☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(باب أول ما فعل ومن فعله)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأوائل← (باب أول ما فعل ومن فعله)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 320
Page 11 of 16
Hadith No.: 37083 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٨٠ - حدثنا يزيد عن المسعودي عن أبي (عمرو) (١) عن عبيد بن الخشخاش عن أبي (ذر) (٢) قال: دخلت على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو في المسجد قلت: أي الأنبياء أول؟ (قال) (٣) :"آدم" قال: قلت: وهل كان نبيا؟ قال:"نعم، نبي (مكلم) (٤) " (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ مسجد میں تشریف فرما تھے، میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! سب سے پہلے نبی کون تھے؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت آدم۔ میں نے سوال کیا کہ کیا وہ نبی تھے؟ آپ نے فرمایا ہاں وہ ایسے نبی تھے، جن سے کلام کیا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38680، ترقيم محمد عوامة 37083)
Hadith No.: 37084 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٨١ - حدثنا قبيصة حدثنا سفيان عن أبي إسحاق عن همام قال: أول مُكْسٍ كان في الأرض عجوز خرجت بدقيق لها في مكتل، فجاءت ريح عاصف فأذرته، فقال سليمان: انظروا من ركب البحر بهذه الريح فغرموه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ زمین پر جو پہلا تاوان لیا گیا اس کی صورت یہ ہوئی کہ ایک بڑھیا ایک ٹوکری میں اپنا آٹا لے کر گھر سے نکلی، اتنے میں آندھی آئی اور اس کا آٹا اڑا لے گئی۔ حضر ت سلیمان نے حکم دیا کہ سمندر میں دیکھو کہ یہ ہوا کس نے اڑائی ہے اور اس سے اس کے آٹے کا تاوان لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38681، ترقيم محمد عوامة 37084)
Hadith No.: 37085 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٨٢ - حدثنا عبيد اللَّه حدثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن مالك بن أيمن قال: أول من شاب إبراهيم عليه (الصلاة و) (١) السلام فقال: ما هذا؟ (قال) (٢) : إجلال وحلم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن ایمن کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کے جب پہلی مرتبہ سفید بال آئے تو آپ نے اپنے رب سے سوال کیا کہ اے میرے رب! یہ کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ وقار اور بردباری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38682، ترقيم محمد عوامة 37085)
Hadith No.: 37086 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٨٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمرو بن قيس عن المنهال عن عبد اللَّه بن الحارث عن علي قال: أول من يكسى إبراهيم (قبطيتين) (١) ، ثم يكسى النبي صلى الله عليه و آله وسلم حلة وهو عن يمين العرش (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن سب سے پہلے حضرت ابراہیم کو دو قبطی کپڑے پہنائے جائیں گے اور پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک جوڑا پہنایا جائے گا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرش کے دائیں جانب ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38683، ترقيم محمد عوامة 37086)
Hadith No.: 37087 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٨٤ - حدثنا قبيصة حدثنا سفيان عن المغيرة بن النعمان عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أول (من) (١) يكسى (من (الخلائق) (٢) يومئذٍ) (٣) إبراهيم (٤) " (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن ساری مخلوق سے پہلے حضرت ابراہیم کو کپڑے پہنائے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38684، ترقيم محمد عوامة 37087)
Hadith No.: 37088 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٨٥ - حدثنا أحمد بن عبد الملك بن واقد حدثنا زهير حدثنا أبو إسحاق قال: قيل (لقثم) (١) : كيف ورث (علي) (٢) النبي صلى الله عليه و آله وسلم دونكم؟ قال: إنه واللَّه كان ⦗١٧٢⦘ أولنا به لحوقا، وأشدنا به لزوقا (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت قثم سے پوچھا گیا کہ تمہارے بجائے حضرت علی رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روحانی وارث کیسے بن گئے۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہم سے پہلے ملے تھے اور ہم سے زیادہ تعلق رکھنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38685، ترقيم محمد عوامة 37088)
Hadith No.: 37089 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٨٦ - حدثنا محمد بن بشر العبدي حدثنا سعيد عن قتادة عن أنس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم في حديثه:"ولكن ائتوا نوحا إنه أول رسول بعث إلى (أهل) (١) الأرض" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیامت کے دن فرمائیں گے تم لوگ نوح کے پاس جاؤ، وہ زمین والوں کی طرف بھیجے جانے والے پہلے رسول ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38686]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38686، ترقيم محمد عوامة 37089)
Hadith No.: 37090 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٨٧ - حدثنا ابن بشر حدثنا أبو حيان عن أبي زرعة عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم في حديث ذكره قال:"فيأتون آدم فيقول: اذهبوا إلى نوح، فيقولون: يا نوح أنت أول الرسل إلى أهل الأرض" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قیامت کے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ لوگ حضرت آدم کے پاس جائیں گے تو وہ فرمائیں گے کہ نوح کے پاس جاؤ، لوگ ان سے کہیں گے کہ اے نوح! آپ زمین والوں کی طرف بھیجے جانے والے پہلے رسول ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38687]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38687، ترقيم محمد عوامة 37090)
Hadith No.: 37091 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٨٨ - حدثنا عبد الرحيم عن هشام بن عروة عن أبيه قال: إن أول رجل سل سيفًا في اللَّه الزبير (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستے میں سب سے پہلے تلوار سونتنے والے حضرت زبیر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38688]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38688، ترقيم محمد عوامة 37091)
Hadith No.: 37092 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٨٩ - حدثنا وكيع عن مسعر عن سماك الحنفي قال: سمعت ابن عباس يقول: لما نزلت أول المزمل كانوا يقومون نحوًا من قيامهم في شهر رمضان (١) وكان بين أولها وآخرها (سنة) (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب سورة المزمل کی ابتدائی آیات نازل ہوئیں تو اس وقت صحابہ کرام رات کو اتنی دیر قیام کرتے تھے جتنا قیام رمضان کے مہینے میں کرتے تھے۔ اس کے اول وآخر کے درمیان ایک سال ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38689]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38689، ترقيم محمد عوامة 37092)
Hadith No.: 37093 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٩٠ - حدثنا عفان حدثنا (علي) (١) بن مسعدة حدثنا إبراهيم بن العلاء الغنوي قال: بلغنا أن كعبا كان يقول: إن أول الأمصار خرابا جناحاها، قلنا: وما جناحاها يا كعب؟ قال: البصرة ومصر.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرمایا کرتے تھے کہ شہروں میں سب سے پہلے ویران ہونے والے شہروں کے دو بازو ہیں۔ ان سے کسی نے پوچھا کہ شہروں کے دو بازو کیا ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ بصرہ اور کوفہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38690]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38690، ترقيم محمد عوامة 37093)
Hadith No.: 37094 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٩١ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن يوسف بن مهران عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أول من جحد آدم" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے پہلے حضرت آدم نے انکار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38691]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38691، ترقيم محمد عوامة 37094)
Hadith No.: 37095 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٩٢ - حدثنا أبو (عاصم) (١) عن ابن جريج عن عطاء قال: أول من (استحلف) (٢) في القسامة عمر بن الخطاب (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے قسامہ کے بارے میں حضر ت عمر بن خطاب نے قسم لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38692]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38692، ترقيم محمد عوامة 37095)
Hadith No.: 37096 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٩٣ - حدثنا وكيع عن سعيد بن عبيد ومحمد بن قيس عن علي بن ربيعة قال: أول من نيح عليه بالكوفة (قرظة) (١) بن كعب (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ربیعہ کہتے ہیں کہ کوفہ میں سب سے پہلے قرظہ بن کعب کا نوحہ پڑھا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38693]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38693، ترقيم محمد عوامة 37096)
Hadith No.: 37097 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٩٤ - حدثنا يزيد (أخبرنا ابن أبي خالد عن إسحاق بن راشد عن امرأة من الأنصار يقال: لها أسماء بنت يزيد) (١) بن السكن أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لأم سعد:"ألا ⦗١٧٤⦘ يرقأ دمعك ويذهب حزنك، (فإن) (٢) ابنك أول من ضحك اللَّه (له) (٣) واهتز له العرش" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسماء بنت یزید فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضر ت سعد بن معاذ کی والدہ سے فرمایا کہ تمہارے آنسو خشک کیوں نہیں ہوتے اور تمہارا غم کم کیوں نہیں ہوتا! تمہارا بیٹا وہ پہلا شخص ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ مسکرائے ہیں اور اللہ کا عرش لرز اٹھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38694]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38694، ترقيم محمد عوامة 37097)
Hadith No.: 37098 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٩٥ - حدثنا وكيع عن شعبة عن المغيرة بن النعمان عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قام فينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"أول الخلائق: يكسى إبراهيم" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے حضرت ابراہیم کو کپڑے پہنائے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38695]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38695، ترقيم محمد عوامة 37098)
Hadith No.: 37099 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٩٦ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: حدثنا ابن أبي خالد عن سعيد بن جبير قال: يحشر الناس حفاة عراة فأول من يلقى بثوب إبراهيم عليه (١) السلام.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن جب لوگوں کو اٹھایا جائے گا تو وہ ننگے جسم اور ننگے پاؤں ہوں گے اور سب سے پہلے حضرت ابراہیم کو کپڑا عطا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38696]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38696، ترقيم محمد عوامة 37099)
Hadith No.: 37100 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٩٧ - حدثنا وكيع (وأبو) (١) أسامة عن ابن أبي خالد قال: سمعت أبا عمرو الشيباني يقول: كان مهران أول (السنة) (٢) والقادسية آخر السنة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمرو شیبانی فرماتے ہیں کہ مہران سال کے شروع میں اور قادسیہ کی لڑائی سال کے آخر میں ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38697]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38697، ترقيم محمد عوامة 37100)
Hadith No.: 37101 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٩٨ - حدثنا شبابة عن (ورقاء) (١) عن ابن أبي نجيح عن مجاهد ﴿كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ﴾ [الأنبياء: ١٠٤] ، قال: (عراة حفاة) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { کَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِیدُہُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد قیامت کے دن لوگوں کو ننگے پاؤں اور ننگے بدن ہونا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38698]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38698، ترقيم محمد عوامة 37101)
Hadith No.: 37102 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٨٦٩٩ - وبإسناده عن مجاهد ﴿لَفِي الصُّحُفِ (الْأُولَى) (١) ﴾ [الأعلى: ١٨] قال: التوراة والإنجيل.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { فِی الصُّحُفِ الأُولَی } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد تورات اور انجیل ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38699]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38699، ترقيم محمد عوامة 37102)