☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ← كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 403
صفحة 20 من 21
حديث رقم: 3435 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ ، شُعْبَةُ ، غَالِبٍ التَّمَّارِ ، مَسْرُوقُ بْنُ أَوْسٍ ، أَبَا مُوسَى
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ غَالِبٍ التَّمَّارِ ، نَا شَيْخٌ مِنَّا يُقَالُ لَهُ مَسْرُوقُ بْنُ أَوْسٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا مُوسَى ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الأَصَابِعُ سَوَاءٌ" ، قَالَ شُعْبَةُ: قُلْتَ:" عَشْرًا عَشْرًا؟"، قَالَ:" نَعَمْ"، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو نُعَيْمٍ وَعَفَّان وَمُسْلِمٌ وَغَيْرُهُمْ وَكِيعٌ وَوَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ وَأَبُو النَّضْرِ عَنْ شُعْبَةَ، أَنَّهُ شَكَّ فِي مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ، أَوْ أَوْسِ بْنِ مَسْرُوقٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمام انگلیاں برابر کی حیثیت رکھتی ہیں۔“ شعبہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: ”(ان میں سے ہر ایک کی دیت) دس دس اونٹ ہو گی؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ ابونعیم، عفان، مسلم اور دیگر راویوں نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔ وکیع، وہب بن جریر، ابونضر نے شعبہ کے حوالے سے نقل کیا ہے، انہیں ایک راوی کے نام کے بارے میں شک ہے، اس کا نام مسروق بن اوس ہے، یا اوس بن مسروق ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3485]
حديث رقم: 3436 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، ابْنُ عُلَيَّةَ ، غَالِبٌ التَّمَّارُ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، أَبِي ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، غَالِبٍ التَّمَّارُ ، مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ ، أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، نَا غَالِبٌ التَّمَّارُ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ غَالِبٍ التَّمَّارُ ، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الأَصَابِعُ عَشْرٌ عَشْرٌ" ، لَفْظُ الْمَحَامِلِيِّ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمام انگلیاں (برابر کی حیثیت رکھتی ہیں، ان میں سے ہر ایک کی دیت) دس دس اونٹ ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3486]
حديث رقم: 3437 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، غَالِبٍ التَّمَّارِ ، مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ ، أَبِي مُوسَى
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنْ غَالِبٍ التَّمَّارِ ، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ أَصَابِعَ الْيَدَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ سَوَاءٌ عَشْرًا عَشْرًا مِنَ الإِبِلِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاتھ اور پاؤں کی انگلیاں برابر کی حیثیت رکھتی ہیں، ان میں سے ہر ایک کی دیت دس دس اونٹ ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3487]
حديث رقم: 3438 سنن الدارقطني
أَبِي وَهْبٍ يَحْيَى بْنُ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ ، أَبُو مَحْذُورَةَ ، خَالِدُ بْنُ يَحْيَى ، غَالِبٌ ، أَوْسٍ ، أَبِي مُوسَى
قُرِئَ عَلَى أَبِي وَهْبٍ يَحْيَى بْنُ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ بِالأُبَلَّةِ، حَدَّثَكُمْ أَبُو مَحْذُورَةَ ، نَا خَالِدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا غَالِبٌ ، عَنْ أَوْسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَضَى فِي الأَصَابِعِ عَشْرًا عَشْرًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انگلیوں کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا: ”(ان کی دیت) دس دس اونٹ ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3488]
حديث رقم: 3439 سنن الدارقطني
ابْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو الأَشْعَثِ ، خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، سَعِيدٌ ، قَتَادَةَ ، مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ ، أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نَا أَبُو الأَشْعَثِ ، نَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، نَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَضَى فِي الأَصَابِعِ عَشْرًا عَشْرًا" ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الأَشْعَثِ، وَلَيْسَ هُوَ عِنْدِي بِمَحْفُوظٍ عَنْ قَتَادَةَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انگلیوں کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا: ”(ان کی دیت) دس دس اونٹ ہو گی۔“ اسے نقل کرنے میں ابواشعث نامی راوی منفرد ہیں اور میرے نزدیک یہ قتادہ سے نقل کرنے میں محفوظ نہیں ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3489]
حديث رقم: 3440 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عَبْدَةَ بْنِ حَسَّانَ ، يَزِيدَ بْنِ عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" دِيَةُ الأَصَابِعِ سَوَاءٌ، الْيَدَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ، عَشْرٌ عَشْرٌ مِنَ الإِبِلِ، أَوْ عَدْلُهَا مِنَ الذَّهَبِ وَالْوَرِقِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تمام انگلیوں کی دیت برابر ہو گی، خواہ ہاتھوں کی (انگلیاں ہوں) یا پاؤں کی (انگلیاں ہوں، ان میں ہر ایک کی دیت) دس دس اونٹ یا سونے چاندی کے حساب سے (دس اونٹوں کی) قیمت ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3490]
حديث رقم: 3441 سنن الدارقطني
سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبْجَرَ ، أَبِيهِ ، عَلِيًّا
نَا نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ، نَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبْجَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَلَمَةَ، عَنْ كُهَيْلٍ، عَنْ حُجَيَّةَ بْنِ عَدِيٍّ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" قَطَعَ أَيْدِيَهُمْ مِنَ الْمِفْصَلِ وَحَسَمَهَا، فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَيْدِيهِمْ كَأَنَّهَا أُيُورُ الْحُمُرِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
حجیہ بن عدی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کے ہاتھ جوڑوں سے کٹوا دیے تھے اور (خون کا بہاؤ روکنے کے لیے) ان پر داغ لگوائے تھے، ان لوگوں کے ہاتھوں کا منظر گویا آج بھی میری نگاہ میں ہے، وہ گویا گدھوں کے عضو مخصوص کی طرح تھے... [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3491]
حديث رقم: 3442 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ أَبَانَ الْكَرَابِيسِيُّ ، زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ حُمَيْدٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِي حَازِمٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ أَبَانَ الْكَرَابِيسِيُّ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حُمَيْدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا ضَرَبَ الرَّجُلُ أَبَاهُ فَاقْتُلُوهُ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص اپنے باپ کو قتل کر دے، تو تم (قصاص کے طور پر) اسے قتل کر دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3495]
حديث رقم: 3443 سنن الدارقطني
ابْنُ مَخْلَدٍ ، إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ
نَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ. وَزَادَ فِيهِ، قَالَ: فَذَكَرْتُهُ لِسُفْيَانَ، فَقَالَ: سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي حَازِمٍ، وَكَذَلِكَ ذَكَرَهُ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ، وَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنْهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِيِّ، وَذَكَرَ سُفْيَانُ فِي آخِرِهِ كَمَا ذَكَرَ إِبْرَاهِيمُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: میں نے اس روایت کا تذکرہ سفیان ثوری سے کیا، تو وہ بولے: ”میں نے ابوحازم کی زبانی یہ حدیث سن رکھی ہے۔“ ابومحمد بن صاعد نے بھی اسے اسی طرح ذکر کیا ہے، جیسے میں نے یہاں سے نہیں سنی، کہ یہ روایت محمد بن عبداللہ مخرمی سے منقول ہے، سفیان نے اس کے آخر میں اسی طرح ذکر کیا ہے، جیسے ابراہیم نے اسے ذکر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3496]
حديث رقم: 3444 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمَّادٍ الْقَلانِسِيُّ ، آدَمُ ، شُعْبَةُ ، مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ مِنْ أَصْلِهِ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمَّادٍ الْقَلانِسِيُّ ، نَا آدَمُ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الدَّابَّةُ جُرْحُهَا جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَالرِّجْلُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ" ، كَذَا قَالَ: وَالرِّجْلُ جُبَارٌ"، وَهُوَ وَهْمٌ، وَلَمْ يُتَابِعْهُ عَلَيْهِ أَحَدٌ عَنْ شُعْبَةَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جانور کا زخمی کرنا رائیگاں جائے گا، کنویں میں گر کر مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا، معدنیات کی کان میں دب کر مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا، (جانور کے) پاؤں مارنے سے مرنے والے کا خون رائیگاں جائے گا، رکاز میں پانچویں حصے کی ادائیگی لازم ہو گی۔“ راوی نے اسی طرح (جانور کے) پاؤں مارنے کا ذکر کیا ہے، لیکن یہ وہم ہے، شعبہ سے اس لفظ کے منقول ہونے میں کسی نے اس کی متابعت نہیں کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3497]
حديث رقم: 3445 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، جَدِّي ، مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، أَبِيهِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا جَدِّي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، نَا مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا أَصَابَتِ الإِبِلُ بِاللَّيْلِ ضَمِنَ أَهْلُهَا، وَمَا أَصَابَتْ بِالنَّهَارِ فَلا شَيْءَ فِيهِ، وَمَا أَصَابَتِ الْغَنَمُ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ غَرِمَهُ أَهْلُهَا، وَالضَّوَارِي يَتَقَدَّمُ إِلَى أَهْلِهَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ تُعْقَرُ بَعْدَ ذَلِكَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اونٹ رات کے وقت جو نقصان پہنچائے گا، تو اس کا مالک اس کا تاوان ادا کرے گا، لیکن وہ دن کے وقت جو نقصان پہنچائے گا، اس کا تاوان اونٹ کا مالک ادا نہیں کرے گا، بکریاں رات کے وقت یا دن کے وقت جو نقصان پہنچائیں گی، ان کا مالک اس کا تاوان ادا کرے گا، اور پالتو جانور کو تین مرتبہ ان کے مالکان کے سپرد کیا جائے گا، (اگر پھر وہ کوئی نقصان پہنچاتے ہیں) تو ان کے پاؤں کاٹ دیے جائیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3498]
حديث رقم: 3446 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ ، أَبُو هُرَيْرَةَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ نَبِيَّ التَّوْبَةِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ قَذَفَ مَمْلُوكَهُ وَهُوَ بَرِيءٌ مِمَّا قَالَ، جَلَدَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْحَدَّ، إِلا أَنْ يَكُونَ كَمَا قَالَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوالقاسم، نبی التوبہ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اپنے زیر ملکیت (غلام یا کنیز) پر زنا کا جھوٹا الزام لگائے اور وہ (غلام یا کنیز) اس سے بری ہو، جو اس شخص نے الزام لگایا ہے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس الزام لگانے والے شخص کو حد جتنے کوڑے لگوائے گا، البتہ اگر وہ (غلام یا کنیز) واقعی مجرم ہوں (تو حکم مختلف ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3499]
حديث رقم: 3447 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، ابْنِ أَبِي نُعْمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، نَا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي الْقَاسِمِ نَبِيِّ التَّوْبَةِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ قَذَفَ عَبْدَهُ وَهُوَ بَرِيءٌ مِمَّا قَالَ أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَمَانِينَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سیدنا ابوالقاسم، نبی التوبہ، صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنے زیر ملکیت (غلام یا کنیز) پر زنا کا جھوٹا الزام لگائے اور وہ (غلام یا کنیز) اس سے بری ہو، جو اس شخص نے الزام لگایا ہے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس الزام لگانے والے شخص کو حد کے طور پر اسی کوڑے لگوائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3500]
حديث رقم: 3448 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، أَبِي ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَبِي ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا أَبِي ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: ذَكَرَ عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الأَنْفِ إِذَا جُدِعَ كُلُّهُ بِالْعَقْلِ كَامِلا، وَإِذَا جُدِعَتْ أَرْنَبَتُهُ بِنِصْفِ الْعَقْلِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ناک کے بارے میں یہ فیصلہ دیا ہے کہ: ”جب اسے مکمل طور پر کاٹ دیا جائے، تو اس کی دیت مکمل (پوری جان کی دیت جتنی) ہو گی، اور اگر اس کے آگے کے حصے کو کاٹا جائے، تو اس کی نصف دیت ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3501]
حديث رقم: 3449 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، نَا شَيْبَانُ، نَا أَبُو هِلالٍ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ:" فِي الْيَدِ الشَّلاءِ ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَفِي الْعَيْنِ الْقَائِمَةِ إِذَا خُسِفَتْ ثُلُثُ الدِّيَةِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”شل ہاتھ کو (کاٹنے کی سزا) ایک تہائی دیت ہو گی، جو آنکھ بے نور ہو چکی ہو، لیکن اپنی جگہ پر موجود ہو، تو اس میں ایک تہائی دیت کی ادائیگی لازم ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3502]
حديث رقم: 3450 سنن الدارقطني
أَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِيُّ ، الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، ابْنٍ لِخُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، أَبِيهِ
نَا أَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِيُّ إِمْلاءً، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِيُّ ، نَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنِ ابْنٍ لِخُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَصَابَ حَدًّا أُقِيمَ عَلَيْهِ ذَلِكَ الْحَدُّ، فَهُوَ كَفَّارَةُ ذَنْبِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری کے صاحبزادے اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی قابل حد جرم کا ارتکاب کرے اور اس پر حد جاری ہو جائے، تو یہ اس کے گناہ کا کفارہ بن جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3503]
حديث رقم: 3451 سنن الدارقطني
ابْنُ مَنِيعٍ ، جَدِّي ، وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَالْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ عَلِيٍّ الْخَوَّاصُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْهَاشِمِيُّ ، رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، ابْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، أَبِيهِ
نَا ابْنُ مَنِيعٍ ، نَا جَدِّي ، وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ وَعَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ وَالْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ وَعَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، قَالُوا: نَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ . ح وَنا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ عَلِيٍّ الْخَوَّاصُ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْهَاشِمِيُّ ، نَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنِ ابْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَصَابَ ذَنْبًا فَأُقِيمَ عَلَيْهِ حَدُّ ذَلِكَ الذَّنْبِ، فَهُوَ كَفَّارَتُهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری کے صاحبزادے اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی جرم کا ارتکاب کرے اور پھر اس پر اس جرم کی حد جاری کی جائے، تو یہ اس کے لیے کفارہ بن جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3504]
حديث رقم: 3452 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ خَلادٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَيْفٍ ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ خَلادٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَيْفٍ ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَيُّمَا عَبْدٍ أَصَابَ شَيْئًا مِمَّا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ، ثُمَّ أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ كَفَّرَ اللَّهُ ذَلِكَ الذَّنْبَ عَنْهُ" ، وَتَابَعَهُمَا الْوَاقِدِيُّ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
اسی سند کے ہمراہ یہ منقول ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی ایسے عمل کا ارتکاب کرے، جس سے اللہ نے منع کیا ہے، اور پھر اس شخص پر اس کی حد جاری کر دی جائے، تو یہ اس کے گنہگار ہونے کا کفارہ بن جائے گی۔“ اسامہ بن زید نامی راوی نے نقل کرنے میں واقدی نے ان دونوں کی متابعت کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3505]
حديث رقم: 3453 سنن الدارقطني
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، يُونُسُ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي إِدْرِيسَ ، عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، نَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَايِعُونِي أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلا تَسْرِقُوا، وَلا تَزْنُوا، وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ، وَلا تَأْتُونَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ، وَلا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ فَعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ، إِنْ شَاءَ عَاقَبَهُ، وَإِنْ شَاءَ عَفَا عَنْهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”تم اس بات پر میری بیعت کرو، تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہیں دو گے، تم چوری نہیں کرو گے، تم زنا نہیں کرو گے، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، تم کسی پر زنا کا جھوٹا الزام نہیں لگاؤ گے، تم بھلائی کے کام میں میری نافرمانی نہیں کرو گے۔ تم میں سے جو شخص اس (عہد کو) پورا کرے گا، اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمے ہو گا، جو شخص ان میں سے کسی جرم کا ارتکاب کر لے اور اسے سزا دے دی جائے، تو یہ اس کے لیے کفارہ ہو گی، اور اگر کوئی شخص کسی جرم کا ارتکاب کرے اور اللہ تعالیٰ اس کا پردہ رکھ لے، تو اب اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہو گا، اگر وہ چاہے گا، تو (آخرت میں) اسے سزا دے گا اور اگر چاہے گا، تو اسے معاف کر دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3506]
حديث رقم: 3454 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، غُنْدَرٌ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبَا إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيَّ ، عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا غُنْدَرٌ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيَّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، يَقُولُ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ، فَقَالَ:" أُبَايِعُكُمْ عَلَى أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلا تَسْرِقُوا، وَلا تَزْنُوا، وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ، وَلا تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ، وَلا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا يَعْنِي: فَأُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ فَهُوَ لَهُ طَهُورٌ، وَمَنْ سَتَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى فَذَلِكَ إِلَى اللَّهِ، إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ، وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے چند ساتھیوں سمیت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیعت کی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس بات پر تم سے بیعت لیتا ہوں، تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہیں دو گے، تم چوری نہیں کرو گے، تم زنا نہیں کرو گے، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، تم کسی پر زنا کا جھوٹا الزام نہیں لگاؤ گے، تم بھلائی کے کام میں نافرمانی نہیں کرو گے، تم میں سے جو شخص عہد کرے گا، پورا کرے گا، اس کا اجر اللہ کے ذمے ہو گا، اور جو شخص ان میں سے کسی ایک جرم کا ارتکاب کر لے، یعنی اس پر اس کی حد بھی جاری ہو جائے، تو یہ اس کے لیے پاکی کا باعث بنے گی اور جس شخص کی اللہ پردہ پوشی کر لے، تو اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہو گا، اگر وہ چاہے، تو (آخرت میں) اسے عذاب دے گا اور اگر چاہے گا، تو اس کی مغفرت کر دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3507]