☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(باب أول ما فعل ومن فعله)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأوائل← (باب أول ما فعل ومن فعله)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 320
Page 2 of 16
Hadith No.: 36903 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٤٩٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: أول من بدأ بالخطبة يوم العيد قبل الصلاة مروان (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ عید کے دن نماز سے پہلے سب سے پہلے خطبہ دینے والا مروان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38497]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38497، ترقيم محمد عوامة 36903)
Hadith No.: 36904 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٤٩٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن حبيب بن الشهيد عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: أول من جهر (أو) (١) أول من أعلن التسليم في الصلاة: عمر بن الخطاب (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نماز کے سلام کو سب سے پہلے اونچی آواز سے کہنے والے حضرت عمر بن خطاب ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38498]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38498، ترقيم محمد عوامة 36904)
Hadith No.: 36905 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٤٩٩ - حدثنا وكيع حدثنا هشام الدستوائي عن قتادة عن ابن المسيب قال: أول من أحدث الأذان في العيدين معاوية (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن مسیب فرماتے ہیں کہ عیدین میں سے پہلے دو اذانیں حضرت معاویہ نے دلوائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38499]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38499، ترقيم محمد عوامة 36905)
Hadith No.: 36906 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٠٠ - حدثنا وكيع حدثنا أبي (عن) (١) عاصم بن سليمان عن أبي قلابة [قال: أول من أحدث الأذان في العيدين ابن الزبير (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ عیدین میں سب سے پہلے دو اذانیں حضرت عبد اللہ بن زبیر نے دلوائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38500]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38500، ترقيم محمد عوامة 36906)
Hadith No.: 36907 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٠١ - حدثنا غندر عن (١) عاصم بن سليمان] (٢) عن (٣) شعبة عن سعد بن إبراهيم قال: سمعت أبا أمامة قال: أول من صلى الضحى ذو (الزوائد) (٤) رجل ⦗١٢٥⦘ كان يجيء إلى السوق في الحوائج فيصلي (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے چاشت کی نماز پڑھنے والے شخص کا نام ذو الزوائد ہے۔ وہ ایک آدمی تھا جو ضروریات کے لئے بازار جایا کرتا تھا اور وہاں چاشت کی نماز پڑھتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38501، ترقيم محمد عوامة 36907)
Hadith No.: 36908 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٠٢ - حدثنا جرير عن ليث عن الحكم قال: أول من جعل للفرس سهمين عمر بن الخطاب، أشار به عليه رجل من بني تميم (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ مال غنیمت میں گھڑ سوار کے لئے سب سے پہلے دو حصے حضرت عمر بن خطاب نے مقرر فرمائے۔ انہیں اس کا مشورہ بنو تمیم کے ایک آدمی نے دیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38502]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38502، ترقيم محمد عوامة 36908)
Hadith No.: 36909 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٠٣ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: أول من جهر بالمعوذتين في الصلاة عبيد اللَّه بن زياد.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نماز میں معوذتین کو اونچی آواز سے سب سے پہلے عبید اللہ بن زیاد نے پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38503]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38503، ترقيم محمد عوامة 36909)
Hadith No.: 36910 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٠٤ - حدثنا قتيبة بن سعيد حدثنا ليث بن سعد عن (ابن) (١) (الهاد) (٢) عن ابن شهاب قال: بلغنا أن خديجة بنت خويلد زوج النبي صلى الله عليه و آله وسلم كانت أول من آمن باللَّه ورسوله، وماتت قبل أن تفرض الصلاة (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن شہاب فرماتے ہیں کہ ام المؤمنین حضرت خدیجہ بنت خویلد اللہ اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سب سے پہلے ایمان لائیں اور نماز کی فرضیت سے پہلے ان کا انتقال ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38504]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38504، ترقيم محمد عوامة 36910)
Hadith No.: 36911 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٠٥ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم ابن علية عن يونس قال: (كان) (١) من خلق الأولين: النظر في المصحف.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ پہلے لوگوں کی عادات میں سے قرآن مجید کو دیکھ کر پڑھنا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38505، ترقيم محمد عوامة 36911)
Hadith No.: 36912 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٠٦ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثني (أبو) (١) عمير عن أيوب عن رجل عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: أول من أحدث من نساء العرب جر ⦗١٢٦⦘ (الذيول) (٢) أم إسماعيل قال: لما فرت من سارة (أرخت) (٣) ذيلها (لتعفي) (٤) أثرها، وأول من طاف بين الصفا والمروة أم إسماعيل (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عرب کی عورتوں میں سب سے پہلے دامن کو اسماعیل کی والدہ نے گھسیٹ کر چلنے کا رواج ڈالا۔ جب وہ سارہ کے یہاں سے روانہ ہوئیں تو انہوں نے اپنے دامن کو اپنے پیچھے لٹکتا ہوا چھوڑ دیا تاکہ ان کے نشانات قدم مٹ جائیں۔ اور صفا ومروہ کے درمیان سب سے پہلے طواف بھی حضرت اسماعیل کی والدہ نے کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38506]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38506، ترقيم محمد عوامة 36912)
Hadith No.: 36913 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٠٧ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: أول من أظهر الإسلام سبعة: رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، وأبو بكر، وبلال، وخباب، وصهيب، وعمار، وسمية أم عمار (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے ان لوگوں نے اسلام کا اظہار کیا: حضرت ابو بکر، حضرت بلال، حضرت خباب، حضرت صہیب، حضرت عمار، حضرت سمیہ ام عمار [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38507]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38507، ترقيم محمد عوامة 36913)
Hadith No.: 36914 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٠٨ - حدثنا حماد أبو (أسامة) (١) (عن إسماعيل) (٢) قال: حدثني عامر قال: حدثني عبد الرحمن بن (أبزى) (٣) قال: صليت مع عمر على زينب، وكانت أول نساء النبي صلى الله عليه و آله وسلم ماتت بعد النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے ساتھ حضرت زینب کی نماز جنازہ ادا کی، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد انتقال کرنے والی پہلی عورت حضرت زینب ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38508]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38508، ترقيم محمد عوامة 36914)
Hadith No.: 36915 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٠٩ - حدثنا وكيع عن شعبة عن عمرو بن مرة عن أبي حمزة مولى الأنصار عن زيد بن أرقم قال: أول من أسلم مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم علي (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے اسلام حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قبول کیا۔ ابو حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے ان کے اس قول کا تذکرہ حضرت ابراہیم سے کیا تو انہوں نے اس کا انکار کیا اور فرمایا کہ سب سے پہلے حضرت ابوبکر نے اسلام قبول کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38509]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38509، ترقيم محمد عوامة 36915)
Hadith No.: 36916 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥١١ - حدثنا (جرير) (١) عن عطاء بن السائب عن الحسن قال: جعل لرجل أواقٍ على أن يقتل النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأطلعه اللَّه على ذلك، فأمر به فصلب، وكان أول من صلب في الإسلام (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو ایک مرتبہ اس بات پر بہت سا مال دیا گیا کہ وہ نعوذ باللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہید کردے۔ اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات پر مطلع فرمادیاتو اس کو سولی پر چڑھانے کا حکم دیا۔ اسلام میں سب سے پہلے اسی شخص کو سولی چڑھایا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38511]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38511، ترقيم محمد عوامة 36916)
Hadith No.: 36917 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥١٢ - حدثنا شبابة بن سوار حدثنا ليث بن سعد عن (يزيد) (١) بن أبي حبيب أنه سمع عبد اللَّه بن الحارث بن جزء الزبيدي يقول: (أنا أول من سمع النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول) (٢) :"لا يبل أحدكم مستقبل القبلة"، وأنا أول من (حدث) (٣) الناس به (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث بن جزء زبیدی فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ”تم میں سے کوئی قبلہ کی طرف منہ کرکے پیشاب نہ کرے“ سب سے پہلے میں نے ہی اس بات کو لوگوں سے بیان کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38512]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38512، ترقيم محمد عوامة 36917)
Hadith No.: 36918 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥١٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا قال: أول من ألف بين القبائل (١) مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم جهينة (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زکریا فرماتے ہیں کہ قبائل میں سب سے پہلے جس قبیلے نے ہزار کی تعداد میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حمایت کا اعلان کیا وہ قبیلہ جہینہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38513]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38513، ترقيم محمد عوامة 36918)
Hadith No.: 36919 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥١٤ - حدثنا وكيع (١) حدثنا إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي قال: أول من بايع النبي صلى الله عليه و آله وسلم بيعة الرضوان أبو سنان الأسدي (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست مبارک پر بیعت رضوان سب سے پہلے ابو سنان اسدی نے کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38514]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38514، ترقيم محمد عوامة 36919)
Hadith No.: 36920 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥١٥ - (حدثنا) (١) وكيع حدثنا سفيان عن منصور عن مجاهد قال: أول شهيد استشهد في الإسلام (سمية) (٢) أم عمار، طعنها أبو جهل بحربة في قبلها (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اسلام کی پہلی شہید حضرت عمار کی والدہ حضرت سمیہ ہیں۔ ابو جہل نے ان کی شرمگاہ پر نیزہ مار کر انہیں شہید کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38515]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38515، ترقيم محمد عوامة 36920)
Hadith No.: 36921 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥١٦ - حدثنا وكيع حدثنا المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: أول من استشهد من المسلمين يوم بدر، مهجع مولى عمر (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ غزوہ بدر میں مسلمانوں کے پہلے شہید حضرت عمر کے مولیٰ حضرت مہجع ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38516]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38516، ترقيم محمد عوامة 36921)
Hadith No.: 36922 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥١٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أشعث عن ابن سيرين أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أطعم جدة مع ابنها السدس، وكانت أول جدة ورثت في الإسلام (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دادی کو اس کے بیٹے کے ساتھ سدس عطا فرمایا۔ یہ اسلام میں وارث بننے والی پہلی دادی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38517]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38517، ترقيم محمد عوامة 36922)