سے افضل کوئی توبہ ہو سکتی ہے؟ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے اپنا ہاتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دست اقدس میں دیا اور عرض کی: آپ مجھے پتھروں کے ذریعے قتل کروا دیں۔ دو تین دن تک یہی صورت حال رہی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے، لوگ اس وقت بیٹھے ہوئے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام کیا، اور تشریف فرما ہوئے، پھر آپ نے فرمایا: ”ماعز بن مالک کے لیے دعائے مغفرت کرو، اللہ تعالیٰ ماعز بن مالک کی مغفرت کرے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے ایسی توبہ کی ہے، اگر وہ ایک امت (اس سے مراد گروہ بھی ہو سکتا ہے) کے درمیان تقسیم کی جائے، تو ان سب کے لیے کافی ہو گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ازد قبیلے کی شاخ غامد قبیلہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھے پاک کر دیجیے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا ستیاناس ہو، تم واپس جاؤ، اللہ سے مغفرت طلب کرو، اس کی بارگاہ میں توبہ کرو۔“ اس خاتون نے عرض کی: ”آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے بھی اسی طرح واپس کرنا چاہتے ہو، جیسے آپ نے ماعز بن مالک کو واپس کیا تھا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کیوں؟“ تو اس نے بتایا: وہ زنا کے نتیجے میں حاملہ ہو چکی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم شادی شدہ ہو؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر ہم تمہیں اس وقت تک سنگسار نہیں کریں گے، جب تک تم اپنے پیٹ میں موجود (بچے کو) جنم نہیں دیتی۔“ پھر ایک انصاری شخص اس عورت کا سرپرست مقرر ہوا، یہاں تک کہ اس عورت نے بچے کو جنم دیا۔ وہ انصاری نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بتایا: اس غامدی عورت نے بچے کو جنم دے دیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ابھی ہم اسے سنگسار نہیں کر سکتے، اور اس کے بچے کو ایسے نہیں چھوڑ سکتے، اسے دودھ پلانے کے لیے کوئی نہ ہو۔“ تو ایک انصاری نے عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! اس بچے کی رضاعت میرے ذمے ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس عورت کو سنگسار کروا دیا۔ یہ حدیث صحیح ہے، امام مسلم نے اسے ابوکریب کے حوالے سے، یحییٰ بن یعلی کے حوالے سے، ان کے والد کے حوالے سے غیلان سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3129]
Hadith No.: 3093 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ مَنَّاحٍ أَبُو حَامِدٍ ، عُمَرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَالِدٍ ، مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ ، الْحَجَّاجِ ، عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ، أَبِيهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ مَنَّاحٍ أَبُو حَامِدٍ ، نَا عُمَرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَالِدٍ ، نَا مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" اسْتُكْرِهَتِ امْرَأَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَرَأَ عَنْهَا الْحَدَّ، وَأَقَامَهُ عَلَى الَّذِي أَصَابَهَا، وَلَمْ يُذْكَرْ أَنَّهُ جَعَلَ لَهَا مَهْرًا" .
Translation: محمد محی الدین .
عبدالجبار بن وائل نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک عورت کے ساتھ زبردستی زنا کیا گیا، تو آپ نے اس عورت پر حد جاری نہیں کی، البتہ اس کے ساتھ زیادتی کرنے والے پر حد جاری کی۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس میں یہ بات مذکور نہیں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس عورت کو مہر دلوایا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3130]