☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 3125
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 3125
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، سُفْيَانَ ، يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ
نَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَارِقٍ قَدْ سَرَقَ شَمْلَةً، فَقَالَ:" أَسَرَقْتَ مَا إِخَالُهُ سَرَقَ، قَالَ: بَلَى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اقْطَعُوهُ ثُمَّ احْسِمُوهُ، فَقَطَعُوهُ ثُمَّ حَسَمُوهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تُبْ، فَقَالَ: تُبْتُ إِلَى اللَّهِ، قَالَ: اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
محمد بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک چور کو لایا گیا، جس نے چادر چوری کی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے واقعی چوری کی ہے؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا ہاتھ کاٹ دو، پھر اسے داغ لگاؤ۔“ لوگوں نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا، پھر اسے داغ لگایا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تم توبہ کرو۔“ وہ بولا: ”میں اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! اس کی توبہ قبول کر لے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3164]
← Previous Hadith (3124) Back to Bab Next Hadith → (3126)