☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
موزوں پر مسح کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← موزوں پر مسح کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 81
صفحہ 4 از 5
حدیث نمبر: 1924 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ قَالَ:" رَأَيْتُ الْحَسَنَ فِي جِنَازَةٍ فَبَالَ ثُمَّ جَاءَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو دیکھا کہ وہ ایک جنازے سے واپس تشریف لائے انہوں نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1930]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1930، ترقيم محمد عوامة 1924)
حدیث نمبر: 1925 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ سُئِلَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَقَالَ:" امْسَحْ عَلَيْهِمَا" , فَقَالُوا لَهُ: أَسَمِعْتَهُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا وَلَكِنْ سَمِعْتُهُ مِمَّنْ لَمْ يُتَّهَمْ مِنْ أَصْحَابِنَا يَقُولُونَ: الْمَسْحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَإِنْ صَنَعَ كَذَا وَكَذَا لَا يُكَنِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ان پر مسح کرو۔ لوگوں نے پوچھا کہ کیا آپ نے اس کا حکم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ البتہ میں نے یہ حکم ان اصحاب سے سنا ہے جو تہمت سے پاک تھے، وہ فرماتے تھے کہ اگرچہ پیشاب پاخانہ بھی کیا ہو پھر بھی موزوں پر مسح ہوسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1931، ترقيم محمد عوامة 1925)
حدیث نمبر: 1926 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، قَالَ: قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ: " إِذَا أَدْخَلْتَ رِجْلَيْكَ فِي الْخُفِّ وَهُمَا طَاهِرَتَانِ وَأَنْتَ مُقِيمٌ , كَفَاكَ إِلَى مِثْلِهَا مِنَ الْغَدِ وَلِلْمُسَافِرِ ثَلَاثُ لَيَالٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جب تم پاؤں کے پاک ہونے کی حالت میں انہیں موزوں میں داخل کرو تو مقیم ہونے کی صورت میں ایک پورا دن اور مسافر ہونے کی صورت میں تین راتوں تک مسح کرسکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1932، ترقيم محمد عوامة 1926)
حدیث نمبر: 1927 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَعْلَى عَنْ مُوسَى الْجُهَنِيُّ، عَنْ عَمْرَةَ بْنِ الْجَمَّالِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: سَأَلْتُ عَنْهُ سَالِمًا فَقَالَ: " لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَثَلَاثُ لَيَالٍ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو جمال اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مسافر تین راتیں اور مقیم ایک دن ایک رات تک مسح کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1933]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1933، ترقيم محمد عوامة 1927)
حدیث نمبر: 1928 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ عَامِرٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ الْحَنَفِيَّةِ يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن الحنفیہ کو موزوں پر مسح کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1934]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1934، ترقيم محمد عوامة 1928)
حدیث نمبر: 1929 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ عُبَيْدَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ ثَمَانِيَةٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ , وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ , وَابْنُ مَسْعُودٍ , وَأَبُو مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيُّ , وَحُذَيْفَةُ , وَالْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ , وَالْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آٹھ صحابہ نے موزوں پر مسح فرمایا۔ حضرت عمر بن خطاب، حضرت سعد بن ابی وقاص، حضرت ابن مسعود، حضرت ابو مسعود انصاری، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ، حضرت مغیرہ بن شعبہ اور حضرت براء بن عازب۔ (یہ کل سات ہوئے، ایک نسخہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ذکر ہے، اس طرح تعداد پوری آٹھ ہوجائے گی۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1935]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1935، ترقيم محمد عوامة 1929)
حدیث نمبر: 1930 مصنف ابن ابی شیبہ
رَجُلٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ رَجُلٍ قَالَ بَيَانٌ: أُرَاهُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَوْ تَحَرَّجْتُ مِنَ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ لَتَحَرَّجْتُ مِنَ الصَّلَاةِ فِيهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک صحابی فرماتے ہیں کہ اگر مجھے موزوں پر مسح کرتے ہوئے کوئی حرج محسوس ہوتا تو میں ان میں نماز پڑھنے کو بھی اچھا نہ سمجھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1936]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1936، ترقيم محمد عوامة 1930)
حدیث نمبر: 1931 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: كَانَ إِبْرَاهِيمُ فِي سَفَرٍ فَأَتَى عَلَيْهِمْ يَوْمٌ حَارٌّ قَالَ: " لَوْلَا خِلَافُ السُّنَّةِ لَنَزَعْتُ خُفِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم ایک سفر میں تھے تو ایک گرم دن آیا۔ انہوں نے فرمایا کہ اگر خلافِ سنت نہ ہوتا تو میں موزے اتار دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1937]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1937، ترقيم محمد عوامة 1931)
حدیث نمبر: 1932 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ" بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَصَلَّى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کیا پھر موزوں پر مسح کیا۔ پھر مسجد میں داخل ہوئے اور نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1938]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1938، ترقيم محمد عوامة 1932)
حدیث نمبر: 1933 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيّ , وَإِبْرَاهِيمَ بْنَ سُوَيْدٍ" أَحْدَثَا ثُمَّ تَوَضَّآ وَمَسَحَا عَلَى خُفَّيْهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم نخعی اور حضرت ابراہیم بن سوید کو دیکھا کہ ان کا وضو ٹوٹا، پھر انہوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1939]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1939، ترقيم محمد عوامة 1933)
حدیث نمبر: 1934 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَارِثَ بْنَ سُوَيْدٍ، عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ , فَقَالَ: امْسَحْ، فَقُلْتُ: وَإِنْ دَخَلْتُ الْخَلَاءَ؟ فَقَالَ:" وَإِنْ دَخَلْتَ الْخَلَاءَ عَشْرَ مَرَّاتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ میں نے حارث بن سوید سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ موزوں پر مسح کرو۔ میں نے کہا کہ اگرچہ میں بیت الخلاء میں جاؤں پھر بھی؟ فرمایا اگر دس مرتبہ جاؤ پھر بھی مسح کرسکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1940]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1940، ترقيم محمد عوامة 1934)
حدیث نمبر: 1935 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَنَا عَاصِمٌ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ " بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى عِمَامَتِهِ وَخُفَّيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا پھر وضو کیا، اس میں اپنی پگڑی اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1941]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1941، ترقيم محمد عوامة 1935)
حدیث نمبر: 1936 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، جَرِيرٍ ، أَيُّوبَ ، أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ ، أَبُو هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ جَرِيرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ قَالَ: رَأَيْتُ جَرِيرًا مَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ قَالَ: وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَدْخَلَ أَحَدُكُمْ رِجْلَيْهِ فِي خُفَّيْهِ وَهُمَا طَاهِرَتَانِ فَلْيَمْسَحْ عَلَيْهِمَا ثَلَاثًا لِلْمُسَافِرِ وَيَوْمًا لِلْمُقِيمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص پاؤں کے پاک ہونے کی حالت میں موزے پہنے تو ان پر مسافر تین دن اور مقیم ایک دن مسح کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1942]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1942، ترقيم محمد عوامة 1936)
حدیث نمبر: 1937 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسًا " بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى عِمَامَتِهِ وَخُفَّيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا پھر وضو کیا، اس میں اپنی پگڑی اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1943]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1943، ترقيم محمد عوامة 1937)
حدیث نمبر: 1938 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " ثَلَاثٌ لِلْمُسَافِرِ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ". قَالَ: وَقَالَ الْحَارِثُ: مَا أَخْلَعُ خُفِّي حَتَّى آتِيَ فِرَاشِي
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ مسح کی مدت مسافر کے لیے تین دن اور مقیم کے لیے ایک دن ایک رات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1944]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1944، ترقيم محمد عوامة 1938)
حدیث نمبر: 1939 مصنف ابن ابی شیبہ
الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، أَبَانِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَمَّنْ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، عَنْ أَبَانِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَمَّنْ حَدَّثَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موزوں پر مسح فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1945]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1945، ترقيم محمد عوامة 1939)
حدیث نمبر: 1940 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيَّ بْنَ رَبِيعَةَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَيَقُولُ:" مَا فِي نَفْسِي مِنْهُ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ربیعہ موزوں پر مسح فرماتے اور یہ بھی کہتے تھے کہ اس کے بارے میں میرے دل میں کوئی شک نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1946]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1946، ترقيم محمد عوامة 1940)
حدیث نمبر: 1941 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، شُعْبَةُ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ ، أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، بِلَالٌ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى التَّيْمِ بْنِ مُرَّةَ , عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَمَرَّ بِنَا بِلَالٌ فَسَأَلْنَاهُ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَقَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْضِي حَاجَتَهُ ثُمَّ يَخْرُجُ فَنَأْتِيهِ بِالْمَاءِ فَيَتَوَضَّأُ وَيَمْسَحُ عَلَى الْمُوقَيْنِ وَالْعِمَامَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبدالرحمن بن عوف کے ساتھ بیٹھا تھا کہ حضرت بلال ہمارے پاس سے گزرے، ہم نے ان سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رفع حاجت فرمانے کے بعد تشریف لاتے تو ہم پانی آپ کی خدمت میں حاضر کرتے۔ آپ وضو فرماتے، پھر موزوں اور پگڑی پر مسح فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1947]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1947، ترقيم محمد عوامة 1941)
حدیث نمبر: 1942 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، لَيْثٍ ، الْحَكَمِ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، كَعْبٍ ، بِلَالٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبٍ ، عَنْ بِلَالٍ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ كَانُوا يَمْسَحُونَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بلال فرماتے ہیں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر موزوں اور اوڑھنی پر مسح فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1948]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1948، ترقيم محمد عوامة 1942)
حدیث نمبر: 1943 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ ، لِأَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ نُسَيْرِ بْنِ ذُعْلُوقٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ," أَنَّ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ" , فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ ابْنُ عُمَرَ فَذَكَرَهُ لِأَبِيهِ فَقَالَ:" سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ أَعْلَمُ مِنْكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نسیر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت سعد بن مالک نے موزوں پر مسح کیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کا انکار کیا۔ اور اپنے والد سے اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ سعد بن مالک تم سے زیادہ جانتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1949]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1949، ترقيم محمد عوامة 1943)