☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حدود کا بیان← حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 403
صفحہ 14 از 21
حدیث نمبر: 3314 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أنا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَضَى أَنَّ عَقْلَ أَهْلِ الْكِتَابَيْنِ نِصْفَ عَقْلِ الْمُسْلِمِينَ، وَهُمُ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے: دونوں قسم کے اہل کتاب (یعنی یہودیوں اور عیسائیوں) کی دیت، مسلمانوں کی دیت جتنی ہو گی، (راوی کہتے ہیں) اس سے مراد یہودی اور عیسائی ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3360]
حدیث نمبر: 3315 سنن دارقطنی
سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ ، النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، لاحِقِ بْنِ حُمَيْدٍ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
نَا نَا أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، أنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ لاحِقِ بْنِ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ قَالَ:" دِيَةُ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا، عِشْرُونَ جَذَعَةً، وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَعِشْرُونَ بَنَاتُ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنُو لَبُونٍ ذُكُورٌ، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قتل خطا کی دیت میں (اونٹوں کی) پانچ قسمیں ہوں گی، بیس جذعہ ہوں گے، بیس حقہ ہوں گے، بیس بنت لبون ہوں گی، بیس بنو لبون ہوں گے اور بیس بنات مخاض ہوں گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3361]
حدیث نمبر: 3316 سنن دارقطنی
بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، أَبِي مِجْلَزٍ ، ابْنَ مَسْعُودٍ ، دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، أَبِي مِجْلَزٍ ، ابْنَ مَسْعُودٍ
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ زَيْدٍ، نَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، نَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ . ح وَنا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا حَمْزَةُ بْنُ جَعْفَرٍ الشِّيرَازِيُّ، ثنا أَبُو سَلَمَةَ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، نَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" دِيَةُ الْخَطَأِ خَمْسَةُ أَخْمَاسٍ، عِشْرُونَ حِقَّةً، وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنُو لَبُونٍ ذُكُورٌ" ، لَفْظُ دَعْلَجٍ، وَهَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ. وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ نَحْوَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قتل خطا کی دیت میں (اونٹوں کی) پانچ قسمیں ہوں گی، بیس جذعہ ہوں گے، بیس حقہ ہوں گے، بیس بنات لبون ہوں گی، بیس بنات مخاض ہوں گی اور بیس بنو لبون نر ہوں گے۔ اس کی سند حسن ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3362]
حدیث نمبر: 3317 سنن دارقطنی
ثنا بِهِ الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا عَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ، نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، نَحْوَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3363]
حدیث نمبر: 3318 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، أَبُو كُرَيْبٍ ، عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
وَنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، نَا أَبُو كُرَيْبٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دِيَةِ الْخَطَأِ مِائَةً مِنَ الإِبِلِ، مِنْهَا عِشْرُونَ حِقَّةً، وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ بَنِي مَخَاضٍ" ، هَذَا حَدِيثٌ ضَعِيفٌ غَيْرُ ثَابِتٍ عِنْدَ أَهْلِ الْمَعْرِفَةِ بِالْحَدِيثِ، مِنْ وُجُوهٍ عِدَّةٍ أَحَدُهَا أَنَّهُ مُخَالِفٌ لَمَّا رَوَاهُ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِيهِ، بِالسَّنَدِ الصَّحِيحِ عَنْهُ الَّذِي لا مَطْعَنَ فِيهِ، وَلا تَأْوِيلَ عَلَيْهِ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ أَعْلَمُ بِحَدِيثِ أَبِيهِ وَبِمَذْهَبِهِ وَفُتْيَاهُ مِنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ وَنُظَرَائِهِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ أَتْقَى لِرَبِّهِ وَأَشَحُّ عَلَى دِينِهِ مِنْ أَنْ يَرْوِيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يَقْضِي بِقَضَاءٍ وَيُفْتِي هُوَ بِخِلافِهِ، هَذَا لا يُتَوَهَّمُ مِثْلُهُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَهُوَ الْقَائِلُ فِي مَسْأَلَةٍ وَرَدَتْ عَلَيْهِ لَمْ يَسْمَعْ فِيهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا وَلَمْ يَبْلُغْهُ عَنْهُ فِيهَا قَوْلٌ: أَقُولُ فِيهَا بِرَأْيِي، فَإِنْ يَكُنْ صَوَابًا فَمِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَإِنْ يَكُنْ خَطَأً فَمِنِّي، ثُمَّ بَلَغَهُ بَعْدَ ذَلِكَ أَنَّ فُتْيَاهُ فِيهَا وَافَقَ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مِثْلِهَا، فَرَآهُ أَصْحَابُهُ عِنْدَ ذَلِكَ فَرِحَ فَرَحًا لَمْ يَرَوْهُ فَرِحَ مِثْلَهُ مِنْ مُوَافَقَةِ فُتْيَاهُ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَنْ كَانَتْ هَذِهِ صِفَتُهُ وَهَذَا حَالُهُ فَكَيْفَ يَصِحُّ عَنْهُ أَنْ يَرْوِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا وَيُخَالِفُهُ. وَيَشْهَدُ أَيْضًا لِرِوَايَةِ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِيهِ مَا رَوَاهُ وَكِيعٌ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ وَغَيْرُهُمَا عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّهُ قَالَ:" دِيَةُ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قتل خطا کی دیت میں ایک سو اونٹوں کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تھا، جن میں سے بیس حقہ ہوں گے، بیس جذعہ، بیس بنات لبون، بیس بنات مخاض ہوں گی اور بیس بنو مخاض ہوں گے۔ یہ حدیث ضعیف ہے اور علم حدیث کے ماہرین کے نزدیک یہ کئی اعتبار سے ثابت نہیں ہے، اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ روایت اس روایت کی مخالف ہے، جسے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ابوعبیدہ نے صحیح سند کے ساتھ نقل کیا ہے، جس سند پر طعن نہیں کیا جا سکتا، اور اس روایت کی تاویل نہیں کی جا سکتی، ابوعبیدہ اپنے والد کی نقل کردہ حدیث اور ان کے مذہب اور ان کے فتوے کے بارے میں خشف بن مالک اور اس جیسے دیگر افراد سے زیادہ واقفیت رکھتے ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنے پروردگار سے بہت ڈرنے والے تھے اور اپنے دین میں نہایت پختہ تھے، ان کے بارے میں یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے کوئی روایت نقل کریں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے اور پھر اس کے خلاف فتویٰ دیں، یہ بات سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جیسی شخصیت کے بارے میں گمان بھی نہیں کی جا سکتی، حالانکہ جب ان کے سامنے ایک مسئلہ آیا، تو انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ”میں نے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کوئی بات نہیں سنی ہے اور مجھے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے کسی روایت کا کوئی علم نہیں ہے، اس لیے میں اس مسئلہ میں اپنی رائے پیش کروں گا، اگر وہ ٹھیک ہوئی، تو یہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ہو گی، اور اگر اس میں کوئی غلطی ہوئی، تو وہ میری طرف سے ہو گی۔“ پھر اس کے بعد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو اس بات کا پتہ چلا کہ اس مسئلے کے بارے میں ان کا دیا ہوا فتویٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فیصلے کے مطابق تھا، تو ان کے ساتھیوں نے دیکھا کہ وہ اس بات سے اتنے خوش ہوئے کہ ان کا دیا ہوا فتویٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فیصلے کے مطابق ہے، ان کے ساتھیوں نے انہیں اتنا خوش کبھی نہیں دیکھا تھا، تو جن کی یہ صفت ہو اور یہ حالت ہو، ان کے بارے میں یہ بات کس طرح درست ہو سکتی ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے کوئی روایت نقل کریں اور پھر اس کے خلاف (فتویٰ دیں)۔ اس بات کی تائید اس روایت سے بھی ہوتی ہے، جسے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ابوعبیدہ نے نقل کیا ہے اور یہ روایت وکیع، عبداللہ بن وہب اور دیگر محدثین نے سفیان ثوری، منصور، ابراہیم نخعی کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: قتل خطا کی دیت کی ادائیگی پانچ قسموں کے اونٹوں (کی شکل میں ہو گی)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3364]
حدیث نمبر: 3319 سنن دارقطنی
الْمَحَامِلِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدِ اللَّهِ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، الْحَجَّاجِ ، زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا بِهِ الْقَاضِي حَدَّثَنَا بِهِ الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" دِيَةُ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا" ، ثُمَّ فَسَّرَهَا كَمَا فَسَّرَهَا أَبُو عُبَيْدَةَ وَعَلْقَمَةُ عَنْهُ سَوَاءً، فَهَذِهِ الرِّوَايَةُ وَإِنْ كَانَ فِيهَا إِرْسَالٌ فَإِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ هُوَ أَعْلَمُ النَّاسِ بِعَبْدِ اللَّهِ وَبِرَأْيِهِ وَبِفُتْيَاهُ، قَدْ أَخَذَ ذَلِكَ عَنْ أَخْوَالِهِ عَلْقَمَةَ، وَالأَسْوَدِ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنَيْ يَزِيدَ، وَغَيْرِهِمْ مِنْ كُبَرَاءِ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ الْقَائِلُ:" إِذَا قُلْتُ لَكُمْ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، فَهُوَ عَنْ جَمَاعَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ عَنْهُ، وَإِذَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَجُلٍ وَاحِدٍ سَمَّيْتُهُ لَكُمْ. وَوَجْهٌ آخَرُ: وَهُوَ أَنَّ الْخَبَرَ الْمَرْفُوعَ الَّذِي فِيهِ ذِكْرُ بَنِي الْمَخَاضِ لا نَعْلَمُهُ، رَوَاهُ إِلا خِشْفُ بْنُ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَهُوَ رَجُلٌ مَجْهُولٌ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْهُ إِلا زَيْدُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ حَرْمَلٍ الْجُشَمِيُّ، وَأَهْلُ الْعِلْمِ بِالْحَدِيثِ لا يَحْتَجُّونَ بِخَبَرٍ يَنْفَرِدُ بِرِوَايَتِهِ رَجُلٌ غَيْرُ مَعْرُوفٍ، وَإِنَّمَا يَثْبُتُ الْعِلْمُ عِنْدَهُمْ بِالْخَبَرِ إِذَا كَانَ رُوَاتُهُ عَدْلا مَشْهُورًا، أَوْ رَجُلٌ قَدِ ارْتَفَعَ اسْمُ الْجَهَالَةِ عَنْهُ، وَارْتِفَاعُ اسْمِ الْجَهَالَةِ عَنْهُ أَنْ يَرْوِيَ عَنْهُ رَجُلانِ فَصَاعِدًا، فَإِذَا كَانَ هَذِهِ صِفَتُهُ ارْتَفَعَ عَنْهُ اسْمُ الْجَهَالَةِ وَصَارَ حِينَئِذٍ مَعْرُوفًا، فَأَمَّا مَنْ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ إِلا رَجُلٌ وَاحِدٌ انْفَرَدَ بِخَبَرٍ وَجَبَ التَّوَقُّفُ عَنْ خَبَرِهِ ذَلِكَ حَتَّى يُوَافِقَهُ غَيْرُهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَوَجْهٌ آخَرُ أَنَّ خَبَرَ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ لا نَعْلَمُ أَنَّ أَحَدًا رَوَاهُ عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْهُ إِلا حَجَّاجَ بْنَ أَرْطَأَةَ، وَالْحَجَّاجُ فَرَجُلٌ مَشْهُورٌ بِالتَّدْلِيسِ وَبِأَنَّهُ يُحَدِّثُ عَنْ مَنْ لَمْ يَلْقَهُ، وَمَنْ لَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ، قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ قَالَ لِي حَجَّاجٌ لا يَسْأَلْنِي أَحَدٌ عَنِ الْخَبَرِ، يَعْنِي: إِذَا حَدَّثْتُكُمْ بِشَيْءٍ فَلا تَسْأَلُونِي مَنْ أَخْبَرَكَ بِهِ، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ: كُنْتُ عِنْدَ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ يَوْمًا فَأَمَرَ بِغَلْقِ الْبَابِ، ثُمَّ قَالَ لَمْ أَسْمَعْ مِنَ الزُّهْرِيِّ شَيْئًا، وَلَمْ أَسْمَعْ مِنْ إِبْرَاهِيمَ، وَلا مِنَ الشَّعْبِيِّ إِلا حَدِيثًا وَاحِدًا، وَلا مِنْ فُلانٍ، وَلا مِنْ فُلانٍ، حَتَّى عَدَّ سَبْعَةَ عَشَرَ أَوْ بَضْعَةَ عَشَرَ كُلُّهُمْ قَدْ رَوَى عَنْهُ الْحَجَّاجُ، ثُمَّ زَعَمَ بَعْدَ رِوَايَتِهِ عَنْهُمْ أَنَّهُ لَمْ يَلْقَهُمْ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُمْ، وَتَرَكَ الرِّوَايَةَ عَنْهُ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ بَعْدَ أَنْ جَالَسُوهُ وَخَبَّرُوهُ، وَكَفَاكَ بِهِمْ عِلْمًا بِالرِّجَالِ وَنُبْلا، قَالَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ: دَخَلْتُ عَلَى الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ وَسَمِعْتُ كَلامَهُ، فَذَكَرَ شَيْئًا أَنْكَرْتُهُ، فَلَمْ أَحْمِلْ عَنْهُ شَيْئًا، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ: رَأَيْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ أَرْطَأَةَ بِمَكَّةَ فَلَمْ أَحْمِلْ عَنْهُ شَيْئًا وَلَمْ أَحْمِلْ أَيْضًا عَنْ رَجُلٍ عَنْهُ كَانَ عَدَّهُ مُضْطَرِبًا، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ لا يُحْتَجُّ بِحَدِيثِهِ، وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ، يَقُولُ: لا يَنْبُلُ الرَّجُلُ حَتَّى يَدَعَ الصَّلاةَ فِي الْجَمَاعَةِ، وَقَالَ عِيسَى بْنُ يُونُسَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ، يَقُولُ: أَخْرُجُ إِلَى الصَّلاةِ يُزَاحِمُنِي الْحَمَّالُونَ وَالْبَقَّالُونَ، وَقَالَ جَرِيرٌ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ، يَقُولُ: أَهْلَكَنِي حُبُّ الْمَالِ وَالشَّرَفِ. وَوَجْهٌ آخَرُ: وَهُوَ أَنَّ جَمَاعَةً مِنَ الثِّقَاتِ رَوَوْا هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ فَاخْتَلَفُوا عَلَيْهِ فِيهِ، فَرَوَاهُ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ حَجَّاجٍ عَلَى هَذَا اللَّفْظِ الَّذِي ذَكَرْنَا عَنْهُ، وَوَافَقَهُ عَلَى ذَلِكَ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، وَخَالَفَهُمَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ وَهُوَ مِنَ الثِّقَاتِ فَرَوَاهُ عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، يَقُولُ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَطَأِ أَخْمَاسًا:" عِشْرُونَ جِذَاعًا، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنِي لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ بَنِي مَخَاضٍ ذُكُورٍ"، فَجَعَلَ مَكَانَ الْحِقَاقِ بَنِي لَبُونٍ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابراہیم نخعی نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ روایت نقل کی ہے: وہ فرماتے ہیں: قتل خطا کی دیت کی ادائیگی پانچ قسموں کے اونٹوں (کی شکل میں ہو گی)، پھر اس کے بعد ابراہیم نے اس کی وضاحت میں وہی الفاظ نقل کیے ہیں، جیسے ابوعبیدہ اور علقمہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیے ہیں۔ اگر اس روایت میں ارسال کو تسلیم کر لیا جائے، تو بھی ابراہیم نخعی، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، ان کی آراء اور ان کے فتاوی کے بارے میں سب سے زیادہ علم رکھتے ہیں، کیونکہ انہوں نے اس چیز کا علم اپنے ماموں علقمہ، اسود، اور عبدالرحمن سے حاصل کیا ہے اور ان کے علاوہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اکابر شاگردوں سے حاصل کیا ہے۔ ابراہیم نخعی یہ فرماتے ہیں: ”جب میں آپ کے سامنے یہ کہوں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے، تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ میں نے وہ بات سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے کئی شاگردوں سے سنی ہے، لیکن اگر میں نے کوئی بات کسی ایک شخص سے سنی ہو، تو میں اس کا نام آپ کے سامنے بیان کر دوں گا۔“ اس مسئلے کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ وہ مرفوع روایت، جس میں بنو مخاض کا ذکر ہے، ہمارے علم کے مطابق اسے صرف خشف بن مالک نے سیدنا عبداللہ کے حوالے سے نقل کیا ہے اور یہ ایک مجہول شخص ہے، اس کے حوالے سے صرف زید بن جبیر حشمی نے احادیث روایت کی ہیں اور علم حدیث کے ماہرین ایسی روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کرتے، جسے نقل کرنے میں ایک مجہول راوی منفرد ہو، ان حضرات کے نزدیک کسی بھی روایت پر عمل کرنا اس وقت ثابت ہو گا، جب اسے روایت کرنے والا شخص عادل اور مشہور ہو یا کوئی ایسا شخص ہو، جسے مجہول قرار نہ دیا جا سکے، اور پھر اس کے حوالے سے دو یا دو سے زیادہ افراد اس روایت کو نقل کریں، کیونکہ اس صورت میں اس راوی کو مجہول قرار نہیں دیا جا سکے گا، اور وہ معروف شمار ہو گا، لیکن اگر اس شخص کے حوالے سے صرف ایک فرد نے روایت کو نقل کیا ہو اور وہ بھی اس روایت کو نقل کرنے میں منفرد ہو، تو ایسی روایت کے بارے میں توقف کیا جائے گا، یہاں تک کہ دوسری روایت اس کے موافق آ جائے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس کا ایک پہلو یہ ہے کہ خشف بن مالک کی روایت کو ہمارے علم کے مطابق زید بن جبیر کے حوالے سے صرف حجاج بن ارطاة نے نقل کیا ہے، اور حجاج ایک ایسا شخص ہے، جو تدلیس کے حوالے سے مشہور ہے اور وہ ان حضرات کے حوالے سے بھی روایت نقل کر دیتا ہے، جن سے اس کی ملاقات نہ ہوئی ہو، اور جن سے اس نے احادیث کا سماع نہ کیا ہو۔ شیخ ابومعاویہ ضریر فرماتے ہیں: حجاج نے مجھ سے یہ کہا تھا: ”کوئی شخص مجھ سے روایت کے بارے میں سوال نہ کرے، یعنی میں جب تمہیں کوئی روایت بیان کروں، تو مجھ سے یہ نہ پوچھو کہ آپ کو اس بارے میں کس نے بتایا ہے؟“ یحییٰ بن زکریا بیان کرتے ہیں: ایک دن میں حجاج بن ارطاة کے پاس موجود تھا، اس نے دروازہ بند کرنے کا حکم دیا، پھر بولا: ”میں نے زہری سے کوئی روایت نہیں سنی، ابراہیم نخعی اور شعبی سے صرف ایک ایک روایت سنی ہے، میں نے فلاں سے بھی کوئی روایت نہیں سنی، فلاں سے بھی کوئی روایت نہیں سنی۔“ اس طرح اس نے سترہ کے لگ بھگ افراد کا نام لیا، یہ سب حضرات وہ تھے، جن کے حوالے سے حجاج روایات نقل کرتا ہے اور پھر ان کے حوالے سے روایات نقل کرنے کے بعد اس نے یہ کہا کہ اس نے ان حضرات سے ملاقات نہیں کی اور ان حضرات سے کوئی روایت نہیں سنی۔ سفیان بن عیینہ، یحییٰ بن سعید القطان اور عیسیٰ بن یونس نے اس کے ساتھ بیٹھ کر اس کے بارے میں جان کر اس کی روایات کو متروک قرار دیا ہے اور آپ کے لیے ان حضرات کا علم رجال میں ماہر ہونا کافی ہے۔ سفیان بن عیینہ فرماتے ہیں: ”ایک مرتبہ حجاج بن ارطاة کے پاس گیا، میں اس کا کلام سن رہا تھا، اس نے ایک ایسی بات کا ذکر کیا، جو میرے نزدیک غلط تھی، تو میں نے اس کے حوالے سے کوئی روایت نقل نہیں کی۔“ یحییٰ بن سعید القطان فرماتے ہیں: ”میں نے مکہ میں حجاج بن ارطاة کو دیکھا، لیکن میں نے اس سے کوئی حدیث نوٹ نہیں کی، میں نے کسی شخص کے حوالے سے بھی اس سے کوئی حدیث نوٹ نہیں کی، اس کی وجہ یہ ہے کہ یحییٰ بن سعید کے نزدیک حجاج روایات میں اضطراب نقل کرتا ہے۔“ یحییٰ بن معین فرماتے ہیں: ”حجاج بن ارطاة کی نقل کردہ روایت کو استدلال کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔“ عبداللہ بن ادریس فرماتے ہیں: ”میں نے حجاج کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ آدمی اس وقت تک سمجھدار نہیں ہوتا، جب تک باجماعت نماز پڑھنا نہ چھوڑ دے۔“ عیسیٰ بن یونس کہتے ہیں: ”میں نے حجاج کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ میں نماز پڑھنے کے لیے نکلتا ہوں، تو راستے میں مزدور اور سبزی فروش رکاوٹ ڈالتے ہیں۔“ جریر بیان کرتے ہیں: ”میں نے حجاج کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ مال اور مرتبہ کی محبت نے مجھے ہلاکت کا شکار کر دیا۔“ اس مسئلے کا ایک پہلو یہ ہے کہ کئی ثقہ راویوں نے اس حدیث کو حجاج بن ارطاة کے حوالے سے نقل کیا ہے اور اس کے حوالے سے نقل کرنے میں اس روایت میں اختلاف کیا ہے۔ عبدالرحیم بن سلیمان نے حجاج کے حوالے سے اسے ان الفاظ میں نقل کیا ہے، جو ہم ان کے حوالے سے ذکر کر چکے ہیں، اس بارے میں عبدالواحد بن زیاد نے ان کی موافقت کی ہے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قتل خطا کی دیت کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا: اس میں پانچ طرح کے اونٹ ادا کیے جائیں گے، بیس جذعہ ہوں گے، بیس بنات لبون ہوں گی، بیس بنو لبون ہوں گے، بیس بنات مخاض ہوں گی، بیس نر بنو مخاض ہوں گے۔ انہوں نے حقہ کی بجائے بنو لبون ذکر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3365]
حدیث نمبر: 3320 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَكِيلُ أَبِي صَخْرَةَ ، عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ التَّمَّارُ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، الْحَجَّاجِ ، زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا بِذَلِكَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَكِيلُ أَبِي صَخْرَةَ ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ التَّمَّارُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، وَرَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَيْضًا،" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دِيَةِ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا: خَمْسًا جِذَاعًا، وَخَمْسًا حِقَاقًا، وَخَمْسًا بَنَاتِ لَبُونٍ، وَخَمْسًا بَنَاتِ مَخَاضٍ، وَخَمْسًا بَنِي لَبُونٍ ذُكُورٍ" ، فَجَعَلَ مَكَانَ بَنِي الْمَخَاضِ بَنِي اللَّبُونِ، وَوَافَقَ رِوَايَةَ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قتل خطا کی دیت میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ وہ پانچ قسم کے اونٹوں پر مشتمل ہو گی، ایک قسم جذعہ، ایک قسم حقہ، ایک قسم بنات لبون، ایک قسم بنات مخاض اور ایک قسم نر بنو لبون ہو گی۔ انہوں نے بنو مخاض کی جگہ بنو لبون کا ذکر کیا ہے، یہ روایت ابوعبیدہ کی سیدنا عبداللہ سے نقل کردہ روایت کے موافق ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3366]
حدیث نمبر: 3321 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رُمَيْحٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْعَنَزِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِير ، حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، َعَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيّ ، َأَبُو خَالِدٍ الأَحْمَر ، الْحَجَّاج ، زَيْدِ بْنِ جُبَيْر ، خِشْفِ بْنِ مَالِك ، عَبْدِ اللَّه
حَدَّثَنَا بِذَلِكَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رُمَيْحٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْعَنَزِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، وَرَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِير ُ،وَ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ و َعَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيّ ُ و َأَبُو خَالِدٍ الأَحْمَر ُ، كُلُّهُمْ عَنِ الْحَجَّاج ِ، بِهَذَا الإِسْنَادِ عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْر ٍ عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِك ٍ عَنْ عَبْدِ اللَّه ِ قَالَ: " جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَةَ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا" ، لَمْ يَزِيدُوا عَلَى هَذَا، وَلَمْ يَذْكُرُوا فِيهِ تَفْسِيرَ الأَخْمَاسِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
اس روایت کو احمد بن محمد اور دیگر راویوں نے اپنی سند کے ہمراہ خشف بن مالک کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اس بیان کو نقل کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قتل خطا کی دیت میں پانچ اقسام کے اونٹوں کی ادائیگی کو مقرر کیا۔ ان حضرات نے اس کے علاوہ لفظ نقل نہیں کیا اور ان پانچ اقسام کی وضاحت والا جملہ نقل نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3367]
حدیث نمبر: 3322 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، هِشَامُ بْنُ يُونُسَ ، أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، حَجَّاجٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ طَيْفُورٍ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْهَرَوِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، الْحِمَّانِيُّ ، حَفْصٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ ، نَا أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ . ح وثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ، نَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، جَمِيعًا عَنْ حَجَّاجٍ . ح وثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ طَيْفُورٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَنا الْهَرَوِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، نَا الْحِمَّانِيُّ ، نَا حَفْصٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ مِثْلَهُ. وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، وَاخْتَلَفَ عَنْهُ فَرَوَاهُ عَنْهُ سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ بِمُوَافَقَةِ عَبْدِ الرَّحِيمِ، وَعَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ، وَخَالَفَهُ أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، فَرَوَاهُ عَنْهُ بِمُوَافَقَةِ أَبِي مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرِ وَمَنْ تَابَعَهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ دِيَةَ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا، لَمْ يُفَسِّرْهَا فَقَدِ اخْتَلَفَتِ الرِّوَايَةُ عَنِ الْحَجَّاجِ كَمَا تَرَى، فَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ الصَّحِيحُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، جَعَلَ دِيَةَ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا كَمَا رَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَحَفْصٌ، وَأَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ، وَأَبُو خَالِدٍ، وَابْنُ أَبِي زَائِدَةَ فِي رِوَايَةِ أَبِي هِشَامٍ عَنْهُ، لَيْسَ فِيهِ تَفْسِيرُ الأَخْمَاسِ لاتِّفَاقِهِمْ عَلَى ذَلِكَ وَكَثْرَةِ عَدَدِهِمْ، وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ. وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ الْحَجَّاجُ رُبَّمَا كَانَ يُفَسِّرُ الأَخْمَاسَ بِرَأْيِهِ بَعْدَ فَرَاغِهِ مِنْ حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَتَوَهَّمُ السَّامِعُ أَنَّ ذَلِكَ فِي حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَيْسَ ذَلِكَ فِيهِ، وَإِنَّمَا هُوَ مِنْ كَلامِ الْحَجَّاجِ، وَيُقَوِّي هَذَا أَيْضًا اخْتِلافُ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ، وَعَبْدِ الرَّحِيمِ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأُمَوِيِّ عَنْهُ فِيمَا ذَكَرْنَا فِي أَحَادِيثِهِمْ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الأُمَوِيَّ حَفِظَ عَنْهُ: عِشْرِينَ بَنِي لَبُونٍ مَكَانَ الْحِقَاقِ، وَأَنَّ عَبْدَ الْوَاحِدِ وَعَبْدَ الرَّحِيمِ حَفِظَا عَنْهُ: عِشْرِينَ حِقَّةً مَكَانَ بَنِي لَبُونٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَوَجْهٌ آخَرُ وَهُوَ: أَنَّهُ قَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَنْ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَالْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ فِي دِيَةِ الْخَطَأِ أَقَاوِيلُ مُخْتَلِفَةٌ، لا نَعْلَمُ رُوِيَ عَنْ أَحَدٍ مِنْهُمْ فِي ذَلِكَ ذِكْرُ بَنِي مَخَاضٍ إِلا فِي حَدِيثِ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ هَذَا، فَأَمَّا مَا رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَوَى إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دِيَةِ الْخَطَأِ ثَلاثِينَ حِقَّةً، وَثَلاثِينَ جَذَعَةً، وَعِشْرِينَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرِينَ بَنِي لَبُونٍ ذُكُورٍ، وَهَذَا حَدِيثٌ مُرْسَلٌ، إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ. وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ قُتِلَ خَطَأً فَدِيَتُهُ مِائَةٌ مِنَ الإِبِلِ، ثَلاثُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ، وَثَلاثُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَثَلاثُونَ حِقَّةً، وَعَشْرٌ بَنُو لَبُونٍ ذُكُورٌ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
محمد بن قاسم زکریا نے ہشام بن یونس کے حوالے سے ابومالک جنبی کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے، محمد بن قاسم بن زکریا نے ابوسعید اشج کے حوالے سے ابوخالد احمر کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ ان سب حضرات نے حجاج کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ اسماعیل بن محمد صفار نے سعدان بن نصر کے حوالے سے ابومعاویہ کے حوالے سے حجاج سے اس روایت کو نقل کیا ہے۔ ابوبکر نیشاپوری نے محمد بن یزید طیفور کے حوالے سے ابومعاویہ کے حوالے سے اسے نقل کیا ہے۔ احمد بن نجدہ نے حمانی کے حوالے سے حفص اور ابومعاویہ کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اس روایت کو یحییٰ بن زکریا بن ابی زائدہ نے حجاج کے حوالے سے نقل کیا ہے، پھر ان سے نقل کرنے کے حوالے سے اختلاف کیا گیا ہے۔ سریح بن یونس نے عبدالرحیم اور عبدالواحد بن زیاد کی موافقت کی ہے۔ ابوہشام رفاعی نے اس سے مختلف روایت نقل کی ہے، انہوں نے اسے ابومعاویہ ضریر اور ان کی متابعت کرنے والوں کی موافقت میں نقل کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قتل خطا کی دیت (میں اونٹوں کی ادائیگی) پانچ حصوں میں مقرر کی ہے، ان حضرات نے اپنی روایت میں اس کی وضاحت نقل نہیں کی۔ تو حجاج کے حوالے سے نقل کرنے میں اس روایت میں اختلاف ہوا ہے، جیسا کہ آپ نے ملاحظہ کیا ہے، لہٰذا یہاں یہ امکان ہو سکتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مستند طور پر یہ بات ثابت ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قتل خطا کی دیت میں (اونٹوں کی ادائیگی) پانچ اقسام میں مقرر کی ہے، جیسا کہ ابومعاویہ، حفص، ابومالک جنبی، ابوخالد، ابن ابی زائدہ نے ابوہشام کی ان کے حوالے سے نقل کردہ روایت میں ان پانچ اقسام کی وضاحت نقل نہیں کی ہے، ان سب حضرات پر اس پر اتفاق ہے، ان کی تعداد بھی زیادہ ہے اور یہ سب ثقہ بھی ہیں۔ یہاں یہ امکان بھی ہو سکتا ہے کہ حجاج نامی راوی بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث بیان کرنے کے بعد اپنی رائے کے طور پر ان پانچ اقسام کی وضاحت کرتے ہوں، جس کے نتیجے میں سننے والے کو یہ وہم ہوا کہ شاید یہ بھی حدیث نبوی کا حصہ ہے، حالانکہ وہ الفاظ حدیث کا حصہ نہ ہوں بلکہ وہ حجاج کا کلام ہوں۔ اس احتمال کو اس بات سے تقویت حاصل ہوتی ہے کہ عبدالواحد بن زیاد، عبدالرحیم اور یحییٰ بن سعید اموی نے ان کے حوالے سے روایت نقل کرنے میں اختلاف کیا ہے، جیسا کہ ان حضرات کی روایات کو ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں کہ یحییٰ بن سعید اموی نے ان کے حوالے سے بیس حقہ کی جگہ بیس بنو لبون کا ذکر کیا ہے، جبکہ عبدالواحد اور عبدالرحیم نے بنو لبون کی جگہ بیس حقہ کے الفاظ نقل کیے ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، مہاجرین انصار سے تعلق رکھنے والی صحابہ کرام کی ایک جماعت کے بارے میں قتل خطا کی دیت کے مسئلے میں مختلف اقوال نقل کیے گئے ہیں، اور ہمارے علم کے مطابق ان میں سے کسی ایک کے حوالے سے بھی اس میں بنو مخاض کا ذکر نہیں ہے، ان کا تذکرہ خشف بن مالک کی اس روایت میں ہے۔ جہاں تک نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منقول روایت کا تعلق ہے، تو اسے اسحاق بن یحییٰ بن ولید بن عبادہ نے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نقل کیا ہے: قتل خطا کی دیت میں تیس حقہ ہوں گے، تیس جذعہ ہوں گے، بیس بنات لبون ہوں گی اور بیس نر بنو لبون ہوں گے۔ یہ حدیث مرسل ہے، اسحاق بن یحییٰ نے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو قتل خطا کے طور پر قتل کیا جائے، اس کی دیت ایک سو اونٹ ہو گی، جن میں تیس بنات مخاض ہوں گی، تیس بنات لبون ہوں گی، تیس حقہ ہوں گی اور دس نر بنو لبون ہوں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3368]
حدیث نمبر: 3323 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ ، عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، وَهَذَا أَيْضًا فِيهِ مَقَالٌ مِنْ وَجْهَيْنِ، أَحَدُهُمَا أَنَّ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ لَمْ يُخْبِرْ فِيهِ بِسَمَاعِ أَبِيهِ مِنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَالْوَجْهُ الثَّانِي أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ رَاشِدٍ، ضَعِيفٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ، وَرُوِيَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مثل مَا رَوَى إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، وَهَذَا أَيْضًا فِيهِ مَقَالٌ مِنْ وَجْهَيْنِ، أَحَدُهُمَا، أَنَّ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ لَمْ يُخْبِرْ فِيهِ بِسَمَاعِ أَبِيهِ مِنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَالْوَجْهُ الثَّانِي، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ رَاشِدٍ، ضَعِيفٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ، وَرُوِيَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، مثل مَا رَوَى إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ عُبَادَةَ وَرُوِيَ وَرُوِيَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالا" فِي دِيَةِ الْخَطَأِ: ثَلاثُونَ حِقَّةً، وَثَلاثُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ بَنُو لَبُونٍ ذُكُورٌ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
اس حدیث میں دو احتمال سے کلام کیا جا سکتا ہے، ایک پہلو یہ ہے کہ عمرو بن شعیب نے اس میں اس بات کا تذکرہ نہیں کیا کہ ان کے والد نے ان کے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے حدیث کا سماع کیا ہے (یا نہیں)، دوسرا پہلو یہ ہے کہ محمد بن راشد نامی راوی محدثین کے نزدیک ضعیف ہے۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں بھی اسی طرح کی روایت نقل کی گئی ہے، جو اسحاق بن یحییٰ نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے۔ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قتل خطا کی دیت میں تیس حقہ ہوں گے، تیس بنات لبون ہوں گی، بیس بنات مخاض ہوں گی اور بیس نر بنو لبون ہوں گے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3369]
حدیث نمبر: 3324 سنن دارقطنی
نَا بِذَلِكَ عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ، نَا النَّضْرُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَعَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، قَالا ذَلِكَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ، سیدنا عثمان اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3370]
حدیث نمبر: 3325 سنن دارقطنی
زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ، نَا حَمْزَةُ بْنُ جَعْفَرٍ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا حَمَّادٌ، نَا الْحَجَّاجُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ بِذَلِكَ، وَرُوِيَ عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّهُ قَالَ:" دِيَةُ الْخَطَأِ أَرْبَاعٌ: خَمْسٌ وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3371]
حدیث نمبر: 3326 سنن دارقطنی
وَعَنِ الْحَجَّاجِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَإِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے، امام شعبی اور ابراہیم نخعی کے حوالے سے اسی کی مانند منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3373]
حدیث نمبر: 3327 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَلِيٍّ
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا وَكِيعٌ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ،" أَنَّهُ كَانَ يَجْعَلُ الدِّيَةَ فِي الْخَطَأِ أَرْبَاعًا: خَمْسٌ وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بِنْتَ لَبُونٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بِنْتَ مَخَاضٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قتل خطا کی دیت چار قسم کے (اونٹوں کی) شکل میں ادا کی جائے گی، پچیس حقہ ہوں گے، پچیس جذعہ ہوں گے، پچیس بنات لبون ہوں گی اور پچیس بنات مخاض ہوں گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3374]
حدیث نمبر: 3328 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَتَلَ مُتَعَمِّدًا، دُفِعَ إِلَى وَلِيِّ الْمَقْتُولِ، فَإِنْ شَاءُوا قَتَلُوا، وَإِنْ شَاءُوا أَخَذُوا الدِّيَةَ، وَهِيَ ثَلاثُونَ حِقَّةً، وَثَلاثُونَ جَذَعَةً، وَأَرْبَعُونَ خَلِفَةً، وَمَا صَالَحُوا عَلَيْهِ فَهُوَ لَهُمْ، وَذَلِكَ شَدِيدُ الْعَقْلِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص قتل عمد کے طور پر کسی کو قتل کر دے، اسے مقتول کے ولی کے سپرد کر دیا جائے گا، اور اگر وہ چاہیں، تو اسے قتل کر دیں اور اگر چاہیں، تو دیت وصول کر لیں، جو تیس حقہ، تیس جذعہ، چالیس خلفہ ہوں گے اور اس کے علاوہ وہ جس چیز کی ادائیگی پر مصالحت کریں گے، وہ انہیں ملے گی، یہ ان کی شدید دیت ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3375]
حدیث نمبر: 3329 سنن دارقطنی
أَبُو عُبَيْدَةَ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ حُسَيْنٍ أَبِي مَالِكٍ النَّخَعِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، عُمَرَ
نَا نَا أَبُو عُبَيْدَةَ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ حُسَيْنٍ أَبِي مَالِكٍ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ:" الْعَمْدُ وَالْعَبْدُ، وَالصُّلْحُ وَالاعْتِرَافُ، لا تَعْقِلُهُ الْعَاقِلَةُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قتل عمد، غلام (کے قتل کرنے)، صلح اور اعتراف کی صورتوں میں خاندان دیت ادا نہیں کرے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3376]
حدیث نمبر: 3330 سنن دارقطنی
نَا أَبُو عُبَيْدٍ، نَا سَلْمٌ، نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" لا تَعْقِلُ الْعَاقِلَةُ عَمْدًا، وَلا عَبْدًا، وَلا صُلْحًا، وَلا اعْتِرَافًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
شعبی بیان کرتے ہیں: خاندان کسی غلام، قتل عمد (کے قاتل)، صلح (کے طور پر طے پائے جانے والی ادائیگی) اور (اپنے ذمے کسی ادائیگی کے) اعتراف کو ادا کرنے کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3377]
حدیث نمبر: 3331 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، الْحَارِثِ بْنِ نَبْهَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ ، عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ نَبْهَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، عَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تَجْعَلُوا عَلَى الْعَاقِلَةِ مِنْ دِيَةِ الْمُعْتَرِفِ شَيْئًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اعتراف کرنے والے شخص کی دیت کے کسی حصے (کی ادائیگی) خاندان پر عائد نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3378]
حدیث نمبر: 3332 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، الثَّوْرِيِّ ، أَبِي قَيْسٍ ، هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالسَّائِمَةُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ، وَالرِّجْلُ جُبَارٌ" ، يَعْنِي رِجْلَ الدَّابَّةِ، يَقُولُ: هَدَرٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ہزیل بن شرحبیل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”معدنیات (کی کان) میں گر کر مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا، کنویں میں گر کر مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا، جانور کے مارنے سے مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا، رکاز میں خمس کی ادائیگی لازم ہو گی اور جانور کے پاؤں مارنے سے مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا۔“ حدیث میں استعمال ہونے والے لفظ پاؤں سے مراد جانور کا پاؤں مارنا ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ خون رائیگاں جائے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3379]
حدیث نمبر: 3333 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الزَّيَّاتُ ، حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانُ
نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الزَّيَّاتُ ، نَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نَا سُفْيَانُ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3380]