الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَوَابٍ الْحَضْرَمِيُّ ، أَبُو عَاصِمٍ ، زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَوَابٍ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ قَدْ سَرَقَ حُلَّةً لَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" هَبْهُ لِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَهَلا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنَا بِهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ ایک شخص کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، جس نے ان کا حلہ چوری کیا تھا (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سزا کا فیصلہ سنایا)، تو انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ (وہ حلہ میری طرف سے) اسے ہبہ شمار کریں (اور یہ سزا نہ دیں)۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اسے ہمارے پاس لانے سے پہلے ایسا کیوں نہیں کیا؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3469]