☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حدود کا بیان← حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 403
صفحہ 21 از 21
حدیث نمبر: 3455 سنن دارقطنی
أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، أَبُو الْيَمَانِ ، شُعَيْبٌ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبُو إِدْرِيسَ عَائِذُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ
نَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نَا أَبُو الْيَمَانِ ، نَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أنا أَبُو إِدْرِيسَ عَائِذُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا وَهُوَ أَحَدُ النُّقَبَاءِ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ نَحْوَهُ، فَقَالَ فِيهِ:" وَمَنْ أَصَابَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَعُوقِبَ بِهِ فِي الدُّنْيَا، فَهُوَ لَهُ كَفَّارَةٌ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے ہیں اور شب عقبہ کے نقباء میں سے ایک ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص ان میں سے کسی ایک جرم کا ارتکاب کر لے اور اسے دنیا میں اس کی سزا دے دی جائے، تو یہ اس کے لیے کفارہ بن جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3508]
حدیث نمبر: 3456 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ الْعَلاءِ ، أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَلِيٍّ
نَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، نَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَذْنَبَ فِي هَذِهِ الدُّنْيَا ذَنْبًا فَعُوقِبَ بِهِ فَاللَّهُ أَكْرَمُ مِنْ أَنْ يُثَنِّيَ عُقُوبَتَهُ عَلَى عَبْدِهِ، وَمَنْ أَذْنَبَ فِي هَذِهِ الدُّنْيَا ذَنْبًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَعَفَا عَنْهُ، فَاللَّهُ أَكْرَمُ مِنْ أَنْ يَعُودَ فِي شَيْءٍ قَدْ عَفَا عَنْهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دنیا میں کسی گناہ کا ارتکاب کرے اور اسے سزا دی جائے، تو اللہ کی شان اس سے بلند تر ہے کہ وہ اس بندے کو دوبارہ اس کی سزا دے اور جو شخص دنیا میں کسی گناہ کا ارتکاب کرے اور اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی کر لے اور اسے معاف کر دے، تو اللہ کی شان اس سے بلند ہے کہ وہ اسے دوبارہ اس چیز کی سزا دے، جسے وہ پہلے معاف کر چکا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3509]
حدیث نمبر: 3357 سنن دارقطنی
جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْدَلانِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، أَبُو عَاصِمٍ ، عِمْرَانَ بْنِ دَاوُدَ ، خَالِدِ بْنِ دِينَارٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْدَلانِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ دَاوُدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ سَكِرَ مِنْ نَبِيذِ تَمْرٍ، فَجَلَدَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص کو لایا گیا، جو کھجور کی نبیذ پینے کی وجہ سے مدہوش ہو گیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کوڑے لگوائے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3357]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1991،والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5275، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3467، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2284، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 11231، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3357، 4699، 4700، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5162»