☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 403
صفحة 12 من 21
حديث رقم: 3274 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ ، حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مُؤَمَّلٌ ، سُفْيَانُ
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا مُؤَمَّلٌ ، نَا سُفْيَانُ ، بِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ، وَقَالَ: عَنْ حَرَامٍ، عَنِ الْبَرَاءِ، أَنَّ نَاقَةً لَهُمْ.
الترجمة: محمد محی الدین .
حرام بن محیصہ، سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: ان لوگوں کی اونٹنی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3318]
حديث رقم: 3275 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ ، يُونُسُ ، ابْنُ وَهْبٍ ، مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، وَيُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، الزُّهْرِيِّ ، حَرَامِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ مُحَيِّصَةَ ، لِلْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا يُونُسُ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي رِجَالٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْهُمْ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، وَيُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ مُحَيِّصَةَ ، أَنَّ نَاقَةً لِلْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ دَخَلَتْ حَائِطًا فَأَفْسَدَتْ فِيهِ، فَكُلِّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ الْحَوَائِطِ، حِفْظَهَا بِالنَّهَارِ، وَأَنَّ مَا أَفْسَدَتِ الْمَوَاشِي بِاللَّيْلِ ضَامِنٌ عَلَى أَهْلِهَا" ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ، وَاللَّيْثُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَعُقَيْلٌ، وَشُعَيْبٌ، وَمَعْمَرٌ، مِنْ غَيْرِ رِوَايَةِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ. وَقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ وَسُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَحَرَامٍ، جَمِيعًا أَنَّ نَاقَةً لِلْبَرَاءِ. وَقَالَ قَتَادَةُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَحْدَهُ، وَقَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، أَنَّ نَاقَةً لِلْبَرَاءِ، قَالَهُ الْحَجَّاجُ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
حرام بن سعد بن محیصہ نقل کرتے ہیں: سیدنا براء رضی اللہ عنہ کی اونٹنی ایک باغ میں داخل ہوئی اور وہاں (پیداوار کو) نقصان پہنچایا، اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے شکایت کی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا: ”باغات کی دن کے وقت حفاظت کرنا ان کے مالکان کے ذمے ہے اور مویشی رات کے وقت جو نقصان پہنچاتے ہیں، اس کا تاوان ادا کرنا ان مویشیوں کے مالکان کے ذمے ہو گا۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3319]
حديث رقم: 3276 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَزْهَرَ
نَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَزْهَرَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَوْمَ حُنَيْنٍ، وَهُوَ يَتَخَلَّلُ النَّاسَ يَسْأَلُ عَنْ مَنْزِلِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، فَأُتِيَ بِسَكْرَانَ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَنْ عِنْدَهُ، فَضَرَبُوهُ بِمَا فِي أَيْدِيهِمْ، قَالَ:" وَحَثَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التُّرَابَ". قَالَ: ثُمَّ أُتِيَ أَبُو بَكْرٍ بِسَكْرَانَ، قَالَ: فَتَوَخَّى الَّذِي كَانَ مَنْ ضَرَبَهُمْ يَوْمَئِذٍ فَضَرَبَ أَرْبَعِينَ .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبدالرحمن بن ازہر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا، آپ لوگوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی جائے قیام کے بارے میں دریافت کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے نشے میں مدہوش ایک شخص کو لایا گیا، تو آپ کے حکم کے تحت آپ کے آس پاس موجود لوگوں نے اپنے ہاتھوں کے ذریعے اس شخص کی پٹائی کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود اس پر مٹی پھینکی۔ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (کے عہد خلافت میں ان کے سامنے) ایک مدہوش شخص کو لایا گیا، تو انہوں نے اسے سزا دیتے ہوئے چالیس کوڑے لگوائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3320]
حديث رقم: 3277 سنن الدارقطني
عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مثل ذَلِكَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3322]
حديث رقم: 3278 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ ، يَعْقُوبُ ، رَوْحٌ ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، ابْنُ شِهَابٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَزْهَرَ
نَا الْحُسَيْنُ ، نَا يَعْقُوبُ ، نَا رَوْحٌ ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، نَا ابْنُ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَزْهَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مثل ذَلِكَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3323]
حديث رقم: 3279 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، أَبُو سَلَمَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَالزُّهْرِيُّ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا أَبُو سَلَمَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَالزُّهْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ ، قَالَ:" أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِشَارِبٍ يَوْمَ حُنَيْنٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلنَّاسِ: قُومُوا إِلَيْهِ، فَقَامَ النَّاسُ إِلَيْهِ فَضَرَبُوهُ بِنِعَالِهِمْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبدالرحمن بن ازہر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے ایک شخص کو لایا گیا، جس نے شراب پی تھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: ”اس کی پٹائی کرو۔“ تو لوگ اکٹھے ہوئے اور انہوں نے اپنے جوتوں کے ذریعے اس کی پٹائی کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3324]
حديث رقم: 3280 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الزُّهْرِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، أَبِي رَجَاءٍ ، عَقِيلٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ ، أَبِيهِ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الزُّهْرِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، قَالَ: قَرَأْتُ فِي كِتَابِ خَالِي أَبِي رَجَاءٍ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم،" أُتِيَ بِشَارِبِ خَمْرٍ، وَهُوَ بِحُنَيْنٍ، فَحَثَى فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ، ثُمَّ أَمَرَ أَصْحَابَهُ فَضَرَبُوهُ بِنِعَالِهِمْ وَبِمَا كَانَ فِي أَيْدِيهِمْ، فَقَالَ لَهُمُ: ارْفَعُوهُ، فَرَفَعُوهُ، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتِلْكَ السُّنَّةُ، ثُمَّ جَلْدَ أَبُو بَكْرٍ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ، ثُمَّ جَلْدَ عُمَرُ أَرْبَعِينَ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ، ثُمَّ جَلْدَ ثَمَانِينَ فِي آخِرِ وِلايَتِهِ، ثُمَّ جَلْدَ عُثْمَانُ الْحَدَّيْنِ جَمِيعًا ثَمَانِينَ وَأَرْبَعِينَ، ثُمَّ أَثْبَتَ مُعَاوِيَةُ الْجَلْدَ ثَمَانِينَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عبداللہ بن عبدالرحمن بن ازہر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص کو لایا گیا، جس نے شراب پی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت حنین میں موجود تھے، آپ نے اس کے چہرے پر مٹی پھینکی اور اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے جوتوں اور ہاتھ میں جو چیز بھی ہے، اس کے ذریعے اس شخص کی پٹائی کریں، یہاں تک کہ (کچھ دیر کے بعد) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اب بس کرو۔“ تو وہ لوگ رک گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وصال تک (شرابی کو سزا دینے کا) یہی طریقہ رہا، اس کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے شراب پینے کی سزا میں چالیس کوڑے لگوائے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے عہد خلافت کے ابتدائی حصے میں چالیس کوڑے لگوائے اور آخری حصے میں اسی کوڑے لگوانا شروع کر دیے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے (اپنے عہد خلافت میں) دونوں طرح کی سزا دی، لیکن سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے (اپنے عہد خلافت میں) اسی کوڑوں کو برقرار رکھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3325]
حديث رقم: 3281 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقِ بْنِ دِينَارٍ ، وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، سُفْيَانُ ، عَبْدِ الأَعْلَى الثَّعْلَبِيِّ ، أَبِي جَمِيلَةَ ، عَلِيٍّ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقِ بْنِ دِينَارٍ بِمِصْرَ، وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، قَالا: نَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَى الثَّعْلَبِيِّ ، عَنْ أَبِي جَمِيلَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ جَارِيَةً لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَدَتْ مِنْ زِنًا، قَالَ:" فَأَمَرَنِي أَنْ أُقِيمَ عَلَيْهَا الْحَدَّ، قَالَ: فَإِذَا هِيَ لَمْ تَجِفَّ مِنْ دَمِهَا وَلَمْ تَطْهُرْ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا لَمْ تَجِفَّ مِنْ دَمِهَا، قَالَ: فَإِذَا طَهُرَتْ فَأَقِمْ عَلَيْهَا الْحَدَّ وَقَالَ: أَقِيمُوا الْحُدُودَ عَلَى مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ" ، تَابَعَهُ شُعْبَةُ، وَإِسْرَائِيلُ، وَشَرِيكٌ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ وَأَبُو وَكِيعٍ عَنْ عَبْدِ الأَعْلَى.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک کنیز نے زنا کے نتیجے میں بچے کو جنم دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”میں اس پر حد جاری کروں۔“ اس کنیز کی حالت یہ تھی کہ ابھی اس کا نفاس ختم نہیں ہوا تھا، اور وہ پاک نہیں ہوئی تھی، میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ابھی اس کا نفاس ختم نہیں ہوا، اور یہ پاک نہیں ہوئی۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب یہ پاک ہو جائے، تو اس پر حد جاری کرنا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی ہے: ”اپنے زیر ملکیت (غلاموں اور کنیزوں پر) حد قائم کرو۔“ شعبہ، اسرائیل، شریک، ابراہیم بن طہمان، اور ابووکیع نے عبدالاعلی کے حوالے سے اسے نقل کرنے میں متابع کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3326]
حديث رقم: 3282 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ ، زَائِدَةُ ، إِسْمَاعِيلُ السُّدِّيُّ ، سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَلِيٌّ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ ، نَا زَائِدَةُ ، نَا إِسْمَاعِيلُ السُّدِّيُّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: خَطَبَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّقُوا رَبَّكُمْ، وَاضْرِبُوا أَرِقَّاءَكُمْ إِذَا زَنَوْا، مَنْ أُحْصِنَ مِنْهُمْ وَمَنْ لَمْ يُحْصَنْ،" فَإِنَّ وَلِيدَةً لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَغَتْ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَضْرِبَهَا، فَأَتَيْتُهَا فَإِذَا هِيَ حَدِيثَةُ عَهْدٍ بِالنِّفَاسِ، فَخَشِيتُ أَنْ تَمُوتَ إِنْ أَنَا ضُرِبْتُهَا، فَرَجَعْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي خَشِيتُ أَنَّهَا تَمُوتُ إِنْ أَنَا ضُرِبْتُهَا، فَأَدَعُهَا حَتَّى تَبَرَّأَ ثُمَّ أَضْرِبُهَا؟، قَالَ: أَحْسَنْتَ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
ابوعبدالرحمن بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اللہ سے ڈرو، اور تمہارے غلام یا کنیزیں اگر زنا کا ارتکاب کریں، تو ان کو (کوڑے) مارو، خواہ وہ محصن ہوں یا محصن نہ ہوں، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک کنیز نے اس جرم کا ارتکاب کیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں اسے کوڑے ماروں۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں اس کنیز کے پاس آیا، تو اس کے نفاس (یعنی بچے کو جنم دینے) کو زیادہ وقت نہیں گزرا تھا، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ اگر میں نے اسے کوڑے مارے، تو وہ مر جائے گی، میں واپس نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس بات کا تذکرہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا، میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! اگر میں نے اسے مارا، تو مجھے اندیشہ ہے کہ وہ مر جائے گی، میں اسے رہنے دیا، جب تک وہ ٹھیک نہیں ہو جاتی، پھر اسے کوڑے ماروں گا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اچھا کیا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3327]
حديث رقم: 3283 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، إِسْرَائِيلَ ، السُّدِّيِّ ، سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَلِيًّا
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنِ السُّدِّيِّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ، وَقَالَ: فَوَدَعْتُهَا حَتَّى تَمَاثَلَ وَتَشْتَدَّ.
الترجمة: محمد محی الدین .
ابوعبدالرحمن بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے اسی کی مانند ذکر کرتے ہوئے سنا ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں کہ میں نے اس کنیز کو چھوڑ دیا، جب تک وہ ٹھیک اور صحت یاب نہیں ہو جاتی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3328]
حديث رقم: 3284 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أنا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا زَنَتْ أَمَةُ أَحَدِكُمْ فَلْيَجْلِدْهَا وَلا يُعَيِّرْهَا، فَإِنْ عَادَتْ فَلْيَجْلِدْهَا وَلا يُعَيِّرْهَا، فَإِنْ عَادَتْ فَلْيَجْلِدْهَا وَلا يُعَيِّرْهَا، فَإِنْ عَادَتْ فِي الرَّابِعَةِ فَلْيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ أَوْ بِضَفِيرٍ مِنْ شَعَرٍ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کی کنیز زنا کا ارتکاب کرے، تو آدمی اسے کوڑے لگائے، زبانی طور پر برا نہ کہے، اگر وہ دوبارہ اس جرم کا ارتکاب کرے، تو اسے کوڑے لگائے، زبانی طور پر برا نہ کہے، اگر وہ پھر اس جرم کا ارتکاب کرے، تو اسے کوڑے لگائے، زبانی طور پر برا نہ کہے، اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرے، تو اسے فروخت کر دے، خواہ (جانور) کے بالوں سے بنی رسی کے عوض کر دے۔“ (یہاں راوی کو شک ہے کہ رسی کے لیے کون سا لفظ استعمال ہوا ہے، حبل یا ضفیر)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3329]
حديث رقم: 3285 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَآخَرُونَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، أَبِي ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، سَعِيدٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَآخَرُونَ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، نَا أَبِي ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3330]
حديث رقم: 3286 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ ، الرَّمَادِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ الْمَيْمُونِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ ، سَعِيدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا الرَّمَادِيُّ وَ عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ وَ عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ الْمَيْمُونِيُّ ، قَالُوا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ، لَمْ يَقُولُوا: عَنْ أَبِيهِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں انہوں نے یہ بیان نہیں دیا کہ انہوں نے اپنے والد کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3331]
حديث رقم: 3287 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ ، أَبُو الأَزْهَرِ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ ، سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا عُبَيْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنِي سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3332]
حديث رقم: 3288 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، أَبُو أُسَامَةَ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، سَعِيدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا أَبُو أُسَامَةَ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3333]
حديث رقم: 3289 سنن الدارقطني
 نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا أَبُو الْأَزْهَرِ، نا يَعْقُوبُ، نا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا زَنَتْ أَمَةُ أَحَدِكُمْ فَلْيَضْرِبْهَا بِكِتَابِ اللَّهِ لَا يُثَرِّبْ عَلَيْهَا، ثُمَّ إِنْ عَادَتْ فَمِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ إِنْ عَادَتْ فَمِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ إِنْ عَادَتْ فَمِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ إِنْ عَادَتِ الرَّابِعَةَ فَلْيَضْرِبْهَا بِكِتَابِ اللَّهِ ثُمَّ لِيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ»  .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کی کنیز زنا کا ارتکاب کرے، تو وہ شخص اللہ کی کتاب کے حکم کے مطابق اسے (کوڑے) مارے، زبانی طور پر برا نہ کہے، اگر وہ دوبارہ ایسا کرے، تو پھر ایسا ہی کرے، اگر وہ پھر ایسا کرے، تو وہ شخص بھی ایسا ہی کرے، اگر وہ کنیز چوتھی مرتبہ ایسا کرے، تو وہ شخص اللہ کی کتاب کے حکم کے مطابق اسے کوڑے مارے اور پھر اسے فروخت کر دے، خواہ بالوں سے بنی ہوئی رسی کے عوض میں فروخت کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3334]
حديث رقم: 3290 سنن الدارقطني
 وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ مِثْلَ ذَلِكَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3335]
حديث رقم: 3291 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ ، يُونُسُ ، ابْنُ وَهْبٍ ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، مَكْحُولٍ ، عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا يُونُسُ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أنا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ، إِلا أَنَّهُ قَالَ:" وَلَوْ بِنَقِيضٍ مِنْ شَعَرٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”ولو بنقیض من شعر۔“ (یہاں نقیض کا مطلب بھی رسی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3337]
حديث رقم: 3292 سنن الدارقطني
أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ نَذِيرٍ أَبُو الْفَضْلِ ، عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
نَا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ نَذِيرٍ أَبُو الْفَضْلِ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرْبَعَةٌ لَيْسَ بَيْنَهُمْ لِعَانٌ، لَيْسَ بَيْنَ الْحُرِّ وَالأَمَةِ لِعَانٌ، وَلَيْسَ بَيْنَ الْحُرَّةِ وَالْعَبْدِ لِعَانٌ، وَلَيْسَ بَيْنَ الْمُسْلِمِ وَالْيَهُودِيَّةِ لِعَانٌ، وَلَيْسَ بَيْنَ الْمُسْلِمِ وَالنَّصْرَانِيَّةِ لِعَانٌ" ، عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هُوَ الْوَقَّاصِيُّ، مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”چار طرح کے لوگوں کے درمیان لعان نہیں ہو گا: آزاد مرد (شوہر ہو) اور کنیز (بیوی ہو، تو ان کے درمیان لعان نہیں ہو گا)، آزاد عورت (بیوی ہو) اور غلام (شوہر ہو، تو ان کے درمیان لعان نہیں ہو گا)، مسلمان (شوہر) اور یہودی (بیوی)، مسلمان (شوہر) اور عیسائی (بیوی) کے درمیان بھی لعان نہیں ہو گا۔“ عثمان بن عبدالرحمن نامی راوی وقاصی ہیں اور متروک الحدیث ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3338]
حديث رقم: 3293 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ قُتَيْبَةَ الرَّمْلِيُّ ، ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ ، ابْنِ عَطَاءٍ ، أَبِيهِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ قُتَيْبَةَ الرَّمْلِيُّ ، نَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَرْبَعٌ مِنَ النِّسَاءِ لا مُلاعَنَةَ بَيْنَهُمُ: النَّصْرَانِيَّةُ تَحْتَ الْمُسْلِمِ، وَالْيَهُودِيَّةُ تَحْتَ الْمُسْلِمِ، وَالْمَمْلُوكَةُ تَحْتَ الْحُرِّ، وَالْحُرَّةُ تَحْتَ الْمَمْلُوكِ" ، وَهَذَا عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ جِدًّا، وَتَابَعَهُ يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ أَيْضًا، وَرُوِيَ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، وَابْنِ جُرَيْجٍ وَهُمَا إِمَامَانِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَوْلَهُ، وَلَمْ يَرْفَعَاهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار طرح کی خواتین (اور ان کے شوہروں کے درمیان) لعان نہیں ہو گا: وہ عیسائی عورت جو مسلمان کی بیوی ہو، وہ یہودی عورت جو مسلمان کی بیوی ہو، وہ کنیز جو کسی آزاد شخص کی بیوی ہو، وہ آزاد عورت جو کسی غلام کی بیوی ہو۔“ عثمان بن عطاء نامی خراسانی ہیں اور یہ بہت زیادہ ضعیف ہیں، یزید بن بزیع رملی نامی راوی نے اسے عطاء کے حوالے سے نقل کیا ہے، تاہم یہ بھی ضعیف ہیں۔ یہ روایت امام اوزاعی اور ابن جریج کے حوالے سے عمرو بن شعیب کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ان کے دادا سے ان کے اپنے قول کے طور پر نقل کی گئی ہے، یہ دونوں حضرات امام ہیں اور ان دونوں نے یہ روایت مرفوع حدیث کے طور پر نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3339]