☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حدود کا بیان← حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 403
صفحہ 15 از 21
حدیث نمبر: 3334 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، أَبِي ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، أَبِي قَيْسٍ ، هُزَيْلٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الرِّجْلُ جُبَارٌ" ، مُرْسَلٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ہزیل رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(جانور کے) پاؤں (مارنے سے مرنے والے) کا خون رائیگاں جائے گا۔“ یہ حدیث مرسل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3381]
حدیث نمبر: 3335 سنن دارقطنی
زَيْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، أَبِي ، قَيْسٌ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَرْوَانَ ، هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَبْدِ اللَّهِ
نَا زَيْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، نَا أَبِي ، نَا قَيْسٌ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَرْوَانَ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3382]
حدیث نمبر: 3336 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الرِّجْلُ جُبَارٌ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(جانور کے) پاؤں (مارنے سے مرنے والے) کا خون رائیگاں جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3383]
حدیث نمبر: 3337 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ ، سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ، لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، وَخَالَفَهُ الْحُفَّاظُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، مِنْهُمْ مَالِكٌ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ، وَيُونُسُ، وَمَعْمَرٌ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، وَالزُّبَيْدِيُّ، وَعُقَيْلٌ، وَلَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، وَغَيْرِهِمْ، كُلُّهُمْ رَوَوْهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، فَقَالُوا" الْعَجْمَاءُ جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ". وَلَمْ يَذْكُرُوا الرِّجْلَ، وَهُوَ الصَّوَابُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”جانور کے مارنے سے مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا، کنویں میں گر کر مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا، معدنیات (کی کان) میں مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا۔“ ان راویوں نے اس میں جانور کے پاؤں مارنے سے مرنے والے کا ذکر نہیں کیا اور یہی درست ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3384]
حدیث نمبر: 3338 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، أَبُو النَّصْرِ التَّمَّارُ ، أَبِي جَزْءٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ سَلَمَةَ ، أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ ، أَبُو جَزْءٍ ، السَّرِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، الشَّعْبِيِّ ، النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نَا أَبُو النَّصْرِ التَّمَّارُ ، عَنْ أَبِي جَزْءٍ ح وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ سَلَمَةَ ، نَا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ ، نَا أَبُو جَزْءٍ ، عَنِ السَّرِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَوْقَفَ دَابَّةً فِي سَبِيلٍ مِنْ سُبُلِ الْمُسْلِمِينَ أَوْ فِي سُوقٍ مِنْ أَسْوَاقِهِمْ فَأَوْطَأَتْ بِيَدٍ، أَوْ رِجْلٍ فَهُوَ ضَامِنٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے جانور کو مسلمانوں کے راستے یا بازار میں ٹھہرائے اور وہ جانور اپنے ہاتھ یا پاؤں کے نیچے کسی کو روند دے، تو وہ شخص اس کا ضامن ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3385]
حدیث نمبر: 3339 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، الشِّفَاءِ أُمِّ سُلَيْمَانَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، نَا خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، عَنِ الشِّفَاءِ أُمِّ سُلَيْمَانَ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ أَبَا جَهْمِ بْنَ غَانِمٍ عَلَى الْمَغَانِمِ يَوْمَ حُنَيْنٍ، فَأَصَابَ رَجُلا بِقَوْسِهِ فَشَجَّهُ مُنَقِّلَةً، فَقَضَى فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَمْسِ عَشْرَةَ فَرِيضَةً" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلیمان شفاء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ حنین کے موقع پر سیدنا ابوجہم بن غانم رضی اللہ عنہ کو مال غنیمت کا نگران مقرر کر دیا، انہوں نے ایک شخص کو اپنی کمان کے ذریعے مار کر اس کا سر زخمی کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں پندرہ اونٹوں کی ادائیگی مقرر کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3386]
حدیث نمبر: 3340 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، أَبُو حُصَيْنٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ ، عَبْثَرٌ ، عَلِيُّ
نَا نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا أَبُو حُصَيْنٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ ، نَا عَبْثَرٌ ، نَا حُصَيْنٌ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: أُتِيَ عَلِيُّ بِسَارِقٍ قَدْ سَرَقَ فَقَطَعَ يَدَهُ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ قَدْ سَرَقَ فَقَطَعَ رِجْلَهُ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ الثَّالِثَةَ قَدْ سَرَقَ فَأَمَرَ بِهِ إِلَى السِّجْنِ، وَقَالَ:" دَعُوا لَهُ رِجْلا يَمْشِي عَلَيْهَا، وَيَدًا يَأْكُلُ بِهَا وَيَسْتَنْجِي بِهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عامر (شعبی) بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک چور کو لایا گیا، جس نے چوری کی تھی، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کا ہاتھ کٹوا دیا، دوبارہ چوری کرنے کے جرم میں اسے پھر لایا گیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کا پاؤں کٹوا دیا، پھر جب اسے تیسری دفعہ لایا گیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے قید کرنے کا حکم دیا، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس کا ایک پاؤں رہنے دو، جس کے ذریعے چل سکے اور ایک ہاتھ رہنے دو، جس سے یہ کچھ کھا سکے اور استنجا کر سکے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3387]
حدیث نمبر: 3341 سنن دارقطنی
عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَلِيٍّ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَعِيدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" إِذَا سَرَقَ السَّارِقُ قُطِعَتْ يَدُهُ الْيُمْنَى، فَإِنْ عَادَ قُطِعَتْ رِجْلُهُ الْيُسْرَى، فَإِنْ عَادَ ضُمِّنَ السِّجْنَ حَتَّى يُحَدِّثَ خَيْرًا، إِنِّي لأَسْتَحْيِي أَنْ أَدَعَهُ" ، ثُمَّ ذَكَرَ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب کوئی چور چوری کرے گا، تو میں اس کا دایاں ہاتھ کٹوا دوں گا، اگر وہ دوبارہ ایسا کرے گا، تو میں اس کا بایاں پاؤں کٹوا دوں گا، اگر وہ پھر ایسا کرے گا، تو میں اسے اس وقت تک قید رکھوں گا، جب تک وہ ٹھیک نہ ہو جائے، کیونکہ مجھے اس بات سے حیا آتی ہے کہ میں اسے ایسی حالت میں چھوڑ دوں (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3388]
حدیث نمبر: 3342 سنن دارقطنی
الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّهَاوِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّه ِبْنِ يَحْيَى الرَّهَاوِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، أَبِي ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
نَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّهَاوِيُّ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّه ِبْنِ يَحْيَى الرَّهَاوِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ ، نَا أَبِي ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَارِقٍ فَقَطَعَ يَدَهُ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ قَدْ سَرَقَ فَقَطَعَ رِجْلَهُ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ قَدْ سَرَقَ فَقَطَعَ يَدَهُ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ قَدْ سَرَقَ فَقَطَعَ رِجْلَهُ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ قَدْ سَرَقَ فَأَمَرَ بِهِ فَقُتِلَ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک چور کو لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کٹوا دیا، اسے دوبارہ چوری کے جرم میں لایا گیا، تو آپ نے اس کا ایک پاؤں کٹوا دیا، اسے پھر چوری کے جرم میں لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا دوسرا ہاتھ بھی کٹوا دیا، اسے پھر چوری کے جرم میں لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا (دوسرا) پاؤں بھی کٹوا دیا، اسے پھر چوری کے جرم میں لایا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حکم کے تحت اسے قتل کر دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3389]
حدیث نمبر: 3343 سنن دارقطنی
ابْنُ الصَّوَّافِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ ، الْقَاسِمُ ، عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
نَا ابْنُ الصَّوَّافِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي عَمِّي الْقَاسِمُ ، نَا عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3390]
حدیث نمبر: 3344 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الأَبْهَرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ خُرَيْمٍ ، هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ الأَبْهَرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ خُرَيْمٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3391]
حدیث نمبر: 3345 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ ، أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَعِيدٍ ، الْوَاقِدِيُّ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَعِيدٍ ، أنا الْوَاقِدِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ ، أُرَاهُ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا سَرَقَ السَّارِقُ فَاقْطَعُوا يَدَهُ، فَإِنْ عَادَ فَاقْطَعُوا رِجْلَهُ، فَإِنْ عَادَ فَاقْطَعُوا يَدَهُ، فَإِنْ عَادَ فَاقْطَعُوا رِجْلَهُ" ، كَذَا قَالَ خَالِدُ بْنُ سَلَمَةَ، وَقَالَ غَيْرُهُ: عَنْ خَالِهِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی چور چوری کرے، تو اس کا ہاتھ کاٹ دو، اگر وہ دوبارہ کرے، تو اس کا پاؤں کاٹ دو، اگر وہ پھر کرے، تو اس کا ہاتھ کاٹ دو، اگر وہ پھر کرے، تو اس کا پاؤں کاٹ دو۔“ خالد بن سلمہ نے اس روایت کو اسی طرح نقل کیا ہے، جبکہ دیگر راویوں نے اسے ان کے ماموں حارث کے حوالے سے ابوسلمہ کے حوالے سے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3392]
حدیث نمبر: 3346 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
نَا نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، أنا عَبْدُ الْوَهَّابِ، أنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" قَطَعَ بَعْدَ يَدٍ وَرَجُلٍ يَدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، انہوں نے (چور کا) ایک ہاتھ اور ایک پاؤں (پہلے سے) کٹا ہونے کے باوجود (دوسرا) ہاتھ کٹوا دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3393]
حدیث نمبر: 3347 سنن دارقطنی
أَبُو رَوْقٍ الْهِزَّانِيُّ ، مُطَرِّفٍ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
نَا نَا أَبُو رَوْقٍ الْهِزَّانِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ رَوْحٍ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلانِ بِرَجُلٍ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَشَهِدَا عَلَيْهِ بِالسَّرِقَةِ فَقَطَعَهُ، ثُمَّ جَاءُوا بِآخَرَ بَعْدَ ذَلِكَ، فَقَالا: هُوَ هَذَا غَلَّطَنَا بِالأَوَّلِ، فَلَمْ يَقْبَلْ شَهَادَتَهُمَا عَلَى الآخَرِ، وَغَرَّمَهُمَا دِيَةَ الأَوَّلِ، وَقَالَ:" لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكُمَا تَعَمَّدْتُمَا لَقَطَعْتُكُمَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
شعبی بیان کرتے ہیں: دو آدمی ایک شخص کو لے کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، ان دونوں نے اس شخص کے بارے میں یہ گواہی دی کہ اس نے چوری کی ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کا ہاتھ کٹوا دیا، پھر وہ دونوں آدمی ایک اور شخص کو لے کر آئے اور بولے: ”پہلی مرتبہ ہم سے غلطی ہو گئی تھی، یہ اصل چور ہے۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس دوسرے شخص کے بارے میں ان کی گواہی کو قبول نہیں کیا، اور پہلے شخص (کے ہاتھ کو ضائع کرنے) کی دیت کی ادائیگی ان پر لازم کی، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر مجھے یہ پتا ہو کہ تم نے جان بوجھ کر (پہلے شخص کا ہاتھ کٹوا دیا تھا)، تو میں تم دونوں کے بھی ہاتھ کٹوا دیتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3394]
حدیث نمبر: 3348 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، الْمِسْوَرُ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، نَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنِي أَخِي الْمِسْوَرُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا غُرْمَ عَلَى السَّارِقِ" ، يَعْنِي: إِذَا أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب چور پر حد جاری کر دی جائے، تو اب وہ (چوری شدہ سامان) کا تاوان ادا کرنے کا پابند نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3395]
حدیث نمبر: 3349 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، وَأَبُو صَالِحٍ ، مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، مِسْوَرِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، وَأَبُو صَالِحٍ ، قَالا: نَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَخِيهِ مِسْوَرِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا غُرْمَ عَلَى السَّارِقِ بَعْدَ قَطْعِ يَمِينِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب چور پر حد جاری کر دی جائے، تو اب وہ (چوری شدہ سامان) کا تاوان ادا کرنے کا پابند نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3396]
حدیث نمبر: 3350 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ ، الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، الْمِسْوَرِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ ، نَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَخِيهِ الْمِسْوَرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يُغَرَّمُ السَّارِقُ إِذَا أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب چور پر حد جاری کر دی جائے، تو اب وہ (چوری شدہ سامان) کا تاوان ادا کرنے کا پابند نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3397]
حدیث نمبر: 3351 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الرَّمَادِيُّ ، أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ ، مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، سَعِيدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الرَّمَادِيُّ ، نَا أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ ، نَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قِصَّةَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فِي السَّارِقِ. قَالَ أَبُو صَالِحٍ: قُلْتُ لِلْمُفَضَّلِ بْنِ فَضَالَةَ: يَا أَبَا مُعَاوِيَةَ إِنَّمَا هُوَ سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، فَقَالَ: هَكَذَا حَدَّثَنِي، أَوْ، قَالَ: فِي كِتَابِي. سَعِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ مَجْهُولٌ، وَالْمِسْوَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يُدْرِكْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، وَإِنْ صَحَّ إِسْنَادُهُ كَانَ مُرْسَلا، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے حوالے سے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، جس میں ایک راوی کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے اور اسے مجہول قرار دیا گیا ہے اور اس احتمال کی نشاندہی کی گئی ہے کہ یہ روایت مرسل ہو سکتی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3398]
حدیث نمبر: 3352 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو مُحَمَّدٍ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَنْدَقِيُّ ، خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ الْفُرَاتِ ، الْمُفَضَّلِ بْنِ فَضَالَةَ ، يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَبُو مُحَمَّدٍ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَنْدَقِيُّ ، نَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ الْفُرَاتِ ، عَنِ الْمُفَضَّلِ بْنِ فَضَالَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ:" أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِسَارِقٍ فَأَمَرَ بِقَطْعِهِ، قَالَ: لا غُرْمَ عَلَيْهِ" ، هَذَا وَهْمٌ مِنْ وُجُوهٍ عِدَّةٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک چور کو لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا اور فرمایا: ”یہ تاوان ادا نہیں کرے گا۔“ اس میں کئی اعتبار سے وہم پایا جاتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3399]
حدیث نمبر: 3353 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّرْحِ ، عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ أَبُو صَالِحٍ ، الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، يُونُسَ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، الْمِسْوَرِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّرْحِ ، نَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ أَبُو صَالِحٍ ، نَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَخِيهِ الْمِسْوَرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يُغَرَّمُ السَّارِقُ إِذَا أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ" ، قَالَ أَبُو صَالِحٍ: قُلْتُ لِلْمُفَضَّلِ: إِنَّمَا هُوَ سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، فَقَالَ: هَكَذَا فِي كِتَابِي، أَوْ هَكَذَا، قَالَ: الشَّكُّ مِنْ أَبِي صَالِحٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب چور پر حد جاری کر دی جائے، تو اب وہ (چوری شدہ سامان) کا تاوان ادا کرنے کا پابند نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3400]