☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 177
Page 3 of 9
Hadith No.: 32336 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٣٩ - حدثنا مالك بن إسماعيل ثنا يعقوب بن عبد اللَّه (القمي) (١) عن حفص بن حميد عن عكرمة عن ابن عباس عن عمر بن الخطاب قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إني ممسك بحجزكم: هلموا عن النار، وتغلبوني تقاحمون فيها، تقاحم الفراش والجنادب، وأوشك أن أرسل حجزكم وأفرط لكم عن -أو على- الحوض وتردون علي معا (و) (٢) أشتاتًا" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہارے دامنوں کو پکڑتا ہوں گا کہ جہنم سے بچ جاؤ، لیکن تم مجھ پر غالب آئے ہو اور اس میں پروانوں کی طرح گھسے چلے جاتے ہو، اور قریب ہے کہ میں تمہارے دامنوں کو چھوڑ دوں۔ اور تمہارے لئے تم سے پہلے حوض پر پہنچ جاؤں، اور تم میرے پاس اکٹھے اور گروہ در گروہ آؤ گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33839]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33839، ترقيم محمد عوامة 32336)
Hadith No.: 32337 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٤٠ - حدثنا عمر بن سعد أبو داود الحفري عن شريك عن الركين عن القاسم بن حسان عن زيد بن ثابت قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إني تارك فيكم الخليفتين من بعدي: كتاب اللَّه وعترتي؛ أهل بيتي، وإنهما لن يتفرقا حتى يردا على الحوض" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تم میں اپنے بعد دو خلیفے چھوڑ رہا ہوں، اللہ کی کتاب اور میرا خاندان اہل بیت، اور دونوں ہرگز جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوض پر میرے پاس آجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33840]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33840، ترقيم محمد عوامة 32337)
Hadith No.: 32338 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٤١ - حدثنا يعلى بن عبيد عن أبي (حيان) (١) عن يزيد بن (حيان) (٢) عن زيد بن أرقم قال: بعث إلي عبيد اللَّه بن زياد فأتيته فقال: ما أحاديث تحدث بها ⦗٤٢٨⦘ بلغتنا وترويها عن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لا (نسمعها) (٣) في كتاب له وتحدث أن له حوضًا، فقال: قد حدثنا عنه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ووعدناه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عبید اللہ بن زیاد نے مجھے پیغام بھیجا تو میں اس کے پاس گیا، اس نے کہا کہ یہ کیسی احادیث ہیں جن کو آپ بیان کرتے ہیں جو ہم تک پہنچی ہیں اور آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ان کی روایت کرتے ہیں، ہم نے ان کو کتاب اللہ میں نہیں پڑھا، اور آپ کہتے ہو کہ آپ کا کوئی حوض ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں اس کا بیان بھی فرمایا ہے اور ہم سے اس کا وعدہ بھی فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33841، ترقيم محمد عوامة 32338)
Hadith No.: 32339 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٤٢ - حدثنا محمد بن بشر ثنا زكريا عن عطية عن أبي سعيد أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن لي حوضا طوله ما بين الكعبة إلى بيت المقدس، أبيض مثل اللبن، (١) آنيته مثل عدد نجوم السماء، (وإني) (٢) أكثر الأنبياء تبعًا يوم القيامة" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید فرماتے ہیں کہ نبی 5 نے فرمایا کہ میرا ایک حوض ہے جس کی لمبائی کعبہ سے بیت المقدس کے درمیانی فاصلے جتنی ہے، وہ دودھ کی طرح سفید ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کے برابر ہیں، اور میں قیامت کے دن تمام انبیاء سے زیادہ متبعین والا ہوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33842]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33842، ترقيم محمد عوامة 32339)
Hadith No.: 32340 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٤٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن أبي حصين عن الشعبي عن عاصم العدوي عن كعب بن عجرة قال: خرج (إلينا) (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ونحن جلوس على وسادة من أدم، فقال:"إنه سيكون أمراء فمن دخل عليهم (فصدقهم) (٢) [بكذبهم وأعانهم على ظلمهم فليس مني ولست منه، و (ليس) (٣) يرد عليَّ الحوض، ومن لم يصدقهم بكذبهم (٤) (ويعنهم) (٥) على ظلمهم فهو مني، ⦗٤٢٩⦘ وأنا منه، وهو وارد عليّ الحوض" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت کعب بن عجرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس آئے جبکہ ہم چمڑے کے تکیوں پر ٹیک لگائے بیٹھے تھے، آپ نے فرمایا کہ عنقریب امراء ہوں گے، جو ان کے پاس گیا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کی، اور ان کی ظلم پر اعانت کی وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں، اور وہ حوض پر میرے پاس نہیں آئے گا، اور جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کی اور ان کے ظلم پر ان کی اعانت نہ کی وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ حوض پر میرے پاس آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33843]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33843، ترقيم محمد عوامة 32340)
Hadith No.: 32341 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٤٤ - حدثنا محمد بن بشر ثنا زكريا ثنا عطية العوفي أن أبا سعيد الخدري حدثه أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"كل نبي قد أعطي عطية (فتنجزها) (١) وإني أختبأت (٢) لشفاعة أمتي" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کو ایک تحفہ دیا گیا اس نے اس کو جلدی وصول کرلیا، اور میں نے اس کو ذخیرہ کرلیا اپنی امت کی شفاعت کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33844]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33844، ترقيم محمد عوامة 32341)
Hadith No.: 32342 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٤٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يدعى نوح يوم القيامة فيقال (له) (١) : هل بلغت؟ فيقول: نعم، فيدعى قومه فيقال: هل بلغكم؟ فيقولون: ما أتانا من نذير وما أتانا من أحد، قال: فيقال لنوح: من يشهد لك؟ فيقول: محمد وأمته، قال: فذلك قوله: ﴿وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا﴾ [البقرة: ١٤٣] ، قال: (و) (٢) الوسط: العدل قال: فيدعون فيشهدون له بالبلاغ، قال: ثم أشهد عليكم بعد" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن نوح علیہ السلام کو بلایا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ کیا انہوں نے تمہیں پیغام پہنچا دیا تھا؟ وہ کہیں گے کہ ہمارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا، اور ہمارے پاس کوئی نہیں آیا، نوح علیہ السلام سے کہا جائے گا کہ تمہارے لیے کون گواہی دے گا؟ وہ کہیں گے محمد 5 اور ان کی امت، فرمایا کہ یہ معنی ہے اللہ کے فرمان { وَکَذَلِکَ جَعَلْنَاکُمْ أُمَّۃً وَسَطًا } کا ”الوسط“ کا معنی ہے معتدل، فرماتے ہیں کہ وہ ان کے لیے پیغام پہنچانے کی گواہی دیں گے، فرمایا کہ پھر میں اس کے بعد تمہارے لیے گواہی دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33845]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33845، ترقيم محمد عوامة 32342)
Hadith No.: 32343 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٤٦ - حدثنا علي بن حفص عن المسعودي عن عاصم عن أبي وائل قال: ⦗٤٣٠⦘ قال عبد اللَّه: إن اللَّه اتخذ إبراهيم خليلًا وإن صاحبكم خليل اللَّه (١) إن محمدا أكرم الخلق على اللَّه ثم قرأ: ﴿عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا﴾ [الإسراء: ٧٩] (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے فرمایا کہ بیشک اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا ہے، اور تمہارے ساتھی اللہ کے خلیل ہیں، بیشک کہ محمد 5 اللہ کے ہاں مخلوق میں سب سے زیادہ معزّز ہیں، پھر انہوں نے پڑھا { عَسَی أَنْ یَبْعَثَک رَبُّک مَقَامًا مَحْمُودًا }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33846]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33846، ترقيم محمد عوامة 32343)
Hadith No.: 32344 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٤٧ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"قال اللَّه: ﴿وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ﴾ إلى قوله: ﴿فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ﴾ [الزمر: ٦٨] ، فأكون أول من رفع رأسه، فإذا موسى آخذ بقائمة من قوائم العرش، فلا أدري: أرفع رأسه (قبل) (١) أو كان ممن استثنى اللَّه" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ نے فرمایا { وَنُفِخَ فِی الصُّوَرِ فَصَعِقَ مَنْ فِی السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِی الأَرْضِ … فَإِذَا ہُمْ قِیَامٌ یَنْظُرُونَ } کی تفسیر یہ ہے کہ میں سب سے پہلے اپنا سر اٹھاؤں گا کہ موسیٰ علیہ السلام عرش کے پایوں میں سے ایک پایہ پکڑے ہوں گے، مجھے علم نہیں کہ وہ اپنا سر پہلے اٹھائیں گے یا ان لوگوں سے ہوں گے جن کو اللہ مستثنیٰ فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33847]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33847، ترقيم محمد عوامة 32344)
Hadith No.: 32345 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٤٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن طلحة مولى (قرظة) (١) عن زيد بن أرقم قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما أنتم بجزء من مائة ألف جزء (٢) ممن يرد عليّ الحوض"، قلنا لزيد: كم كنتم يومئذ؟ قال: ما بين الست مائة (إلى) (٣) السبع مائة (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جو لوگ میرے حوض پر آئیں گے تم ان کا لاکھواں حصّہ بھی نہیں ہو، راوی کہتے ہیں کہ ہم نے زید سے پوچھا کہ آپ اس وقت کتنے تھے فرمایا کہ چھ سو سے سات سو کے درمیان۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33848]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33848، ترقيم محمد عوامة 32345)
Hadith No.: 32346 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٤٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن زر عن حذيفة قال: الحوض أبيض (من) (١) اللبن، وأحلى من العسل، وأبرد من الثلج، وأطيب ريحًا من المسك، آنيته عدد نجوم السماء، ما بين إيلة وصنعاء، من شرب منه لم يظمأ بعد ذلك أبدا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حوض دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا، برف سے زیادہ ٹھنڈا اور مشک سے زیادہ خوشبودار ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد میں ہیں، اور وہ ایلہ سے صنعاء تک کی مسافت جتنا ہے، جس نے اس سے پی لیا کبھی پیاسا نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33849]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33849، ترقيم محمد عوامة 32346)
Hadith No.: 32347 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٥٠ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد ﴿وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ (وَسَوْفَ تُسْأَلُونَ) (١) ﴾ [الزخرف: ٤٤] ، يقال: ممن هذا الرجل؟ (فيقال) (٢) : من العرب، فيقال: من أي العرب؟ (فيقال) (٣) : من قريش، ﴿وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ﴾ [الشرح: ٤] ، لا أُذكر إلا ذُكِرتْ: أشهد أن لا إله إلا اللَّه وأشهد أن محمدا رسول اللَّه.
Translation: اردو ترجمہ
مجاہد اللہ کے فرمان { وَإِنَّہُ لَذِکْرٌ لَک وَلِقَوْمِک } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ پوچھا جائے گا کہ یہ آدمی کن لوگوں میں سے ہے؟ جوا ب دیا جائے گا کہ عرب میں سے، پوچھا جائے گا کہ عرب کے کون سے قبیلے سے؟ جواب دیا جائے گا قریش سے، { وَرَفَعْنَا لَک ذِکْرَک } کی تفسیر یہ ہے کہ جب بھی میرا ذکر ہوگا تمہارا بھی ذکر ہوگا، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إلاَّ اللَّہُ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33850]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33850، ترقيم محمد عوامة 32347)
Hadith No.: 32348 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٥١ - حدثنا شريك بن عبد اللَّه عن ابن شبرمة عن الحسن في قوله: ﴿أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ﴾ (بلى) (١) مليء حكما وعلما، ﴿وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ (٢) الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ﴾ قال: ما أثقل الحمل الظهر: ﴿وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ﴾ [الشرح: ١ - ٤] ، بلى لا يذكر إلا ذكرت معه.
Translation: اردو ترجمہ
ابن شبرمہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن نے اللہ کے ارشاد { أَلَمْ نَشْرَحْ لَک صَدْرَک } کی تفسیر میں فرمایا ”کیوں نہیں! بلکہ آپ حکمت اور علم سے بھرے ہوئے ہیں“، { وَوَضَعْنَا عَنْک وِزْرَک الَّذِی أَنْقَضَ ظَہْرَک } فرمایا کہ بوجھ نے پشت کو بوجھل نہیں کیا، { وَرَفَعْنَا لَک ذِکْرَک } کہ جب بھی اللہ کا ذکر ہوگا آپ کا ذکر بھی ساتھ ہوگا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33851]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33851، ترقيم محمد عوامة 32348)
Hadith No.: 32349 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٥٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان بن (حسين) (١) عن الزهري عن محمد ابن جبير بن مطعم عن أبيه أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن لي أسماء: أنا محمد، وأنا أحمد، وأنا الماحي، يمحو اللَّه بي الكفر، وأنا الحاشر، أحشر الناس على قدمي، وأنا العاقب"، قال له إنسان: ما العاقب؟ قال:"لا نبي بعده" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جبیر بن مطعم فرماتے ہیں کہ نبی 5 نے فرمایا کہ میرے بہت سے نام ہیں، میں محمد ہوں، میں احمد ہوں، اور میں ماحی ہوں، میرے ذریعے اللہ کفر کو مٹائیں گے، اور میں حاشر ہوں، لوگوں کو میرے قدموں سے اٹھایا جائے گا، اور میں عاقب ہوں، ایک شخص نے عرض کیا کہ عاقب کا کیا معنی ہے؟ فرمایا کہ جس کے بعد کوئی نبی نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33852]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33852، ترقيم محمد عوامة 32349)
Hadith No.: 32350 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٥٣ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن إسرائيل عن عاصم عن (زر) (١) عن حذيفة قال: مر بي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:" (أنا) (٢) محمد وأحمد والمقفى والحاشر" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور فرمایا کہ میں محمد ہوں، احمد ہوں، مُقفِّی ہوں اور حاشر ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33853]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33853، ترقيم محمد عوامة 32350)
Hadith No.: 32351 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٥٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن المسعودي عن عمرو بن مرة عن أبي عبيدة عن أبي موسى قال: سمى لنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (لنفسه) (١) أسماء، فمنها ما حفظنا، قال:"أنا محمد، وأنا أحمد، والمقفى، والحاشر، ونبي التوبة، ونبي الملحمة" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں اپنے نا م بیان فرمائے ان میں سے بعض ہم نے یاد کرلیے، فرمایا میں محمد ہوں، احمد ہوں، مُقفِّی ہوں، حاشر ہوں، نبی التوبہ ہوں اور نبی الملحمہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33854، ترقيم محمد عوامة 32351)
Hadith No.: 32352 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٥٥ - حدثنا العلاء بن عصيم عن حماد بن زيد عن أيوب عن أبي قلابة ⦗٤٣٣⦘ عن أبي (أسماء) (١) عن ثوبان قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه زوى لي الأرض فرأيت مشارقها ومغاريها، وإن أمتي سيبلغ ملكها ما زوي لي منها، وأعطيت الكنزين الأحمر والأبيض"، -قال حماد: وسمعته مرة واحدة يقول:"فأولتها ملك فارس والروم- وإني سألت ربي لأمتي أن لا يهلكها بسنة (بعامة) (٢) ، ولا يسلط عليهم عدوا من سوى أنفسهم، يستبيح بيضتهم، وإن ربي قال (لي) (٣) : يا محمد، إني إذا قضيت قضاء فإنه لا يرد، وإني أعطيك لأمتك أن لا أهلكها بسنة بعامة، ولا أسلط عليهم عدوا من سوى أنفسهم يستبيح بيضتهم، ولو (اجتمع) (٤) عليهم من بين أقطارها أو قال: من أقطارها" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ثوبان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے لئے زمین کو لپیٹ دیا اور میں نے اس کے مشرق و مغرب دیکھے، اور میری امت کی حکومت وہاں تک جائے گی جہاں تک میرے لیے لپیٹا گیا، اور مجھے دو خزانے دیے گئے، سرخ وسفید، حماد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے راوی کو یہ کہتے سنا کہ ”میں نے اس کی تعبیر ملک فارس اور روم سے لی، اور میں نے اپنے رب سے سوال کیا کہ میری امت کو عام قحط سے ہلاک نہ فرمانا، اور ان پر کوئی ایسا دشمن مسلط نہ فرمانا جوا ان کو جڑ سے ختم کر دے، اور میرے رب نے مجھ سے فرمایا کہ اے محمد! جب میں کوئی فیصلہ کردیتا ہوں تو وہ رد نہیں کیا جاسکتا، اور میں نے آپ کی یہ دعا قبول کرلی کہ ان کو عام قحط سے ہلاک نہیں کروں گا، اور ان پر غیروں میں سے کوئی دشمن مسلّط نہیں کروں گا جو ان کو جڑ سے ختم کر دے، اگرچہ ان پر پوری طاقت جمع کر کے حملہ آور ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33855، ترقيم محمد عوامة 32352)
Hadith No.: 32353 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٥٦ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: ثنا عثمان بن حكيم عن عامر بن سعد عن أبيه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) أقبل ذات يوم من العالية حتى إذا مر بمسجد بني معاوية قال: دخل (فركع) (٢) فيه ركعتين وصلينا معه، ودعا ربه طويلا ثم انصرف إلينا فقال:"سألت ربي ثلاثًا، فأعطاني اثنتين ومنعني واحدة، سألت ربي: أن لا يهلك أمتي بالسنة فأعطانيها، وسألته أن لا يهلك أمتي بالغرق فأعطانيها، وسألته أن لا يجعل بأسهم بينهم (فردت) (٣) علي" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک دن عوالی مدینہ سے تشریف لائے یہاں تک کہ جب مسجد بنی معاویہ سے گزرے تو اس میں داخل ہوئے اور دو رکعتیں پڑھیں اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ پڑھیں اور آپ نے اللہ سے طویل دعا مانگی، پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ میں نے اپنے رب سے تین دعائیں کی، دو اللہ نے قبول فرما لیں اور ایک کے قبول کرنے سے انکار فرما دیا، میں نے اپنے رب سے سوال کیا کہ میری امت کو قحط سے ہلاک نہ فرمائے، اللہ نے اس کو قبول فرما لیا، اور میں نے اس سے سوال کیا کہ میری امت کو ڈوبنے کے عذاب سے ہلاک نہ فرمائے، اس کو بھی قبول فرما لیا، اور میں نے اس سے سوال کیا کہ ان کو آپس میں لڑنے سے بچا لے، اس دعاء کو رد فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33856]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33856، ترقيم محمد عوامة 32353)
Hadith No.: 32354 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٥٧ - حدثنا عبد اللَّه بن نميرقال: ثنا محمد بن إسحاق عن حكيم بن حكيم عن علي بن عبد الرحمن عن حذيفة بن اليمان قال: خرج رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إلى حرة بني معاوية واتبعت أثره حتى ظهر عليها، فصلى الضحى (ثماني) (١) ركعات طول فيهن ثم انصرف فقال:"يا حذيفة طولت عليك؟"، قلت: اللَّه ورسوله أعلم، قال:"إني سألت اللَّه (٢) ثلاثًا فأعطاني اثنتين ومنعني واحدة، سألته أن لا يظهر على أمتي غيرها فأعطانيها، وسألته أن لا يهلكها بالسنين فأعطانيها، وسألته أن لا يجعل بأسهم بينهم فمنعني" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن یمان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بنو معاویہ کے محلہ کی طرف تشریف لے گئے اور میں آپ کے پیچھے چلا، یہاں تک کہ آپ وہاں پہنچ گئے تو آپ نے چاشت کی آٹھ رکعات پڑھیں اور طویل پڑھیں، پھر مڑے اور فرمایا اے حذیفہ رضی اللہ عنہ! میں نے تم پر طوالت کردی؟ میں نے کہا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، فرمایا کہ میں نے اللہ سے تین چیزوں کا سوال کیا دو اس نے عطاء فرما دیں اور ایک سے منع فرما دیا، میں نے سوال کیا کہ میری امت پر غیر کو غالب نہ کرنا، اس کو قبول فرما لیا، اور میں نے سوال کیا کہ اس کو قحط سے ہلاک نہ فرمانا، اس کو بھی قبول فرما لیا، اور میں نے سوال کیا کہ ان کو آپس کی جنگ میں مبتلا نہ فرمانا، اس کو منع فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33857]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33857، ترقيم محمد عوامة 32354)
Hadith No.: 32355 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٣٨٥٨ - حدثنا أبو أسامة عن مالك بن مغول عن الزبير بن عدي عن طلحة عن مرة عن عبد اللَّه قال: لما أسري برسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم انتهي به إلى سدرة المنتهى وهي (بالسماء) (١) السادسة، وإليها ينتهي ما يخرج به من الأرض (فيقبض) (٢) منها، ﴿إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى﴾ [النجم: ١٦] ، قال: فراش (٣) من ذهب قال: (فأعطي) (٤) ثلاثًا: (أعطي) (٥) الصلوات الخمس، وأعطي (خواتيم) (٦) سورة البقرة، وغفر لمن ⦗٤٣٥⦘ لا يشرك باللَّه من أمته المقحمات (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
مُرّہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کروائی گئی تو آپ کو سدرۃ المنتہیٰ تک پہنچایا گیا، جو چھٹے آسمان میں ہے، اور اسی تک وہ اعمال پہنچتے ہیں جو زمین سے لائے جاتے ہیں، اور وہاں سے ان سے لے لیے جاتے ہیں، اور اسی تک وہ چیزیں پہنچتی ہیں جو اوپر سے اتاری جاتی ہیں اور اس جگہ لے لی جاتی ہیں، {إذْ یَغْشَی السِّدْرَۃَ مَا یَغْشَی } کا معنی ہے کہ سونے کی تتلیاں اس کو ڈھانپ لیتی ہیں، راوی کہتے ہیں کہ وہاں آپ کو تین چیزیں عطا کی گئیں، پانچ نمازیں، سورة بقرہ کی آخری آیات، اور آپ کی امت کے شرک نہ کرنے والوں کے گناہ معاف کردیے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33858، ترقيم محمد عوامة 32355)