☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 3395
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 3395
ابْنُ صَاعِدٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانَ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ،" أَنَّ امْرَأَتَيْنِ ضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِعَمُودِ فُسْطَاطٍ فَقَتَلَتْهَا، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالدِّيَةِ عَلَى عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ وَفِيمَا فِي بَطْنِهَا غُرَّةً، فَقَالَ الأَعْرَابِيُّ: أَنَدِي مَنْ لا أَكَلَ، وَلا شَرِبَ، وَلا صَاحَ، وَاسْتَهَلَّ؟ فَمِثْلُ ذَلِكَ بَطَلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَسَجْعٌ كَسَجْعِ الأَعْرَابِ، وَقَضَى فِيمَا فِي بَطْنِهَا غُرَّةً" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو عورتیں تھیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمہ کی لکڑی مار کر قتل کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس مقتول عورت کی دیت کی ادائیگی، قاتل عورت کے خاندان پر عائد کی اور اس مقتول عورت کے پیٹ میں موجود بچے کے تاوان کی ادائیگی کا حکم دیا، تو ایک دیہاتی بولا: ”کیا میں اس کا تاوان ادا کروں؟ جس نے کچھ کھایا پیا نہیں، وہ چیخ مار کر رویا نہیں، اس طرح کا خون رائیگاں جاتا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم دیہاتیوں کی طرح مقفع مسجع گفتگو کر رہے ہو۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس عورت کے پیٹ میں موجود بچے کے تاوان کی ادائیگی کو لازم قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3445]
← Previous Hadith (3394) Back to Bab Next Hadith → (3396)