☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 403
صفحة 9 من 21
حديث رقم: 3214 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، حَجَّاجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ، نَا أَبُو أَحْمَدَ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ،" أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ اللَّهُ عَنْهُمَا، كَانَا لا يَقْتُلانِ الْحُرَّ بِقَتْلِ الْعَبْدِ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کسی غلام کو قتل کرنے کی وجہ سے (قصاص کے طور پر) آزاد شخص کو قتل نہیں کرواتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3255]
حديث رقم: 3215 سنن الدارقطني
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الطَّبَرِيُّ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَعِيدٍ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ عَمْرُو بْنُ عَامِرٍ، وَالْحَجَّاجُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، مِثْلَهُ سَوَاءٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3256]
حديث رقم: 3216 سنن الدارقطني
أَبُو غَسَّانَ ، إِسْرَائِيلُ ، جَابِرٍ ، عَلِيُّ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَكَ، نَا عَمْرُو بْنُ تَمِيمٍ، نَا أَبُو غَسَّانَ ، نَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ عَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لا يُقْتَلَ مُسْلِمٌ بِذِي عَهْدٍ، وَلا حُرٌّ بِعَبْدٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”سنت (کا حکم) یہ ہے: کسی معاہد (یعنی غیر مسلم) کے بدلے میں مسلمان کو قتل نہیں کیا جائے گا، اور غلام کے بدلے میں آزاد شخص کو قتل نہیں کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3257]
حديث رقم: 3217 سنن الدارقطني
عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، الْحَجَّاجِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، عُمَرُ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَعِيدٍ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" فِي الْحُرِّ يَقْتُلُ الْعَبْدَ، قَالَ: فِيهِ ثَمَنُهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آزاد شخص کے غلام کو قتل کرنے کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”اس میں قیمت (بطور دیت) ادا کی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3258]
حديث رقم: 3218 سنن الدارقطني
الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّهَاوِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّهَاوِيُّ ، عَمَّارَ بْنَ مَطَرٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَسْلَمِيُّ ، رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ابْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّهَاوِيُّ ، أَخْبَرَنِي جَدِّي سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّهَاوِيُّ ، أَنَّ عَمَّارَ بْنَ مَطَرٍ ، حَدَّثَهُمْ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَسْلَمِيُّ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" قَتَلَ مُسْلِمًا بِمُعَاهَدٍ، وَقَالَ: أَنَا أَكْرَمُ مَنْ وَفَى بِذِمَّتِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک معاہد (ذمی) کے بدلے میں مسلمان کو قتل کروا دیا تھا، آپ نے ارشاد فرمایا تھا: ”میں اس بات کا سب سے زیادہ حق دار ہوں کہ اپنی دی ہوئی پناہ کو پورا کروں۔“ اس روایت کو صرف ابراہیم بن ابویحییٰ نے مسند کے طور پر نقل کیا ہے، یہ شخص متروک الحدیث ہے، درست یہ ہے کہ یہ روایت ابن بیلمانی کے حوالے سے مرسل روایت کے طور پر منقول ہے، ابن بیلمانی ضعیف ہے، ایسی روایت کو بھی حجت قرار نہیں دیا جا سکتا، جسے اس نے موصول روایت کے طور پر نقل کیا ہو، چہ جائیکہ وہ روایت جو اس نے مرسل کے طور پر نقل کی ہو، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3259]
حديث رقم: 3219 سنن الدارقطني
إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ ، الرَّمَادِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، الثَّوْرِيِّ ، رَبِيعَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ
ثنا إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ ، نَا الرَّمَادِيُّ ، ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالا: نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، يَرْفَعْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَقَادَ مُسْلِمًا قَتَلَ يَهُودِيًّا" ، وَقَالَ الرَّمَادِيُّ:" أَقَادَ مُسْلِمًا بِذِمِّيٍّ"، وَقَالَ:" أَنَا أَحَقُّ مَنْ وَفَّى بِذِمَّتِهِ".
الترجمة: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن بیلمانی نے مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مسلمان کو قصاص میں قتل کروا دیا تھا، اس مسلمان نے ایک یہودی کو قتل کیا تھا۔ رمادی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ذمی کے بدلے میں مسلمان کو قتل کروا دیا تھا، آپ نے ارشاد فرمایا تھا: ”میں اس بات کا سب سے زیادہ حق دار ہوں کہ اپنی دی ہوئی پناہ کو پورا کروں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3260]
حديث رقم: 3220 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، أَبُو بَكْرٍ ، عَبْدُ الرَّحِيمِ ، حَجَّاجٍ ، رَبِيعَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، قَالَ:" قَتَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ بِرَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ، وَقَالَ: أَنَا أَحَقُّ مَنْ أَوْفَى بِذِمَّتِهِ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن بیلمانی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہل قبلہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ایک ذمی کے بدلے میں قتل کروا دیا تھا، آپ نے ارشاد فرمایا تھا: ”میں اس بات کا سب سے زیادہ حق دار ہوں کہ اپنے ذمہ کو پورا کروں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3261]
حديث رقم: 3221 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، هِشَامُ بْنُ يُونُسَ ، أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ ، حَجَّاجٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، نَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ ، نَا أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3262]
حديث رقم: 3222 سنن الدارقطني
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، نَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" إِنَّمَا سَمَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْيُنَهُمْ لأَنَّهُمْ سَمَلُوا أَعْيُنَ الرِّعَاءِ" ، وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: يَعْنِي الْعُرَنِيِّينَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان (مرتد ہونے والے لوگوں) کی آنکھوں میں سلائیاں پھیروا دی تھیں، کیونکہ ان لوگوں نے (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اونٹوں کے) چرواہے کی آنکھوں میں سلائیاں پھیر دی تھیں۔ ابن صاعد کہتے ہیں: ان (مرتد ہونے والے لوگوں) سے مراد عرینہ قبیلے کے لوگ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3263]
حديث رقم: 3223 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ ، أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ سُفْيَانَ ، أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ نَاصِحٍ ، الْوَاقِدِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدٍ ، خُدَيْنِقَ بِنْتِ الْحُصَيْنِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ إِمْلاءً، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ سُفْيَانَ ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ نَاصِحٍ ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ خُدَيْنِقَ بِنْتِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ:" قَتَلَ حِرَاشُ بْنُ أُمَيَّةَ بَعْدَمَا نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقَتْلِ، فَقَالَ: لَوْ كُنْتُ قَاتِلا مُؤْمِنًا بِكَافِرٍ، لَقَتَلْتُ حِرَاشًا بِالْهُذَلِيِّ" ، يَعْنِي لَمَّا قَتَلَ حِرَاشٌ رَجُلا مِنْ هُذَيْلٍ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: خراش بن امیہ (نے ایک غیر مسلم) کو قتل کر دیا، حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (پہلے ہی غیر مسلم) کو قتل کرنے سے منع کر چکے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں نے کسی کافر کے بدلے میں کسی مسلمان کو قتل کرنا ہوتا، تو ہذیل قبیلے کے اس شخص کے بدلے میں خراش کو قتل کروا دیتا۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) یہ اس وقت ہوا، جب فتح مکہ کے موقع پر خراش بن امیہ نے ہذیل قبیلے کے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3264]
حديث رقم: 3224 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، خَالِدُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ الصَّدَفِيُّ ، الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ الصَّدَفِيُّ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: " سَرَقَ مَمْلُوكٌ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرُفِعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَفَا عَنْهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الثَّانِيَةَ وَقَدْ سَرَقَ، فَعَفَا عَنْهُ، فَرُفِعَ الثَّالِثَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَفَا عَنْهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الرَّابِعَةَ وَقَدْ سَرَقَ، فَعَفَا عَنْهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الْخَامِسَةَ وَقَدْ سَرَقَ، فَقَطَعَ يَدَهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ السَّادِسَةَ، فَقَطَعَ رِجْلَهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ السَّابِعَةَ، فَقَطَعَ يَدَهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الثَّامِنَةَ، فَقَطَعَ رِجْلَهُ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرْبَعٌ بِأَرْبَعٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عصمہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک غلام نے چوری کی، اس کا مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے معاف کر دیا، پھر اس کا مقدمہ دوسری مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا کہ اس نے چوری کی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر اسے معاف کر دیا، پھر اس کا مقدمہ تیسری بار پیش کیا گیا، تو آپ نے پھر اسے معاف کر دیا، پھر چوتھی مرتبہ آپ کے سامنے مقدمہ پیش کیا گیا کہ اس نے چوری کی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر اسے معاف کر دیا، پھر جب پانچویں مرتبہ اس کے چوری کرنے کا مقدمہ پیش ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ایک ہاتھ کٹوا دیا، پھر جب چھٹی مرتبہ آپ کے سامنے پیش ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ایک پاؤں کٹوا دیا، پھر جب ساتویں مرتبہ آپ کے سامنے مقدمہ پیش ہوا، تو آپ نے اس کا دوسرا ہاتھ کٹوا دیا، جب آٹھویں مرتبہ مقدمہ پیش ہوا، تو آپ نے اس کا دوسرا پاؤں کٹوا دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ ان چار (مرتبہ معاف کرنے) کے بدلے چار (مرتبہ) سزا دی گئی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3265]
حديث رقم: 3225 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" نزلت هَذِهِ الآيَةُ فِي الْمُحَارِبِ إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ سورة المائدة آية 33 إِذَا عَدَا فَقَطَعَ الطَّرِيقَ فَقَتَلَ وَأَخَذَ الْمَالَ صُلِبَ، فَإِنْ قَتَلَ وَلَمْ يَأْخُذْ مَالا قُتِلَ، فَإِنْ أَخَذَ الْمَالَ وَلَمْ يَقْتُلْ، قُطِعَ مِنْ خِلافٍ، فَإِنْ هَرَبَ وَأَعْجَزَهُمْ، فَذَلِكَ نَفْيُهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ آیت محاربیں کے بارے میں نازل ہوئی: ”بیشک وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں، ان کی سزا یہ ہے۔“ جب وہ لوگ جرم کرتے ہیں، ڈاکہ ڈالتے ہیں اور لوگوں کو قتل کرتے ہیں اور مال بھی ہتھیا لیتے ہیں تو انہیں مصلوب کیا جائے گا۔ اگر وہ لوگوں کو قتل کرتے ہیں لیکن مال نہیں ہتھیا تے ہیں تو انہیں قتل کیا جائے گا۔ اگر وہ مال ہتھیا لیتے ہیں کسی کو قتل نہیں کرتے تو ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت میں کاٹ دیے جائیں گے۔ اور اگر وہ لوگ بھاگ جاتے ہیں اور قابونہیں آتے تو یہ ان کا جلاوطن ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3266]
حديث رقم: 3226 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مِهْرَانَ ، أَبِي ظَبْيَانَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَلِيُّ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَرَّ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ بِمَجْنُونَةِ بَنِي فُلانٍ قَدْ زَنَتْ، فَأَمَرَ عُمَرُ بِرَجْمِهَا، فَرَدَّهَا عَلِيُّ ، وَقَالَ لِعُمَرَ: أَمَا تَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلاثَةٍ، عَنِ الْمَجْنُونِ الْمَغْلُوبِ عَلَى عَقْلِهِ، وَعَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَحْتَلِمَ، قَالَ: صَدَقْتَ، فَخَلَّى عَنْهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا گزر فلان قبیلے کی پاگل عورت کے پاس سے ہوا، جس نے زنا کا ارتکاب کیا تھا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے سنگسار کرنے کا حکم دے دیا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اسے لے کر واپس آئے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”کیا آپ کو یاد نہیں ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ’تین طرح کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے: ایسا پاگل، جس کی عقل مغلوب ہو چکی ہو، سویا ہوا شخص، جب تک وہ بیدار نہ ہو جائے، اور بچہ، جب تک وہ بالغ نہ ہو جائے۔’“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ نے ٹھیک کہا ہے۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس عورت کو چھوڑ دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3267]
حديث رقم: 3227 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ:" أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا قَتَلَ، وَالآخَرُ أَمْسَكَ، فَقَتَلَ الَّذِي قَتَلَ، وَحَبَسَ الْمُمْسِكَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں دو آدمیوں کو پیش کیا گیا، جن میں سے ایک نے قتل کیا تھا اور دوسرے نے (مقتول کو) پکڑ کے رکھا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قتل کرنے والے کو (سزا کے طور پر) قتل کروا دیا تھا، اور (مقتول کو) پکڑ کر رکھنے والے کو قید کروا دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3268]
حديث رقم: 3228 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٍ ، وَابْنِ جُرَيْجٍ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، وَابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ رَفَعَ الْحَدِيثَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يُقْتَلُ الْقَاتِلُ، وَيُصْبَرُ الصَّابِرُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
اسماعیل بن امیہ مرفوع حدیث کے طور پر بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قتل کرنے والے کو قتل کر دیا جائے گا اور مقتول کو پکڑ کر رکھنے والے کو قید کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3269]
حديث رقم: 3229 سنن الدارقطني
الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الْكُوفِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الصَّيْرَفِيُّ ، عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الْكُوفِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الصَّيْرَفِيُّ ، نَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، نَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَمْسَكَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ وَقَتَلَهُ الآخَرُ، يُقْتَلُ الَّذِي قَتَلَ، وَيُحْبَسُ الَّذِي أَمْسَكَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب ایک شخص کسی کو پکڑ کر رکھے اور دوسرا اسے قتل کر دے، قتل کرنے والے کو قتل کر دیا جائے گا، اور پکڑے رکھنے والے کو قید کر دیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3270]
حديث رقم: 3230 سنن الدارقطني
أَبُو عُبَيْدٍ ، سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ
نَا أَبُو عُبَيْدٍ ، نَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجُلٍ أَمْسَكَ رَجُلا وَقَتَلَهُ الآخَرُ، فَقَالَ: يُقْتَلُ الْقَاتِلُ، وَيُحْبَسُ الْمُمْسِكُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
اسماعیل بن امیہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسے مقدمے میں یہ فیصلہ دیا تھا، جس میں ایک شخص نے دوسرے کو پکڑ کے رکھا، اور تیسرے شخص نے اسے قتل کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قتل کرنے والے کو قتل کر دیا جائے گا اور پکڑ کے رکھنے والے کو قید کر دیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3271]
حديث رقم: 3231 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ قَتَادَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : لَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا يُقَادُ وَالِدٌ بِوَلَدِهِ"، لَقَتَلْتُكَ أَوْ لَضَرَبْتُ عُنُقَكَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے قتادہ بن عبداللہ سے یہ فرمایا: ”اگر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا: ’اولاد کا قصاص والد سے نہیں لیا جائے گا۔’ تو میں تمہیں قتل کر دیتا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ’میں تمہاری گردن اڑا دیتا۔’“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3273]
حديث رقم: 3232 سنن الدارقطني
أَبُو عُبَيْدٍ ، وَابْنُ مَخْلَدٍ ، وَآَخَرُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ وَارَةَ يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، مَنْصُورٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
نَا أَبُو عُبَيْدٍ ، وَابْنُ مَخْلَدٍ ، وَآَخَرُونَ ، قَالُوا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ وَارَةَ يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا يُقَادُ الأَبُ مِنَ ابْنِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ’باپ سے اس کے بیٹے کا قصاص نہیں لیا جائے گا۔’“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3274]
حديث رقم: 3233 سنن الدارقطني
يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ، وَلا يُقْتَلُ الْوَالِدُ بِالْوَلَدِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مسجد میں حد قائم نہیں کی جائے گی اور بیٹے کے بدلے میں باپ کو قتل نہیں کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3275]