☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 3280
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 3280
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الزُّهْرِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، أَبِي رَجَاءٍ ، عَقِيلٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ ، أَبِيهِ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الزُّهْرِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، قَالَ: قَرَأْتُ فِي كِتَابِ خَالِي أَبِي رَجَاءٍ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم،" أُتِيَ بِشَارِبِ خَمْرٍ، وَهُوَ بِحُنَيْنٍ، فَحَثَى فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ، ثُمَّ أَمَرَ أَصْحَابَهُ فَضَرَبُوهُ بِنِعَالِهِمْ وَبِمَا كَانَ فِي أَيْدِيهِمْ، فَقَالَ لَهُمُ: ارْفَعُوهُ، فَرَفَعُوهُ، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتِلْكَ السُّنَّةُ، ثُمَّ جَلْدَ أَبُو بَكْرٍ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ، ثُمَّ جَلْدَ عُمَرُ أَرْبَعِينَ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ، ثُمَّ جَلْدَ ثَمَانِينَ فِي آخِرِ وِلايَتِهِ، ثُمَّ جَلْدَ عُثْمَانُ الْحَدَّيْنِ جَمِيعًا ثَمَانِينَ وَأَرْبَعِينَ، ثُمَّ أَثْبَتَ مُعَاوِيَةُ الْجَلْدَ ثَمَانِينَ" .
Translation: محمد محی الدین .
عبداللہ بن عبدالرحمن بن ازہر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص کو لایا گیا، جس نے شراب پی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت حنین میں موجود تھے، آپ نے اس کے چہرے پر مٹی پھینکی اور اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے جوتوں اور ہاتھ میں جو چیز بھی ہے، اس کے ذریعے اس شخص کی پٹائی کریں، یہاں تک کہ (کچھ دیر کے بعد) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اب بس کرو۔“ تو وہ لوگ رک گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وصال تک (شرابی کو سزا دینے کا) یہی طریقہ رہا، اس کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے شراب پینے کی سزا میں چالیس کوڑے لگوائے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے عہد خلافت کے ابتدائی حصے میں چالیس کوڑے لگوائے اور آخری حصے میں اسی کوڑے لگوانا شروع کر دیے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے (اپنے عہد خلافت میں) دونوں طرح کی سزا دی، لیکن سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے (اپنے عہد خلافت میں) اسی کوڑوں کو برقرار رکھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3325]
← Previous Hadith (3279) Back to Bab Next Hadith → (3281)