☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجهاد← ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 257
Page 13 of 13
Hadith No.: 19889 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٩٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مسلم عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما من أيام العمل الصالح فيها أحبُّ إلى اللَّه من هذه الأيام"، يعني أيام العشر قالوا: يا رسول اللَّه ولا الجهاد في سبيل اللَّه؟ قال:"ولا الجهاد في سبيل اللَّه، إلا رجل خرج بنفسه، وماله فلم يرجع (من) (١) ذلك بشيء" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عمل صالح کے لیے اللہ تعالیٰ کو ذوالحجہ کے دس دن سے زیادہ محبوب دن اور کوئی نہیں۔ لوگوں نے پوچھا اے اللہ کے رسول! کیا یہ دن اللہ کے راستے میں جہاد کرنے سے بھی زیادہ افضل ہیں؟ حضور 5 نے فرمایا کہ یہ دن اللہ کے راستے میں جہاد کرنے سے بھی زیادہ افضل ہیں۔ البتہ اگر کوئی آدمی اللہ کے راستے میں اپنی جان اور اپنا مال لے کر جائے اور کچھ بھی واپس نہ لائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20697]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20697، ترقيم محمد عوامة 19889)
Hadith No.: 19890 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٩٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن محمد بن أبي يعقوب قال: أخبرني من سمع بريدة الأسلمي من وراء نهر (بلخ) (١) وهو يقول: لا عيش إلا ⦗١٢٢⦘ (لمعان) (٢) الخيل (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ اسلمی رحمہ اللہ نے دریائے بلخ کے کنارے کھڑے ہو کر فرمایا کہ زندگی تو بس گھوڑوں کی چمک کے ساتھ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20698]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20698، ترقيم محمد عوامة 19890)
Hadith No.: 19891 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٦٩٩ - حدثنا أبو أسامة عن زائدة عن الأعمش عن أبي عمرو الشيباني عن أبي مسعود عقبة بن عمرو قال: جاء (رجل إلى) (١) النبي صلى الله عليه و آله وسلم بناقة مخطومة فقال: يا رسول اللَّه هذه في سبيل اللَّه، فقال له رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لك بها يوم القيامة سبع مائة (ناقة) (٢) كلها مخطومة" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ایک آدمی ایک لگام والی اونٹنی لے کر حضور 5 کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ یہ اونٹنی میں اللہ کے راستے میں وقف کرتا ہوں۔ اس پر حضور 5 نے فرمایا کہ قیامت کے دن تجھے اس کے بدلے سات سو اونٹنیاں ملیں گی، وہ سب کی سب بالگام اونٹنیاں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20699]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20699، ترقيم محمد عوامة 19891)
Hadith No.: 19892 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٠٠ - حدثنا عفان نا حماد بن سلمة عن ثابت عن أنس عن أبي طلحة قال: رفعت رأسي يوم أحد فجعلت أنظر، فما أرى أحدا من القوم إلا يميد تحت (حجفته) (١) من النعاس (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے غزوہ احد میں اپنا سر اٹھایا تو میں نے دیکھا کہ ہر شخص نیند کا شکار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20700]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20700، ترقيم محمد عوامة 19892)
Hadith No.: 19893 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٠١ - حدثنا عفان نا حماد ( (بن) (١) سلمة) (٢) (٣) عن هشام عن أبيه ⦗١٢٣⦘ عن الزبير مثله (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20701]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20701، ترقيم محمد عوامة 19893)
Hadith No.: 19894 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٠٢ - حدثنا يزيد بن هارون أنا هشام عن الحسن قال: حدثني صعصعة (ابن) (١) معاوية قال: لقيت أبا ذر فقلت: حدثني حديثا سمعته من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، (فقال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم) (٢) يقول:"ما من مسلم أنفق (من) (٣) ماله زوجين في سبيل (اللَّه) (٤) إلا ابتدرته (حجبة) (٥) الجنة" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صعصعہ بن معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ سے ملا اور میں نے عرض کیا کہ مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہو۔ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جب کوئی مسلمان اللہ کے راستے میں اپنے مال کے دو حصے خرچ کرتا ہے تو جنت کے فرشتے اسے اپنی طرف بلاتے ہیں۔ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ زوجین کا معنی بیان فرماتے کہ اس سے مراد یا تو دو دینار یا دو درہم یا دو غلام یا کوئی سی دو چیزیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20702]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20702، ترقيم محمد عوامة 19894)
Hadith No.: 19895 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٠٤ - حدثنا حسين بن علي عن جعفر بن برقان عن ميمون بن (مهران) (١) ⦗١٢٤⦘ قال: كان أبو بكر إذا أراد أن يبعث بعثًا (ندب) (٢) الناس فإذا كمل له (من) (٣) العدة ما يريد جهزهم بما كان عنده، ولم تكن الأعطية فرضت على عهد أبي بكر (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن مہران رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ جب کوئی لشکر بھیجنے کا ارادہ کرتے تو لوگوں کو اس کے لیے جمع فرماتے، جب مطلوبہ مقدار پوری ہوجاتی تو اپنے پاس موجود چیزوں سے انہیں سامان جہاد فراہم کرتے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور میں ”اعطیہ“ فرض نہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20704]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20704، ترقيم محمد عوامة 19895)
Hadith No.: 19896 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٠٥ - حدثنا عبيد اللَّه نا إسرائيل عن أبي إسحاق عن سعد بن عياض (قال) (١) : كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قليل الكلام قليل الحديث، فلما أمر بالقتال شمّر فكان من أشد الناس بأسًا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن عیاض رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور 5 زیادہ تر خاموش رہتے اور بہت کم بات فرماتے تھے۔ جب قتال کا حکم ہوتا تو اس کے لیے مستعد ہوجاتے اور سب لوگوں سے زیادہ بہادری کا مظاہرہ فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20705]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20705، ترقيم محمد عوامة 19896)
Hadith No.: 19897 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٠٦ - حدثنا عبدة عن إسماعيل بن رافع عن زيد بن (أسلم) (١) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اغزوا (تصِحُّوا) (٢) وتغنموا" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسلم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جہاد کرو تندرست رہو گے اور مال غنیمت حاصل کرو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20706]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20706، ترقيم محمد عوامة 19897)
Hadith No.: 19898 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٠٧ - حدثنا يزيد بن هارون أنا هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلام عن عبد اللَّه بن الأزرق عن عقبة بن عامر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن اللَّه ليدخل بالسهم الواحد ثلاثة الجنة: صانعه يحتسب في صنعته الخير، والرامي به و (الممد) (١) به"، وقال:"أرموا واركبوا، (وإن ترموا) (٢) أحب إليّ من أن ⦗١٢٥⦘ تركبوا، وكل ما يلهو به المرء المسلم (باطل) (٣) إلا رميه بقوسه، وتأديبه فرسه، وملاعبته أهله، فإنهن من الحق" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت میں داخل فرمائے گا، اس کے بنانے والے کو جو اس کی بناوٹ میں خیر کی نیت رکھے، اس کے چلانے والے کو اور اس کے سیدھا کرنے والے کو۔ تیر چلاؤ اور جانور کی سواری کرو۔ میرے نزدیک تمہارا تیر اندازی کرنا سواری کرنے سے بہتر ہے۔ ہر کھیل مسلمان کے لیے مناسب ہے، البتہ کمان سے تیر چلانا، گھوڑے کو سدھانا اور بیوی سے دل لگی کرنا حق کے کھیل ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20707]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20707، ترقيم محمد عوامة 19898)
Hadith No.: 19899 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٠٨ - حدثنا زيد بن الحباب نا عبد الرحمن بن شريح عن محمد بن (سمير) (١) الرعيني أنه سمع أبا علي (التجيبي) (٢) أنه سمع أبا ريحانة يقول: غزونا مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فأصابنا برد ليلة فلقد رأيت الرجل يحفر الحفرة ثم يدخل فيها ويضع ترسه عليه فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٣) :"من يحرسنا الليلة؟" فقال رجل من الأنصار: أنا، فقال:" (مِمَّنْ) (٤) أنت؟" فانتسب له فدعا له بخير ثم قال:"من يحرسنا الليلة" فقلت: أنا، فقال:" (من) (٥) أنت؟" فقلت: أبو ريحانة، فدعا (لي بدون (ما دعا) ) (٦) (٧) للأنصاري، ثم قال:"حُرِّمَتْ النار على ثلاثة أعين: عين ⦗١٢٦⦘ (سهرت) (٨) في سبيل اللَّه، وعين بكت أو دمعت من خشية اللَّه"، وسكت محمد بن سمير عن (الثالثة) (٩) ، (لم) (١٠) يذكرها (١١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ریحانہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضور 5 کے ساتھ ایک جہاد پر نکلے۔ ایک رات بہت شدید سردی تھی سردی کی وجہ سے لوگوں کا یہ حال تھا کہ گڑھا کھود کر اس میں داخل ہوتے اور اس پر اپنی زین ڈال دیتے۔ اس موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ آج رات ہمارا پہرہ کون دے گا؟ ایک انصاری آدمی نے کہا کہ میں پہرہ دوں گا۔ حضور 5 نے فرمایا کہ تم کون ہو؟ اس پر اس نے اپنا نسب نامہ بیان کیا تو حضور 5 نے اسے خیر کی دعا دی۔ پھر آپ نے فرمایا کہ آج رات ہمارا پہرہ کون دے گا؟ میں نے کہا میں پہرہ دوں گا۔ حضور 5 نے پوچھا تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں ابو ریحانہ ہوں۔ حضور 5 نے میرے لیے ان انصاری صحابی کے علاوہ کوئی دعا فرمائی پھر فرمایا کہ تین آنکھیں ایسی ہیں جن پر جہنم کی آگ حرام ہے، ایک وہ آنکھ جو اللہ کے راستے میں بیدار رہی اور دوسری وہ آنکھ جس نے اللہ کے خوف سے آنسو بہایا۔ راوی محمد بن سمیر نے تیسری آنکھ کا ذکر نہیں کیا۔ (شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ تیسری آنکھ وہ ہے جو غیر محرم کو دیکھنے سے جھک گئی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20708]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20708، ترقيم محمد عوامة 19899)
Hadith No.: 19900 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧٠٩ - حدثنا وكيع نا الأعمش عن سليمان بن ميسرة والمغيرة بن (شبل) (١) (عن) (٢) طارق بن شهاب قال: كان (سلمان) (٣) إذا قدم من الغزو (نزل) (٤) القادسية وإذا قدم (من) (٥) الحج نزل المدائن (غازيًا) (٦) (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شہاب فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ جب جہاد سے واپس آتے تو قادسیہ ٹھہرتے اور جب حج سے واپس ہوتے تو جہاد کے لیے مدائن میں قیام فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20709]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20709، ترقيم محمد عوامة 19900)
Hadith No.: 19901 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧١٠ - حدثنا معاوية بن عمرو نا زائدة عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من كُلِمَ في سبيل اللَّه -واللَّه أعلم بمن كلم في سبيله- يجيء يوم القيامة (و) (١) جرحه كهيئته يوم جرح" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کو اللہ کے راستے میں زخم لگا (اللہ ہر اس شخص کو جانتا ہے جسے اللہ کے راستے میں زخم لگا) قیامت کے دن اس کا زخم اسی حالت میں ہوگا جس دن سے زخم لگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20710]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20710، ترقيم محمد عوامة 19901)
Hadith No.: 19902 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧١١ - حدثنا يونس بن محمد نا ليث بن سعد عن يزيد بن عبد اللَّه بن أسامة عن الوليد بن أبي الوليد عن عثمان بن عبد اللَّه بن سراقة عن عمر بن الخطاب قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (يقول) (١) :"من أظل رأس غاز أظله اللَّه يوم القيامة، ومن جهز (غازيًا) (٢) حتى يستقل كان له مثل أجره حتى يموت أو يرجع، ومن بنى مسجدًا يذكر فيه اسم اللَّه بنى اللَّه (له) (٣) بيتًا في الجنة" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے مجاہد کے سر پر سایہ کیا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے سایہ نصیب فرمائیں گے جس شخص نے مجاہد کو جہاد کی تیاری کرائی اس کے لیے مجاہد کی شہادت یا واپس آنے تک اس کے برابر اجر ہے، جس شخص نے کوئی ایسی مسجد بنائی جس میں اللہ کا نام لیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20711]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20711، ترقيم محمد عوامة 19902)
Hadith No.: 19903 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧١٢ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) نا زهير بن محمد عن عبد اللَّه (بن محمد ابن عبد اللَّه) (٢) بن سهل بن حنيف أن سهلا (حدثه) (٣) أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من أعان مجاهدا في سبيل اللَّه أو (غارمًا) (٤) في عسرته أو مكاتبًا في رقبته (أظله) (٥) اللَّه يوم لا ظل إلا ظله" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سھل بن حنیف سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے اللہ کے راستے میں مجاہد کی مدد کی، یا مشکل کے وقت میں کسی مقروض کی مدد کی یا مکاتب غلام کی اس کی آزاری کے لیے مد د کی تو اللہ تعالیٰ اسے اس دن سایہ عطا فرمائیں گے جس دن اس کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20712]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20712، ترقيم محمد عوامة 19903)
Hadith No.: 19904 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧١٣ - حدثنا وكيع نا ابن أبي ليلى عن عطاء عن زيد بن (خالد) (١) الجهني قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من فطَّر صائمًا أو جهَّزَ غازيًا أو حاجًّا (أو) (٢) خلفه في أهله كان له مثل أجورهم من غير أن (ينتقص) (٣) من أجورهم (شيئًا) (٤) " (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس آدمی نے کسی روزہ دار کو افطار کرایا یا کسی مجاہد کو تیار کرایا یا کسی حاجی کا انتظام کیا یا ان کے جانے کے بعد ان کے گھر والوں کا خیال رکھا تو اس کے لیے ان کے اجر کے برابر اجر ہوگا اور ان کے اجر میں کوئی کمی نہ کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20713]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20713، ترقيم محمد عوامة 19904)
Hadith No.: 19905 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٠٧١٤ - حدثنا يزيد بن هارون أنا هشام (الدستوائي) (١) عن يحيى بن أبي كثير عن عامر العقيلي عن أبيه عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال: (عُرض عليَّ (أول) (٢) ثلاثة يدخلون الجنة من أمتي: الشهيد وعبد مملوك لم (يشغله) (٣) (رق) (٤) الدنيا عن طاعة ربه وفقير متعفف ذو عيال" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھے ان تین لوگوں کے بارے میں بتایا گیا جو سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے، ایک شہید، دوسرا وہ غلام جو اپنے آقا کی خدمت کے باوجود اپنی رب کی اطاعت میں کوتاہی نہ کرے اور تیسرا وہ نادار جو اہل و عیال والا ہو لیکن کسی سے سوال نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20714]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20714، ترقيم محمد عوامة 19905)