☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأوائل← سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 320
صفحہ 7 از 16
حدیث نمبر: 37003 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٩٩ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: تمتع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأبو بكر وعمر (وعثمان) (١) وأول من نهى ⦗١٥٠⦘ عنه معاوية (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان نے حج تمتع فرمایا اور اس سے سب سے پہلے حضرت معاویہ نے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38599]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38599، ترقيم محمد عوامة 37003)
حدیث نمبر: 37004 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٠٠ - حدثنا ابن بشر حدثنا مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن مصعب بن سعد عن كعب قال: أول من يأخذ (بحلقة) (١) باب الجنة فيفتح له محمد صلى الله عليه و آله وسلم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جنت کے دروازے کے حلقے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پکڑیں گے اور آپ کے لئے اسے کھول دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38600]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38600، ترقيم محمد عوامة 37004)
حدیث نمبر: 37005 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٠١ - حدثنا شاذان حدثنا جرير بن حازم قال: حدثنا (الزبير) (١) بن (الخريت) (٢) (عن) (٣) عكرمة عن كعب قال: كان أول ما نزل (٤) من التوراة (عشر) (٥) آيات، وهي العشر (التي) (٦) أنزلت في آخر الأنعام.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ تورات کی سب سے پہلے دس آیات نازل ہوئیں اور یہ وہی دس آیات ہیں جو سورة الانعام کے آخر میں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38601]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38601، ترقيم محمد عوامة 37005)
حدیث نمبر: 37006 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٠٢ - حدثنا أسود بن (عامر) (١) عن حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن عبد اللَّه بن حبيب (قال) (٢) : يكون أول الآية عامًا وآخرها خاصًا، وقرأ هذه الآية: ﴿وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يُرَدُّونَ إِلَى أَشَدِّ الْعَذَابِ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا (تَعْمَلُونَ) (٣) ﴾ [البقرة: ٨٥] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حبیب فرماتے ہیں کہ آیت کی ابتداء عام ہے اور اس کی انتہاء خاص ہے اور پھر آپ نے یہ آیت پڑھی { وَیَوْمَ الْقِیَامَۃِ یُرَدُّونَ إِلَی أَشَدِّ الْعَذَابِ، وَمَا اللَّہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38602]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38602، ترقيم محمد عوامة 37006)
حدیث نمبر: 37007 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٠٣ - حدثنا شبابة (حدثنا) (١) شعبة عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن يزيد قال: سمعت ابن مسعود يقول في بني إسرائيل والكهف ومريم وطه والأنبياء: هن من (العتاق) (٢) الأول، وهن من تلادي (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ سورة بنی اسرائیل، سورة کہف، سورة مریم، سورة طہ اور سورة الانبیاء مکہ میں نازل ہونے والی ابتدائی سورتیں ہیں اور میں نے سب سے پہلے انہی سورتوں کو سیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38603]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38603، ترقيم محمد عوامة 37007)
حدیث نمبر: 37008 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٠٤ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن أبي جعفر (١) قال: مكتوب في الكتاب الأول: مثل أبي بكر مثل القطر حيثما وقع نفع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ پہلی کتابوں میں حضرت ابوبکر کے بارے میں لکھا ہے ان کی مثال بارش کی طرح ہے جہاں بھی برسے فائدہ دیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38604]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38604، ترقيم محمد عوامة 37008)
حدیث نمبر: 37009 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٠٥ - حدثنا الثقفي عن يونس عن الحسن أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أنا أول من تنشق عنه الأرض وأول شافع" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سب سے پہلے میری قبر کو کھولاجائے گا اور میں پہلا سفارش کرنے والا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38605]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38605، ترقيم محمد عوامة 37009)
حدیث نمبر: 37010 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٠٦ - حدثنا (أحوص) (١) بن (جوّاب) (٢) عن يونس (عن) (٣) أبي إسحاق عن عمرو بن بعجة قال: إن أول ذل دخل على العرب قتل الحسين بن علي وادعاء زياد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن بعجہ کہتے ہیں کہ عرب میں سب سے پہلی ذلت جو داخل ہوئی وہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کی شہادت اور زیاد کا دعویٰ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38606]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38606، ترقيم محمد عوامة 37010)
حدیث نمبر: 37011 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٠٧ - حدثنا معاوية بن عمرو حدثنا زائدة عن سليمان الأعمش عن أبي خالد الوالبي عن جابر بن سمرة قال: أول الناس رمى بسهم في سبيل اللَّه تعالى سعد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستے میں سب سے پہلے تیر چلانے والے حضرت سعد بن ابی وقاص ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38607]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38607، ترقيم محمد عوامة 37011)
حدیث نمبر: 37012 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٠٨ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن عن أبيه عن رجل من ثقيف قال: استشار (١) رجل من ثقيف عمر أن يحصب المسجد (٢) فقال: يا أمير المؤمنين إنه أوطأ وأغفر للنخامة والمخاط، فقال عمر: حصّبوه من الوادي (المبارك) (٣) من العقيق، فكان أوّل من حصب المسجد عمر ﵁ (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
قبیلہ ثقیف کے آدمی فرماتے ہیں کہ بنو ثقیف کے ایک آدمی نے حضرت عمر سے مشورہ کیا کہ مسجد میں گھاس بچھا دی جائے۔ انہوں نے عرض کیا کہ اے امیر المومنین یہ زیادہ آرام دہ چیز ہے، تھوک اور گندگی وغیرہ کو چھپانے والی ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ مسجد میں مبارک وادی یعنی وادی عقیق کی گھاس بچھاؤ۔ پس مسجد میں سب سے پہلے گھاس بچھانے والے حضرت عمر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38608]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38608، ترقيم محمد عوامة 37012)
حدیث نمبر: 37013 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦٠٩ - حدثنا الأحمر عن الأعمش عن إبراهيم قال: أول (ما أحدثوا) (١) القراءةَ خلف الإمام: المختار، وكانوا لا يقرؤون.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام کے پیچھے سب سے پہلے قراءت مختار نے شروع کرائی۔ اسلاف امام کے پیچھے قرائت نہیں کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38609]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38609، ترقيم محمد عوامة 37013)
حدیث نمبر: 37014 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦١٠ - حدثنا حميد عن (حسن) (١) عن مطرف عن الحكم (قال) (٢) : عمر أول من جعل الدية عشرة عشرة في أعطيات المقاتلة دون الناس (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جنگ کے سالانہ وظیفوں میں سب سے پہلے حضرت عمر نے دیت کے دس دس اونٹ دیئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38610]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38610، ترقيم محمد عوامة 37014)
حدیث نمبر: 37015 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦١١ - حدثنا محمد بن عبيد عن ( (ابن) (١) إسحاق) (٢) عن عبد اللَّه بن أبي نجيح وعبد اللَّه بن أبي بكر قالا: أول من من الصلاة عند القتل خبيب بن عدي (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو نجیح اور حضرت عبد اللہ بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ قتل کے وقت سب سے پہلے حضرت خبیب بن عدی نے نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38611]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38611، ترقيم محمد عوامة 37015)
حدیث نمبر: 37016 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦١٢ - حدثنا قبيصة عن ابن عيينة عن (مجالد) (١) عن الشعبي عن صعصعة قال: أول من جمع القرآن وورث الكلالة: أبو بكر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صعصعہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے قرآن جمع کرنے والے اور کلالہ کو وارث بنانے والے حضرت ابوبکر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38612]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38612، ترقيم محمد عوامة 37016)
حدیث نمبر: 37017 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦١٣ - حدثنا وكيع حدثنا الأعمش عن أبي وائل عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) :"أول ما يقضى بين الناس يوم القيامة في الدماء" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے خون کا حساب کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38613]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38613، ترقيم محمد عوامة 37017)
حدیث نمبر: 37018 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦١٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (شقيق) (١) بن سلمة عن عمرو بن شرحبيل قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أول ما يقضى فيه يوم القيامة بين الناس في الدماء" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شرحبیل سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے خون کا حساب کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38614]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38614، ترقيم محمد عوامة 37018)
حدیث نمبر: 37019 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦١٥ - حدثنا جرير عن عطاء بن السائب عن الشعبي قال: مكر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يوم أحد بالمشركين، (وكان) (١) ذلك أول يوم مكر فيه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احد کے دن مشرکین سے خفیہ تدبیر فرمائی اور یہ آپ کی پہلی خفیہ تدبیر تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38615]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38615، ترقيم محمد عوامة 37019)
حدیث نمبر: 37020 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦١٦ - حدثنا محمد بن الحسن الأسدي حدثنا (الصعق) (١) بن (حزن) (٢) عن أبي (جمرة) (٣) الضبعي عن ابن عباس قال: أول العرب هلاكا قريش وربيعة، ⦗١٥٤⦘ (قالوا) (٤) : وكيف؟ قال: أما قريش (فيهلكها) (٥) الملك، وأما ربيعة فتهلكها الحمية (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عرب میں سب سے پہلے ہلاک ہونے والے قریش اور ربیعہ ہیں۔ قریش کو بادشاہت نے ہلاک کیا اور ربیعہ کو حمیت نے ہلاک کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38616]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38616، ترقيم محمد عوامة 37020)
حدیث نمبر: 37021 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦١٧ - حدثنا محمد بن الحسن حدثنا ثابت بن زيد عن برد عن مكحول قال: أول الأرض خرابا: (أرمينية) (١) ثم مصر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے ارمینیہ کا علاقہ ویران ہوگا پھر مصر کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38617]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38617، ترقيم محمد عوامة 37021)
حدیث نمبر: 37022 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٦١٨ - حدثنا محمد بن الحسن حدثنا يزيد بن إبراهيم عن ليث عن مجاهد في قوله: ﴿سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى﴾ [النجم: ١٤] ، قال: أول يوم من الآخرة، وآخر يوم من الدنيا فهو حيث ينتهي.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { سِدْرَۃِ الْمُنْتَہَی } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ آخرت کا پہلا اور دنیا کا آخری دن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38618]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38618، ترقيم محمد عوامة 37022)