☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المسح على الخفين
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← في المسح على الخفين
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 81
Page 2 of 5
Hadith No.: 1884 Musannaf Ibn Abi Shaibah
زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، خَالِدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِيهِ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ , قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَأَلَهُ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَقَالَ عُمَرُ:" سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِالْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ إِذَا لَبِسَهُمَا وَهُمَا طَاهِرَتَانِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص نے حضرت عمر بن خطاب سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو حضرت عمر نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موزوں پر مسح کا حکم دیتے تھے، بشرطیکہ انہیں پاک حالت میں پہنا گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1890]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1890، ترقيم محمد عوامة 1884)
Hadith No.: 1885 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، وَيَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَاصِمٍ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، وَيَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ بِالْمَاءِ فِي السَّفَرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سفر میں پانی سے موزوں پر مسح کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1891]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1891، ترقيم محمد عوامة 1885)
Hadith No.: 1886 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، شَيْبَانَ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ ، جَعْفَرَ بْنَ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، أَبَاهُ
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , أَنَّ جَعْفَرَ بْنَ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ أَخْبَرَهُ , أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ" رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن امیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1892]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1892، ترقيم محمد عوامة 1886)
Hadith No.: 1887 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، الْأَوْزَاعِيُّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ ، جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْعِمَامَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن امیہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موزوں اور عمامہ پر مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1893]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1893، ترقيم محمد عوامة 1887)
Hadith No.: 1888 Musannaf Ibn Abi Shaibah
جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ ، الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: خَطَبَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ , إِنِّي كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَكْبٍ فَنَزَلَ فَقَضَى حَاجَتَهُ فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ نے ایک مرتبہ خطبہ میں ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! ایک مرتبہ ایک سفر میں میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا۔ آپ رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے۔ میں آپ کے لیے پانی لایا آپ نے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1894]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1894، ترقيم محمد عوامة 1888)
Hadith No.: 1889 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَمْرِو بْنِ وَهْبٍ الثَّقَفِيِّ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ وَهْبٍ الثَّقَفِيِّ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ لِيَحْسِرَ يَدَهُ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ تَحْتِهَا إِخْرَاجًا فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ثُمَّ مَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ وَمَسَحَ عَلَى الْعِمَامَةِ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تنگ آستینوں والا شامی جبّہ زیب تن فرما رکھا تھا۔ اس کے آستینوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے آپ نے ہاتھوں کو نیچے سے نکالا۔ پھر اپنے چہرے اور ہاتھوں کو دھویا، پھر پیشانی کا مسح فرمایا اور پگڑی اور موزوں کا مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1895]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1895، ترقيم محمد عوامة 1889)
Hadith No.: 1890 Musannaf Ibn Abi Shaibah
زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، الْمُهَاجِرُ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُهَاجِرُ مَوْلَى الْبَكَرَاتِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ لِلْمُسَافِرِ يَمْسَحُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسافر کے لیے تین دن تین رات اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات مسح کی مدت مقرر فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1896]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1896، ترقيم محمد عوامة 1890)
Hadith No.: 1891 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، قَالَ: نا زَيْدُ بْنُ وَهْبٍ قَالَ:" كَتَبَ إِلَيْنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ لِلْمُسَافِرِ وَيَوْمًا وَلَيْلَةً لِلْمُقِيمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن وھب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے موزوں پر مسح کے بارے میں ہماری طرف ایک خط لکھا جس میں فرمایا کہ موزوں پر مسح کی مدت مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات مقرر فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1897]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1897، ترقيم محمد عوامة 1891)
Hadith No.: 1892 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ , أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ:" لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثٌ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ إِلَى اللَّيْلِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے موزوں پر مسح کی مدت مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں جبکہ مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات مقرر فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1898]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1898، ترقيم محمد عوامة 1892)
Hadith No.: 1893 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ: قُلْنَا لِنُبَاتَةَ الْجُعْفِيِّ وَكَانَ أَجْرَأَنَا عَلَى عُمَرَ : سَلْهُ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ , فَسَأَلَهُ , فَقَالَ:" لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ نباتہ جعفی ہم سب سے حضرت عمر سے بےخطر رہتے تھے ہم نے نباتہ جعفی سے کہا کہ حضرت عمر سے موزوں پر مسح کی مدت کے بارے میں سوال کرو۔ حضرت عمر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے مسافر کے لیے تین دن اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1899]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1899، ترقيم محمد عوامة 1893)
Hadith No.: 1894 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ ، أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرٍو ، أَبُو هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: نا جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: رَأَيْتُ جَرِيرًا مَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ قَالَ: وَقَالَ َبُو زُرْعَةَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَدْخَلَ أَحَدُكُمْ رِجْلَيْهِ فِي خُفَّيْهِ وَهُمَا طَاهِرَتَانِ فَلْيَمْسَحْ عَلَيْهِمَا , ثَلَاثًا لِلْمُسَافِرِ وَيَوْمًا لِلْمُقِيمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص پاؤں کے پاک ہونے کی حالت میں موزے پہنے تو ان پر مسافر تین دن اور مقیم ایک دن مسح کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1900]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1900، ترقيم محمد عوامة 1894)
Hadith No.: 1895 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، , وَسَعْدَ بْنَ مَالِكٍ ، , وَابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ , وَسَعْدَ بْنَ مَالِكٍ , وَابْنَ مَسْعُودٍ ," كَانُوا يَمْسَحُونَ عَلَى الْخُفَّيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ، حضرت سعد بن مالک اور حضرت ابن مسعود موزوں پر مسح کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1901]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1901، ترقيم محمد عوامة 1895)
Hadith No.: 1896 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَقَالَ:" امْسَحْ عَلَيْهِمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ان پر مسح کیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1902]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1902، ترقيم محمد عوامة 1896)
Hadith No.: 1897 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " مَسَحَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَمَنْ تَرَكَ ذَلِكَ رَغْبَةً عَنْهُ فَإِنَّمَا هُوَ مِنَ الشَّيْطَانِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ صحابہ کرام نے موزوں پر مسح کیا ہے اگر کوئی شخص ان سے اعراض کرتے ہوئے موزوں پر مسح نہیں کرتا تو یہ شیطانی عمل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1903، ترقيم محمد عوامة 1897)
Hadith No.: 1898 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ ، سَعْدًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ مُحَارِبٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" اخْتَلَفْتُ أَنَا وَسَعْدٌ بِالْقَادِسِيَّةِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَقَالَ سَعْدٌ: امْسَحْ عَلَيْهِمَا , وَأَنْكَرْتُ أَنَا ذَلِكَ، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ سَعْدٌ فَقَالَ لَهُ: أَلَمْ تَرَ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ يُنْكِرُ الْمَسْحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ؟ فَقَالَ: فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّ سَعْدًا يَقُولُ: امْسَحْ عَلَيْهِمَا بَعْدَ الْحَدَثِ قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: أَلَّا بَعْدَ الْحَدَثِ، أَلَّا بَعْدَ الْخِرَاءَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ کے موقع پر موزوں پر مسح کے بارے میں میرا اور حضرت سعد کا اختلاف ہوگیا۔ وہ کہتے تھے کہ موزوں پر مسح کرو جبکہ میں انکار کرتا تھا۔ جب ہم حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت سعد نے ان سے اس معاملے کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما موزوں پر مسح کا انکار کرتے ہیں۔ میں نے کہا کہ اے امیرالمؤمنین! حضرت سعد کہتے ہیں کہ وضو ٹوٹنے کے بعد موزوں پر مسح کرو۔ حضرت عمر نے فرمایا وضو ٹوٹنے کے بعد مسح کرو، پاخانہ کرنے کے بعد بھی مسح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1904، ترقيم محمد عوامة 1898)
Hadith No.: 1899 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَقَالَ: اخْتَلَفْتُ أَنَا وَسَعْدٌ فِي ذَلِكَ وَنَحْنُ بِجَلُولَاءَ فَقَالَ سَعْدٌ: امْسَحْ عَلَيْهِمَا. فَأَنْكَرْتُ ذَلِكَ، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى عُمَرَ ذَكَرْتُ لَهُ ذَلِكَ، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ , إِنَّهُ يَقُولُ: امْسَحْ عَلَيْهِمَا بَعْدَ الْحَدَثِ. فَقَالَ عُمَرُ:" أَلَّا بَعْدَ الْخِرَاءَةِ أَلَّا بَعْدَ الْحَدَثِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم بن اعرج کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مقام جلولاء میں میرا اور حضرت سعد کا موزوں پر مسح کے بارے میں اختلاف ہوگیا تھا۔ حضرت سعد کہتے تھے کہ موزوں پر مسح کرو جبکہ میں انکار کرتا تھا۔ جب ہم حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوئے تو میں نے ان سے اس بات کا ذکر کیا اور کہا کہ حضرت سعد کہتے ہیں کہ وضو ٹوٹنے کے بعد موزوں پر مسح کرو۔ حضرت عمر نے فرمایا استنجاء کرنے کے بعد بھی مسح کرو، وضو ٹوٹنے کے بعد بھی مسح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1905]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1905، ترقيم محمد عوامة 1899)
Hadith No.: 1900 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ:" ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ لِلْمُسَافِرِ وَيَوْمٌ وَلَيْلَةٌ لِلْمُقِيمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود موزوں پر مسح کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ مسافر کے لیے تین دن تین رات اور مقیم کے لیے ایک دن ایک رات اس کی مدت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1906، ترقيم محمد عوامة 1900)
Hadith No.: 1901 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا غَيْلَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ سَأَلَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَقَالَ:" ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ لِلْمُسَافِرِ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
ایک انصاری نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ مسافر کے لیے تین دن اور مقیم کے لیے ایک دن ایک رات اس کی مدت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1907، ترقيم محمد عوامة 1901)
Hadith No.: 1902 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ قَالَ:" صَحِبْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ فِي سَفَرٍ فَلَمْ يَنْزِعْ خُفَّيْهِ ثَلَاثًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن حارث فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں حضرت ابن مسعود کے ساتھ تھا۔ انہوں نے تین دن تک موزے نہیں اتارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1908]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1908، ترقيم محمد عوامة 1902)
Hadith No.: 1903 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ قَالَ:" خَرَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ إِلَى الْمَدَائِنِ فَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ ثَلَاثًا لَا يَنْزِعُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن حارث فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن مسعود کے ساتھ مدائن کی طرف گیا۔ راستے میں وہ تین دن تک موزوں پر مسح کرتے رہے اور انہیں نہیں اتارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1909، ترقيم محمد عوامة 1903)