☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(باب أول ما فعل ومن فعله)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأوائل← (باب أول ما فعل ومن فعله)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 320
Page 4 of 16
Hadith No.: 36943 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٣٩ - حدثنا (شبابة) (١) حدثنا شعبة عن سلمة بن كهيل عن حبة (العرني) (٢) عن علي قال: أنا أول رجل صلى مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں نماز ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38539]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38539، ترقيم محمد عوامة 36943)
Hadith No.: 36944 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٤٠ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أبي مالك الأشجعي عن سالم بن أبي الجعد قال: قلت لابن الحنفية: أبو بكر كان أول القوم إسلاما قال: لا (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن ابی جعد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن حنفیہ سے پوچھا کہ کیا حضرت ابوبکر نے سب سے پہلے قوم میں اسلام قبول کیا؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38540]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38540، ترقيم محمد عوامة 36944)
Hadith No.: 36945 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٤١ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) عن زائدة بن قدامة عن عاصم عن زر عن عبد اللَّه قال: أول من أظهر إسلامه (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأبو بكر وعمار وأمه سمية وصهيب وبلال والمقداد (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے اسلام کا اظہار کرنے والے یہ حضرات ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر، حضرت عمار، ان کی والدہ حضرت سمیہ، حضرت صہیب، حضرت بلال اور حضرت مقداد [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38541]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38541، ترقيم محمد عوامة 36945)
Hadith No.: 36946 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٤٢ - حدثنا علي بن (مسهر) (١) عن زكريا عن الشعبي قال: استقضى ⦗١٣٥⦘ شريحا عمر على الكوفة في (قضية) (٢) ، واستقضى كعب بن سور على (البصرة) (٣) في قضية (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے شریح کو کوفہ کا اور کعب بن سور کو بصر ہ کا قاضی بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38542، ترقيم محمد عوامة 36946)
Hadith No.: 36947 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٤٣ - حدثنا علي بن مسهر عن زكريا عن الشعبي قال: إن أول (حي) (١) ألفوا مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم جهينة (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ بڑی تعداد میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سب سے پہلے ملنے والا قبیلہ جہینہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38543]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38543، ترقيم محمد عوامة 36947)
Hadith No.: 36948 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٤٤ - حدثنا (عبيد) (١) اللَّه بن موسى حدثنا شيبان عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: كنت جالسًا قريبًا من كعب بن عجرة يوم الجمعة، (فخطبنا) (٢) الضحاك بن قيس فجلس فقال: ألا تنظرون، واللَّه ما (رأيت) (٣) إمام (قوم) (٤) (مسلمين) (٥) يخطب جالسًا (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن حضرت کعب بن عجرہ کے قریب بیٹھا تھا۔ ضحاک بن قیس نے بیٹھ کر خطبہ دیا تو حضرت کعب بن عجرہ نے فرمایا کہ کیا تم نہیں دیکھتے؟ خدا کی قسم! میں نے کبھی مسلمانوں کے امام کو بیٹھ کر خطبہ دیتے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38544]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38544، ترقيم محمد عوامة 36948)
Hadith No.: 36949 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٤٥ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن خالد (بن) (١) (عرعرة) (٢) عن علي قال له رجل: أخبرني عن البيت أهو أول بيت وضع للناس؟ قال: لا، لكنه ⦗١٣٦⦘ أول بيت وضعت فيه البركة: مقام إبراهيم، من دخله كان آمنًا (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خالد روایت کرتے ہیں عرعرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ مجھے اس گھر کے بارے میں بتائیے جو لوگوں کے لئے سب سے پہلے بنایا گیا۔ انہوں نے فرمایا کہ میں تمہیں اس گھر کے بارے میں بتاتا ہوں جس میں سب سے پہلے برکت رکھی گئی۔ وہ مقام ابراہیم ہے جو اس میں داخل ہوگیا امن پا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38545]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38545، ترقيم محمد عوامة 36949)
Hadith No.: 36950 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٤٦ - حدثنا مالك بن إسماعيل حدثنا زهير عن عاصم عن عامر قال: أول من جعل (العشور) (١) عمر بن الخطاب (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ عشر سب سے پہلے حضرت عمر بن خطاب نے مقرر فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38546]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38546، ترقيم محمد عوامة 36950)
Hadith No.: 36951 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٤٧ - حدثنا أبو أسامة عن سليمان بن المغيرة عن ابن أبي نجيح قال: أول من رأيته يمشي بين الركن اليماني والحجر الأسود: عروة بن الزبير.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ میں نے سب سے پہلے رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان عروہ بن زبیر کو چلتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38547]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38547، ترقيم محمد عوامة 36951)
Hadith No.: 36952 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٤٨ - حدثنا أبو أسامة حدثنا عوف قال: (قلت) (١) للحسن: (من) (٢) أول من أعتق أمهات الأولاد؟ قال: عمر، قلت: فهل يرقهن إن زنين؟ قال: لاها اللَّه إذن (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ سب سے پہلے ان باندیوں کو کس نے آزاد کرنے کا حکم دیا جن سے اولاد ہوئی ہو؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت عمر نے۔ میں نے سوال کیا کہ اگر وہ زنا کریں تو کیا وہ باندیاں رہیں گی؟ انہوں نے فرمایا کہ اس سے اللہ کی پناہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38548]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38548، ترقيم محمد عوامة 36952)
Hadith No.: 36953 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٤٩ - حدثنا عباد بن العوام عن حصين عن مجاهد أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم لقي قومًا فيهم حاد يحدو، فلما رأوا النبي صلى الله عليه و آله وسلم سكت حاديهم فقال:"من القوم؟" قالوا: من مضر، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"وأنا من مضر"، فقال:"ما شأن حاديكم لا يحدو؟"، فقالوا: يا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إنا أول العرب (حداء) (١) قال:"وما (ذاك) (٢) ؟" قالوا: إن ⦗١٣٧⦘ رجلًا منا -وسموه- (عزب) (٣) في (إبل) (٤) له في أيام الربيع، فبعث غلامًا له مع الإبل، فأبطأ الغلام ثم جاء فجعل يضربه بعصا على يده، فانطلق الغلام وهو يقول: وايداه وايداه، قال: فتحركت الإبل ونشطت، فقال له: أمسك أمسك، قال: فافتتح الناس الحداء (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہں ک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ملاقات ایک ایسی قوم سے ہوئی جن میں ایک حدی خواں حدی پڑھ رہا تھا لیکن جب انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو وہ خاموش ہوگیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوال کیا کہ یہ کون سی قوم ہے؟ آپ کو بتایا گیا کہ یہ قیلہ مضر سے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں بھی مضر سے ہوں۔ پھر آپ نے فرمایا کہ تمہارا حدی خواں خاموش کیوں ہوگیا۔ انہوں نے کہا یا رسول اللہ! ہم عربوں میں سب سے پہلے حدی پڑھنے والے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ کیسے؟ انہوں نے عرض کیا کہ ہماری قوم کا ایک آدمی بہار کے موسم میں اپنے اونٹوں سے دور تھا۔ اس نے اپنے غلام کو اونٹ لینے بھیجا تو غلام نے دیر کردی۔ پھر وہ آدمی خود آیا اور غلام کو عصا سے اس کے ہاتھ پر مارنا شروع کردیا۔ تو غلام ”وایداہ! وایداہ!“ (ہائے میرا ہاتھ، ہائے میرا ہاتھ) کہتے ہوئے چلنے لگا۔ اس کا یہ جملہ سن کر اونٹ تیز تیز حرکت کرنے لگے اور نشاط میں آگئے۔ اس آدمی نے کہا کہ یہ کہتے رہو، یہ کہتے رہو۔ اس کے بعد سے لوگوں میں حدی کا رواج پڑگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38549، ترقيم محمد عوامة 36953)
Hadith No.: 36954 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٥٠ - حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن الشعبي والحكم عن إبراهيم (قال) (١) : إن أول من فرض العطاء عمر بن الخطاب، وفرض فيه الدية كاملة (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ سالانہ وظیفہ سب سے پہلے حضرت عمر بن خطاب نے مقرر فرمایا اور اس میں پوری دیت بھی لازم کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38550، ترقيم محمد عوامة 36954)
Hadith No.: 36955 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٥١ - حدثنا أبو أسامة عن سليمان بن المغيرة عن حميد بن هلال قال: بعث العلاء بن الحضرمي إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بثمانمائة ألف من خراج البحرين، وكان أول خراج قدم به على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فأمر به (فنثر) (١) على حصير في المسجد، وأذن المؤذن فخرج إلى الصلاة فصلى، ثم جاء إلى المال فمثل عليه قائمًا فلم يعط ساكتا ولم يمنع سائلًا، فجعل الرجل يجيء فيقول: أعطني، فيقول:"خذ (قبضة) (٢) "، (ثم يجيء الرجل فيقول: أعطني، فيقول:"خذ قبضتين") (٣) ، ويجيء الرجل فيقول: أعطني، فيقول:"خذ ثلاث قبضات" فجاء العباس فقال: يا رسول اللَّه أعطني من هذا المال، فإني أعطيت فداي وفداء عقيل يوم بدر، ولم يكن ⦗١٣٨⦘ لعقيل مال قال: فأخذ يبسط خميصة كانت عليه وجعل (يحثي) (٤) من المال، فحثى فيها ثم قام به فلم يطق حمله فقال: يا رسول اللَّه أحمل علي، فنظر إليه النبي صلى الله عليه و آله وسلم فتبسم حتى بدًا ضاحكه، وقال:"انقص من المال وقم بقدر ما تطيق"، فلما ولى العباس قال: أما إحدى اللتين وعدنا اللَّه فقد (أنجز) (٥) لنا إحداهما، ونحن ننتظر الأخرى قوله تعالى: ﴿ (يَاأَيُّهَا) (٦) النَّبِيُّ قُلْ لِمَنْ فِي أَيْدِيكُمْ مِنَ الْأَسْرَى إِنْ يَعْلَمِ اللَّهُ فِي قُلُوبِكُمْ خَيْرًا﴾ [الأنفال: ٧٠] ، إلى آخر الآية، فقد أنجزها اللَّه لنا ونحن ننتظر الأخرى (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن ہلال کہتے ہیں کہ حضرت علاء بن حضرمی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بحرین کے خراج میں سے آٹھ لاکھ درہم بھیجے۔ یہ پہلا خراج تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا۔ آپ نے حکم دیا اور اس مال کو مسجد میں ایک چٹائی بچھا کر اس پر ڈال دیا گیا۔ مؤذن نے اذان دی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی۔ پھر آپ اس مال کے پاس آئے اور اس کے پاس کھڑے ہوگئے، آپ نے کسی خاموش کو مال نہ دیا اور کسی مانگنے والے کو محروم نہ فرمایا۔ ایک آدمی آتا اور کہتا کہ مجھے عطا کیجئے آپ اس سے فرماتے کہ ایک مٹھی لے لو۔ پھر ایک آدمی آتا اور وہ کہتا کہ مجھے عطا کیجئے آپ اس سے فرماتے کہ دو مٹھیاں لے لو۔ پھر ایک آدمی آتا اور کہتا کہ مجھے عطا کیجئے آپ اس سے فرماتے کہ تم تین مٹھیاں لے لو۔ اتنے میں حضرت عباس آئے اور انہوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! مجھے بھی اس مال میں سے عطا کیجئے۔ میں نے غزوہ بدر میں اپنا اور عقیل کا فدیہ دیا تھا۔ جبکہ عقیل کے پاس مال نہیں تھا۔ پھر حضرت عباس اپنے موجود چادر میں وہ مال بھرنے لگے۔ چادر بھرنے کے بعد جب وہ اٹھانے لگے تو ان سے اٹھایا نہ گیا۔ انہوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! مجھ پر اسے لدوا دیجئے۔ آپ ان کی طرف دیکھ کر اتنا ہنسے کہ آپ کے دندان مبارک ظاہر ہوگئے۔ آپ نے ان سے فرمایا کہ مال کم کرلو اور اتنا اٹھاؤ جتنا اٹھاسکتے ہو۔ جب حضرت عباس چلے گئے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم سے جن دو چیزوں کا وعدہ فرمایا تھا ان میں سے ایک کو پورا کردیا۔ اور ہم دوسری کا انتظار کر رہے ہیں۔ پھر قرآن مجید کی یہ آیت تلاوت فرمائی { یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ قُلْ لِمَنْ فِی أَیْدِیکُمْ مِنَ الأَسْرَی إنْ یَعْلَمِ اللَّہُ فِی قُلُوبِکُمْ خَیْرًا } اللہ تعالیٰ نے اس کو پورا کردیا اور ہم دوسری بات کے پورا ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38551]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38551، ترقيم محمد عوامة 36955)
Hadith No.: 36956 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٥٢ - حدثنا يحيى بن سليم الطائفي عن داود بن أبي هند عن ابن سيرين قال: أول من قاس إبليس وإنما عبدت الشمس والقمر بالمقاييس.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے قیاس کرنے والا ابلیس تھا اور سورج اور چاند کی عبادت بھی قیاس کی وجہ سے کی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38552، ترقيم محمد عوامة 36956)
Hadith No.: 36957 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٥٣ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن الحسن بن محمد قال: أول ما تكلم الناس في القدر جاء رجل فقال: كان في قدر اللَّه أن شرارة طارت فأحرقت البيت، فقال رجل: هذا من قدر اللَّه، وقال آخر: ليس من قدر اللَّه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے تقدیر کے بارے میں بات کرنے والا وہ شخص تھا جس نے کہا کہ ایک چنگاری اڑی اور اس نے گھر کو جلا دیا۔ ایک آدمی نے کہا کہ یہ اللہ کی تقدیر تھی۔ دوسرے نے کہا کہ یہ اللہ کی تقدیر نہیں تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38553، ترقيم محمد عوامة 36957)
Hadith No.: 36958 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٥٤ - حدثنا عبد الرحيم عن (مجالد) (١) عن عامر قال: أول من بايع تحت الشجرة أبو سنان (٢) وهب الأسدي أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: أبايعك، قال:"علام ⦗١٣٩⦘ تبايعني؟" قال: أبايعك على ما في نفسك، فبايعه (٣) الناس بعد (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر سب سے پہلے حضرت ابو سنان بن وہب اسدی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کی۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں آپ کے ہاتھ پر بیعت ہونا چاہتا ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ تم کس چیز پر بیعت ہونا چاہتے ہو۔ عرض کیا جو چیز آپ کے دل میں ہے میں اس پر بیعت ہونا چاہتا ہوں۔ آپ نے انہیں بیعت فرمایا اور پھر دوسرے لوگ بعد میں بیعت ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38554، ترقيم محمد عوامة 36958)
Hadith No.: 36959 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٥٥ - حدثنا أبو أسامة حدثنا إسماعيل عن قيس سمع سعد بن أبي وقاص يقول: أنا واللَّه أول رجل من العرب رمى بسهم في سبيل اللَّه ﷿ (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابی وقاص فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے اللہ کے راستے میں تیر چلانے والا میں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38555، ترقيم محمد عوامة 36959)
Hadith No.: 36960 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٥٦ - (حدثنا) (١) حسين عن زائدة حدثنا المختار بن فلفل قال: قال أنس: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"أنا أول شفيع في الجنة" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں جنت میں پہلا سفارش کرنے والا ہوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38556، ترقيم محمد عوامة 36960)
Hadith No.: 36961 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٥٧ - حدثنا جعفر بن عون عن أبي العميس عن الحسن (بن) (١) سعد عن عبد الرحمن (عن) (٢) عبد اللَّه قال: أول من هاجر من هذه الأمة رجلان من قريش (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ اس امت میں سب سے پہلے قریش کے دو آدمیوں نے ہجرت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38557، ترقيم محمد عوامة 36961)
Hadith No.: 36962 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٥٥٨ - (حدثنا الفضل) (١) حدثنا إبراهيم بن إسماعيل قال: أخبرني يعقوب ابن مُجَمّع عن أبيه قال: أول من رأيته يصلي في نعليه عتبة ابن عويم بن ساعدة (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یعقوب بن مجمع کے والد روایت کرتے ہیں کہ میں نے جوتیوں پر سب سے پہلے عتبہ بن عویم بن ساعدہ کو نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38558، ترقيم محمد عوامة 36962)