☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(باب أول ما فعل ومن فعله)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأوائل← (باب أول ما فعل ومن فعله)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 320
صفحة 14 من 16
حديث رقم: 37143 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٤٠ - حدثنا ابن مصعب قال: حدثني الأوزاعي قال: سألت الزهري عن شهادة الغلمان فقال: كان مروان بن الحكم أول من قضى بذلك (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے لڑکوں کی گواہی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ سب سے پہلے لڑکوں کی گواہی پر مروان نے فیصلہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38740]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38740، ترقيم محمد عوامة 37143)
حديث رقم: 37144 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٤١ - حدثنا الأحمر عن عوف عن الحسن قال: بلغني أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"الوليمة أول يوم حق، والثاني معروف، والثالث رياء" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ولیمہ پہلے دن حق ہے، دوسرے دن نیکی ہے اور تیسرے دن ریاء ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38741، ترقيم محمد عوامة 37144)
حديث رقم: 37145 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٤٢ - حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن ابن عون عن محمد قال: أول من أحدث الأذان في الفطر والأضحى (بنو) (١) مروان.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ عید الفطر اور عید الاضحی میں اذان بنو مروان نے شروع کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38742، ترقيم محمد عوامة 37145)
حديث رقم: 37146 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٤٣ - وجدت في كتابي: عن سويد بن عمرو عن حماد بن سلمة عن قيس ابن سعد عن طاوس قال: (إن) (١) أول من ثوب في الفجر بلال على عهد أبي بكر، كان إذا قال: حي على الفلاح قال: الصلاة خير من النوم: مرتين (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ فجر کی اذان میں تثویب حضرت بلال نے حضرت ابوبکر کے دور میں شروع کی۔ وہ حی علی الفلاح کہنے کے بعد دو مرتبہ الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38743، ترقيم محمد عوامة 37146)
حديث رقم: 37147 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٤٤ - حدثنا ابن (فضيل) (١) عن عمارة بن القعقاع عن أبي صالح عن أبي هريرة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38744، ترقيم محمد عوامة 37147)
حديث رقم: 37148 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٤٥ - (وأبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة) (١) عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أول زمرة تدخل الجنة من أمتي على صورة القمر ليلة البدر ثم الذين يلونهم على (أشد) (٢) كوكب في السماء (إضاءة) (٣) " (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری امت میں سب سے پہلے جو جماعت جنت میں داخل ہوگی ان کے چہرے چودھویں کے چاند کی طرح چمک رہے ہوں گے۔ پھر ان کے بعد جو لوگ ہوں گے ان کے چہرے آسمان کے ستاروں کی طرح چمک رہے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38745]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38745، ترقيم محمد عوامة 37148)
حديث رقم: 37149 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٤٦ - حدثنا الفضل حدثنا سفيان حدثنا جعفر عن أبيه أنه كان يستحب أن يقرأ في الركعتين أول ما يقدم: ﴿قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾، و ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ في الطواف.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوجعفر اس بات کو مستحب قرار دیتے تھے کہ پہلے طواف قدوم کے بعد پڑھی جانے والی رکعتوں میں سورة الکافرون اور سورة الاخلاص کی تلاوت کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38746، ترقيم محمد عوامة 37149)
حديث رقم: 37150 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٤٧ - حدثنا أسود حدثنا جعفر بن زياد عن هشام (بن حسان) (١) عن ابن سيرين قال: أول من سأل عن البينة شريح، فقالوا: يا أبا أمية أحدثت قال: أحدثتم (فأحدثت) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ گواہی کے بارے میں سے سب سے پہلے سوال کرنے والے شریح ہیں۔ ان سے کسی نے کہا کہ اے ابو امیہ! آپ نے نئی چیز شروع کی۔ انہوں نے فرمایا کہ تم نے نئی چیز شروع کی تو میں نے بھی نئی چیز شروع کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38747، ترقيم محمد عوامة 37150)
حديث رقم: 37151 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٤٨ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أول من يكسى: خليل اللَّه إبراهيم ﵊" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام کو کپڑے پہنائے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38748]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38748، ترقيم محمد عوامة 37151)
حديث رقم: 37152 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٤٩ - حدثنا هشيم عن مطيع عن الشعبي (عن مسروق) (١) قال: قال عمر: لعن اللَّه فلانًا أول من أذن في بيع الخمر.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فلاں شخص پر لعنت فرمائے اس نے سب سے پہلے شراب بیچنے کی اجازت دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38749]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38749، ترقيم محمد عوامة 37152)
حديث رقم: 37153 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٥٠ - حدثنا ابن نمير حدثنا سفيان عن سلمة بن كهيل عن (أبي الزعراء) (١) عن عبد اللَّه قال: ثم يأذن اللَّه في الشفاعة فيكون أول شفيع يوم القيامة روح القدس جبريل ثم إبراهيم خليل الرحمن ثم موسى ثم يقوم (نبيكم) (٢) صلى الله عليه و آله وسلم رابعًا لا ⦗١٨٧⦘ يشفع أحد بعده فيما يشفع (فيه) (٣) ، وهو المقام المحمود (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ پھر اللہ تعالیٰ شفاعت کی اجازت دیں گے۔ پس قیامت کے دن پہلے سفارشی حضرت جبرئیل ہوں گے۔ پھر حضرت ابراہیم خلیل الرحمن، پھر حضرت موسیٰ i۔ پھر تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چوتھے نمبر پر کھڑے ہوں گے، پھر جس چیز میں آپ شفاعت فرمائیں گے اس میں کوئی دوسرا سفارش نہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38750]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38750، ترقيم محمد عوامة 37153)
حديث رقم: 37154 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٥١ - [حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: أول من طاف بالبيت: الملائكة] (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ خانہ کعبہ کا طواف سب سے پہلے فرشتوں نے کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38751]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38751، ترقيم محمد عوامة 37154)
حديث رقم: 37155 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٥٢ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: أول (ما) (١) خلق اللَّه من شيء القلم ثم خلق النون فكبس الأرض على ظهر النون (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم اور پھر مچھلی کو پیدا کیا اور زمین کو مچھلی پر بچھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38752]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38752، ترقيم محمد عوامة 37155)
حديث رقم: 37156 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٥٣ - حدثنا عبيدة عن داود بن أبي هند عن الشعبي قال: أول ما فرضت الصلاة فرضت ركعتين ركعتين، فلما أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم المدينة زاد مع كل ركعتين ركعتين إلا المغرب (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ پہلے ہر نماز میں دو دو رکعتیں فرض ہوئی تھیں۔ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو مغرب کے سوا ہر نماز میں دو دو رکعتیں فرض ہوگئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38753، ترقيم محمد عوامة 37156)
حديث رقم: 37157 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٥٤ - حدثنا الفضل حدثنا حشرج بن نباتة قال: حدثني سعيد بن جُمْهان ⦗١٨٨⦘ قلت لسفينة (١) : إن بني أمية يزعمون أن الخلافة فيهم، قال: كذب بنو الزرقاء، بل هم ملوك من شر الملوك، وأول الملوك معاوية (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جمہان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سفینہ سے کہا کہ بنو امیہ خیال کرتے ہیں کہ خلافت انہی میں ہے! انہوں نے فرمایا کہ بنو زرقاء نے جھوٹ بولا، وہ سخت بادشاہوں میں سے ہیں اور پہلے بادشاہ حضرت معاویہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38754، ترقيم محمد عوامة 37157)
حديث رقم: 37158 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٥٥ - حدثنا جرير عن (الشيباني عن الشعبي) (١) قال: ساوم عمر (رجلًا) (٢) بفرس فركبه (يشوره) (٣) (فعطب) (٤) فقال للرجل: خذ فرسك، فقال الرجل: لا، قال عمر: اجعل بيني وبينك حكمًا، فقال الرجل: شريح، فتحاكما إليه فقال شريح: يا أمير المؤمنين خذ بما (ابتعت) (٥) أو رد كما أخذت، قال عمر: وهل القضاء إلا على هذا؟ فصيره إلى الكوفة، فبعثه قاضيًا، (قال) (٦) : فإنه لأول يوم عرفه (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کے ساتھ گھوڑے کا بھاؤ تاؤ کیا۔ آپ اس گھوڑے کو آزمانے کے لئے گھوڑے پر سوار ہوئے تو گھوڑا ہلاک ہوگیا۔ آپ نے آدمی سے کہا اپنا گھوڑا سنبھال۔ اس نے کہا کہ یہ اب میرا نہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ اپنے اور میرے درمیان ثالث مقرر کرلے۔ آدمی نے کہا حضرت شریح کے پاس چلو۔ حضرت شریح نے فرمایا امیر المومنین! جو آپ نے خریدا وہ لے لیں یا جس حال میں لیا تھا اسی حال میں واپس کردیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ کیا فیصلہ یہی ہوگا؟! پھر آپ نے انہیں کوفہ کا قاضی بنا کر بھیج دیا۔ یہ پہلا دن تھا جب سے انہیں پہچانا جانے لگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38755]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38755، ترقيم محمد عوامة 37158)
حديث رقم: 37159 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٥٦ - حدثنا أبو أسامة حدثنا سفيان قال: أخبرني واصل (الأحدب) (١) قال: حدثتني (عائذة) (٢) امرأة من (بني) (٣) أسد وأثنى عليها خيرًا، قال: سمعت ⦗١٨٩⦘ عبد اللَّه بن مسعود وهو يوطئ الرجال والنساء -يعني يتخطاهم- ألا أيها الناس من أدرك منكم من (امرأة أو رجل) (٤) فالسمت الأول، السمت الأول، (فإنا) (٥) اليوم على الفطرة (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائذہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اے لوگو! تم میں سے جو کوئی کسی عورت یا مرد کو ملے تو پہلے راستے پر چلتا رہے۔ کیونکہ آج ہم دین فطرت پر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38756، ترقيم محمد عوامة 37159)
حديث رقم: 37160 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٥٧ - حدثنا عفان حدثنا حماد قال: أخبرني الأزرق بن قيس عن يحيى بن يعمر عن رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أول ما يحاسب به العبد يوم القيامة صلاته، فإن كان أتمها كتبت له تامة، وإن لم تكن تامة قال: انظروا هل تجدون لعبدي من تطوع فأكملوه بما ضيع (من) (١) فريضته، ثم الزكاة، ثم (تؤخذ) (٢) الأعمال على حسب ذلك" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ اگر نماز پوری نکل آئی تو ٹھیک اگر پوری نہ ہوئی تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ دیکھو کہ اس کے نامہ اعمال میں نفل ہیں۔ نفلوں کے ذریعے اس کے فرضوں کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ پھر زکوٰۃ کا حساب ہوگا۔ پھر باقی اعمال کا حساب اسی طرح ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38757، ترقيم محمد عوامة 37160)
حديث رقم: 37161 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٥٨ - حدثنا عبد الرحيم وعيسى عن هشام عن ابن سيرين عن أنس قال: أول سلب خمس في الإسلام سلب البراء بن مالك (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پہلی سلب جس کا اسلام میں خمس دیا گیا وہ براء بن مالک کی سلب تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38758]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38758، ترقيم محمد عوامة 37161)
حديث رقم: 37162 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨٧٥٩ - حدثنا عفان حدثنا حماد بن سلمة عن حميد عن أبي الطفيل [عن عبد اللَّه بن عمرو قال: أول من يخرج أهل (مكة من) (١) مكة القردة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اہل مکہ، مکہ سے سب سے پہلے بندروں کو نکالیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38759]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38759، ترقيم محمد عوامة 37162)