☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(باب أول ما فعل ومن فعله)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأوائل← (باب أول ما فعل ومن فعله)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 320
صفحة 3 من 16
حديث رقم: 36923 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥١٨ - حدثنا حماد بن خالد عن بن أبي ذئب عن الزهري في اليمين مع الشاهد، بدعة وأول من قضى بها معاوية (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ گواہ کے ساتھ قسم لینا ایک نئی چیز تھی جس کا سب سے پہلے حکم حضرت معاویہ نے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38518]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38518، ترقيم محمد عوامة 36923)
حديث رقم: 36924 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥١٩ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن محمد قال: أول من ترك إحدى إصبعيه في أذنيه: ابن الأصم.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ ابن الاصم نے سے پہلے اذان میں کانوں میں ایک انگلی کے رکھنے کو ترک کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38519]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38519، ترقيم محمد عوامة 36924)
حديث رقم: 36925 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٢٠ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: رفع الأيدي يوم الجمعة محدث، وأول من أحدث رفع الأيدي يوم الجمعة: مروان (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن ہاتھ اٹھانا نئی چیز ہے۔ سب سے پہلے جمعہ کے دن ہاتھ اٹھانے والا مروان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38520]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38520، ترقيم محمد عوامة 36925)
حديث رقم: 36926 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٢١ - حدثنا سهل بن يوسف عن (ابن) (١) (عون) (٢) عن محمد قال: أول من رفع يديه في الجمعة: عبيد اللَّه بن معمر.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ جمعہ کی نماز میں سب سے پہلے ہاتھ اٹھانے والے عبید اللہ بن معمر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38521]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38521، ترقيم محمد عوامة 36926)
حديث رقم: 36927 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٢٢ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن الحسن قال: أول مصلوب صلب في الإسلام رجل من بني ليث جعلت له قريش (أواقي) (١) على أن يقتل النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأتاه جبريل فأخبره، فبعث إليه النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأمر به فصلب (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلے بنو لیث کے ایک آدمی کو سولی پر چڑھایا گیا۔ قریش نے اسے بہت سا مال اس لئے دیا تھا کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہید کردے۔ حضرت جبرئیل نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی خبر دے دی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کو سولی دینے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38522]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38522، ترقيم محمد عوامة 36927)
حديث رقم: 36928 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٢٣ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن محمد قال: أول جدة أطعمت في الإسلام السدس جدة (أطعمته) (١) وابنها حي (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلے جس دادی کو سدس دیا گیا وہ ایک عورت تھیں جنہیں ان کے بیٹے کی زندگی میں سدس حصہ ملا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38523]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38523، ترقيم محمد عوامة 36928)
حديث رقم: 36929 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٢٤ - حدثنا وكيع عن أبي جعفر الرازي عن الربيع بن أنس عن أبي العالية عن غلام لسلمان ويقال: له سويد وأثنى عليه خيرًا قال: لما افتتح الناس المدائن، وخرجوا في طلب العدو، أصبت سلة، فقال سلمان: هل عندك طعام؟ فقلت: سلة أصبتها، فقال: هاتها، فإن كان (مالا) (١) رفعناه إلى هؤلاء، وإن كان طعامًا أكلناه، قال: ففتحناها فإذا أرغفةُ حواري (٢) وجبنة وسكين، فكان أول ما (رأت) (٣) العرب (الحواري) (٤) (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عالیہ نے حضرت سلمان کے ایک غلام سے نقل کیا ہے کہ جب مسلمانوں نے مدائن کو فتح کرلیا اور دشمن کی تلاش میں نکلے تو مجھے ایک ٹوکری ملی۔ حضرت سلمان نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تمہارے پاس کھانا ہے۔ میں نے کہا کہ مجھے ایک ٹوکری ملی ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ میرے پاس لاؤ اگر تو اس میں مال ہے تو ہم مال غنیمت میں جمع کرادیں گے اور اگر اس میں کھانا ہے تو ہم کھا لیں گے۔ ہم نے اس ٹوکری کو کھولا تو اس میں سفید آٹے کی روٹیاں، مکھن اور چھری تھی۔ عربوں نے پہلی مرتبہ وہاں سفید روٹیاں دیکھی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38524]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38524، ترقيم محمد عوامة 36929)
حديث رقم: 36930 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٢٥ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري (قال) (١) : كانوا (يتراهنون) (٢) على عهد النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ایک دوسرے کے پاس رہن رکھوایا کرتے تھے۔ حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اس میں سب سے پہلے حضرت عمر بن خطاب نے ادائیگی فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38525]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38525، ترقيم محمد عوامة 36930)
حديث رقم: 36931 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٢٧ - [حدثنا كثير بن هشام عن جعفر قلت للزهري: من أول من ورث العرب من الموالي؟ قال: عمر بن الخطاب] (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے سوال کیا کہ عربوں میں سب سے پہلے کس نے موالی کو وارث قرار دیا۔ حضرت زہری نے فرمایا کہ حضرت عمر بن خطاب نے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38527]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38527، ترقيم محمد عوامة 36931)
حديث رقم: 36932 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٢٨ - حدثنا يحيى بن آدم حدثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن رجل حدثه أن أبا بكر طاف بعبد اللَّه بن الزبير في خرقة، وكان أول مولود ولد في الإسلام (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے حضرت عبد اللہ بن زبیر کی پیدائش کے بعد ان کو ایک کپڑے میں لے کر طواف کرایا۔ وہ (ہجرت کے بعد) اسلام میں پیدا ہونے والے پہلے بچے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38528]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38528، ترقيم محمد عوامة 36932)
حديث رقم: 36933 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٢٩ - حدثنا عبد الرحيم عن عبد الرحمن بن عتبة يعني المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: كان أول من أفشى القرآن (بمكة) (١) من في رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ابن مسعود، وأول من بني مسجدا صلى فيه عمار بن ياسر، وأول من أذن بلال، وأول من رمى بسهم في سبيل اللَّه سعد بن مالك، وأول من قتل من المسلمين مهجع، وأول من عدا به فرسه في سبيل اللَّه المقداد، وأول (حي) (٢) أدوا الصدقة من قبل أنفسهم بنو (عذرة) (٣) ، وأول (حي) (٤) ألفوا مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم جهينة (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ مبارک سے سب سے پہلے قرآن کی تعلیم حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے حاصل کی۔ سب سے پہلے مسجد حضرت عمار بن یاسر نے بنائی۔ سب سے پہلے اذان حضرت بلال نے دی۔ اللہ کے راستے میں سب سے پہلے تیر چلانے والے حضرت سعد بن مالک۔ (مردوں میں) سب سے پہلے شہید حضرت مہجع ہیں۔ اللہ کے راستے میں سب سے پہلے گھوڑا دوڑانے والے حضرت مقداد ہیں۔ سب سے پہلے زکوٰۃ ادا کرنے والا قبیلہ بنو عذرہ ہے۔ سب سے پہلے ایک مضبوط جمعیت کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آملنے والا قبیلہ جہینہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38529]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38529، ترقيم محمد عوامة 36933)
حديث رقم: 36934 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٣٠ - حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل أخبرنا عامر قال: أول من بايع تحت (الشجرة) (١) أبو سنان بن وهب الأسدي فقال له رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"علام تبايع؟" قال: على ما في نفسك، فبايعه ثم تتابع الناس فبايعوه (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ بیعت رضوان کے موقع پر سب سے پہلے درخت کے نیچے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست مبارک پر بیعت کرنے والے حضرت ابو سنان وہب الاسدی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا کہ تم کس چیز پر بیعت کر رہے ہو؟ انہوں نے عرض کیا کہ اس چیز پر جو آپ کے دل میں ہے۔ لہٰذا انہوں نے بیعت کی اور پھر بعد میں دوسرے لوگ بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38530]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38530، ترقيم محمد عوامة 36934)
حديث رقم: 36935 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٣١ - حدثنا أبو أسامة أخبرنا إسرائيل عن عامر قال: أول من أشار بصنعة النعش أن يرفع أسماء ابنة عميس حين جاءت من أرض الحبشة رأتهم يفعلون ذلك بأرضهم (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے حضرت اسماء بنت عمیس نے حکم دیا کہ عورتوں کی نعش کو چارپائی پر رکھا جائے۔ یہ حکم انہوں نے اس وقت دیا جب وہ ارض حبشہ سے واپس تشریف لائیں وہاں لوگ یونہی کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38531]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38531، ترقيم محمد عوامة 36935)
حديث رقم: 36936 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٣٢ - حدثنا ابن عيينة عن أبي الجويرية الجرمي قال: سألت ابن عباس عن الباذق، فقال: سبق محمد الباذق، أنا أول العرب سأل ابن عباس عن ذلك (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو جویریہ جرمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے باذق (انگور کا ایسا شیرہ جسے ہلکا سا پکایا جائے اور وہ سخت ہوجائے) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ محمد باذق کے بارے میں آگے نکل گئے۔ مں ہ وہ پہلا شخص ہوں جس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کے بارے میں سوال کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38532]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38532، ترقيم محمد عوامة 36936)
حديث رقم: 36937 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٣٣ - حدثنا عبد الأعلى عن داود عن شهر بن حوشب عن عبد الرحمن ابن غَنْم قال: أول جد ورث في الإسلام (عمر بن الخطاب) (١) فأراد أن (يحتاز) (٢) المال كله، فقلت: (يَا) (٣) أمير المؤمنين! إنهم شجرة دونك -يعني بني بنيه (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن غنم فرماتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلے دادا کی حیثیت سے وارث بننے والے حضرت عمر بن خطاب ہیں۔ وہ سارا مال حاصل کرنا چاہتے تھے میں نے ان سے عرض کیا کہ وہ یعنی ان کے پوتے آپ ہی کی اولاد جیسے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38533]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38533، ترقيم محمد عوامة 36937)
حديث رقم: 36938 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٣٤ - حدثنا (غسان) (١) بن مضر عن سعيد بن (يزيد) (٢) عن أبي نضرة عن جابر قال: لما ولي عمر بن الخطاب الخلافة فرض الفرائض، ودون الدواوين، وعرف (العرفاء) (٣) (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر بن خطاب خلیفہ بنائے گے تو انہوں نے میراث میں لوگوں کو حصے دلوانے کا اہتمام کرایا۔ دواوین مقرر کئے اور لوگوں کے نام لکھوائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38534]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38534، ترقيم محمد عوامة 36938)
حديث رقم: 36939 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٣٥ - حدثنا مالك بن إسماعيل حدثنا هريم عن أبي إسحاق الشيباني عن محمد بن (عبيد اللَّه) (١) الثقفي قال: أتى عمر رجل من ثقيف يقال: له نافع بن الحارث، وكان أول من (افتلى الفلاء) (٢) بالبصرة (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبید اللہ ثقفی فرماتے ہیں کہ ثقیف کے ایک آدمی حضرت عمر کے پاس آئے جن کا نام نافع بن حارث تھا۔ وہ پہلے آدمی ہیں جنہوں نے بصرہ میں بےآباد زمین کو آباد کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38535]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38535، ترقيم محمد عوامة 36939)
حديث رقم: 36940 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٣٦ - حدثنا عفان (١) حدثنا شعبة عن أبي إسحاق سمعت البراء يقول: أول من قدم علينا من أصحاب (رسول) (٢) اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم مصعب بن عمير وابن أم مكتوم فجعلا (يقرئان) (٣) القرآن، قال: ثم جاء عمار وبلال وسعد، ثم جاء عمر بن الخطاب في عشرين، ثم جاء رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فما رأيت أهل المدينة فرحوا بشيء فرحهم به (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت براء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے جو سب سے پہلے ہمارے پاس (مدینہ منورہ) آئے وہ حضرت مصعب بن عمیر اور حضرت ابن ام مکتوم ہیں۔ ان دونوں نے لوگوں کو قرآن پڑھانا شروع کیا۔ پھر حضرت عمار، حضرت بلال، حضرت سعدآئے۔ پھر حضرت عمر بن خطاب بیس سواروں کے ساتھ آئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے۔ میں نے مدینہ والوں کو کسی بات پر اتنا خوش نہیں دیکھا جتنا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد پر دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38536]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38536، ترقيم محمد عوامة 36940)
حديث رقم: 36941 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٣٧ - حدثنا وكيع حدثنا سفيان عن جابر عن عامر قال: لم يُقطِع النبي صلى الله عليه و آله وسلم ولا أبو بكر ولا عمر ولا علي، وأول من أقطع القطائع عثمان، وبيعت الأرضون في إمارة عثمان (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ نہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی کو زمین کے ٹکڑے دیئے، نہ حضرت ابوبکر نے نہ حضرت عمر نے اور نہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے۔ سب سے پہلے زمین کے ٹکڑے حضرت عثمان نے دیئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38537]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38537، ترقيم محمد عوامة 36941)
حديث رقم: 36942 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٥٣٨ - [حدثنا علي بن مسهر عن ليث عن طاوس قال: أول من جلس ⦗١٣٤⦘ على المنبر في الجمعة معاوية] (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جمعہ کے خطبہ میں سب سے پہلے منبر پر بیٹھنے والے حضرت معاویہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38538]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38538، ترقيم محمد عوامة 36942)