☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 3143
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 3143
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبُ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، نَا أَيُّوبُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" حَرَّقَ نَاسًا ارْتَدُّوا عَنِ الإِسْلامِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ: لَمْ أَكُنْ لأُحَرِّقَهُمْ بِالنَّارِ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لا تُعَذِّبُوا بِعَذَابِ اللَّهِ، وَكُنْتُ أقْتُلُهُمْ، لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ" ، قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ عَلِيًّا، فَقَالَ: وَيْحَ ابْنِ عَبَّاسٍ. هَذَا ثَابِتٌ صَحِيحٌ.
Translation: محمد محی الدین .
عکرمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مرتد ہونے والے کچھ لوگوں کو جلا دیا، اس بات کی اطلاع سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو ملی، تو انہوں نے فرمایا: ”میں ان لوگوں کو آگ میں نہ جلاواتا، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ’اللہ کے عذاب دینے کے طریقے کی طرح (یعنی آگ میں جلا کر) کسی کو عذاب (یعنی سزا) نہ دو۔‘“ (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا:) ”میں ان لوگوں کو قتل کروا دیتا، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ’جو شخص اپنا دین (یعنی اسلام) تبدیل کر لے، اسے قتل کر دو۔‘“ راوی بیان کرتے ہیں: اس بات کی اطلاع سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ملی، تو انہوں نے فرمایا: ”ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ستیاناس ہو۔“ یہ روایت ثابت ہے اور صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3182]
← Previous Hadith (3142) Back to Bab Next Hadith → (3144)