عَبْدُ اللَّهِ ، يَحْيَى ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، هِشَامٌ
نَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا يَحْيَى ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، نَا هِشَامٌ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: رَجَمْتَهَا، وَقَالَ:" لَوْ تَابَهَا أَهْلُ الْمَدِينَةِ لَوَسِعَتْهُمْ، هَلْ وَجَدْتَ أَفْضَلَ مِنْ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِهَا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ!" ،.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: ”آپ نے اسے سنگسار کر دیا، (اور اب نماز جنازہ بھی ادا کر لی)؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مدینہ کے تمام افراد یہ توبہ کرتے، تو یہ ان سب کے لیے کافی ہوتی، کیا تمہیں اس سے افضل کوئی شخص مل سکتا ہے، جو اللہ کے لیے اپنی جان دے دے؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3161]