☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(باب أول ما فعل ومن فعله)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأوائل← (باب أول ما فعل ومن فعله)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 320
صفحة 1 من 16
حديث رقم: 36883 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٧٧ - حدثنا أبو بكر عبد اللَّه بن محمد بن أبي شيبة الكوفي قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أبيه ومالك بن مغول، عن الحكم قال: كان أول من قضى بالكوفة هاهنا (سلمان) (١) بن ربيعة الباهلي، جلس أربعين يومًا لا يأتيه خصم.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ کوفہ میں سب سے پہلے قضاء کا عہدہ سنبھالنے والے سلمان بن ربیعہ باہلی ہیں۔ وہ چالیس دن تک یوں ہی بیٹھے رہے کہ ان کے پاس کوئی مقدمہ ہی نہ آیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38477]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38477، ترقيم محمد عوامة 36883)
حديث رقم: 36884 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٧٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حصين قال: أول من أخرج المنبر في العيدين بشر بن مروان، وأول من أذن في العيدين زياد.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے عیدین کے لئے منبر بشر بن مروان نے نکالا اور سب سے پہلے عیدین کے لئے اذان زیاد نے دلوائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38478]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38478، ترقيم محمد عوامة 36884)
حديث رقم: 36885 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٧٩ - [حدثنا جرير عن (مغيرة) (١) عن الشعبي (قال) (٢) : أول من خطب جالسًا معاوية حين كبر وكثر شحمه وعظم (بطنه) (٣) ] (٤) (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے بیٹھ کر خطبہ حضرت معاویہ نے ارشاد فرمایا۔ لیکن یہ اس وقت ہوا جب وہ بوڑھے ہوگئے تھے، جسم فربہ اور پیٹ بڑھ گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38479]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38479، ترقيم محمد عوامة 36885)
حديث رقم: 36886 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٨٠ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي عن عثمان بن يسار عن تميم بن (حَذْلَم) (١) قال: أول (ما) (٢) سلم على أمير بالكوفة بالإمرة، قال: خرج المغيرة بن شعبة من القصر فعرض له رجل من كندة فسلم عليه بالإمرة، فقال: ما هذا؟ ما أنا إلا رجل منهم، فتركت زمانا ثم أقرها بعد (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت تمیم بن حذلم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے کوفہ کے امیر کو امارت کا سلام کیا گیا۔ ہوا یوں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ محل سے باہر آئے تو قبیلہ کندہ کے ایک آدمی نے انہیں امار ت کا سلام کیا۔ انہوں نے اس پر ناگواری کا اظہار کیا اور فرمایا کہ یہ کیا ہے؟ میں تو تم ہی میں سے ایک آدمی ہوں۔ پھر اس طرح کا سلام چھوڑ دیا گیا لیکن بعد کے ادوار میں پھر جاری ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38480، ترقيم محمد عوامة 36886)
حديث رقم: 36887 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٨١ - حدثنا عيسى بن يونس عن ربيعة بن عثمان التيمي عن سعد بن إبراهيم عن أبيه قال: أول من خطب على المنابر إبراهيم خليل اللَّه ﷿.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے منبر پر خطبہ دینے والے حضرت ابراہیم خلیل اللہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38481، ترقيم محمد عوامة 36887)
حديث رقم: 36888 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٨٢ - حدثنا ابن نمير (عن) (١) يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب: إن إبراهيم أول الناس أضاف الضيف، وأول الناس اختتن، وأول الناس قلم (أظفاره) (٢) وجز شاربه واستحد (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سب سے پہلے آدمی ہیں جنہوں نے مہمانوں کی ضیافت کی، سب سے پہلے ان کے ختنے ہوئے، سب سے پہلے انہوں نے ناخن کاٹے، سب سے پہلے انہوں نے مونچھیں تراشیں اور سب سے پہلے انہوں نے زیر ناف بال صاف کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38482، ترقيم محمد عوامة 36888)
حديث رقم: 36889 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٨٣ - حدثنا بن نمير عن يحيى بن سعيد عن (سعيد) (١) بن المسيب أن إبراهيم أول من رأى الشيب فقال: يا رب ما هذا؟ قال: الوقار، قال: اللهم زدني وقارا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ بالوں کی سفیدی سب سے پہلے حضرت ابراہیم نے دیکھی۔ جب ان کے بال سفید ہوئے تو انہوں نے عرض کیا اے میرے رب! یہ کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ وقار ہے۔ انہوں نے عرض کیا اے اللہ! میرے وقار میں اضافہ فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38483، ترقيم محمد عوامة 36889)
حديث رقم: 36890 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٨٤ - حدثنا (١) ابن بشر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"عُرضت عليَّ النارُ فرأيت فيها عمرو بن لحُيّ بن قَمَعة بن خِندِف يَجرُّ قُصْبَه في النار، وهو أول من غيّر عهد إبراهيم ﵇ وسيّب السوائب" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا کہ جہنم میرے سامنے لائی گئی، میں نے اس میں عمر و بن لحی بن قمعہ بن خندف کو دیکھا۔ اسے جہنم میں گھسیٹا جارہا تھا۔ وہ پہلا آدمی تھا جس نے ابراہیم کی شریعت میں تحریف کی اور بت رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38484]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38484، ترقيم محمد عوامة 36890)
حديث رقم: 36891 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٨٥ - حدثنا محمد بن (أبي) (١) عدي عن (حميد) (٢) عن الحسن بن مسلم (٣) : أول من أحدث التسليم بمكة عبد الرحمن بن أبزى.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن مسلم فرماتے ہیں کہ مکہ میں سب سے پہلے سلام عبد الرحمن بن ابزی نے کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38485]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38485، ترقيم محمد عوامة 36891)
حديث رقم: 36892 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٨٦ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم (١) : أول من نقص التكبير زياد.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تکبیر میں سب سے پہلے کمی کرنے والا زیاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38486]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38486، ترقيم محمد عوامة 36892)
حديث رقم: 36893 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٨٧ - حدثنا قبيصة عن سفيان عن عاصم بن كليب عن أبيه عن خالد بن عُرْفُطَة قال: أول ما رأيت اختلاف أصحاب محمد (١) حين أهلَّ عثمان بحجة، وأهل علي بحجة وعمرة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن عرفطہ فرماتے ہیں کہ میں نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سب سے پہلے اختلاف تب دیکھا جب حضرت عثمان نے حج کے لئے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حج اور عمرہ کے لئے احرام باندھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38487، ترقيم محمد عوامة 36893)
حديث رقم: 36894 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٨٨ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير قال: أول من اتخذ (العودين) (١) وخطب جالسًا وأُذن قُدّامَه في العيد زياد.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جس نے خطبہ کے لئے دو لاٹھیاں پکڑیں، سب سے پہلے جس نے بیٹھ کر خطبہ دیا اور سب سے پہلے جس کے سامنے عید میں اذان دی گئی وہ زیاد تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38488]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38488، ترقيم محمد عوامة 36894)
حديث رقم: 36895 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٨٩ - حدثنا يحيى بن آدم عن (حسن) (١) بن صالح عن (مجالد) (٢) قال: أول من أخذ من السوق أجرا زياد.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجالد فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے بازاروں سے ٹیکس زیاد نے لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38489]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38489، ترقيم محمد عوامة 36895)
حديث رقم: 36896 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٩٠ - حدثنا ابن علية عن محمد بن إسحاق عن رجل عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك قال: كنت قائد أبي حين ذهب بصره، فكنت إذا خرجت معه إلى الجمعة فسمع التأذين استغفر لأبي أمامة أسعد بن زرارة ودعا له، فقلت له: يا أبت ما شأنك: إذا سمعت التأذين يوم الجمعة استغفرت لأبي أمامة ودعوت له وصليت عليه؟ قال: أي بني، إنه كان أول من جمّع بنا قبل (قدوم) (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في (نقيع) (٢) الخضمات في هزم بني بياضة، قال: وكم كنتم يومئذ؟ قال: كنا أربعين رجلًا (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن کعب بن مالک فرماتے ہیں کہ جب میرے والد کی بینائی زائل ہوگئی تو میں انہیں لے کر جمعہ کی نماز کے لئے جایا کرتا تھا۔ جب وہ جمعہ کی اذان سنتے تو ابو امامہ اسعد بن زرارہ کے لئے استغفار کرتے اور دعا کرتے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ اے ابا جان! جمعہ کے دن آپ ابو امامہ کے لئے دعا اور استغفار کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا بیٹا! حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے (مدینہ منورہ کی طرف) تشریف لانے سے پہلے سب سے پہلے انہوں نے ہی ہمیں جمعہ کی نماز بنو بیاضہ کے چشمے اور چراگاہ کے پاس پڑھائی تھی۔ میں نے پوچھا کہ اس وقت آپ کتنے آدمی تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس وقت ہم چالیس آدمی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38490]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38490، ترقيم محمد عوامة 36896)
حديث رقم: 36897 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٩١ - حدثنا بن أبي عدي عن بن عون عن محمد قال: (أول) (١) ما ⦗١٢٣⦘ سمعت في الجنازة: استغفروا له غفر اللَّه لكم، في جنازة (سعيد) (٢) بن أوس.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے سعید بن اوس کے جنازہ میں یہ آواز سنی گئی ”استغفروا لہ، غفر اللہ لکم“ تم ان کے لئے استغفار کرو اللہ تمہیں معاف فرمائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38491]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38491، ترقيم محمد عوامة 36897)
حديث رقم: 36898 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٩٢ - حدثنا أبو أسامة عن أبي العميس عن المغيرة بن حكيم قال: أول من سن الصداق أربعمائة دينار: عمر بن عبد العزيز.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن حکم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے عورتوں کا مہر چار سو دینار حضرت عمر بن عبد العزیز نے طے فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38492]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38492، ترقيم محمد عوامة 36898)
حديث رقم: 36899 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٩٣ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان (عن) (١) قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب [أن أم أيمن أمرت بالنعش للنساء (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ عورتوں کی میت کو چارپائی پر رکھنے کا حکم سب سے پہلے حضرت ام ایمن نے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38493]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38493، ترقيم محمد عوامة 36899)
حديث رقم: 36900 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٩٤ - حدثنا أبو أسامة (قال) (١) : حدثني سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن] (٢) شهاب قال: قدمت أم أيمن من الحبشة وهي أمرت بالنعش للنساء (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ حضرت ام ایمن حبشہ سے آئی تھیں، انہوں نے عورتوں کی میت کو چارپائی پر رکھنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38494]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38494، ترقيم محمد عوامة 36900)
حديث رقم: 36901 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٩٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن السدي عن عبد خير قال: سمعت عليًا يقول: رحمة اللَّه على (أبي) (١) بكر، [كان أول من جمع بين اللوحين (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت ابوبکر پر اپنی رحمت فرمائیں، وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے قرآن مجید کو دو تختیوں میں جمع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38495]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38495، ترقيم محمد عوامة 36901)
حديث رقم: 36902 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٤٩٦ - [حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن السدي عن عبد خير قال: سمعت عليًا يقول: رحمة اللَّه على أبي بكر] (١) هو أول من جمع بين اللوحين] (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت ابوبکر پر اپنی رحمت فرمائیں، وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے قرآن مجید کو دو تختیوں میں جمع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38496]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38496، ترقيم محمد عوامة 36902)