☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 403
صفحة 6 من 21
حديث رقم: 3154 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ ، أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَلِيٌّ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، نَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَضْرَمِيُّ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَأَتَى بِأَخِي بَنِي عِجْلٍ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ قَبِيصَةَ تَنَصَّرَ بَعْدَ إِسْلامِهِ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ :" مَا حُدِّثْتُ عَنْكَ؟، قَالَ: مَا حُدِّثْتَ عَنِّي؟، قَالَ: حُدِّثْتُ عَنْكَ أَنَّكَ تَنَصَّرْتَ، فَقَالَ: أَنَا عَلَى دِينِ الْمَسِيحِ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ:" وَأَنَا عَلَى دِينِ الْمَسِيحِ"، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: مَا تَقُولُ فِيهِ؟، فَتَكَلَّمَ بِكَلامٍ خَفِيَ عَلَيَّ، فَقَالَ عَلِيٌّ: طَئُوهُ، فَوُطِئَ حَتَّى مَاتَ، فَقُلْتُ لِلَّذِي يَلِينِي: مَا قَالَ؟، قَالَ: الْمَسِيحُ رَبُّهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، ان کے پاس بنو عجل کا ایک شخص مستورد بن قبیصہ لایا گیا، جو اسلام چھوڑ کر عیسائی ہو گیا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: ”تمہارے بارے میں مجھے کیا بتایا گیا ہے؟“ اس نے دریافت کیا: ”آپ کو میرے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے تمہارے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ تم عیسائی ہو گئے ہو۔“ اس نے کہا: ”میں سیدنا مسیح علیہ الصلوٰة والسلام کے دین پر قائم ہوں۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”میں بھی سیدنا مسیح علیہ الصلوٰة والسلام کے دین پر قائم ہوں۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: ”تم ان (یعنی سیدنا مسیح علیہ الصلوٰة والسلام) کے بارے میں کیا کہتے ہو؟“ تو اس شخص نے جو جواب دیا، وہ مجھے سمجھ نہیں آیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے حکم دیا: ”اسے قتل کر دو۔“ اسے قتل کر دیا گیا (راوی کہتے ہیں:) میں نے اپنے ساتھ والے سے پوچھا: ”اس نے کیا کہا تھا؟“ تو اس نے جواب دیا: ”اس نے کہا تھا: سیدنا مسیح علیہ الصلوٰة والسلام اس کے پروردگار ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3193]
حديث رقم: 3155 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَمِينَةَ ، عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، إِسْرَائِيلُ ، عُثْمَانَ الشَّحَّامِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَمِينَةَ . ح وَنا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، قَالا: نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عُثْمَانَ الشَّحَّامِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، نَا ابْنُ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ رَجُلا كَانَتْ لَهُ أُمُّ وَلَدٍ لَهُ مِنْهَا ابْنَانِ مثل اللُّؤْلُؤَتَيْنِ، فَكَانَتْ تَشْتُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَنْهَاهَا فَلا تَنْتَهِي، وَيَزْجُرُهَا فَلا تَنْزَجِرُ، فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ لَيْلَةٍ ذَكَرَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَا صَبَرَ أَنْ قَامَ إِلَى مِعْوَلٍ فَوَضَعَهُ، ثُمَّ اتَّكَأَ عَلَيْهَا حَتَّى أَنْفَذَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلا اشْهَدُوا أَنَّ دَمَهَا هَدَرٌ" ، لَفْظُ ابْنِ كَرَامَةَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص کی ام ولد تھی، جس سے اس شخص کے دو بیٹے تھے، جو دونوں موتیوں کی طرح تھے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی کیا کرتی تھی، اس شخص نے اسے منع کیا، لیکن وہ باز نہیں آئی، اس شخص نے اسے جھڑکا، لیکن وہ پھر بھی باز نہ آئی، ایک رات اس عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ذکر (گستاخی کے الفاظ کے ساتھ) کیا، تو اس شخص سے صبر نہیں ہوا، اس نے پھاؤڑا لیا اور اس عورت کے پیٹ میں گھونپ دیا (جس سے وہ عورت مر گئی، جب یہ مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوا)، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”گواہ ہو جاؤ، اس عورت کا خون رائیگاں گیا۔“ یہ الفاظ ابن کرامت نامی راوی کے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3194]
حديث رقم: 3156 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْعَبْدِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ ، عَبَّادُ بْنُ مُوسَى ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ ، إِسْرَائِيلَ ، عُثْمَانَ الشَّحَّامِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْعَبْدِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، قَالا: نَا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ ، نَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ عُثْمَانَ الشَّحَّامِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، نَا ابْنُ عَبَّاسٍ ، أَنَّ أَعْمَى كَانَتْ لَهُ أُمُّ وَلَدٍ تَشْتُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَقَعُ فِيهِ، فَيَنْهَاهَا فَلا تَنْتَهِي، وَيَزْجُرُهَا فَلا تَنْزَجِرُ، فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ لَيْلَةٍ جَعَلَتْ تَقَعُ فِي النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَشْتُمُهُ، فَقَتَلَهَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ ذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ الأَعْمَى، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَنَا صَاحِبُهَا، كَانَتْ تَشْتُمُكَ وَتَقَعُ فِيكَ، فَأَنْهَاهَا فَلا تَنْتَهِي، وَأَزْجُرُهَا فَلا تَنْزَجِرُ، وَلِيَ مِنْهَا ابْنَانِ مثل اللُّؤْلُؤَتَيْنِ، وَكَانَتْ بِي رَفِيقَةً، فَلَمَّا كَانَ الْبَارِحَةُ جَعَلَتْ تَشْتُمُكَ وَتَقَعُ فِيكَ فَقَتَلْتُهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اشْهَدُوا أَنَّ دَمَهَا هَدَرٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک نابینا شخص، جس کی ام ولد نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی کیا کرتی تھی، اس شخص نے اس عورت کو منع کیا، لیکن وہ باز نہیں آئی، اس شخص نے اس عورت کو ڈانٹ ڈپٹ کی، لیکن وہ پھر بھی باز نہ آئی، ایک رات جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ گفتگو کرنے لگی، تو اس شخص نے اس عورت کو قتل کر دیا، صبح اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے کیا گیا، تو وہ نابینا شخص کھڑا ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں اس عورت کا مالک ہوں، وہ آپ کی شان میں گستاخی کیا کرتی تھی، میں نے اسے روکا، لیکن وہ باز نہیں آئی، میں نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کی، لیکن وہ پھر بھی باز نہیں آئی، میرے اس عورت سے دو بچے ہیں، جو دونوں موتیوں کی طرح ہیں، وہ میری رفیقہ (محبوبہ) تھی، گزشتہ رات اس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی، تو میں نے اسے قتل کر دیا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ گواہ ہو جاؤ، اس عورت کا خون رائیگاں گیا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3195]
حديث رقم: 3157 سنن الدارقطني
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، أَبُو الْيَمَانِ ، إِسْمَاعِيلُ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نَا أَبُو الْيَمَانِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَعَافَوْا الْحُدُودَ بَيْنَكُمْ، فَمَا بَلَغَنِي مِنْ حَدٍّ فَقَدْ وَجَبَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حدود (کی اطلاع) کو اپنی حد تک رکھو، جب یہ مجھ تک پہنچ جائے گی، تو (اسے جاری کرنا) لازم ہو جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3196]
حديث رقم: 3158 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، سَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ ، أنا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، بِهَذَا، وَقَالَ فِيهِ:" كُلُّ حَدٍّ رُفِعَ إِلَيَّ فَقَدْ وَجَبَ" ، اتَّفَقَ مُسْلِمٌ، وَابْنُ عَيَّاشٍ فَوَصَلاهُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَأَرْسَلَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْهُ وَعَنِ الْمُثَنَّى، وَتَابَعَهُ ابْنُ عُلَيَّةَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”جب حد (کا مقدمہ) میرے سامنے لایا جائے گا، تو (اسے جاری کرنا) لازم ہو جائے گا۔“ مسلم اور ابن عیاش اس روایت کو موصول کے طور پر نقل کرنے میں متفق ہیں، جب کہ عبدالرزاق نے اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، ابن علیہ نے ان کی متابعت کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3197]
حديث رقم: 3159 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، وَالْمُثَنَّى ، عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، وَالْمُثَنَّى ، قَالا: نَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مثل قَوْلِ ابْنِ عَيَّاشٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3198]
حديث رقم: 3160 سنن الدارقطني
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ابْنُ عَرَفَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا ابْنُ عَرَفَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَعَافَوْا بَيْنَكُمْ قَبْلَ أَنْ تَأْتُونِي، فَمَا بَلَغَنِي مِنْ حَدٍّ فَقَدْ وَجَبَ" ، مُرْسَلٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حدود میرے پاس لانے سے پہلے ہی آپس میں معاف کر دو، مجھ تک حد (کا جو مقدمہ) پہنچ جائے گا، (اس حد کو) جاری کرنا لازم ہو جائے گا۔“ (یہ حدیث مرسل ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3199]
حديث رقم: 3161 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، أَبِي ، يَزِيدُ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبِي ، نَا يَزِيدُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ" ، قَالَ يَزِيدُ: تُقْتَلُ الْمُرْتَدَّةُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جو شخص اپنا دین (اسلام) تبدیل کر لے، اسے قتل کر دو۔“ (اس روایت کے ایک راوی) یزید نے یہ بات بیان کی ہے: مرتد عورت کو بھی قتل کر دیا جائے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3200]
حديث رقم: 3162 سنن الدارقطني
الْمَحَامِلِيُّ ، الْحَسَّانِيُّ ، يَزِيدُ ، سَعِيدٌ ، يُوسُفُ ، شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا الْمَحَامِلِيُّ نَا الْحَسَّانِيُّ ، نَا يَزِيدُ ، أنا سَعِيدٌ ، قَالَ: وَنا يُوسُفُ ، نَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، جَمِيعًا عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
عکرمہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی کی مانند نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3201]
حديث رقم: 3163 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، أَبِي ، مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ،" قَتَلَ أُمَّ قِرْفَةَ الْفَزَارِيَّةَ فِي رِدَّتِهَا قِتْلَةً مُثْلَةً، شَدَّ رِجْلَيْهَا بِفَرَسَيْنِ ثُمَّ صَاحَ بِهِمَا فَشَقَّاهَا، وَأُمُّ وَرَقَةَ الأَنْصَارِيَّةُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَمِّيهَا الشَّهِيدَةَ، فَلَمَّا كَانَ فِي خِلافَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَتَلَهَا غُلامُهَا وَجَارِيَتُهَا، فَأُتِيَ بِهِمَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَتَلَهُمَا وَصَلَبَهُمَا"،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سعید بن عبدالعزیز بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ام قرفہ فزاریہ نامی عورت کو مرتد ہونے کی وجہ سے مثلہ کے طور پر قتل کروا دیا تھا، انہوں نے اس کے دونوں پاؤں دو گھوڑوں سے بندھوا کر اس کے دو ٹکڑے کروا دیے تھے۔ سیدہ ام ورقہ انصاریہ، جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ”شہیدہ“ کا نام دیا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں اس خاتون کے غلام اور کنیز نے اسے قتل کر دیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو مصلوب کروا کے قتل کروا دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3202]
حديث رقم: 3164 سنن الدارقطني
ابْنُ الْبُهْلُولِ ، أَبِي ، مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى ، الْوَلِيدِ بْنِ جُمَيْعٍ ، لَيْلَى بِنْتِ مَالِكٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَلادٍ
نَا بِذَلِكَ ابْنُ الْبُهْلُولِ ، نَا أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ جُمَيْعٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ لَيْلَى بِنْتِ مَالِكٍ ، وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَلادٍ ، كِلاهُمَا عَنْ أُمِّ وَرَقَةَ، عَنْ عُمَرَ، بِذَلِكَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3203]
حديث رقم: 3165 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ الْوَكِيلُ ، أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، الْحَسَنِ ، جُنْدُبٍ الْخَيْرِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ الْوَكِيلُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جُنْدُبٍ الْخَيْرِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَدُّ السَّاحِرِ ضَرْبَةٌ بِالسَّيْفِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جندب الخیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جادو کرنے والی کی سزا یہ ہے کہ اسے تلوار کے ذریعے قتل کر دیا جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3204]
حديث رقم: 3166 سنن الدارقطني
الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، هُشَيْمٌ ، خَالِدٌ ، أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، جُنْدُبٍ الْبَجَلِيّ
نَا نَا الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا هُشَيْمٌ ، أنا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ جُنْدُبٍ الْبَجَلِيّ ،" أَنَّهُ قَتَلَ سَاحِرًا كَانَ عِنْدَ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ، ثُمَّ قَالَ: أَفَتَأْتُونَ السِّحْرَ وَأَنْتُمْ تُبْصِرُونَ سورة الأنبياء آية 3" .
الترجمة: محمد محی الدین .
جندب بجلی کے بارے میں منقول ہے: انہوں نے ولید بن عقبہ کے پاس موجود ایک جادو کرنے والے شخص کو قتل کروا دیا۔ پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: ”کیا تم جادو کو قبول کرتے ہو حالانکہ تم دیکھ رہے ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3205]
حديث رقم: 3167 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، قَالا: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ بِغُرَّةٍ، عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ أَوْ فَرَسٍ أَوْ بَغْلٍ، فَقَالَ الَّذِي قَضَى عَلَيْهِ: أَعْقِلُ مَنْ لا أَكَلَ وَلا شَرِبَ، وَلا صَاحَ وَلا اسْتَهَلَّ، فَمِثْلُ ذَلِكَ بَطَلَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَذَا لَيَقُولُ بِقَوْلِ شَاعِرٍ فِيهِ غُرَّةٌ، عَبْدٌ أَوْ أَمَةٌ، أَوْ فَرَسٌ أَوْ بَغْلٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پیٹ میں موجود بچے (کو ضائع کر دینے) کا تاوان ایک غلام یا کنیز یا گھوڑا یا خچر کی ادائیگی مقرر کیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جس فریق کے خلاف فیصلہ دیا تھا، ان کے ایک فرد نے کہا: ”کیا میں اس کی دیت ادا کروں؟ جس نے کچھ کھایا نہیں، کچھ پیا نہیں، کوئی آواز نہیں نکالی، وہ رویا نہیں، اس طرح کا خون تو رائیگاں جاتا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ تو شاعروں کی طرح گفتگو کر رہا ہے، اس بارے میں ایک غلام یا کنیز یا گھوڑا یا خچر تاوان کے طور پر ادا کرنا ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3206]
حديث رقم: 3168 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، أَبُو عَاصِمٍ ، أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، أَبُو عَاصِمٍ. ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، طَاوُسٌ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ الأَنْصَارِيُّ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، ح وَنا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، نَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ. ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، حَدَّثَنِي طَاوُسٌ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ نَشَدَ النَّاسَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ، فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ الأَنْصَارِيُّ ، فَقَالَ: كُنْتُ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ لِي فَأَخَذَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى مِسْطَحًا فَضَرَبَتْ بِهِ رَأْسَهَا فَقَتَلَتْهَا وَقَتَلَتْ جَنِينَهَا، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ بِغُرَّةٍ، عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ، وَأَنْ تُقْتَلَ بِهَا" ، وَقَالَ ابْنُ بُهْلُولٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ نَشَدَ النَّاسَ: مَا تَعْلَمُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الْجَنِينِ؟ فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ، قَالَ: كُنْتُ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ فَرَمَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِمِسْطَحٍ، فَقَتَلَتْهَا وَقَتَلَتْ جَنِينَهَا، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ بِغُرَّةٍ، وَأَمَرَ أَنْ تُقْتَلَ بِهَا"، وَقَالَ ابْنُ الْجُنَيْدِ: فَقَامَ حَمَلُ أَوْ حَمَلَةُ بْنُ مَالِكٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے دریافت کیا: ”پیٹ میں موجود بچے (کو ضائع کرنے) کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کیا فیصلہ دیا تھا؟“ تو سیدنا حمل بن مالک بن نابغہ انصاری کھڑے ہوئے، انہوں نے بتایا: ”میری دو بیویاں تھیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی ماری، اس نے وہ لکڑی اس کے سر میں ماری، جس کے نتیجے میں وہ دوسری عورت اور اس کے پیٹ میں موجود بچہ مر گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پیٹ میں موجود بچے کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ اس کے تاوان میں ایک غلام یا کنیز ادا کیا جائے گا، اور عورت کے بدلے میں (قتل کرنے والی) عورت کو قتل کر دیا جائے گا۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے دریافت کیا: ”پیٹ میں موجود بچے (کو ضائع کرنے) کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کیا فیصلہ دیا تھا؟“ تو سیدنا حمل بن مالک بن نابغہ انصاری کھڑے ہوئے، انہوں نے بتایا: ”میری دو بیویاں تھیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی ماری، اس نے وہ لکڑی اس کے سر میں ماری، جس کے نتیجے میں وہ دوسری عورت اور اس کے پیٹ میں موجود بچہ مر گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پیٹ میں موجود بچے کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ اس کے تاوان میں ایک غلام یا کنیز ادا کیا جائے گا، اور عورت کے بدلے میں (قتل کرنے والی) عورت کو قتل کر دیا جائے گا۔“ ابن جنید نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”حملہ بن مالک یا شاید حمل بن مالک کھڑے ہوئے (یعنی ان کے نام کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3207]
حديث رقم: 3169 سنن الدارقطني
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ عِيسَى الْبَزَّارُ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، طَاوُسًا ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ
نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ عِيسَى الْبَزَّارُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا ، يُخْبِرُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ شَهِدَ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ، فَجَاءَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ ، فَقَالَ:" كَانَ شَيْءٌ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِمِسْطَحٍ فَقَتَلَتْهَا وَجَنِينَهَا، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنِينِهَا بِغُرَّةٍ، وَأَنْ تُقْتَلَ بِهَا" . فَقُلْتُ لِعَمْرٍو: لا، أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ: كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: شَكَّكْتَنِي.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: وہ اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فیصلہ دینے کے وقت موجود تھے، حمل بن نابغہ انصاری آئے اور بتایا: ”دو عورتوں کے درمیان لڑائی ہو گئی، ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی مار کر دوسری عورت اور اس کے پیٹ میں موجود بچے کو قتل کر دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پیٹ میں موجود بچے کا تاوان ادا کرنے اور مقتول عورت کے بدلے میں قاتل کو قتل کر دیے جانے کا فیصلہ دیا۔“ راوی (ابن جریج) بیان کرتے ہیں: میں نے عمرو (بن دینار) سے دریافت کیا، طاؤس کے صاحبزادے نے اپنے والد کے حوالے سے مجھے اس طرح نہیں بتایا، تو عمرو بن دینار بولے: ”تم نے مجھے شک میں مبتلا کر دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3208]
حديث رقم: 3170 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنِ عُيَيْنَةَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُس ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ الْهُذَلِيُّ ، ابْنُ عُيَيْنَةَ ، ابْنُ طَاوُسٍ ، أَبِيهِ
أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُس عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" قَامَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: أُذَكِّرُ اللَّهَ امْرَءًا سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الْجَنِينِ، فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ الْهُذَلِيُّ ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، كُنْتُ بَيْنَ جَارِيَتَيْنِ، يَعْنِي ضَرَّتَيْنِ، فَجَرَحَتْ، أَوْ ضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِمِسْطَحِ عَمُودٍ ظَلَّتْهَا، فَقَتَلَتْهَا وَقَتَلَتْ مَا فِي بَطْنِهَا، فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ، فَقَالَ عُمَرُ: اللَّهُ أَكْبَرُ لَوْ لَمْ نَسْمَعْ هَذِهِ الْقَضِيَّةَ لَقَضَيْنَا بِغَيْرِهِ . قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ : وَأَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَضَى فِيهِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ، أَوْ أَمَةٍ، أَوْ فَرَسٍ".
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”میں اس شخص کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں، جس نے پیٹ میں موجود بچے (کو قتل کیے جانے) کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فیصلہ سنا ہے۔“ تو سیدنا حمل بن مالک بن نابغہ ہذلی کھڑے ہوئے اور بولے: ”اے امیر المؤمنین! میں دو عورتوں (یعنی دو سکنوں) کے درمیان تھا، ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی مار کر اس دوسری عورت اور اس کے پیٹ میں موجود بچے کو قتل کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پیٹ میں موجود بچے کی (دیت) ایک غلام یا کنیز کی ادائیگی کا فیصلہ دیا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ اکبر! اگر ہم یہ حدیث نہ سنتے، تو مختلف فیصلہ دیتے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3209]
حديث رقم: 3171 سنن الدارقطني
عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْجَزَرِيُّ ، عَفَّانُ ، شُعْبَةُ ، عَاصِمٍ ، أَبِي رَزِينٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْجَزَرِيُّ ، نَا عَفَّانُ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تُقْتَلُ الْمَرْأَةُ إِذَا ارْتَدَّتْ" ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى كَذَّابٌ، يَضَعُ الْحَدِيثَ عَلَى عَفَّانَ وَغَيْرِهِ، وَهَذَا لا يَصِحُّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلا رَوَاهُ شُعْبَةُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب عورت مرتد ہو جائے، تو اسے قتل نہ کیا جائے۔“ اس روایت کا راوی عبداللہ بن عیسیٰ کذاب ہے، اس نے عفان اور دیگر راویوں کے حوالے سے جھوٹی روایات نقل کی ہیں، اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کوئی بھی درست روایت منقول نہیں ہے، شعبہ نے بھی اسے روایت نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3211]
حديث رقم: 3172 سنن الدارقطني
أَبُو يُوسُفَ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْعَطَّارُ ، عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، أَبِي رَزِينٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا أَبُو يُوسُفَ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْعَطَّارُ الْفَقِيهُ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " فِي الْمَرْأَةِ تَرْتَدُّ، قَالَ: تُجْبَرُ وَلا تُقْتَلُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں فرماتے تھے: ”اسے قید کر دیا جائے گا، اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3212]
حديث رقم: 3173 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ ، عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، أَبِي رَزِينٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبِي، نَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ النَّخَعِيِّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" الْمُرْتَدَّةُ عَنِ الإِسْلامِ، تُحْبَسُ وَلا تُقْتَلُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”اسلام سے مرتد ہونے والی عورت کو قید کیا جائے گا، اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3213]