☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأوائل← سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 320
صفحہ 5 از 16
حدیث نمبر: 36963 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٥٩ - حدثنا هاشم بن القاسم عن شعبة عن عمرو بن دينار عن عبيد بن عمير قال: أول سورة أنزلت على النبي صلى الله عليه و آله وسلم: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سب سے پہلے { اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ } نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38559، ترقيم محمد عوامة 36963)
حدیث نمبر: 36964 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٦٠ - حدثنا وكيع عن شعبة عن عمرو بن دينار قال: سمعت عبيد ابن عمير يقول: أول ما انزل من القرآن: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ ثم ﴿ن﴾ (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سب سے پہلے { اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ } نازل ہوئی۔ اور پھر سورة نون نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38560، ترقيم محمد عوامة 36964)
حدیث نمبر: 36965 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٦١ - حدثنا وكيع عن قرة عن أبي رجاء قال: أخذت من أبي موسى ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ (١) ﴾ وهي أول سورة أنزلت على محمد صلى الله عليه و آله وسلم (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت ابو موسیٰ سے سب سے پہلے { اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ } سیکھی، یہی پہلی آیت تھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38561]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38561، ترقيم محمد عوامة 36965)
حدیث نمبر: 36966 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٦٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: هي أول سورة نزلت: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ ثم ﴿ن﴾ (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سب سے پہلے (اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ) نازل ہوئی۔ اور پھر سورة نون نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38562]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38562، ترقيم محمد عوامة 36966)
حدیث نمبر: 36967 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٦٣ - حدثنا شيخ لنا عن السدي قال: أول من ثَرَدَ الثريد إبراهيم ﵇.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سدی فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے ثرید حضرت ابراہیم نے بنائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38563]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38563، ترقيم محمد عوامة 36967)
حدیث نمبر: 36968 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٦٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (أبي) (١) رباح عن مجاهد قال: أول من خضب بالسواد فرعون.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے کالا خضاب فرعون نے لگایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38564]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38564، ترقيم محمد عوامة 36968)
حدیث نمبر: 36969 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٦٥ - حدثنا عثمان بن (مطر) (١) عن هشام عن قتادة قال: أول مخضوب خضب في الإسلام أبو قُحافة أريه النبي صلى الله عليه و آله وسلم ورأسه مثل الثغامة فقال:"غيروه بشيء وجنبوه السواد" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اسلام مں ں سب سے پہلے خضاب حضرت ابو قحافہ نے لگایا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے سر کو ثغامہ کی طرح دیکھا تو فرمایا کہ اس کو کسی چیز سے بدل لو اور کالے رنگ سے بچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38565]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38565، ترقيم محمد عوامة 36969)
حدیث نمبر: 36970 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٦٦ - حدثنا وكيع حدثنا (فطر) (١) قال: سألت مجاهدًا عن إقامة المؤذنين واحدة واحدة، قال: ذاك شيء (استخفته) (٢) الأمراء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فطر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے سوال کیا کہ موذنین کا ایک ایک کرکے اقامت کہنا کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس چیز کو امراء نے شروع کرایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38566]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38566، ترقيم محمد عوامة 36970)
حدیث نمبر: 36971 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٦٧ - حدثنا وكيع حدثنا شريك عن أبي فزارة عن ميمون بن مهران قال: قلت لابن عمر: من أول من سماها العتمة؟ قال: الشيطان (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن مہران کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ سب سے پہلے عتمہ کا نام کس نے دیا آپ نے فرمایا کہ شیطان نے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38567]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38567، ترقيم محمد عوامة 36971)
حدیث نمبر: 36972 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٦٨ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) عن إبراهيم بن (إسماعيل) (٢) بن مجمع عن يعقوب ابن مجمع عن أبيه مجمع بن (يزيد) (٣) قال: أول من رأيته يصلي في النعلين عتبة بن عويم بن ساعدة (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجمع بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے سب سے پہلے جوتیوں پر عتبہ بن عویم بن ساعدہ کو نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38568]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38568، ترقيم محمد عوامة 36972)
حدیث نمبر: 36973 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٦٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن حميد عن الحسن قال: إن أول من (أبدا) (١) الهبة: عثمان بن عفان، وأول من سأل الطالب (البينة) (٢) أن ⦗١٤٢⦘ غريمه مات ودينه عليه: عثمان بن عفان (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے ہبہ حضرت عثمان بن عفان نے شروع کیا۔ سب سے پہلے مقروض کے مرنے کے بعدقرض کے طالب کے لئے گواہی حضرت عثمان بن عفان نے طلب کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38569، ترقيم محمد عوامة 36973)
حدیث نمبر: 36974 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٧٠ - حدثنا مالك قال: حدثنا مسعود بن سعد عن أبي إسحاق عن نافع عن ابن عمر قال: أول من جمع الناس على الصلاة في رمضان عمر بن الخطاب ﵁ (١) جمعهم على أبي بن كعب (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے رمضان میں نمازوں کو حضرت عمر بن خطاب نے جمع کیا۔ آپ نے لوگوں کو حضرت ابی بن کعب پر جمع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38570، ترقيم محمد عوامة 36974)
حدیث نمبر: 36975 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٧١ - حدثنا مالك (١) (حدثنا) (٢) مسعود بن سعد عن (مجالد) (٣) عن الشعبي قال: أول العرب كتب -يعني بالعربية- حرب بن أمية بن عبد شمس، قيل: (ممن) (٤) تعلم ذلك؟ قال: من أهل الحيرة، قال: (ممن) (٥) تعلم أهل الحيرة؟ قال: (من) (٦) أهل الأنبار (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ عربوں میں سے سب سے پہلے حرب بن امیہ بن عبد شمس نے لکھا۔ ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے لکھنا کہاں سے سیکھا؟ آپ نے فرمایا کہ اہل حیرہ سے۔ سوال ہوا کہ اہل حیرہ نے لکھنا کہاں سے سیکھا؟ فرمایا اہل انبار سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38571، ترقيم محمد عوامة 36975)
حدیث نمبر: 36976 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٧٢ - حدثنا الفضل حدثنا رباح بن (أبي) (١) معروف عن عطاء قال: (طاف) (٢) الحارث (بن عبد اللَّه) (٣) بن أبي ربيعة مع (عبد الملك) (٤) بن مروان حتى ⦗١٤٣⦘ إذا كان في الطواف السابع (دنا) (٥) إلى البيت يلتزمه فأخذ الحارث بيده، فالتفت إليه فقال: مالك يا (حارث) (٦) ؟ قال: يا أمير المؤمنين، تدري من أول من فعل هذا؟ عجوز من عجائز قومك، قال: فكفَّ ولم (يلتزمه) (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حارث بن عبد اللہ بن ابی ربیعہ نے عبد الملک بن مروان کے ساتھ طواف کیا جب وہ ساتویں چکر میں تھے تو بیت اللہ کے قریب ہوکر اس سے چمٹ گئے۔ حارث نے انہیں اپنے ہاتھ سے پکڑا تو عبد الملک بن مروان نے کہا کہ اے حارث کیا بات ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ اے امیر المومنین! آپ جانتے ہیں کہ ایسا سب سے پہلے کس نے کیا تھا؟ آپ کی قوم کی بوڑھی نے۔ پھر عبد الملک بن مروان پیچھے ہٹ گئے اور کعبہ سے نہ چمٹے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38572، ترقيم محمد عوامة 36976)
حدیث نمبر: 36977 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٧٣ - حدثنا الفضل عن سفيان عن فراس عن الشعبي عن عبد اللَّه بن (عمرو) (١) قال: أول كلمة قالها إبراهيم ﵇ حين طرح في النار: حسبي اللَّه ونعم الوكيل (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کو جب آگ میں پھینکا گیا تو سب سے پہلے انہوں نے یہ جملہ کہا کہ اللہ میرے لئے کافی ہے اور بہترین کارساز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38573، ترقيم محمد عوامة 36977)
حدیث نمبر: 36978 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٧٤ - حدثنا الفضل أخبرنا الحارث بن زياد قال: سمعت عطاء قال: أول جبل جعل على الأرض أبو قبيس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ زمین پر سب سے پہلا پہاڑ جبل ابی قبیس بنایا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38574، ترقيم محمد عوامة 36978)
حدیث نمبر: 36979 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٧٥ - (حدثنا الفضل) (١) حدثنا هشام بن سعد عن زيد بن أسلم قال: قال المغيرة بن شعبة: إن أول يوم عرفت فيه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أني (٢) أمشي مع أبي جهل بمكة، فلقينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال له:"يا أبا الحكم، هلم إلى اللَّه وإلى رسوله وإلى كتابه أدعوك إلى اللَّه"، فقال: يا محمد، ما أنت بمنته عن سب آلهتنا، هل تريد إلا أن نشهد أن قد بلغت، فنحن نشهد أن قد بلغت، قال: فانصرف عنه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فأقبل علي فقال: واللَّه إني لأعلم أن ما يقول حق، ولكن بني قصي قالوا: فينا ⦗١٤٤⦘ الحجابة، فقلنا: نعم، (ثم قالوا: فينا القرى، فقلنا: نعم) (٣) ، ثم قالوا: فينا الندوة، فقلنا: نعم، ثم قالوا: فينا السقاية، فقلنا: نعم، ثم أطعموا وأطعمنا حتى إذا تحاكت الركب قالوا: منا نبي واللَّه لا أفعل (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میں نے اس وقت پہچانا جب میں مکہ میں ابو جہل کے ساتھ چل رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں ملے اور آپ نے ابو جہل سے کہا کہ اے ابو الحکم! اللہ کی طرف آؤ، اللہ کے رسول کی طرف آؤ اور اللہ کی کتاب کی طرف آؤ، میں تمہیں اللہ کی طرف بلاتا ہوں۔ اس نے جواب دیا اے محمد! تم ہمارے معبودوں کو برا بھلا کہنے سے باز نہیں آتے ہو۔ اگر تم اس بات کی گواہی چاہتے ہو کہ تم نے پیغام پہنچادیا تو ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ تم نے پیغام پہنچا دیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے گئے تو ابوجہل میری طرف متوجہ ہوا اور کہنے لگا کہ خدا کی قسم! میں جانتا ہوں کہ جو کچھ یہ کہہ رہے ہیں وہ حق سچ ہے لیکن بنو قصی والوں نے کہا کہ ہم میں کعبہ کی دربانی ہے۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ ہم میں حاجیوں کی مہمانی ہے۔ ہم نے کہا کہ ٹھیک ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ ہم میں سرداروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں حاجیوں کو پانی پلانے کا اعزاز ہے۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے۔ پھر انہوں نے بھی کھلایا اور ہم نے بھی کھلایا اور اب جب لوگوں کی آمدورفت بڑھ گئی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم میں نبی ہے۔ خدا کی قسم ہم ہرگز اس کو نہیں مانیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38575، ترقيم محمد عوامة 36979)
حدیث نمبر: 36980 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٧٦ - حدثنا الفضل حدثنا هشام بن سعد عن زيد بن أسلم قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"قد عرفت أول الناس بحر (البحائر) (١) رجل من بني مدلج كانت له (ناقتان) (٢) فجدع آذانهما وحرم (ألبانهما) (٣) وظهورهما، ولقد رأيته وإياهما (في النار) (٤) تخبطانه (بأخفافهما) (٥) ، (وتقضمانه) (٦) بأفواههما، ولقد عرفت أول الناس (سيب) (٧) السوائب ونصب النصب وغير عهد إبراهيم: عمرو بن لحي، ولقد رأيته يجر قصبه في النار يؤذي أهل النار جر قصبه" (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسلم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں اس شخص کو جانتا ہوں جس نے سب سے پہلے بحیرہ جانور (بتوں کے نام پر چڑھاوے کے لئے مخصوص کیا جانے والا جانور) بنایا وہ بنو مدلج کا ایک آدمی تھا جس کی دو اونٹنیاں تھیں، اس نے ان دونوں کے کان کاٹے اور ان کے دودھ کو اور ان پر سواری کو حرام قرار دیا۔ میں اس شخص کو اور اس کی اونٹنیوں کو جہنم میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ اسے اپنے پاؤں سے کچل رہی ہیں اور اپنے منہ سے اسے کاٹ رہی ہیں۔ میں اس شخص کو بھی جانتا ہوں جس نے سائبہ جانور بنائے اور بتوں کے حصے مقرر کئے اور حضرت ابراہیم کی شریعت کو بدل دیا۔ وہ عمرو بن لحی تھا۔ میں اس کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ جہنم میں اپنے بانس کو کھینچ رہا ہے اور اس کی وجہ سے اہل جہنم کو تکلیف ہورہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38576، ترقيم محمد عوامة 36980)
حدیث نمبر: 36981 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٧٧ - حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل عن قيس عن جرير أنه قال: أول الأرض خرابا: يسراها، ثم تتبعها يمناها، والمحشر هاهنا وأنا بالأثر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر فرماتے ہیں کہ پہلے زمین کا دایاں حصہ ویران ہوگا پھر زمین کا بایاں حصہ ویران ہوگا۔ اور میدان محشر یہاں ہوگا اور ہم اثر پر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38577، ترقيم محمد عوامة 36981)
حدیث نمبر: 36982 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٥٧٨ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي الحارث التيمي عن أبي ماجد الحنفي قال: كنت قاعدًا عند عبد اللَّه فأنشأ يحدثنا أن أول من قطع في الإسلام أو من المسلمين (رجل من الأنصار) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ماجد حنفی کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے پاس بیٹھا تھا کہ انہوں نے بیان کرنا شروع کیا کہ اسلام یا مسلمانوں میں سب سے پہلے انصار کے ایک آدمی کا ہاتھ کاٹا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38578، ترقيم محمد عوامة 36982)