☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حدود کا بیان← حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 403
صفحہ 1 از 21
حدیث نمبر: 3054 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، أَبُو مُوسَى ، عَامِرٌ ، أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ ، أَبُو مَسْعُودٍ أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ ، مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ مَهْدِيٍّ الْحَافِظُ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، نَا أَبُو مُوسَى ، نَا عَامِرٌ ، ح وَنا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ ، نَا أَبُو مَسْعُودٍ أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِيُّ ، قَالا: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَحِلُّ قَتْلُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلا فِي ثَلاثٍ خِصَالٍ: زَانٍ مُحْصَنٍ فَيُرْجَمُ، وَرَجُلٍ يَقْتُلُ مُتَعَمِّدًا فَيُقْتَلُ بِهِ، وَرَجُلٌ يَخْرُجُ مِنَ الإِسْلامِ فَيُحَارِبُ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَيُقْتَلُ، أَوْ يُصْلَبُ، أَوْ يُنْفَى مِنَ الأَرْضِ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کسی بھی مسلمان کو صرف تین صورتوں میں قتل کرنا جائز ہے: شادی شدہ زانی کہ اسے سنگسار کر دیا جائے گا، وہ شخص جو کسی کو جان بوجھ کر قتل کر دے، تو بدلے میں اسے بھی قتل کر دیا جائے گا، وہ شخص جو اسلام سے نکل جائے اور اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرے، تو اسے قتل کر دیا جائے گا، یا مصلوب کر دیا جائے گا، یا جلاوطن کر دیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3087]
حدیث نمبر: 3055 سنن دارقطنی
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، نَا أَبُو حُذَيْفَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِيُّ، قَالا: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، قَالَ النَّيْسَابُورِيُّ: قُلْتُ لِمُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى: إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ يُحْتَجُّ بِحَدِيثِهِ؟، قَالَ: لا،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3088]
حدیث نمبر: 3056 سنن دارقطنی
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا أَبُو إِسْحَاقَ الطَّالْقَانِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الْمُبَارَكِ، يَقُولُ: كَانَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ثَبْتًا فِي الْحَدِيثِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے حوالے سے بھی منقول ہے، تاہم اس کے بعض راویوں کے بارے میں کچھ کلام کیا گیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3089]
حدیث نمبر: 3057 سنن دارقطنی
أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ عَلِيٍّ ، أَبُو مُوسَى ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانَ ، الأَعْمَشِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، مَسْرُوقٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
نَا أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ عَلِيٍّ ، نَا أَبُو مُوسَى ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" وَالَّذِي لا إِلَهَ غَيْرُهُ، لا يَحِلُّ دَمُ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، إِلا ثَلاثَةَ نَفَرٍ: التَّارِكُ لِلإِسْلامِ الْمُفَارِقُ لِلْجَمَاعَةِ، وَالثَّيِّبُ الزَّانِي، وَالنَّفْسُ بِالنَّفْسِ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس ذات کی قسم، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جو مسلمان اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں اللہ کا رسول ہوں، اس کا خون بہانا، صرف تین صورتوں میں جائز ہے: جب وہ اسلام کو ترک کر کے (مسلمانوں کی) جماعت سے الگ ہو جائے، یا شادی شدہ زانی، اور (قاتل یعنی) جان کے بدلے میں جان۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3090]
حدیث نمبر: 3058 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، جَعْفَرُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ الطَّيَالِسِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَرْعَرَةَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانُ ، الأَعْمَشِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، مَسْرُوقٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ الطَّيَالِسِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَرْعَرَةَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کسی بھی مسلمان کا خون بہانا جائز نہیں ہے (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے سابقہ روایت کی مانند نقل کرتی ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3092]
حدیث نمبر: 3059 سنن دارقطنی
أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ ، أَبُو عَامِرٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، مَسْرُوقٍ ، عَائِشَةَ
نَا نَا أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ ، نَا أَبُو مُوسَى، نَا أَبُو عَامِرٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" لا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ مِنْ هَذِهِ الأُمَّةِ، إِلا بِإِحْدَى ثَلاثٍ: رَجُلٌ قَتَلَ فَيُقْتَلُ بِهِ، وَالثَّيِّبُ الزَّانِي، وَالْمُفَارِقُ لِلْجَمَاعَةِ، أَوْ قَالَ: الْخَارِجُ مِنَ الْجَمَاعَةِ" ، مَوْقُوفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: اس امت سے تعلق رکھنے والے کسی بھی مسلمان کو تین میں سے کسی ایک وجہ سے قتل کیا جا سکتا ہے: ایک وہ شخص جو کسی کو قتل کرے، تو جواب میں اسے قتل کیا جائے گا، شادی شدہ زانی، جماعت سے الگ ہونے والا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جماعت سے نکلنے والا، یہ حدیث موقوف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3095]
حدیث نمبر: 3060 سنن دارقطنی
نَا ابْنُ الْجُنَيْدِ نَا يُوسُفُ، نَا جَرِيرٌ. ح وَنا ابْنُ مَخْلَدٍ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ، نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ نَحْوَهُ، مَوْقُوفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے، یہ روایت موقوف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3096]
حدیث نمبر: 3061 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، يَزِيدَ بْنِ زِيَادٍ الشَّامِيِّ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ . ح وَنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زِيَادٍ الشَّامِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ادْرَءُوا الْحُدُودَ مَا اسْتَطَعْتُمْ عَنِ الْمُسْلِمِينَ، فَإِنْ وَجَدْتُمْ لِلْمُسْلِمِ مَخْرَجًا فَخَلُّوا سَبِيلَهُ، فَإِنَّ الإِمَامَ لأَنْ يُخْطِئَ فِي الْعَفْوِ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يُخْطِئَ فِي الْعُقُوبَةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جہاں تک تم سے ہو سکے، مسلمانوں سے حدود کو پرے رکھو، اگر تم کسی مسلمان کے لیے کوئی گنجائش پاؤ، تو اسے وہ گنجائش فراہم کرو، کیونکہ حاکم (یا قاضی) کا معاف کرنے میں غلطی کرنا، اس کے لیے سزا دینے میں غلطی کرنے سے بہتر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3097]
حدیث نمبر: 3062 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو كُرَيْبٍ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، مُخْتَارٍ التَّمَّارِ ، أَبِي مَطَرٍ ، عَلِيٍّ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا أَبُو كُرَيْبٍ ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ مُخْتَارٍ التَّمَّارِ ، عَنْ أَبِي مَطَرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" ادْرَءُوا الْحُدُودَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”حدود کو پرے رکھنے (کی کوشش کرو)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3098]
حدیث نمبر: 3063 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، وَعُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ ، نَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ وَعُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ ، قَالُوا:" إِذَا اشْتَبَهَ عَلَيْكَ الْحَدُّ فَادْرَأْهُ مَا اسْتَطَعْتَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ، سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ (یہ تینوں حضرات) فرماتے ہیں: جب حد (ثابت ہونے کا معاملہ) تمہارے سامنے مشکوک ہو جائے، تو جہاں تک تم سے ہو سکے، اسے پرے رکھو۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3099]
حدیث نمبر: 3064 سنن دارقطنی
ابْنُ غَيْلانَ ، أَبُو هِشَامٍ ، عَبْدُ السَّلامِ ، هِشَامٍ ، الْحَسَنِ ، سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبِّقِ
نَا ابْنُ غَيْلانَ ، نَا أَبُو هِشَامٍ ، نَا عَبْدُ السَّلامِ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبِّقِ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رُفِعَ إِلَيْهِ رَجُلٌ وَقَعَ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ، فَلَمْ يَحُدَّهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے ایک شخص کا مقدمہ پیش کیا گیا، جس نے اپنی بیوی کی کنیز کے ساتھ زنا کیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس پر حد جاری نہیں کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3100]
حدیث نمبر: 3065 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَوَّاصُ ، عَبَّاسٌ التَّرْقُفِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الْبَصْرِيُّ ، صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّصْرِيُّ ، زُفَرَ بْنِ وَثِيمَةَ ، حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَوَّاصُ ، نَا عَبَّاسٌ التَّرْقُفِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الْبَصْرِيُّ ، نَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّصْرِيُّ ، عَنْ زُفَرَ بْنِ وَثِيمَةَ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُسْتَقَادَ فِي الْمَسْجِدِ، أَوْ تُقَامَ فِيهِ الْحُدُودُ، أَوْ يُنْشَدَ فِيهِ الشِّعْرُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مسجد میں قصاص لینے، اس میں حد قائم کرنے، اس میں شعر سنانے سے منع کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3101]
حدیث نمبر: 3066 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، زُفَرَ بْنِ وَثِيمَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ الْحَدَثَانِ ، حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ، عَنْ زُفَرَ بْنِ وَثِيمَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ الْحَدَثَانِ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ يُسْتَقَادَ فِي الْمَسْجِدِ، أَوْ تُقَامَ فِيهِ الْحُدُودُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ مسجد میں قصاص لیا جائے یا اس میں حد قائم کی جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3102]
حدیث نمبر: 3067 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ ، سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، وَكِيعٌ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشُّعَيْثِيُّ ، الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَكِّيِّ ، حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ ، نَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشُّعَيْثِيُّ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَكِّيِّ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ، وَلا يُسْتَقَادُ فِيهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مساجد میں حدود قائم نہ کی جائیں اور ان میں قصاص نہ لیا جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3103]
حدیث نمبر: 3068 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، أَوِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، أَوْ كِلاهُمَا، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ الْقِصَاصُ، وَلَمْ يَكُنْ فِيهِمُ الدِّيَةُ، فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِهَذِهِ الأُمَّةِ: كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى سورة البقرة آية 178، فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ سورة البقرة آية 178، قَالَ: وَالْعَفْوُ أَنْ يَقْبَلَ فِي الْعَمْدِ الدِّيَةَ، فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ سورة البقرة آية 178 يُتْبَعُ الطَّالِبُ بِالْمَعْرُوفِ، وَيُؤَدِّي إِلَيْهِ الْمَطْلُوبُ بِإِحْسَانٍ ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ سورة البقرة آية 178 مِمَّا كُتِبَ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ" ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: وأنا بِهِ ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بنی اسرائیل میں قصاص کا حکم تھا، ان میں دیت کا حکم نہیں تھا۔ تو اللہ نے اس امت سے یہ فرمایا (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے): ”مقتولین کے بارے میں تم پر قصاص لازم کیا گیا ہے۔“ تو ”جس شخص کو اس کے بھائی کی طرف سے معافی مل جائے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ معافی یوں ہو گی کہ دوسرا فریق قتل عمد میں دیت قبول کرنے میں راضی ہو جائے۔ ”بھلائی کی پیروی کرنا“ یعنی طلب گار شخص بھلائی کی پیروی کرے اور مطلوب شخص احسان کے ساتھ اسے ادائیگی کرے۔ ”یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (ملنے والی) تخفیف اور رحمت ہے۔“ یہی روایت مجاہد کے حوالے سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3104]
حدیث نمبر: 3069 سنن دارقطنی
مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قَرِينٍ ، فَهْدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قَرِينٍ ، نَا فَهْدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عَلَى الْعَبْدِ الآبِقِ إِذَا سَرَقَ قَطْعٌ، وَلا عَلَى الذِّمِّيِّ" ، لَمْ يَرْفَعْهُ غَيْرُ فَهْدٍ، وَالصَّوَابُ مَوْقُوفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی مفرور غلام چوری کر لے، تو اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا، اور ذمی کا بھی ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“ اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر صرف فہد نامی راوی نے نقل کیا ہے، درست یہ ہے کہ یہ روایت موقوف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3105]
حدیث نمبر: 3070 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، الثَّوْرِيِّ ، وَمَعْمَرٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، وَمَعْمَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" لا نَرَى عَلَى عَبْدٍ آبِقٍ يَسْرِقُ قَطْعًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اس بات کے قائل تھے کہ اگر مفرور غلام چوری کر لے، تو اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3106]
حدیث نمبر: 3071 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَاضِي خُوَارَزْمَ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ" كَانَ لا يَرَى عَلَى الْعَبْدِ حَدًّا، وَلا عَلَى أَهْلِ الأَرْضِ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصَارَى حَدًّا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اس بات کے قائل ہیں کہ غلام پر حد جاری نہیں ہو گی، یہودی یا عیسائی سرزمین پر رہنے والے پر بھی حد جاری نہیں ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3107]
حدیث نمبر: 3072 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ النُّعْمَانِ ، عَاصِمٌ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، مِنْ كِتَابِهِ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ النُّعْمَانِ ، نَا عَاصِمٌ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عَلَى الْعَبْدِ وَلا عَلَى أَهْلِ الْكِتَابِ حُدُودٌ" ، الَّذِي قَبْلَهُ مَوْقُوفٌ أَصَحُّ مِنْ هَذَا، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”غلام پر اور اہل کتاب پر حد جاری نہیں ہو گی۔“ اس سے پہلے جو روایت موقوف حدیث کے طور پر منقول ہے، وہ اس سے زیادہ مستند ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3108]
حدیث نمبر: 3073 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمِصِّيصِيُّ ، عَامِرُ بْنُ سَيَّارٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمِصِّيصِيُّ بِكَفْرِيتَا، نَا عَامِرُ بْنُ سَيَّارٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا قَوَدَ إِلا بِالسَّيْفِ" ، سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ مَتْرُوكٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قصاص صرف تلوار کے ذریعے لیا جا سکتا ہے۔“ اس کا راوی سلیمان بن ارقم متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرُهُ/حدیث: 3109]